Sharif Homoeo Store & Clinic

Sharif Homoeo Store & Clinic Sharif homeo store

29/07/2023

Routine remedies in homoeopathy.

کاسٹیکم آپریشن کے بعد پیشاب رک جانے کی معمول کی دوا ہے.
Dr. D.M. Foubiser
انگلیوں کے سروں پہ چوٹ لگ جانے میں سب سے بہترین دوا ہائپریکم ہے .
Dr. E.A. Frrington
ہائیو سائمس کا شمار آپریشن کے بعد ہچکی لگ جانے کی بہترین ادویات میں ہوتا ہے
Dr. E.A. Farrington
ہائپریکم ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی مرکزی دوا ہے .
Dr. D.M. Foubister

بربیرس ولگ درد گردہ کی بہترین دوا مانی جاتی ہےDr. E. A. Farrington

کولیسٹرینم کے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ پتے کی پتھریوں کی مخصوص دوا ہے .
Dr. Pulford

کالو سنتھس قولنجی دردوں کی بارہا آزمودہ دوا ہے
Dr. T.K. Moore

پتہ کے درد میں کلکیریا کارب نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا .
Dr. R. Hughes
دقت حیض میں میگ فاس اکثر و بیشتر کامیابی سے استمال کیجاتی ہے.
Dr. M.L.Tyler

کسی بھی قسم کا جریان خون جو دل کی کسی بیماری کا نتیجہ ہو تو کیکٹس پر غور کیجیے.

Dr. E.B. Nash
پنڈلیوں میں کڑل پڑنے کے عارضے میں کیوپرم کبھی فیل نہیں ہوتی
Dr. Jousett
بچے بار بار قے کریں تو آئرس کو نظر انداز مت کیجیے .,
Dr. C.G. Raue
ضدی اور خود سر بچوں میں ٹیوبر کولینم عموما" مفید ثابت ہوتی ہے .
Dr. D.M. Foubister

میں نے ایڈی نائیڈ کے 100 کیس صرف ٹیوبر کولینم سےشفا یاب کیے ہیں .
Dr. J.T. Kent

پھیپھڑوں کے السرز کے مریض کالی کارب کے بغیر شاید ہی شفایاب ہوتے ہوں .
Dr. Hahnemann
ہائیڈرنجیا ,پروسٹیٹ گلینڈ کی سوزش کی بہترین ادویات میں سے ایک ہے
Dr. A.H. Grimmer
فلورک ایسڈ ٹائیفائیڈ بخار کے بعد بالوں کے بے تحاشا گرنے کی کامیاب دوا ہے .
Dr. C.M. Boger
میں بڑی بڑی پھنسیوں کے علاج اور بچاو کیلیے آرنیکا تجویز کرتا ہوں .
Dr. Hahnemann
نائیٹرک ایسڈ انٹی بائیو ٹک ادویات , خصو صا" Mycins کے استعمال سے اسہال کی مخصوص دوا ہے .
Dr. E.W. Hubbard
سادہ کیل مہاسوں میں کالی برومیٹم سے زیادہ مفید دوا میرے علم میں نہیں ہے .
Dr. J.H. Clarke
بچوں کے اکزما میں لائکو پوڈیم چوٹی کی دوا ہے .
Dr. Leon Renard
بیسی لینم کو ھم بچوں کے کارنیا کے السر کی مخصوص دوا شمار کرتے ہیں .
Dr. M.L. Tyler
موتیا کے بے شمار کیسز جو تیزی سے اندھے پن کی طرف بڑھ رہے تھے , کاسٹیکم کے استعمال سے رک گئے اور نظر بھی بہتر ہوگئی
Drs. Allen and Norton
بنزوئک ایسڈ کی گاوٹ , نقرس کے علاج میں جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے .
Dr. C. Hering
انٹم کروڈ کو جوڑوں کی ہئیت بدل دینے والے آرتھرائیٹس کی مخصوص دوا کہا جا سکتا ہے .
Dr. Schwartz
ہائی بلڈ شوگر میں , شوگر آف ملک میں تیار شدہ یورینیم نیٹ کی تیسری طاقت کا پاوڈر 2-3 گرین صبح اور شام کھلایا جائے تو بہت جلد بار بار پیشاب آنے کی تکلیف کم ہو جاتی ہے اور بعد ازاں بلڈ شوگر بھی اعتدال میں آجاتی ہے .
Dr. Bradford
آرتھرائیٹس کے بہت سے کیس جو انٹم کروڈ سے ٹھیک ہوئے . ان مریضوں میں نمایاں علامت پیروں کے تلووں میں شدید تناو اور کھنچاو تھی.
Dr. E.B. Nash
اپی کاک شیر خوار بچوں کے برونکائیٹس میں , بچوں کی بہترین دوست ہے .
Dr. J.T. Kent

05/07/2023
24/10/2021

💎All types FEVERS💎

💎ایکونائیٹ۔۔۔۔۔۔۔ 30
ابتداء میں سردی کپکپی، بے چینی۔بچوں کی تکلیفات کے ساتھ تیز بخار ۔موسم کی تبدیلی کے باعث ہو۔
💎فیرم فاس ۔۔۔۔۔۔۔30
سردی یا گرمی یا مرطوب موسم سے۔ہلکا بخار معلوم ہو،جسم گرم محسوس ہو۔ہاتھ پیر میں جلن ۔سر میں ہلکا درد ہو ۔
💎آرسینک البم۔۔۔۔۔۔30
بار بار پیاس،بے چینی ۔شام کو بخار کی کیفیت ۔بدن جلتا ہوا محسوس ہو۔کمزوری بہت ہو۔طبیعت گرتی جائے۔
💎برائی اونیا ۔۔۔۔۔۔۔30
قبض ہو ۔منہ خشک ہو، بار بار پیاس ۔بخار کا احساس تبخیر، بدن میں سر درد، پیاس لگے
💎نکس وامیکا ۔۔۔۔۔30۔200
بدہضمی سے بخار،نزلہ زکام، ناک بند۔تبخیر، ہاتھ پیر جلیں۔گرم محسوس ہو۔طبیعت گر جائے۔ٹھنڈ لگے۔مریض کپڑا اوڑھنا چاہے ۔
💎پلساٹیلا ۔۔۔۔۔۔۔30
چکنائی والی چیزیں کھانے سے۔
💎نیٹرم میور ۔۔۔۔۔30
بخار صبح دس سے گیارہ بجے ہو۔اس قدر شدید بخار کہ مریض بے ہوش تک ہو جائے ۔ساتھ میں ٹھنڈک بھی ہو۔
💎اپیکاک ۔۔۔۔۔30
بخار میں قے آئیں متلی ہو۔
💎ڈلکا مارا ۔۔۔۔۔30
بارش میں نہانے سے لرزہ، بخار چڑھے ۔ مرطوب موسم میں ۔
💎چائنا ۔۔۔۔۔۔200
نوبتی بخار، دھیما دھیما اندر بخار رہے ،جسکی وجہ سے مریض کی صحت گرتی جائے ۔
💎جلسی میم ۔۔30،200
دھیما دھیما بخار رہے،نبض کمزور سست سرد مہری ۔کمزور اور غنودگی ۔معمولی حرارت، طبیعت گری معلوم ہو ۔زکام بھی ساتھ ہو ۔
💎رسٹاکس ۔۔۔۔۔200
لیٹ جانے کی خواہش ۔تھکاوٹ دکھن ۔تیز بخار ۔چہرہ پر تمتماہٹ، ایسا محسوس ہو کہ خون کی جگہ گرم پانی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔مریض بے چین ۔
💎اوپیم ۔۔۔۔۔۔۔200
اس دوا میں ہر طرح کا بخار پایا جاتا ہے۔بخار 106% ڈگری تک پہنچ جاتا ہے ۔
💎فاسفورک ایسڈ ۔۔۔۔200
اس دوا میں بخار اتنا تیز ہوتا ہے کہ مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔شدید ٹھنڈک کے ساتھ، ملیریا بخار ۔
💎بیلا ڈونا ۔۔۔۔۔200
شدید بخار چہرہ سرخ بھربھرایا ہوا،ہزیان کے ساتھ، گلسوئے کے شدید بخار میں اس دوا کی IM طاقت بہت مفید ہے بخار اتنا تیز ہو کہ چھونے ست ہاتھ میں جلندار گرمی محسوس ہو۔
💎ہیوسمس ۔۔۔۔۔30
نہایت تیز بخار کہ تیز ہونے کی وجہ سے جلندار گرمی محسوس کرئے۔
💎ایپس ۔۔۔۔۔200
تیز بخار صفراوی قے کے ساتھ، یہ اس علامت کی بہت اچھی دوا ہے ۔
💎پائروجینیم ۔۔۔۔۔200
بہت تیز عفونتی بخار، تیز بخار ان مریضوں میں جن میں نبض اور بخار میں مناسبت نہ ہو۔
💎اگنیشیا ۔۔۔۔۔۔30
شدید بخار مریض بے چین، خواس باختہ ۔
💎ائیوڈیم ۔۔۔۔۔۔۔30
نمونیہ بخار بہت تیز ہو ۔سانس میں ساں ساں یا ارا کشی کی آواز
💎بپٹیشیا ۔۔۔۔۔30۔200
بعض مریضوں میں جو روز آنا بخار سا محسوس کریں ۔بدن میں گرمی کا احساس ہو ۔طبیعت گری گری ہو جائے۔تبخیر معلوم ہو ۔ان کے لیے اس دوا کا کچھ دن مسلسل استعمال مفید ہے۔
💎یوپیٹوریم پرف ۔۔۔200
بخار ،جاڑا صبح سے لگنا شروع ہو جائ�

