Imam Homeo Clinic

Imam Homeo Clinic Dr. Mazhar Danish. Homeopathic Physician and CEO of IMAM HOMEO CLINIC

عتھیلیسیمیاکے عالمی دن کے موقع پر، آئیے ہمارے ساتھ مل کر تھیلیسیمیا کی آگاہی بڑھائیں۔ ہومیوپیتھک علاج سے زندگی کو بہتر ب...
08/05/2024

عتھیلیسیمیاکے عالمی دن کے موقع پر، آئیے ہمارے ساتھ مل کر تھیلیسیمیا کی آگاہی بڑھائیں۔
ہومیوپیتھک علاج سے زندگی کو بہتر بنائیں۔
مزید معلومات کے لئے ابھی ہم سے رابطہ کریں-

📞0334 820 3065

دمے کے عالمی دن پر، ہم آپ کی صحت کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں۔ 🌿ہومیوپیتھی کے قدرتی علاج سے دمے کی تکلیف کو کم کریں۔آج ہی ا...
07/05/2024

دمے کے عالمی دن پر، ہم آپ کی صحت کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں۔ 🌿
ہومیوپیتھی کے قدرتی علاج سے دمے کی تکلیف کو کم کریں۔
آج ہی امام ہومیوپیتھک کلینک پر تشریف لائیں-

عید کے اس پاک موقع پر، امام ہومیوپیتھک کلینک آپ کی صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہے۔ قدرتی علاج سے خوشحالی کی طرف ایک قدم۔...
09/04/2024

عید کے اس پاک موقع پر، امام ہومیوپیتھک کلینک آپ کی صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہے۔ قدرتی علاج سے خوشحالی کی طرف ایک قدم۔

عید مبارک🌙

امام ہومیوپیتھک کلینک - مثانے کی بیماریوں کا قدرتی اور موثر علاج۔ماہرین کی زیر نگرانی، صحتیابی کا آغاز کریں اور زندگی کو...
31/03/2024

امام ہومیوپیتھک کلینک - مثانے کی بیماریوں کا قدرتی اور موثر علاج۔

ماہرین کی زیر نگرانی، صحتیابی کا آغاز کریں اور زندگی کو بہتر بنائیں۔

Contact ☎️ | 92 334 820 3065
Location📍 | ٹاور، صنم چوک، لہتر روڈ، اسلام آباد RS


ٹی بی کے خلاف یکجہتی کا دن 🌐شفا بخش ہومیوپیتھی کے ساتھ، آگاہی ہمارا ہتھیار! 🩺ماہر ہومیوپیتھک علاج کے لیے کال کریں: 📞: +9...
24/03/2024

ٹی بی کے خلاف یکجہتی کا دن 🌐
شفا بخش ہومیوپیتھی کے ساتھ، آگاہی ہمارا ہتھیار! 🩺

ماہر ہومیوپیتھک علاج کے لیے کال کریں:
📞: +92 334 820 3065

📍 آر ایس ٹاور، صنم چوک، لہتر روڈ، اسلام آباد

امام ہومیوپیتھک کلینک - آپ کے جگر کی صحت کی بحالی کے لیے قدرتی علاج۔ہمارے تجربہ کار ماہرین کے ساتھ، تندرستی کا سفر آج ہی...
22/03/2024

امام ہومیوپیتھک کلینک - آپ کے جگر کی صحت کی بحالی کے لیے قدرتی علاج۔

ہمارے تجربہ کار ماہرین کے ساتھ، تندرستی کا سفر آج ہی شروع کریں۔

☎️ +92 334 820 3065
📍RS Tower, Sanam Chowk, Lehtar Road, Islamabad

15/03/2024

کیا آپ طویل عرصے کے جاری علاج سے پریشان ہیں؟

اب مزید فکر کی کوئی ضرورت نہیں!

