Al-Muzammil Dawakhana Pvt ltd

Al-Muzammil Dawakhana Pvt ltd Certified Hakeem since 2001

08/06/2024
08/06/2024

یہی وجہ ہے کہ آجکل کا میڈیا ملک دو لخت کرنے والے بھٹو کو آج تک مقبول لیڈر اور اسے اس جرم کی سزا دینے والے کو ظالم دیکھاتا رہا


















21/02/2024

Certified Hakeem since 2001

واقعۂ معراج اور دوزخیوں کا مشاہدہہم اُن گناہوں سے بچیں جنکے ارتکاب کرنے والوں کا برا انجام نبی اکرم  نے اس سفر میں اپنی...
07/02/2024

واقعۂ معراج اور دوزخیوں کا مشاہدہ

ہم اُن گناہوں سے بچیں جنکے ارتکاب کرنے والوں کا برا انجام نبی اکرم نے اس سفر میں اپنی آنکھوں سے دیکھا
معراج کے اِس اہم وعظیم سفر میں آپ کو جنت ودوزخ کے مشاہدہ کے ساتھ مختلف گناہگاروں کے احوال بھی دکھائے گئے جن میں سے بعض گناہگاروں کے احوال اس جذبہ سے تحریر کررہاہوں کہ ان گناہوں سے ہم خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچنے کی ترغیب دیں:
oحضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا :
’’ جس رات مجھے معراج کرائی گئی میں ایسے لوگوں پر گزرا جن کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ اپنے چہروں اور سینوں کو چھل رہے تھے،میں نے جبرئیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کے گوشت کھاتے ہیں( یعنی ان کی غیبت کرتے ہیں) اور ان کی بے آبروئی کرنے میں پڑے رہتے ہیں۔‘‘ (ابوداؤد)۔
oحضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا :
’’ جس رات مجھے سیر کرائی گئی میں ایسے لوگوں پر بھی گزرا جن کے پیٹ اتنے بڑے بڑے تھے جیسے (انسانوں کے رہنے کے) گھر ہوتے ہیں، ان میں سانپ تھے جو باہر سے ان کے پیٹوں میں نظر آرہے تھے، میں نے کہا :
’’ اے جبرئیل ! یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘
انہوں نے کہا یہ سود کھانے والے ہیں۔‘‘ (مشکوٰۃ المصابیح)۔
oآپ کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے بھی ہوا جن کے سر پتھروں سے کچلے جارہے تھے، کچل جانے کے بعد پھر ویسے ہی ہوجاتے تھے جیسے پہلے تھے، اسی طرح یہ سلسلہ جاری تھا، ختم نہیں ہورہا تھا۔ آپ نے پوچھا:
’’ یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘
جبرئیل علیہ السلام نے کہا:
’’ یہ لوگ نماز میں کاہلی کرنے والے ہیں ۔ ‘‘
oآپ کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے بھی ہوا جن کی شرمگاہوں پر آگے اور پیچھے چیتھڑے لپٹے ہوئے ہیں اور اونٹ وبیل کی طرح چرتے ہیں اور کانٹے دار و خبیث درخت اور جہنم کے پتھر کھارہے ہیں، آپ نے پوچھا:
’’یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘
جبرئیل علیہ السلام نے کہا:
’’ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مالوں کی زکاۃ ادا نہیں کرتے ۔ ‘‘
oآپ کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے بھی ہوا جن کے سامنے ایک ہانڈی میں پکا ہوا گوشت ہے اور ایک ہانڈی میں کچا اور سڑا ہوا گوشت رکھا ہے، یہ لوگ سڑا ہوا گوشت کھارہے ہیں اور پکا ہوا گوشت نہیں کھارہے ۔آپ نے دریافت کیا:
’’یہ کون لوگ ہیں؟ ۔‘‘
جبرئیل علیہ السلام نے کہا :
’’ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس حلال اور طیب عورت موجود ہے مگر وہ زانیہ اور فاحشہ عورت کے ساتھ شب باشی کرتے ہیں اور صبح تک اسی کے ساتھ رہتے ہیں اور وہ عورتیں ہیں جو حلال اور طیب شوہر کو چھوڑکر کسی زانی اور بدکار شخص کے ساتھ رات گزارتی ہیں۔ ‘‘
واقعۂ معراج النبی سے متعلق کوئی خاص عبادت ہر سال ہمارے لئے مسنون یا ضروری نہیں ۔ تاریخ کے اس بے مثال واقعہ کو بیان کرنے کا اہم مقصد یہ ہے کہ ہم اس عظیم الشان واقعہ کی کسی حد تک تفصیلات سے واقف ہوں اور ہم اُن گناہوں سے بچیں جنکے ارتکاب کرنے والوں کا برا انجام نبی اکرم نے اس سفر میں اپنی آنکھوں سے دیکھا اور پھر امت کو بیان فرمایا۔
اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے اور دونوں جہاں کی کامیابی وکامرانی عطا فرمائے، آمین۔
(محمد نجیب قاسمی سنبھلی )

12/11/2023

*رات بھر سوئے رہنے والے شخص کےلیے وعید کا بیان، یہاں تک کہ وہ فجر کے وقت بھی سویا رہے۔*

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ نَامَ لَيْلَةً حَتَّى أَصْبَحَ قَالَ ذَاكَ رَجُلٌ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنَيْهِ أَوْ قَالَ فِي أُذُنِهِ۔

*اردو ترجمہ*
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا گیا جو رات بھر سویا رہا یہاں تک کہ صبح ہو گئی آپ نے فرمایا :’’ وہ ( ایسا ) شخص ہے کہ شیطان نے اس کے کان میں ۔‘‘ یا فرمایا :’’ اس کے دونوں کانوں میں پیشاب کر دیا ہے ۔‘‘

*English translation*
Abdullah (b. Mas'ud) reported that a mention was made of a man who slept the whole night till morning. He (the Holy Prophet) remarked: That is a man in whose ears (or in whose ear) the devil urinated.
*صحیح مسلم حدیث نمبر 1817 کتاب صلوٰۃ المسافر و احکام القصر*

*اتوار 12 نومبر 2023ء*
*27 ربیع الثانی 1445 ہجری*

Address

01
Islamabad

Opening Hours

Monday 14:00 - 20:00
Tuesday 14:00 - 20:00
Wednesday 14:00 - 20:00
Thursday 14:00 - 20:00
Saturday 14:00 - 20:00
Sunday 14:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Muzammil Dawakhana Pvt ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Muzammil Dawakhana Pvt ltd:

Share