05/05/2020

جوانی کی صحت کو برقرار رکھنے کا طریقہ اور
ھومیوپیتھی کی آسان پریکٹس

آج آپ کو وہ کچھ بتانے لگا ھوں جہاں بڑے بڑے سپیشلسٹوں کی بولتی بند ھو جاتی ھے.
اس پوسٹ میں وہ بتا رہا ھوں جو آپ نہ کالج دَور میں استادوں سے سیکھ پائے نہ کتابوں میں پڑھ پائے۔
یہ زندگی بھر کے تجربات کا نچوڑ ھے۔
بہت لمبی تحریر ھے لیکن بہت کچھ نایاب ملے گا۔
اصل بات پوسٹ کے درمیان اور آخر پر پائیں گے۔کیونکہ۔یہ تحریر اللّہ کی عنایت۔میرے استادوں کی شفقت و محنت اور میرے مطالعہ اور تجربات کا نچوڑ اور نایاب علم ھے

ھومیوپیتھک ڈاکٹرز اور طلباءوطالبات کے لیے ھومیوپیٹھی ٹِپس.....
جب آپ کی صحت مند زندگی آہستہ آہستہ بغیر کسی وجہ کے کمزوری کی طرف چل پڑے۔ آپ کے بال گرنے لگیں۔ آنکھوں میں موتیا آنے لگے۔ آپ کے مسلز میں سختی آنے لگے۔آپ کے جوڑوں میں سختی آنے لگے۔گردے میں خرابی واقع ھونے لگے۔ بھوک میں کمی واقع ھو , جگر میں خرابی کا عمل شروع ھونے لگے۔ منہ کا ذائقہ خراب ھونے لگے۔سُستی اور اور کاہلی محسوس ھو۔
بِلا وجہ دل پریشان رہنے لگے۔نیند میں خلل واقع ھو۔دل و دماغ پریشان رہنے لگے۔ اور ایسی بے شمار علامات ظاہر ھونے لگیں۔ اور جب آپ کسی ڈاکٹر سے رابطہ کریں وہ آپ مختلف میڈیکل ٹَیسٹ کروائے اور آپ کی رپورٹس میں بھی کوئی نقص نظر نہ آئے۔ جس پر ڈاکٹر آپ کو انگزائٹی کا مریض قرار دے کر کچھ وٹامن اور نیند کی چند گولیاں تجویز کردے تو سمجھ لیں آپ کی تباہی کا سامان شروع ھو چکا ھے اور اب آپ کی میڈکل فائل میں اضافہ اور آپ کے ہاتھ میں میڈیسن کا شوپر آپ کا زیور بن چکا ھے۔ اب آپ پر پرہیز لاگُو ھونا شروع ھو جائیں گے۔ آپ ہر ماہ ڈاکٹر اور حکیم بدلیں گے۔ کوئی آپ کو عمر کا تقاضہ قرار دے گا , کوئی آپ کو جادُو ٹونہ کا مشورہ دے گا اور کوئی کسی دربار پر مَنت ماننے کا مشورہ دے گا.... تو آپ کی تباہی اور بربادی و پریشانی کا سامان شروع ھو چکا اور یہ آپ کو قبر تک پہنچا کر ہی دم لے گا....

آپ کو ایسی صورت میں کیا کرنا ھے۔ ان وجوہات کا حقیقی علاج بتانے سے پہلے کچھ ہدایات دینا لازمی ہیں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ھے۔
تو سب سے پہلے اپنے جسم اور ذہن کا بغور معائنہ کریں۔اپنی عادات۔اپنی خوراک پر غور کریں۔اپنے لائف سٹائل پر غور کریں۔ اور جو بھی ذہن میں آئے اس پر عمل کریں۔کیونکہ سب سے زیادہ اپنے آپ کو آپ خود سمجھ سکتے ہیں۔اور اپنے آپ کو آپ خود بدل سکتے ہیں۔اپنی خوراک۔اپنے پانی کا تجزیہ۔اپنی نیند اور ایکسرسائز اور واک پر توجہ دیں۔ اور خاص طور پر اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ استغفار کو معمول بنائیں۔اپنی نماز کی پابندی کریں۔قرآن پاک کی تلاوت کو معمول بنائیں۔درود پاک کی کثرت کریں۔روزانہ کی بنیاد پر دن کا آغاز صدقہ سے کریں۔اگر کسی کا حق مارا ھے تو ادا کریں۔اگر کوئی ناراض ھے تو اسے راضی کریں۔اور اللّہ کی کسی بھی مخلوق خاص طور پر انسان کو کسی بھی صورت میں اپنی زبان اپنے عمل اور ہاتھ سے نقصان نہ پہنچائیں۔جو بھی کھائیں یا پیئیں بِسمِ اللّہ.... ضرور پڑھیں۔اور پھر اَللّہ کا شکر لازمی ادا کریں۔
ایک کُتا بھی کھانا کھانے پر اپنے مالک کے آگے دُم ہلاتا ھے کیا ہم ایک کُتے سے بھی زیادہ کم ظرف ھو چکے ہیں.....

اب آتے ہیں علاج کی طرف....