امام ہومیو کلینک آپکی مشکلات کا حل بن سکتا ہے۔

ایک بار ضرور آئیے، انشاءاللہ آپ کو فرق محسوس ہوگا۔

📍 RS Tower, Sanam Chowk, Lehtrar Road, Islamabad
📞 0334-8203065

26/12/2023

PCOS/PCOD
** polycyclic O***y Syndrome/Disease. **

یہ نوجوان لڑکیوں کی بیماری ہے جو سن بلوغت کو پہنچ جاتی ہیں اور بالغ ہو جاتی ہیں ۔ اس بیماری ایک بڑی وجہ غیر فطری طرز زندگی، فاسٹ فوڈ، بازاری کھانے اور ورزش کی کمی ہے۔ہم سادہ طرز زندگی سے اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ہومیو پیتھی میں اس کا شافی و کافی علاج موجود ہے۔درج ذیل چند ادویات اس بیماری سے نجات کے لیے تیر بہدف ہیں۔۔۔ان شاءاللہ۔

1: کلکیریا کارب Calcarea Carb.1M
* بلیڈنگ زیادہ ہوتی ہو اور دیر تک رہتی ہو۔
* مریض اوور ویٹ ہو۔
* پسینہ بہت آتا ہو، بالخصوص سر میں، ہاتھوں میں اور پاوں کے نیچے۔
* ٹھنڈی ہوا برداشت نہ ہوتی ہو،
تو کلکیریا کارب Calcarea Carb.1M دو خوراکیں (پہلے دن ایک، پھر ساتویں دن) استعمال کریں۔ان شاءاللہ بہتری آئے گی۔

2: پلسٹیلا Pulsatilla 200
* مریضہ کا مزاج نہایت نرم ہوتا ہے۔بات بات پر رو پڑتی ہے۔
* مریضہ جذباتی ہوتی ہے۔یک دم مزاج بدلتا ہے۔دیکھو تو خوش دیکھو تو اداس۔
* پیاس بالکل بھی نہیں ہوتی جب کہ منہ خشک ہوتا ہے۔
* نہانے سے، پاوں بھیگنے سے بلیڈنگ دب جاتی ہے۔
* حیض سیاہی مائل زیادہ دیر کے بعد مقدار میں قلیل، بالخصوص بلوغت کے وقت۔
درج بالا علامات کی صورت میں پلسٹیلا 200 کی دو خوراکیں ( ہر روز ایک خوراک) استعمال کریں۔اللہ جی شفاے کلی عطا فرمائیں گے۔

3: سیپیا 200 Sepia
* پیریڈز لیٹ ہوتے ہیں۔بلیڈنگ کم ہوتی ہے۔
* پیریڈز جلد ہوتے ہیں اور بلیڈنگ زیادہ ہوتی ہے۔
* رحم کی تکالیف میں نیچے کی طرف اعضاے تناسلی کا بوجھ محسوس ہوتا ہے۔جیسے کوئی چیز نیچے کی۔ طرف کھنچ رہا ہے۔
* ابنارمل ہیئر گروتھ ہوتی ہے۔
* مریضہ کا شوہر، بچوں اور عزیزوں کے ساتھ محبت کا احساس مٹ جاتا ہے اور غمگینی طاری رہتی ہے۔
ان علامات کے لیے سیپیا بہترین دوا ہے۔

25/12/2023

**آنکھ پر چوٹ کا خارجی ( بیرونی) علاج**

1: مضروب آنکھ میں آرنیکا لوشن تین چار بار ڈالیں۔لوشن بنانے کے لیے آرنیکا Q کے چار پانچ قطرے ایک اونس۔ پانی میں ملا لیں، لوشن تیار ہو جائے گا۔

2: شہد کو سلائی کے ساتھ دو تین بار روزانہ آنکھ میں ڈالیں۔ آرنیکا لوشن کی مانند بہترین ثابت ہو گا۔ان شاءاللہ۔

3: چوٹ لگی (مضروب) آنکھ پر کیلنڈولا( Calendulla) لوشن کی پٹی باندھنا بھی نہایت مفید رہتا ہے۔لوشن بنانے کے لیے کیلنڈولا Q کے دس قطرے ایک اونس پانی میں ملا لیں۔

ان شاءاللہ شفاے کاملہ و عاجلہ عطا ہو گی۔

24/12/2023

**اگرآنکھ پر چوٹ لگ جائے۔۔۔۔۔**

اگر خدا نخواستہ آنکھ پر چوٹ لگ جائے تو درج ذیل ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں. ان ادویات کے استعمال اور اللہ کے فضل و کرم سے آرام آ جاتا ہے۔

