28/06/2024
Capcicum Annumm ...................................
کیپسیکم اینم، شملہ مرچ ،سرخ مرچ کا سائنٹفک نام ہے ،اسی لیے اس سے تیار ہونے والی ہومیو پیتھک دوا بھی اسی نام سے موسوم ہے ۔ مرچ کے دیگر استعمالات و فوائد سے آپ سب بخوبی واقف ہیں اور اس سے متعلق مختلف چٹکلے، لطیفے اور کہاوتیں بھی آپ نے سن رکھی ہیں ۔مگر میں آج آپکو اس سے تیار ہونے والی بہت ہی مفید اور زود اثر ہومیوپیتھک دوا کے بارے معلومات شئیر کرتا ہوں ۔امید ہے آپکو ان سے ضرور کوئ نہ کوئ فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔انشا ءاللہ۔
استعمالات و فوائد:
اس دوا کو آپ پین کلر کہ سکتے ہیں کیونکہ یہ عمومی طور پر ہر قسم کے درد کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔شوگر کی وجہ سے ہونے والے اعصابی دردوں میں نہایت مفید ہے۔آسٹیو آرتھرائٹس میں کمال کام کرتی ہے۔پٹھوں کے کسی بھی قسم کے درد کا شافی علاج ہے۔سوزش اور سوجن کو ختم کرتی ہے۔آنکھوں کے درد، کمر درد، سر درد تھکاوٹ کے درد، سرجری کے بعد کے درد سب کے لیے تیر بہدف ہے۔ یہ دوا عام طور سے لیکوڈ فارم ، گولیوں کی شکل کریم اور لوشن وغیرہ کی شکل میں دستیاب ہے ۔
انتباہ ؛
تمام ہومیو پیتھک ادویات ہمیشہ کوالیفائڈ ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں ،ورنہ نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔
تحقیق و تحریر:
ہومیو پیتھک ڈاکٹر حافظ خادم بلوچ
طہ ہومیو کلینک اسلام آباد
براۓ مشورہ رابطہ و وٹس ایپ
03345004175
Send a message to learn more