اگر آپ خود مریض ہیں تو سب سے پہلے اپنے ذہن اور جسم کا بغور مطالعہ کریں۔پھر اپنی خاندانی ہسٹری معلوم کر کے کسی ماہر ھومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔اور ڈاکٹر کو اپنی خاندانی ہسٹری اور اپنی تمام تکلیف مکمل علامات کے ساتھ بتائیں اور اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو...... تو دیکھیں آپ کے جسم پر کہیں موہکے (واٹس) تو نہیں ہیں اگر ہیں تو کسی بھی علاج سے پہلے آپ کو مَیڈورنیم CM اور بعد میں۔تُھوجا۔اینٹی مونیم کروڈم۔سنابرس سٹافی وغیرہ میں سے کوئی ایک یا بالترتیب علامات کے مطابق استعمال کرنا پڑے گی۔
اور اگر آپ کے خاندان میں TB کی ہسٹری موجود تھی اور آپ موسم کی تبدیلی خاص طور پر گرمی سے سردی میں آنے پر آپ کی علامات میں اضافہ ھوتا ہے اور آپ ناک گلے دل گردے کی تکلیف کا سامنا کرتے ہیں تو ٹیوبرکولینیم1M یا CM اپنی قوتِ مدافعت کے مطابق لینے کے بعد اس آرگن سے متعلقہ میڈیسن اپنی علامات کے مطابق لیں گے۔جن کی تفصیل مَیں مختلف پوسٹوں میں بتاتا رہتا ھوں۔
اور اگر آپ جِلدی امراض کا سامنا کر رہے ہیں تو......تو آپ کو سورائنیم CM سے علاج کی ابتدا کریں.سورائنم CM سے پہلے اور بعد دو دن تک کوئی دواء ہر گز نہ لیں۔اس کے بعد مرکسال۔گریفائٹس۔ایسڈ نائٹ۔ مزیرئم۔ریڈم بروم۔اور ایک طویل لِسٹ ھے جو بھی منتخب کریں گے شفاء ملے گی۔
اور اگر خاندان میں کینسر کی ہسٹری موجود تھی تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ آپ چند ماہ ہر 20 سے 30 دن بعد کارسینوسن پہلے 1M اور بعد میں CM لیں اور دو دن کے وقفہ کے بعد کونڈورانگو۔اورنتھوگولیم۔لیکسس۔ناجا۔کیڈیم سلف ۔آرسینک البم۔ وغیرہ کی طاقت مریض کی طاقت کے مطابق لیں اور مناسب وقفہ کے بعد دہرائیں۔
اگر آپ کو کوئی چوٹ لگی تھی ۔کوئی ایکسیڈنٹ ھوا تھا اور بعد میں مختلف تکالیف نے گھیر لیا تو ہائی پاور میں آرنیکا کے بعد بالمثل دواء لیں اور اگر سر یا دماغ پر چوٹ لگی تھی تو آرنیکا 1M کے بعد نیٹرم سلف 1M آپ کو 20 سال پرانی چوٹ کے اثرات سے بھی نجات دلائے گی۔
اگر آپ کو کوئی صدمہ پہنچا ھے۔کوئی بچھڑ گیا۔ یا محبت میں ناکامی ھوئی یا ایسی کوئی بھی وجہ بنی تو اگنیشیا 1Mیا CM لے کر ہی علاج ممکن ھو گا۔
اور اگر لیڈیز میں سنیاس کے بعد تکلیف شروع ھوئی ہیں۔ تو لیکسس یا سیمی سیفیوگا جسے ایکٹیاری سی موسا بھی بولتے ہیں 1M یا CM لینا ہی پڑے گی۔
اور اگر خواتین پہلے تندرست تھیں اور بعد میں بیماریوں کی شکار ھونے لگیں تو ان کو سٹافی سائیگیریا تندرست کردے گی بشرطیکہ ان کے خاوند کو میڈورینیم CM اور بعد میں تھوجا دیں۔
اگر خواتین میں۔ بچوں کو دودھ پلانے سے کمزوری ھوئی تو چائنا 1x سے 3x بہترین دواء ھو گی۔اسی طرح مَردوں میں ایسڈ فاس 1x سے 3x لاجواب ھو گی۔
شادی شدہ مَردوں میں اگر چالیس سال کے بعد کمزوری محسوس ہو تو تو لائکوپوڈیم 1M بہت اعلی دواء ھے پھر سے جوانی لوٹ آئے گی۔
ویسے مَردوں می کلاڈیم۔ڈامیانہ۔ایگنس کاسٹس۔ایونا سٹائیوا۔ٹرائیبولس۔کالی فاس ۔جنسنگ۔ اور اپنے گھر سے دُور والوں کے لئے یوہمبینیم اور کیپسیکم بہترین میڈیسن ہیں۔
اور شُوگر کے مریضوں میں مردانہ کمزوری کیلئے موسکس اور کیوپرم میٹ بہترین میڈیسن ہیں۔
انفیکشن ایک اہم مسئلہ ھے۔ ابتداء میں ایکونائٹم۔ سُرخی آنے پر بیلاڈونا۔ پِیپ پڑنے سے پہلے فیرم فاس۔ پِیپ سفید ھونے پر کالی میور۔۔ پِیپ پیلی ھونے پر پلسٹیلا ۔پِیپ سبز ھونے پلسٹیلا۔ہائڈراسٹس۔ پِیپ بدبو دار ھونے پر مرکسال۔پِیپ پکانے کے لیے سلیشیا اور کلکیریا سلف کم طاقت جبکہ خشک کرنے کے لیے ہائی پاور اور ہیپر سلف۔انتہائی درجہ میں ۔سورانیم CM . جراثیم حملہ میں پائیروجینیم۔ایکینیشیا۔ٹیریبن تھینا۔اتنی رینج تو کسی پیتھی میں موجود نہیں۔
اب دیکھنا میں مرض کی تہ میں کیسے جاتا ھوں۔
مثال کے طور پر اولاد نہیں ھے......تحقیق کیلئے ٹیسٹ ھوا۔ مردانہ سپرم کا مسئلہ ھے۔اب اورم میٹ ڈامیانہ اور کوبالٹم میڈیسن بنتی ہیں لیکن یہ میڈیسن کام نہیں کریں گی کیونکہ مرد صاحب کو بچپن میں کنپھیڑے ھوئے تھے دوا پلسٹیلا بنتی تھی نہیں دی گئی تھی اب علامات تو موجود ہیں لیکن کام نہیں کرے گی بلکہ یہ کیا کرے گی بالکل ایسے جیسے چوکیدار چور کے ساتھ مل کر گھر کا صفایا کر دیتا ھے اکثر پلسٹیلا بھی بغیر مدد گار کے مجبورن چور کے ساتھ مل کر فائدہ کی بجائے الٹا نقصان دے گی۔ کیونکہ مرد صاحب کی خاندانی ہسٹری میں سوزاک تھا اور اسے تو پہلے میڈورینیم اور تھوجا دینا پڑے گی پھر بتدریج بتائی گئی میڈیسن کام کریں گی۔لیکن تھائرائیڈ کے بھی آگے دو مسئلے ھوتے ہیں ہائیپر اور ہائپو دونوں کو علیحدہ دیکھنا ھو گا۔

بلڈ پریشر کی میڈیسن ساری زندگی کھائیں لیکن ٹھیک نہیں ھوتا وجہ کیا ھے۔ صاحب کے ایڈرینالین گلینڈز کام نہیں کرتے بلڈپریشر کی میڈیسن۔بیلا ڈونا ۔گلونائین۔ڈیجی ٹیلس۔کیسے کام کریں گی۔دواء ایڈرینالین 1M CM بنتی ھے لیکن گلینڈ کو تو TB میازم لے ڈُوبا ھے تو بھائی پہلے ٹیوبرکولینم 1M دیں پھر ایڈرینالین 1M 10M CM.کوئی بھی دے دیں پہلی ہی خوراک DNA کا بخار اتار دے گی اور بلڈپریشر بھاگ جائے گا۔