1: ایکو نائیٹ 30۔ (Aconite 30)

اگر کبھی خدا نخواستہ آنکھ پر چوٹ لگ جائے تو سب سے پہلے اس دوا کا استعمال کریں۔ایکو نائیٹ میں خوف ، آنکھ میں شدید درد اور پپوٹوں کے نیچے ریت کے ذروں کا احساس ہوتا ہے اور یہ احساس خارجی اشیا کو محتاط طریقے سے نکالنے کے بعد بھی موجود رہتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ایکونائیٹ کی چند خوراکیں ہی اس احساس کو ختم کر دیتی ہیں۔

2: آرنیکا 30 ( Arnica 30 )

آپ یوں سمجھ لیجیے کہ آرنیکا چوٹ کا تریاق اعظم ہے۔ہر طرح کی اندرونی چوٹ میں مجرب دوا کے طور پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس دوا کی اہم علامت شدید درد اور سیاہ یا نیلے داغ ہیں۔اگر ایکو نائیٹ مکمل طور پر شفا نہ دے سکے تو آرنیکا استعمال کیجیے، ان شاءاللہ کامیابی ہو گی اور شفا ملے گی۔

نوٹ : اگر علامات برقرار رہیں تو اپنے قریبی کسی مستند ہومیو پیتھ ڈاکٹر سے رابطہ کیجیے۔

23/12/2023

ایکو نائیٹ (Aconite)

ہومیو پیتھی میں ایکو نائیٹ ایک اہم دوا ہے۔ تقریبا" ہر مرض کے شروع میں استعمال کر کے اس سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔درج ذیل علامات اگر ظاہر ہوں تو ایکو نائیٹ کو نہیں بھولنا چاہیے۔

علامات :
1 : یہ دوا، موٹے تازے اور پر خون افراد کی ہر تازہ تکلیف کی دوا ہے۔
2 : سرد خشک ہوا کے لگنے کی صورت میں تکالیف کا پیدا ہو جانا۔
3 : ڈر جانے کی وجہ اگر کوئی تکلیف پیدا ہو جائے۔ جیسا کہ بچے اور عورتیں عام طور پر ڈر جانے کے بعد
مختلف تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
4 : پسینہ، زکام، حیض اور دیگر جسم کی رطوبات کے یک دم دب جانے کی وجہ سے تکالیف کا پیدا ہو جانا۔
5 : شدید گھبراہٹ اور موت کا خوف پیدا ہو جانا۔ شدت علامات کی وجہ سے مریض اپنے مرنے کا دن یا وقت۔
بتاتا ہے۔
6 : مریض کو شدید بے چینی ہوتی ہے۔کبھی اس کروٹ تو کبھی اس کروٹ لیٹتا ہے۔
7 : مریض اپنے اوپر کپڑا نہیں اوڑھنا چاہتا۔اگر کپڑا اوڑھایا جائے تو لات مار کر دور پھینک دیتا ہے۔
8 : نبض سخت بھری ہوئی اور تیز چلتی ہے۔
9 : تکالیف یک دم اور انتہائی شدت سے شروع ہوتی ہیں۔
10 : جملہ علامات شام اور رات کو بڑھ جاتی ہیں۔

معاون ادویات :
1 : سلفر 2 : آرنیکا۔ 3 : برائی اونیا۔ 4 : کافیا۔ 5 : بیلا ڈونا۔ 6 : سپانجیا۔
نوٹ : سلفر کا ایکو نائیٹ کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ ایکو نائیٹ کے بعد سلفر کی دو چار خوراکیں دینے۔ سے، کیس کو مکمل کر دیتی ہے۔

طریقہ استعمال:
ایکو نائیٹ 30 کے چار چار قطرے 1/4 گلاس پانی میں ملا کر ہر دو گھنٹے بعد پیجیے۔ مرض کی۔ شدت کم ہو جانے پر دوا بند کر دیجیے۔۔۔۔۔۔ان شاءاللہ، شفا ہو گی۔

Address

R. S Tower, Sanam Chowk, Lehtrar Road
Islamabad

Opening Hours

Monday 10:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 14:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imam Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share