29/07/2025
بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں
اس سال تیسری میرٹ لسٹ لگنے کے باوجود
صرف تین سو امیدواران نے فیس جمع کرائی ہے. جبکہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں چار ہزار سے زائد داخلوں کی گنجائش ہے. نیز یہ کہ ان تین سو امیدواران میں سے بھی کچھ نے فیس واپسی کی درخواست دے رکھی ہے. زیادہ تر داخلے بائیوٹیکنالوجی، فارمیسی ،کمپیوٹر سائنس اور لاء کالج کے ہیں. ریاضی، فزکس کیمسٹری، انگریزی اردو جیسے شعبہ جات میں درخواستیں نہ ہونے کے برابر ہیں. اسلام آباد کی ٹاپ یونیورسٹیز جیسے قائداعظم، نسٹ, اور اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی یہی صورت حال ہے. بالخصوص پیور سبجیکٹس جیسا کہ فزکس میتھ کیمسٹری میں داخلوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے. جہاں پچھتر سے سو یا ڈیڑھ سو تک داخلے ہوتے تھے اور سینکڑوں امیدواروں کی درخواستیں رد کر دی جاتی تھیں. وہیں بیس پچیس سے زیادہ داخلے نہیں ہیں.
👇👇👇
https://www.facebook.com/groups/dietwithalihashmi