نظر کی کمزوری میں۔رُوٹا۔کالی فاس 6 سے 12 ارجینٹم۔اناکارڈیم۔کاسٹیکم۔یوفریزیا۔فائسوسٹگما اور بھی بہترین میڈسن کے علاوہ آنکھوں ڈالنے کے لیئے سنیریریا مارٹیما بہت ضروری ھے۔ جبکہ موتیا کے لیے زنکم میٹ cmدے کر کاسٹیکم دیں۔کلیکیریا فلو 6 سے 12 کا لگاتار استعمال آپریشن سے بچا سکتا ھے۔
بچوں میں ٹانسلز۔ میڈورینیم دے کر بیلا ڈونا۔مرکسال۔ ہیپرسلف۔فائیٹو لاکا بیری اور برائٹا کارب علامات کے مطابق استعمال کریں۔
بچوں کی قبض میں پوڈوفائلم اور بوڑھوں کی قبض میں ہائیڈراسٹس کے ساتھ ایلومینا ۔برائی اونیا ۔امیونیم میور۔پلمبم میٹ بہترین ہیں۔
اگر نمک کے بےجا استعمال سے بیڑا غرق ھوا ھو تو نیٹرم میور لیں۔
اگر تِلی کی بیماری نے پکڑ کر لا علاج کر دیا ہو تو انتھراکسینم cm لے کر سی اونتھس یا چیننم سلف بہترین ہیں ۔
بون میرو فالٹ میں سفلینیم cm لے کر ایکسریز اور ریڈیم بروم آپ کے DNAتک کے برابلمز بے شک موروثی ھوں, درست کر سکتی ھے۔ اور اسی سے بہت سے کیس جن بچوں کو لیوکیمیا اور تھیلا سیمیا تھا اور ہر ہفتے بلڈ لگتا تھا چند مزید دواؤں کے بھی استعمال کے بعد درست کیا۔
لڑکیوں کے پستان کا سائز کم ھونا۔جوڈم۔چیمافیلا۔ کلاڈیم۔سیپیا میں چُھپا ھے۔
پستان میں رسولیاں اور کینسر۔میڈرونیم cm کے بعد کارسینوسن۔کونیم۔فائٹولاکا۔آرم میٹ۔میں تلاش کریں۔
لیکوریا کا مسئلہ۔سورائنیم cm کے بعد۔ موٹی خواتین میں پلسٹیلا۔ کمزور میں سیپیا۔ مشرکہ میں کریازوٹم۔مرکسال۔بوریکس۔کالی بائیک۔ایلومینا۔میں تلاش کریں۔
خواتین میں بے اولادی کے لیئے ٹیوبرکولینیم cm دے کر آرم میٹ۔ 3 بار اور اورم میور نائٹ cm ہر ماہ دیں۔بہت جلد مسئلہ حل ھو جائیگا۔
کسی بھی الرجی کے کیسوں میں اگر ٹیوبرکولینیم cm یا سورانیم cm میں سے کوئی میازم اور علامات کے مطابق دے کر باقی مزاجی دوا لمبے عرصہ تک دیں تو الرجی سے جان چُھوٹ جاتی ھے۔
خوراک سے الرجی میں اگر کارسینوسن 1mکی خوراک دو چار بار ہفتہ بعد دیں تو پہلی ہی خوراک سے فائدہ شروع ھو جائے گا بعد میں رُوٹین والی دواء دیں۔
بچوں کے سوکڑا کے لیئے۔ سفلینیم cm دے کر ابراٹینم 30۔ کلکیریا فاس6x دے کے مسئلہ حل کریں۔
برین ٹیومر کو کارسینوسن cm کے بعد مرکسال 1m اور ہیپر سلف 1m سے درست کیا جاسکتا ھے۔
اگر ہڈیاں بھربھری ھونا شروع ھو جائیں تو سفلینیم cm دے کر پھر۔ ڈروسرا ۔کلکیریا فاس اور کلکیریا فلور دیں۔
بچوں کے قد بڑھانے کے لیئے۔ ٹیوبر کولینیم cm اور میڈرونیم cm ہر ماہ بدل کر دیں اور پھر قد والی میڈیسن۔کلکیریا کارب۔200۔ برائیٹا کارب 200 میں اور ساتھ میں کلکیریا فاس اور کلیریا فلور 6x دیں۔ ہفتہ میں ایک بار پچوٹرین 200 دیں۔
اور یاد رکھیں اگر میازم کی کی وجہ سے تھائرائیڈ گلینڈز متاثر ھو چکا ھے تو میازمیٹک میڈیسن کے بعد تھائروڈینیم cm دیے بغیر ہڈیوں کا بھر بھرا پن دُور نہیں ھو گا اور نہ باقی میڈیسن کام کریں گی۔
اگر جوڑوں میں خشکی آنا شروع ھو گئی ھے اور ڈاکٹر حضرات 6ہزار کے انجیکشن کا مشورہ دیں تو سفلینیم cm دے کر کالچیکم۔ رُوٹا۔بربرس ویلگیرس۔رسٹاکس علامات کے مطابق استعمال کریں۔
موٹاپا کے علاج کے لیے۔تھائروڈینیم cm دے کر۔فاسفورس کی 40 دن بعد ایک خوراک۔اینٹی کروڈم 30 دن میں 3 بار۔ فائیٹو لاکا بیری Q.فیوکس۔Q.
جسم میں جہاں تنزلی شروع ھو تو سفلینیم cm ایک خوراک۔اور جہاں جسم میں گروتھ شروع ھو جائے وہاں میڈورینیم cmدے کر متعلقہ دواء شروع کریں۔
بواسیر میں میڈورینیم cm دے کر ۔بادی میں۔نکس30 اور ایسکولس ہپ Q. خُونی میں ہیمامیلس۔ایلوز۔کلکیریا فلور۔پی اونیا۔عورتوں کی پریگنیسی کی بواسیر میں کالنسونیا۔ ایسڈ نائٹ۔۔
فِسچولا میں۔سورائینم۔cm کے بعد۔ گریفائٹس۔200۔ایسڈ نائٹ 30۔رٹینیا 30۔مرکسال۔200

دوستو
ہمییشہ یاد رکھیں ہمارے سارے جسم کا نظام چلانے کے لیے ہمارے جسم کے گلینڈز کا درست کام کرنا ضروری ھے۔اور جِگر۔تِلی۔تھائرائیڈ۔ایڈرینالین گلینڈ۔اووریز۔ٹیسٹیز۔اور دوسرے گلینڈز اور خاص طور پر پِچوٹری گلینڈز........ ان گلینڈز کو بیمار کرنے میں سب سے بڑا سبب میازم ھوتا ھے اور یہ خرابی DNA لیول پر ھوتی ھے۔جس کے لیے اینٹی میازم ہائی ڈوز میں دینا ہی اصل علاج ھے۔
بیکٹیریا۔وائرس۔فنگس سب کی اپنی حقیقت ھے۔
آرگینن ان سب پر ڈسکس کرتی ھے لیکن یہ بہت بعد کی بات ھے
دوستو !
اگر مَیں لکھتا گیا تو شائد یہ سلسلہ ختم ھونے میں ہی نہ آئے اور آپ بور ھونے لگ جائیں۔
مَیں نے آپ کو صرف 20 میڈیسن بتانے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ کچھ زیادہ ھو گیا۔ چلو وعدہ پورا ھوا۔
دُعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
دُوسروں کے لیے آسانیاں بانٹیں۔اَللّہ کریم آپ کو آسانیاں عطاءفرمائے گا۔
مجھے اَللّہ نے علم دیا اور مَیں نے آپ تک پہنچا دیا۔ اب آگے دُوسروں تک پہنچانا آپ کا کام ھے بلکہ آپ کی ذمہ داری ھے۔ اور یہ صدقہِ جاریہ بنے گا۔اور آپ کے رزق میں اضافہ کر

03/05/2020

✨غذاؤں کی تاثیر

▪٭اچار گرم خشک مزاج رکھتا ہے۔
▪٭اخروٹ خشک مزاج رکھتا ہے
▪٭انجیر گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
▪٭آلو سرد خشک مزاج رکھتا ہے۔
▪انگور گرم تر مزاج رکھتا ہے۔
▪املی سرد مزاج رکھتی ہے۔
▪اسپغول سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪امرود معتدل مزاج رکھتا ہے۔
▪آڑو سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪بینگن گرم مزاج رکھتا ہے۔
▪بادام گرم مزاج رکھتا ہے۔
▪کھٹا انار سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪آلوچہ سرد مزاج رکھتا ہے۔
▪پان کی تاثیر گرم خشک ہے۔
▪آملہ کی تاثیر سرد خشک ہے۔
▪چونہ کی تاثیر گرم ہے۔
▪پستے کی تاثیر گرم ہے۔
▪برف کی تاثیر سرد خشک ہے۔
▪مگاجر معتدل مزاج ہے۔
▪پودینہ کی تاثیر گرم خشک ہے۔
▪بھنگ سرد مزاج ہے۔
▪تل گرم مزاج ہے۔
▪تمباکو گرم مزاج ہے
▪چائے گرم مزاج ہے۔
▪چنا گرم مزاج ہے۔
▪خربوزہ گرم مزاج ہے۔
▪چقندر گرم مزاج ہے۔
٭بیر خشک مزاج ہے۔
▪جامن سرد مزاج ہے۔
▪جو اور پالک کی تاثیر سرد ہے۔
▪مونگ پھلی گرم مزاج کی ہے۔

