
29/06/2025
ڈاکٹر رحیم گل – عوام دوست سرجن اور بہترین منتظم
ڈاکٹر رحیم گل ایک قابل، ایماندار اور محنتی سرجن رہے ہیں جنہوں نے لوئر اور سنٹرل کرم میں ڈی ایچ او کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کے دور میں ہسپتال میں طبی سہولیات بہتر ہوئیں، بچوں کے لیے الگ چلڈرن وارڈ قائم کیا گیا جس سے سینکڑوں بچوں کو معیاری علاج ملا۔ جنگ کے مشکل حالات میں بھی انہوں نے فری میڈیکل کیمپس لگا کر عوام کو ریلیف دیا۔
ان کی قیادت میں ہسپتال کے عملے میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور مریضوں سے حسن سلوک نمایاں تھا۔ ان کے جانے کے بعد ہسپتال کو نقصان پہنچا اور کئی ماہر ڈاکٹرز بھی چھوڑ کر چلے گئے۔ مقامی لوگ آج بھی ڈاکٹر صاحب کی خدمات کو یاد کرتے ہیں اور ان کی واپسی چاہتے ہیں، کیونکہ وہ ایک بہترین منتظم اور انسان دوست شخصیت ہیں۔
✅ محکمہ صحت کو چاہیے کہ دیانت دار افسران کو دوبارہ اہم عہدوں پر تعینات کرے
✅ ہسپتالوں میں ماہر عملے کی کمی فوری پوری کی جائے
✅ انتظامی فیصلے میرٹ پر کیے جائیں
✅ کمیونٹی کی رائے کو اہمیت دی جائے