🥗 *بھنڈی توری*🥗
▪سرد مزاج اور خشک ہوتی ہے۔
▪پیشاب کی جلن کو دور کرتی ہے۔
▪کبھی کبھی قبض بھی کر دیتی ہے۔ دیر ہضم ہے۔
▪خشکی دور کرتی ہے۔

🍆 *بینگن*🍆
▪خشک مزاج سبزی ہے۔
▪بواسیر کے مریضوں کے لئے لاجواب ہے۔
▪دل کو مضبوط کرتی ہے۔
▪ہاضمہ مضبوط کرتی ہے اور جگر کو اقت دیتی ہے۔

🎋 *ککڑی*🎋
▪پکا کر کھائیں یا دونوں حالتوں میں کھائیں مفید ہے۔
▪نمک کے ساتھ کھائیں تع جلد ہضم ہوتی ہے۔
▪امراض قلب میں بہترین ہے۔
▪پیاس کی شدت کو دور کرتی ہے۔

🔸 *پینٹھا*🔸
▪سرد تر اور نہایت طاقتور ہے۔
٭رسائن ہے۔ خون اور گوشت کو بڑھاتا ہے۔
▪اعصاب اور گرمی کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے۔
▪ قبض کو دور کرتا ہے اور حاملہ عورتوں کے لئے بہت مفید ہے۔

✨ *حلوہ کدو*✨
▪سرد تر مزاج رکھتا ہے اور جلد ہضم ہے۔
▪دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
▪پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔
▪گرمی کا بخار دور کرنے کے لئے کدو کا ٹکڑا پاؤں اور ہاتھوں پر ملیں۔

🍈 *ٹنڈا*🍈
▪سرد تر مزاج رکھتا ہے ۔
▪دل دماغ اور جگر کو طاقت دیتا ہے۔
▪گوشت کے ساتھ پکائیں تو دیر سے ہضم ہوتاہے۔
▪نزلہ زکام اور بلغم میں نقصان دہ ہے۔

🍅 *ٹماٹر*🍅
🔸خون پیدا کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔
🔸گردوں کی تکلیف میں ٹماٹر سے پرہیز کریں۔
🔸چھلکا ہضم نہیں ہوتا اس لئے چھلکا اتار کر ہی کھائیں۔
🔸موٹاپے اور شوگر کے مرض میں مفید ہے۔

🥬 *ساگ*🥬
▪چولائی کا ساگ زود ہضم اور دافع زہرہے۔
▪ساگ کوٹ کر پلانے سے سوزاک والے مریض کی پیپ ختم ہو جاتی ہے۔
▪قبض کشا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔
▪پتھری اور ریت خارج کرتا ہے۔
▪نکسیر نزلہ اور پتھری کا شافع علاج ہے۔
▪قلفہ کا ساگ درد گردہ کو ختم کرتا ہے۔

🥬 *کریلا*🥬
▪گرم اور خشک مزاج کی سبزی ہے۔
▪خون کی خرابی کو دور کر کے خون صاف کرتی ہے۔
▪تلی جگر اور بخار کے لئے بہت مفید ہے۔ اور شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت اکسیر ہے۔
▪بھوک لگاتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔

🍈 *گھیا توری*🍈
✨سرد مزاج کی حامل سبزی ہے۔
✨خون کی گرمی اور جوش کو کم کرتی ہے۔
✨توری کا سالن جریاں خون میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
✨مرچ ڈال کا توری کا سالن کھانے سے بخار ختم ہو جاتا ہے۔
✨قبض کشا ہے بھوک لگا تا ہے گرمیوں میں جلن اور پیاس دور کرتا ہےکھانسی اور گرمی کو دور کرنے میں مفید ہے۔

🍈 *گھیا کدو*🍈
▪ سر تر سبزی ہے۔
▪بد ہضمی بخار اور دیگر خون اور گرمی کی بیماریوں کو دور کرتی ہے۔
▪گھیا کاٹ کر پیروں کے تلؤں پر مالش کریں تو گرمی ختم ہو جاتی ہے۔
▪حافظہ تیز کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔

🌿 *سوہانجنہ*🌿
▪ مزاج خشک ہے۔ پھلیاں اور پھول کڑوے ہوتے ہیں
▪بادی امراض اور بلغم کے لئے اکسیر ہے۔
▪فالج ، جوڑوں کے درد ریح کے امراض اور کمر کے لئے بے حد مفید ہے۔
▪گردہ مثانہ کی پتھریاور ریت ختم کرتا ہے۔ معدے کو صاف اور بھوک بڑھاتا ہے۔

🥔 *آلو*🥔
🔸 سرد خشک مزاج کی حامل ہے۔
🔸 زیادہ استعمال سے اپھارا ہو جاتا ہے۔
🔸چھلکے سمیت ابال کر چھلکا اتارا جائے اور کھایا جائے تو طاقت ور ہے۔
🔸آلو تنور میں بھون کر نمک لگا کر کھانے سے گنٹھیا کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔

🍡 *مٹر*🍡
✨سرد خشک اور زود ہضم ہے۔
✨ حیاتین اور پروٹین سے بھرپور سبزی ہے۔
✨جسم کی معدنی طاقت کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
✨دیر ہضم ہے اس لئے امراض شکم کے مریض اس سے پر ہیز کریں۔

🌿 *اجوائن*🌿
▪گرم خشک مزاج کی حامل ہے۔
▪جراثیم کش ہے اور تشنج ختم کرتی ہے۔
▪کسی بھی مقام پر درد ہو اس کا تیل استعمال کرنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
▪ اجوائن کو میٹھے تیل میں ڈال کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
▪ اعضاء کا درد ہچکی نفخ، شکم میں بے حد مفید ہے۔
▪ گندے زخموں اور ناک کے کیڑوں کو ختم کر دیتی ہے۔

🌰 *پیاز*🌰
٭ پیشاب آور اور حیض آور ہے۔
٭پیاز کا اچار قے دست ہیضہ اور امراض معدہ کو دور کرتا ہے
٭ پیاز کی گانٹھ ہاتھ میں ہو تو لو نہیں لگتی
٭بچھو بھڑ کاٹ لے تو پیاز کا رس درد ختم کر دیتا ہے۔
٭پیاز کاٹ کر نمک لگا کر ہچکی کے مریض کو کھلائیں تو ہچکی بند ہو جائے گی۔
وبائی امراض سسے بچنا ہو تو پیاز کو جیب میں رکھیں ۔

✨ *لہسن*✨
🔸معدے کی رطوبت ختم کرتا ہے۔
🔸بچھو یا سانپ کاٹ لیں تو لہسن کھانے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔
🔸روزانہ صبح لہسن کے ایک دو جوئے کھانے سے زکام نہیں ہوتا۔

🥬 *کچنار*🥬
▪ بواسیر کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭مسلسل استعمال سے کسھ مالا پھوڑے پھسیوں اور برص سے نجات مل جاتی ہے۔
▪سرد خشک تاثیر کی حامل ہے اور معدے کا طاقت دیتی ہے۔

🌹 *چقندر*🌹
♦️ گرم تر تاثیر کی حامل ہے۔ عورتوں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے۔
♦️جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
♦️جگر کو طاقت دیتی ہے۔

🔆 *لسوڑا*🔆
🔸 سرد تر خاصیت کا حامل ہے۔
🔸پیشاب کی جلن اور پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے۔ 🔸پیاس کی شدت اور گرمی کے بخار کو رفع کرتا ہے۔
🔸قبض کشا ہے اور گلے اور سینے کا طراوت دیتا ہے۔

🍈 *سردا*🍈
🔸 سرد مزاج کا حامل ہے۔
🔸کمزور مریضوں کے لئے پکا ہوا پھل مفید ہے کچا نقصان دہ ہے۔
🔸خون کو صاف کرتا ہے اور صالھ خون بناتا ہے۔
🔸قوت باہ پیدا کرتا ہے۔

🌹 *انار*🌹
♦️میٹھا انار سرد تر اور کھٹا انار سرد خشک تاثیر کا حامل ہے گرمی دور کرتا ہے۔
♦️کمزوری معدہ جگر دست اور قے میں ے حد مفید ہے۔
♦️پیشاب آور ہے اور بھوک پیدا کرتا ہے۔
♦️قابض ہے۔ خون صاف کرتا ہے، دیر ہاضم ہے۔ یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور زیابیطس ختم کرتا ہے ، ضعف معدہ ختم کرتا ہے

🍇 *انگور*🍇
▪ گرم تر مزاج کا حامل ہے۔ قبض کشا ہے اور طاقت کا حامل ہے۔
▪دل ہ دماغ اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔
▪خشک انگور وزن بڑھاتا ہے
اگر بچوں کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہوں تو انگور کا رس دن میں چار بار پلائیں شفا ہو گی۔

🍐 *امرود*🍐 ▪٭مقوی مفرح اور دیر ہاضم ہے۔ دل و دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور خوراک ہضم کرتا ہے۔
▪دل کی دھڑکن تیز ہو تو اس کو کھانے سے اعتدال میں آ جاتی ہے۔
▪خونی بواسیر کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔ تبخیر معدہ ختم کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے مارتا ہے

🍍 *انناس*🍍
🔸سرد تر مزاج کاحامل ہے طراوت بخش اور گھبراہٹ ختم کرتا ہے۔
🔸دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
🔸ضعف قلب اور ضعب باہ کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ بلڈ پریشر میں مفید ہے اور بخار کو تسکین دیتا ہے.

28/04/2020

Nux vomica (کچلہ )
نکس وامیکا
ٹھندے خشک موسم کی دوا ہے۔
نکس وامیکا دراصل شاہوں، شہنشاؤں، شہزادوں اور سورماؤں کا خاندان ہے۔ اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو رومن ایمپائر کی مثال نکس پر بہت فٹ بیٹھتی ہے۔ یہ لوگ بڑے جنگجو، مہماتی، عیاش اور بے خطر تھے۔ میٹریا میڈیکا کی پولی کریسٹ دواؤں میں اس کا درجہ بادشاہوں کا سا ہے۔ اینایم چودھری کے بقول اگر انسانی آبادی کو کردار اور رویے کی بنا پر تقسیم کیا جائے تو نکس کے حصہ میں دو تہائی آ جائے۔یہ لوگ جس شعبہ زندگی میں بھی ہوں اپنا نمایاں مقام بنا لیتے ہیں۔اپنے مقصد کے حصول کے لیے، اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں چاہے کتنی بھی قیمت چکانی پڑے دریغ نہیں کرتے۔
ٹیوبر کلونیم کی طرح یہ لوگ اپنی زندگی کی موم بتی دونوں سروں سے جلائے رکھتے ہیں۔اور اس فانی دنیا کو خیرباد کہنے میں بھی دیر نہیں کرتے۔ ان کی گاڑی کی طرح ان کی زندگی کی گاڑی بھی ٹاپ گیئر پر دوڑتی ہے۔
چار ایسی ٹاپ کلاس دوائیں ہیں جو پلے بوائے کوکوالیفائی کرتی ہیں اور وہ ہیں، نکس وامیکا، ٹیوبر کلونیم، لیکسیس اور لائیکوپوڈیم۔ اچھے سے اچھا کھانا،شراب ، شباب اور اقتدار کا نشہ۔ یہ چار صفات اگر کسی ایک شخصیت میں دیکھنی ہوں تو وہ نکس وامیکا ہے۔ان چارو ں صفات میں یہ انتہا پسند ہے۔اس میں نہ صرف اقتدار کی ہوس ہوتی ہے بلکہ یہ اسے حاصل کرنا اوراس سے کام لینا بھی جانتا ہے
ڈاکٹر کاشی رام اپنی کتاب انسائیکلوپیڈیا آف میڈیسن میں لکھتے ہیں
نکس وامیکا بہت بڑی امنگ والے انسان جو جلد غصہ میں آجائیں اور جن کے اندر بہت جلد تحریک ہو یا شیطانی طبیعت کے انسان .
آتش مزاج انسان یا وہ انسان جن کی خصلت میں غصہ ،دھوکہ دہی موجود ہو اور بے صبر ہوں اور جلد چڑچڑے بن جائیں وہ جوشیلے انسان جن کے رگ و ریشے سخت ہوں
وہ انسان جو نشے کے عادی ہوں عیاش طبع جو دبلے پتلے اور اپنی خواہش کو قابو نہ رکھ سکتے ہوں
لڑاکا یہاں تک کہ تشدد پر اتر آئے بد مزاج ،عیب جو ،،چڑچڑا،ضدی ،ٹھیک طور پر سوچ نہ سکے
ڈاکٹر بورک لکھتے ہیں
اس کا مریض آپ کا پتلا ،چست ،پھرتیلا عصبی مزاج اور چڑچڑا ہوتا
ذہنی تناؤ کے باعث محرک اشیاء مثلاً کافی اور شراب پیتا اور ممکن ہے افیون بھی استعمال کرتا ہو
دن بھر کی پریشانی اور تھکن مٹانے کے لئے عورت اور شراب کا سہارا لیتا ہے اور دیر تک جاگتا ہے
اس کا مریض ہرقسم کے اثر سے ذکی الحس ،حاسد ،خبیث ،دوسروں کی بے عزتی کرتا ہے عیب بینی کرتا ہے
اکثر نکس حضرات جب ان کی شادی کی عمر گذر جاتی ہے تب انہیں شادی کا خیال آتا ہے لیکن اس وقت تک پلوں کے نیبابر عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست۔
نکس اپنے آفس میں یہ تصور ہی نہیں کر سکتا کہ وہاں چائے اور دیگر کھانے پینے کے لوازمات میسر نہ ہوں۔ آئے دن پارٹیاں نہ ہوں، ہلہ گلہ، موسیقی نہ ہو، مقابلہ بازی کی فضا نہ ہو۔نکس جس محکمہ کا باس ہوتا ہے وہاں نہ خود ٹک کر بیٹھتا ہے نہ عملہ کو ٹک کر بیٹھنے دیتا ہے۔نکس جس آفس کا باس ہوتا ہے، اس عملے کی سختی آئی رہتی ہے۔کیونکہ اس کا ہر آرڈر کن فیکون کی طرح ہوتاہے۔ یعنی ادھر منہ سے بات نکلی ادھر پوری ہونی چاہیے
۔I want this immediately اس کا محبوب تکیہ کلام ہوتا ہے۔کسی بھی ایسی جگہ جہاں رش ہو ۔ مثلاً بنک، پوسٹ آفس وغیرہ جہاں لمبی لائینیں لگی ہوں ان کے لئے لائن میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔سڑک پر لال اشارے کی بتی پر رکنا ان کے لئے انتہائی صبر آزما ہوتا ہے۔ یہ سمجھتے ہیں اس طرح ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔بے صبرے پن کے حوالے سے یہ آرسنک، ارجنٹم نائٹرکم اور سلفر کے قریب ہے۔
آفس میں اس کی میز کی درازیں مختلف مسکن، Pain Killer اور ہاضمے کے چورن وغیرہ سے بھری ہوتی ہیں۔نکس وامیکا جہاں ظاہر ہو گی وہاں آپ کو نظام انہضام کی شکایات ضرور ملیں گی۔
اس کو اگر کہہ دیا جائے کہ آپ آرام سے بیٹھ جائیں اور کچھ کام نہ کریں تو اس کے دماغ میں کھلبلی ہونے لگتی ہے۔ٹیرنٹولا ، ہیپر سلفر اور اسارم کی طرح اس کے اعصاب کی تاریں ہر وقت تنی رہتی ہیں۔یہاں تک کہ نیند میں بھی اس کا دماغ فعال(Active) رہتا ہے۔ رات کو دیر تک جاگنا اور صبح کو دیر تک سونا اس کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔علی الصبح چار بجے اس کی آنکھ کھل جاتی ہے۔
دوستی کے حوالے سے یہ لوگ صنف مخالف سے دوستی پسند کرتے ہیں اور ان سے اپنی تعریفیں سن کر خوش ہوتے رہتے ہیں۔رشتے ناتوں اور دوستی کے معاملے میں یہ لوگ ذرا خود غرض ہوتے ہیں جبکہ انہیں یہ دعوی ہوتا ہے کہ یہ بہت مخلص ہوتے ہیں۔خبط عظمت میں مبتلا یہ لوگ دلوں کی بجائے سروں پر حکومت کرنے کے فن سے آشنا ہوتے ہیں۔
مٹیریا میڈیکا کی بڑی (پُٹھی)دوا ہے۔یعنی الٹ چلنے والی۔ وہ کیسے؟ مثلاً یہ لوگ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ ان کی بات یا مرضی پر نہ چلیں توطوفان اٹھا دیتے ہیں۔ یہی چیز ہمیں نکس کے فزیکل لیول پر بھی نظر آتی ہے۔ مثلاً پاخانے کی حاجت ہے، مریض زور لگا رہاہے لیکن نہیں آتا ۔زور لگانا چھوڑتا ہے تو تھوڑا سا آ جاتا ہے۔پیشاب کی حاجت بھی ہے اور پیشاب رکا ہوا بھی ہے ۔ مریض پیشاب کرنے کے لئے زور لگا لگا کر پسینے پسینے ہو جاتا ہے لیکن پیشاب نہیں آتا ۔جوں ہی تھک ہار کر زور لگانا چھوڑتا ہے تو تھوڑا سا پیشاب نکل آتا ہے۔ یہی کیفیت قے کی ہے۔ جی متلا رہا ہے۔ مریض الٹی کرنا چاہتا ہے لیکن ہوتی نہیں۔اور پھرخود بخود ہوبھی جاتی ہے۔پیشاب رک رک کر آ رہا ہو تو مریض کوہلکے گرم پانی کے ٹب میں بٹھانے سے بعض اوقات افاقہ ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو نکس وامیکا یقینی دوا ہوتی ہے۔یہ لوگ ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں۔
مرضی کے خلاف ذرا سی بات برداشت نہیں کر سکتے ۔
180 درجے کے یوٹرن لینے والے ہوتے ہیں ۔😜
نشہ آور ادویات کے زیادہ استعمال سے مریض تمام اعصابی نظام دباؤ کا شکار اور بے حد حساس ہو جاتا ہے ۔
یہاں تک کہ معمولی دباؤ ( مثلاً روشنی، ہلکا سا شور، کسی کی آواز، کسی کا گنگنانا) مریض کے لئے ناقابل برداشت ہو جاتا ہے ۔

کینٹ کہتا ہے اعصابی نظام مخالف سمت میں مڑ جاتا ہے جب معدہ میں بیماری پیدا ہوتی ہے تو مریض معدہ کو خالی کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے قے کرتا ہے اور زور لگاتا ہے جیسا کہ معدہ کی کارکردگی الٹا رخ اختیار کر گئی ہے ۔
مریض زور لگاتا ہے مگر تھوڑا سا پاخانہ خارج کر پاتا ہے اسہال کی صورت میں بھی مریض جب کموڈ پر بیٹھتا ہے تو تھوڑا سا پاخانہ پچکاری کی طرح باہر نکلتا ہے پھر مروڑ شروع ہو جاتا اور مریض زور لگانے پر مجبور ہوتا ہے تو انتڑیوں کی حرکت کے مخالف سمت میں قوت لگتی محسوس ہوتی ہے ۔
قبض کی صورت میں مریض جتنا زور لگاتا ہے
اتنا ہی پاخانہ باہر نکالنا مشکل ہو جاتا ہے
کچھ مریض معدہ کی خرابی یا معدہ کے زخم یا بڑی آنت میں بندش کی شکایت کرتے ہیں
مریض نفسیاتی اور جسمانی تکلیف کا مجموعہ ہوتا ہے ڈاکٹر اسے تیزابیت دور کرنے والی اور مروڑ دور کرنے والی ادویات تجویز کرتا ہے یہ ادویات وقتی طور پر مرض کو دبا دیتی ہے ۔
مریض کا اندر ہی اندر اعصاب نظام حساس ہو جاتا ۔
اس کا مریض بہت چڑچڑا، حاسد، کینہ پرور، ظالم، تشدد کرنے والا بن جاتا ہ

28/04/2020

3. میڈورینم (سوزاک کا زہر):-

ہر دماغی، جذباتی اور جسمانی علامت میں شدت اور دو طرفی۔ جسم سے نکلنے والے تمام اخراجات اور جذبات شدید ہی ہوا کرتے ہیں جیسا کہ غصہ، محبت ،نفرت، جریان، سوزاک ، جنسی رغبت، شوق ، پیشاب وغیرہ۔ نیز جب کمزوری ہوتی ہے تو شدید قسم کی ہی ہوا کرتی ہے ۔ جنسی معاملہ میں بھی شدت( بہت سے محبوب بنانا) بے راہ روی ، اور ہم جنس پرستی کا رجحان ہوتا ہے۔ جب کسی چیز کا شوق ہوتا ہے جیسا کہ کسی جانور کے پانے کا شوق، تو وہ عروج پر ہوتا ہے اور جب کسی سے نفرت ہوتی ہے تو وہ بھی عروج پر۔ محبت اور نفرت کی انتہاء(جس سے محبت کرتا ہے انتہاء کی کرتا ہے اور جس سے نفرت کرتا ہے انتہاء کی کرتا ہے)۔ بات بات پر دعائیں دینے والا۔ خوبصورت۔ شفاء سے مایوسی۔ وہمی ۔شکی۔ کسی کے پیچھے ہونے، موت، اندھیرے کا ڈر ، بد نصیبی،اور اپنی نجات کا خوف۔متلون مزاج (گھڑی میں تولہ ، گھڑی میں ماشہ، مریض ایک شدید ترین حالت سے دوسری شدید ترین حالت میں چلاجاتا ہے)۔چھونے ، شور اور درد سے ذکی الحس۔حساس۔ معمولی سی بات پر غصہ ہوجانا۔ سنجیدہ۔جب کام کرنے کو دل نہیں کرتا تو بہانے خور بن جاتے ہیں۔ بلیوں سے نفرت۔ اپنی علامات کو بیان کرنے میں سخت دقت اور خیالات میں الجھاؤ ہوتی ہے ، اس لئے وہ سوالات کو دہراتا ہے۔ مریض سمجھدار ہوتا ہے۔اس کی شکل سے یہ محسوس نہیں ہوتا کہ اس ذہن میں الجھن ہے، مگر ذہن میں شدید الجھن ہوتی ہے۔ تکلیفات کا رخ اندر کی طرف ہونا۔ رات کے وقت طوفان کی طرح خیالات کا رجحان۔ حافظہ کی شدید کمزوری (کسی بھی چیز کو رکھ کر بھول جانا)۔ متکبر۔ سخت مزاج۔ جنگلی۔ محنتی۔ خوش مزاج۔

بھوک اور پیاس بہت زیادہ۔ دن 5 بجے بھوک زیادہ لگنا۔ نمک پسند۔ سیال اور مائعات کی خواہش۔پھلوں سے محبت اور تکلیفات کا کم ہونا۔ نارنگی کی خواہش۔ میٹھے اور مالٹے کا شیدائی۔دودھ اور گوشت سے کچھ حد تک نفرت یا تکلیفات کا بڑھنا پایا جاتا ہے۔ تمام بادی اشیاء (گیس پیدا کرنے والی اشیاء جیسا کہ آلو، گوبھی اور دالیں وغیرہ) سے نفرت۔ برف اور ٹھنڈے پانی کی خواہش۔ پانی پینے کے خواب دیکھنا۔ پانی پینے سے تکلیفات کا کم ہونا۔

دائیں جانب۔ گرم مزاج۔ کام پسند۔میڈورینم کا مریض رات پسند ہوتا ہے۔ درد سر اور تکلیفات کا طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ہونا(صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک تکلیفات کا بڑھنا)۔ میڈورینم کا مریض دن کی نسبت رات کو بہتر محسوس کرتا ہے۔ یہ بہتری دماغی ،جسمانی اور جذباتی سطحوں پر ہوتی ہے۔ مگر خیالات کا الجھاؤ رات کو زیادہ ہوتا ہے۔ سینے کے بل سونے سے تکلیفات کا کم ہونا خصوصا کھانسی۔ ہر قسم کے اخراج سے تکلیفات میں کمی ہوتی ہے جیسا کہ لیکوریا،نزلہ، زکام، پیشاب، پاخانہ، پسینہ وغیرہ۔ مرطوبیت سے تمام تکلیفات زیادہ ہوتی ہیں جیسا کہ کینٹ نے بیان کیا اور میں نے میڈورینم کے چار مریضوں سے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ سرد خشک ہوا سے اور پنکھے کی ہوا سے تکلیفات کا کم ہونا، مگر جب کسی بیماری کی وجہ سے شدید کمزوری آجاتی ہے تو گرمی، سردی اور مرطوبیت سے تکلیفات زیادہ ہوتی ہیں۔ سوچنے سے تکلیفات کا شروع ہونا۔مٹھائیوں سے تکلیفات میں زیادتی ۔ آندھی اور گرج سے زیادتی۔ کھلی ہوا کی خواہش۔

دائمی پیدائشی مستقل شدید قبض۔ پاخانہ نکالنے کے لئے بہت زور اور وقت لگانا پڑے۔ مثانہ کی کمزوری (پیشاب کرتے وقت بہت زیادہ وقت لگانا، بار بار پیشاب کرنا، رات کو پیشاب کرنا، اور کھانسی کے وقت پیشاب کا خطا ہوجانا)، رعشہ، تشنج، منہ میں ناسور، استخاضہ، پرنالے کی طرح حیض کے آنے کا رجحان،بانجھ پن، اکثر موٹاپا ، بعض دفع سوکھا پن، دمہ، شدید خشک کھانسی کے دورے، ٹی بی،سخت قسم کا نزلہ،شدید جریان جو بہت سی تکلیفات کی وجہ بنے اور جسم کو نچوڑ کر رکھ دے، سوزاک اور سوزاک کی وجہ سے سے بہت سی پیدا شدہ تکلیفات ( جب سے سوزاک ہوا ہے تب سے صحت بحال نہیں ہوئی)، سوزاک کے دب جانے سے وجع المفاصل، کمر کا شدید درد،رسولی، کینسر، ریڑھ کی ہڈی کا ناسور، درد جگر ، ہاتھ پاؤں میں استسقاء،پسینہ زیادہ آنا اور کبھی کبھی دست کا رجحان۔ ہاتھ اور پاؤں میں جلن۔یہ عموما درمیانے قد کے ہوتے ہیں اور کبھی بونے بھی رہ جاتے ہیں۔ آخری عمر میں تلوے بہت زیادہ حساس اور نازک ہوجاتے ہیں۔ ان کے بل چلنا یا بیٹھے ہوے ان پر بوجھ ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس دواء کا بہت بڑی بڑٰ ی ادویہ کے ساتھ تعلق ہے۔ ایلن نے اس دواء کو سائیکوٹک میازم کی دواء قرار دیا ہے، مگر یہ میرے نزدیک سورا میازم کی دواء ہے،اس لئے کہ یہ دواء سلفر کی طرح غدی عضلاتی ہے، سلفر سورا میازم کی ہے ، تو یہ بھی سورا میازم کی ہوئی ۔ عموما سوزاک سے رہنمائی حاصل کر کے میڈورینم کا انتخاب کیا جاتا ہے، اگر سوزاک سے رہنمائی حاصل کر نے کے بعد میڈورینم کی دوسری کچھ علامات کی تصدیق کر کے استعمال کیا جائے تو یہ ٹھیک ہے، اگر سوزاک کے نام پر میڈورینم دی گئی اور بقیہ علامات کی رعایت نہ کی گئی تو یہ ہومیو فلاسفی کے خلاف ہے۔ اس دواء کے استعمال کرنے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ مریض کی ہسٹری میں سوزاک یا جریان ہو یا اس کے والدین کی ہسٹری میں سوزاک یا جریان ہو بلکہ اگر ہسٹری میں سوزاک اور جریان نہیں بھی ہو اور مریض کی دماغی علامات ، خواہش ونفرت اور کمی و زیادتی میڈورینم کی بالمثل ہے تو دواء استعمال کر سکتے ہیں ۔ جو لوگ میڈورینم سےصرف اس لئے اس لئے ڈرتے ہیں کہ یہ ایک بیماری کے زہر سے بنی ہے تو ان لوگوں کو لیکسس اور آرسینک سے زیادہ ڈرنا چاہئے ۔ اس لئے کہ یہ دونوں زہر سے بنی ہیں ،جبکہ زہر بیماری سے بہت ہی زیادہ خطر ناک ہوتا ہے۔ بیماری سے مرنے میں وقت لگتا ہے مگر زہر سے مرنے میں وقت نہیں لگتا ۔ اس دواء کی زیادہ چھوٹی پوٹینسی استعمال نہ کریں جیسا کہ 30 ہے۔ اس دواء کو 30 اور نیچے کی طاقت میں نہ دیں، ورنہ تکلیفات کو غیر ضروری طور پر بڑھا دے گی۔ بلکہ کم از کم 200 پوٹینسی میں استعمال کریں۔ اگر میڈورینم کا مریض بچہ یا بوڑھا ہو تو 200 زیادہ بہتر ہے۔ اگر مریض طاقتور جوان ہو، تو 1M پوٹینسی کا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال اور دہرانے کا وہ ہی طریقہ کار ہے جو ٹیوبر کولینم میں بیان کیا ہے۔ اس دواء کی سب سے عمدہ پوٹینسی 1M ہے۔ ایک ڈوز دیں اور کم از کم 1 ماہ انتظار کریں ۔ یہ انتظار کی مدت 8 ماہ تک جاسکتی ہے۔ پوٹینسی کو ریپیٹ کرنے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ جب تک پہلی خوراک سے شفاء اور بہتری آرہی ہے تب تک دوسری خوراک نہ دی جائے جیسا کہ کاشی رام نے ڈروسیرا دواء میں ذکر کیا ہے۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ پوری زندگی دوسری خوراک نہ دینی پڑے جیسا کہ نیش لیڈر نے ٹیوبر میں بیان کیا ہے۔ اگر 200 میں دینی ہے کم از کم 1 ہفتہ انتظار کریں۔ یہ انتظار 8 ہفتوں تک بھی جاسکتا ہے جیسا کہ کاشی رام نے ذکر کیا ہo

Address

Pakistan Town
Islamabad

Telephone

+923216529736

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharif Homoeo Store & Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram