All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA

All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA ہمارا مقصد صرف تین نکات

ـ1۔ ایک بڑا اور موثر اتحاد بنان?
(8)

کسی کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو ذرا نہیں ہمیں یاد ہے سب کچھیہ ہماری وہ واحد معزز سینئر فیمیل فزیوتھراپسٹ ہیں جو اسلام آباد می...
16/06/2024

کسی کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ذرا نہیں ہمیں یاد ہے سب کچھ

یہ ہماری وہ واحد معزز سینئر فیمیل فزیوتھراپسٹ ہیں جو اسلام آباد میں کونسل کے خلاف احتجاج میں آئیں تھیں اور ینگسٹرز کو سپورٹ کیا تھا۔ اس وقت اسلام آباد میں علیحدہ کونسل کے حق میں احتجاج کے لئے صرف دو سینئرز آئے تھے۔ ویسے تو ڈاکٹر صاحبہ فیلڈ میں بہت بہترین کام کر رہی ہیں مگر عید الاضحی کے موقع پر ان کا قومی ٹیلی ویژن پر شعبہ فزیوتھراپی کو Represent کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔

PTV Eid Special Program ~ Watch on PTV world on the 1st day of Eid at 10:00 PM.

#ڈاکٹراسجدمحمود

پہلی غلطی؛ اور اس کے بعد غلطیاںویسے تو آپ نے آنکھیں چُندیا جانا سنا ہو گا لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں Dr ٹائٹل دیکھ کر...
14/06/2024

پہلی غلطی؛ اور اس کے بعد غلطیاں

ویسے تو آپ نے آنکھیں چُندیا جانا سنا ہو گا لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں Dr ٹائٹل دیکھ کر FSc کرنے والوں کے دماغ چُندیا جاتے ہیں۔ کالجز اور یونیورسٹیز کی لیگل ریکوائرمنٹس پوری ہیں یا نہیں کوئی نہیں دیکھتا۔

خیر جب ایڈمیشن لے لیا تو پھر جو مسائل درپیش ہوتے جاتے اُن پر متعلقہ طلبا و طالبات ایک تو اکٹھے ہو کر بات نہیں کرتے، دوسرا Written میں یونیورسٹی سے کچھ نہیں مانگتے۔۔۔ یونیورسٹیاں ان کو لالی پاپ دیتی جاتی ہیں جب تک کہ ان کی HEC کی ریکوائمنٹس پوری نہ ہو جائیں۔ اگر یہ طلبا یا گریجوایٹس اپنی یونیورسٹیوں سے Written میں جواب مانگ کر HEC اور منسٹری آف NHSR&C سے رابطہ کریں تو ایسے مسائل باآسانی حل ہو سکتے ہیں ۔۔

مسائل حل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ، مسائل کا حل پلیٹ میں رکھا ہوا ملنے کا انتطار کرنا ہے۔ کوئی زیادہ سے زیادہ کیا کر سکتا ہے؟ آپ کے حق میں آواز اٹھا لے گا، ایک ایشو کو تھوڑا ہائی لائٹ کر دے گا مگر آگے بڑھ کر آپ کو خود اپنا کیس لڑنا پڑے گا، اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑے گا۔۔

اگر آپ اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مسئلہ کے حل کی ریکوائرمنٹ پوری نہیں کر رہے۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ آپ غلط سمت میں کوشش کر رہے ہیں یا آپ کا مسئلہ مشترکہ ہے اور آپ کی کوشش مشترکہ نہیں بلکہ پرنسل حد تک ہے۔۔۔ یا آپ اس شدت سے مسئلہ پر اپنا ری ایکشن نہیں ڈے رہے جتنا سنگین مسئلہ ہے۔۔۔ ایسے ہی کئی ایک چھوٹے چھوٹے پہلو ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنے مسائل کو حل نہیں کر پاتے۔۔۔

نوٹ: کسی مسئلے کے حل کے لئے جو مسئلہ ہو پہلے اس پر تحقیق کر کے سمجھنا، اس سے متعلقہ ہر طرح کی معلومات حاصل کرنا اور اس کے بعد اپنے متعلقہ مسئلہ پر فوکس انتہائی اہم چیزیں ہیں۔۔۔

ڈاکٹر اسجد محمود فزیوتھراپسٹ

12/06/2024

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل؟ پروفیشنل رجسٹریشن؟

کہاں ہیں وہ سٹیک ہولڈر فزیوز،
وہ یونیورسٹیوں میں بیٹھے الائیڈ کے ڈین فزیوز،
اور الائیڈ کی چھتر چھایہ میں بیٹھے ایچ او ڈیز؟
کیوں نہیں بولتے الائیڈ کونسل کی رجسٹریشن کے بارے میں؟
الائیڈ کونسل سے متعلق کیوں کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا؟
کون بتائے گا ینگ فزیوز کو کہ کس سمت میں جانا ہے؟

آخر ینگ فزیوز کو کون بتائے گا کہ الائیڈ کونسل پر فزیو کمیونٹی کا مشترکہ بیانیہ کیا ہے یا کیا ہونا چاہئیے یا کیا ہو رہا ہے؟

اگر کوئی بیانیہ، کوئی لائحہ عمل اندر کھاتے بن چکا ہے
تو پھر اس کو ینگ فزیوز کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا جا رہا؟

پھر آپ لوگ کہتے ہو کہ اچھی اچھی باتیں کریں۔۔۔
آخر وہ کون سی اچھی باتیں ہیں جو ہم کریں اور فزیوکمیونٹی کے مسائل حل ہو جائیں؟

ڈاکٹر اسجد محمود فزیوتھراپسٹ

12/06/2024

جی پہلے ہی فیلڈ کا برا حال ہے تو؛

آپ منفی باتیں کیوں کرتے ہیں؟
کسی کو برا کیوں کہتے ہیں؟
آپ غلطیاں ہی کیوں نکالتے ہیں؟
بس آپ یہی باتیں کیوں کرتے ہیں؟

آخر اکثریت کمیونٹی نے چھوڑا کیا ہے؟ جس پر مثبت بات ہو،
سوچ سوچ کر بھی تمہاری کوئی اچھائی نظر نہیں آتی
کہ کچھ اچھا لکھا جائے، اور منفی باتوں سے نظر ہٹ جائے؟

فیلڈ سے متعلقہ کسی بھی ٹاپک پر تھوڑی سی تحقیق اکثریت فزیوکمیونٹی کو ننگا کر کے رکھ دیتی ہے۔۔۔
جیسے پاکستانی سیاستدانوں کے دوغلے معیار ہیں بالکل اسی طرح اکثریت فزیوز دوغلے پن کا شکار ہیں۔

رائٹ کی بات کریں تو لیفٹ میں چلے جاتے
لیفٹ کی بات کریں تو رائٹ میں چلے جاتے

کچھ سینئیرز کہتے نظر آتے کہ
فیلڈ میں بہت لوگ اچھا بھی کر رہے ہیں۔۔
نہیں جی! وہ جو آپ کا اچھا ہے ناں
وہ فیلڈ میں اچھا ہو رہا، فیلڈ کے لئے اچھا نہیں ہو رہا،
وہ جو کوئی اچھا کر رہا اپنی ذات کے لئے کر رہا،
ٹھیک ہے اپنے لئے اچھا کرنا سب سے ضروری ہے،
مگر فیلڈ کے لئے اچھا کوئی فرشتے آ کر کریں گے؟
کوئی دوسرا پروفیشن آپ کے لئے اچھا کرے گا؟
یا جادو سے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا؟

اگر ہمارے الفاظ برے لگتے ہیں تو
اپنی حرکتیں سدھاریں،
اپنی ڈومین میں پریکٹس کریں،
جونیئرز کو بکرے سمجھ کر ان سے پیسہ بنانا بند کریں،
جونئیرز کو پیڈ نہیں تو کم از کم فری انٹرنشپ ہی دیں،
فریش گریجوایٹس کو ان کے ایچ او ڈیز انٹرنشپ مہیا کریں،
فریش گریجوایٹس کو انٹرنشپ کے بعد ایم ایس میں ایڈمیشن کی پالیسی بنائیں۔۔۔
سٹیک ہولڈرز، ڈین اور ایچ او ڈیز ہسپتال کے ساتھ اٹیچمنٹ کو یقنی بنا کر وہاں پر طلباء اور گریجوایٹس کی ٹریننگ کو یقینی بنائیں۔

کہاں ہیں وہ سٹیک ہولڈر فزیوز،
وہ یونیورسٹیوں میں بیٹھے الائیڈ کے ڈین فزیوز،
اور الائیڈ کی چھتر چھایہ میں بیٹھے ایچ او ڈیز؟
کیوں نہیں بولتے الائیڈ کونسل کی رجسٹریشن کے بارے میں؟
الائیڈ کونسل سے متعلق کیوں کوئی اعلامیہ سامنے نہیں آیا؟
کون بتائے گا ینگ فزیوز کو کہ کس سمت میں جانا ہے؟

آخر ینگ فزیوز کو کون بتائے گا کہ الائیڈ کونسل پر فزیو کمیونٹی کا مشترکہ بیانیہ کیا ہے یا کیا ہونا چاہئیے یا کیا ہو رہا ہے؟

اگر کوئی بیانیہ، کوئی لائحہ عمل اندر کھاتے بن چکا ہے
تو پھر اس کو ینگ فزیوز کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا جا رہا؟

پھر آپ لوگ کہتے ہو کہ اچھی اچھی باتیں کریں۔۔۔
آخر وہ کون سی اچھی باتیں ہیں جو ہم کریں اور فزیوکمیونٹی کے مسائل حل ہو جائیں؟

ڈاکٹر اسجد محمود فزیوتھراپسٹ

11/06/2024

‏ہم ایک ایسے پروفیشن کا حصہ ہیں جہاں شعبہ سے مخلص، قابل اور ذہین لوگ صرف اس لئے خاموش رہتے ہیں تاکہ بیوقوف لوگ ناراض نہ ہوں اور ان کی عزت نہ خراب ہو حالانکہ وہی مخلص، قابل اور ذہین لوگ قرآن کو بھی مانتے ہیں۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

11/06/2024

رقم دے کر کرنے والا کام رقم لے کر کرنا اور استاد کہلانا!
ایسی سو کالڈ استادی اور اس کی کمائی پہ لعنت بیشمار

جتنے بھی فزیوز اپنے اَنڈر کسی ینگ فزیو سے کام لیتے ہیں اور ان کو انٹرنشپ کے نام پر یا کچھ سکھانے کے نام پر ان سے رقم لیتے ہیں۔
فیلڈ میں سٹیبل فزیوز جو اپنے کلینک چلا رہے ان کی اخلاقی و پروفیشنل ذمہداری بنتی ہے کہ ملک پاکستان میں جب فریش گریجوایٹس کو کہیں بھی پراپر ہاؤس جاب یا انٹرنشپ نہیں مل رہی تو آپ لوگ انھیں کو فری میں انٹرنشپ دیں (ویسے تو پیڈ دینا چاہئیے مگر کم از کم پیسے لینے کے بجائے فری ہی کر دیں تو آپ کی مہربانی ہو گی۔۔۔) اگر آپ فریش گریجوایٹ سے رقم لے کر انٹرنشپ آفر کرتے ہیں تو آپ کی یہ کمائی حرام ہے ایک تو کمائی حرام، دوسرا ینگسٹرز کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھانا الگ سے گناہ۔ اس سے تو بہتر ہے کہ آپ کسی کو انٹرنشپ دیں ہی نہ۔۔۔

یہ کام کر کے ایک تو آپ لوگ استاد اور مَینٹر اور معلوم نہیں کیا کیا کہلواتے ہو، آپ کی ایسی استادی پہ لعنت بے شرمو۔۔۔ اور دوسرا تم لوگ بچوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہو، تم لوگ پروفیشن کے بدترین دشمن ہو، بدترین۔۔۔

نوٹ: جو لوگ فری انٹرنشپ دے رہے یا پیڈ انٹرنشپ دے رہے یہ پوسٹ ان کے لئے نہیں ہے لہذا وہ الفاظ پر غصہ بالکل نہ کریں ۔۔ یہ الگ بحث یے کہ ڈگری دینے والے اداروں کو ہاؤس جاب دینا چاہئیے مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام HEC یا دیگر متعلقہ اداروں کا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کو اس کا عملاً پابند کریں۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

10/06/2024

جی عام سی بات پر پوسٹ کیوں کرتے ہیں؟

نئے گریجوایٹس کے لئے بہت سی پرانی باتیں بھی نئی یا اہم ہوتی ہیں جو سینئرز یا کچھ لوگوں کے لئے غیر اہم ہو سکتی ہیں۔
ہم کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں تو پہلے اس پر کچھ نہ کچھ تحقیق کر کے یا معلومات حاصل کر کے ہی پوسٹ کرتے ہیں لہذا ہر کوئی یہ نہ کہنا شروع کر دیا کرے کہ جی یہ پرانی بات ہے، یہ بات کرنے کا فائدہ، جی یہ بات ضروری نہیں ہے وغیرہ۔۔۔ نئے فزیوز ہم سے جب کچھ پوچھتے یا ہمیں کہیں ٹیگ کرتے تو اس کا جواب پوسٹ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے بات نئی پرانی ہونے اور ضروری یا غیر ضروری ہونے پر فوکس کرنے کے بجائے جو بتایا جائے اس کو سمجھنے کی کوشش کیا کریں۔۔۔
ہم بہت سی باتوں کا جواب اسی لئے بار بار دیتے ہیں کیونکہ ہر کسی کو ہر بات معلوم نہیں ہوتی۔۔۔ اور دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ فزیو کمیونٹی کو تنقید کرنے کا معلوم ہے مگر تنقیدی سوچ سے متعلق اکثریت کو ا ب ج د کا بھی معلوم نہیں ہوتا۔ اگر فزیوکمیونٹی خود تھوڑی بہت تحقیق یا معلومات حاصل کر کے لب کشائی کی عادت اپنا لے تو بہت سے مسائل حل کرنا ہر کسی کے لئے اپنے لیول پر ہی آسان ہو جائے وگرنہ سب بے ہنگم بحث کرتے ہی نظر آتے ہیں۔ جس کا نمونہ آپ ہر دوسری پوسٹ پر کمنٹس کی صورت دیکھ ہی سکتے ہیں۔۔۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

10/06/2024

آپ کو تنقید، تنقید برائے تنقید، تنقید برائے تعمیر اور تنقید برائے اصلاح کا معلوم ہو گا مگر تنقیدی سوچ کے پیچھے کیا کچھ چھپا ہوا ہوتا اس سے روشناس کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تنقیدی سوچ فیصلہ کرنے کے لیے معلومات اور خیالات کی منظم تشخیص اور تجزیہ کا نام ہے۔ اس میں مختلف مگر بہت لمبے اور گہرے پوائنٹس شامل ہیں؛

1. معروضیت:
متعدد نقطہ نظر اور تعصبات پر غور کرنا۔

2. ثبوت پر مبنی استدلال:
حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی نتائج پر غور و فکر کرنا۔

3. منطق: صحیح دلائل کا استعمال اور غلط فہمیوں سے بچنے کا نام منطق ہے۔

4. تجزیہ:
پیچیدہ معلومات کو قابل انتظام حصوں میں توڑ کر سمجھنے کے لئے آسان بنانا۔

5. ترکیب:
نئی بصیرتیں یا لائحہ عمل بنانے کے لیے خیالات کو یکجا کرنا۔

6. تشخیص:
ذرائع کی ساکھ اور مستند ہونے کا اندازہ لگانا۔

7. اندازہ:
دستیاب معلومات سے منطقی نتیجہ اخذ کرنا۔

8. عکاسی:
آخری مگر اب سے اہم کہ اپنی سوچ کے عمل اور تعصبات پر بھی غور و فکر کرنا۔

زندگی کے مختلف پہلوؤں میں تنقیدی سوچ بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے، جیسے:

- مسئلہ حل کرنا
- فیصلہ سازی
- علمی تحقیق
- پیشہ ورانہ ترقی
- ذاتی ترقی
- موثر گفتگو

تنقیدی سوچ کی مہارت کو فروغ دینے سے، آپ زیادہ باخبر فیصلے کر سکتے ہیں، پیچیدہ مسائل کو حل کر سکتے ہیں، اور دنیا کو زیادہ مؤثر طریقے سے اثر انداز کر سکتے ہیں!

کیا آپ ان تمام پوائنٹس کو کھنگال لینے کے بعد شاملِ گفتگو ہوتے یا لب کشائی کرتے ہیں؟ ایک مسلمان کو تو دین ان سب باتوں پر عمل کر کے پھر بولنے کی تلقین کرتا ہے۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

پی ایم ڈی سی کو کھلا چیلنج دیتے ہیں کہ اس کے خلاف کورٹ میں جائیں اور ہمیں پارٹی بنا لیں۔۔ کورٹ میں ان لوگوں کو نانی یاد ...
10/06/2024

پی ایم ڈی سی کو کھلا چیلنج دیتے ہیں کہ اس کے خلاف کورٹ میں جائیں اور ہمیں پارٹی بنا لیں۔۔ کورٹ میں ان لوگوں کو نانی یاد نہ کروا دی تو پھر کہنا۔۔ کیوں نہیں PMDC جاتی کورٹ؟

سو کالڈ پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایسے شگوفوں کو زیادہ اہمیت نہ دیا کریں۔۔۔ یہ ایک حکومتی ادارہ ہے اگر ان کو معلوم ہو کہ یہ جو کچھ کہہ رہے سو فیصد درست ہے تو یہ لوگ پہلی فرصت میں کورٹ سے رجوع کر کے اس معاملے کو جڑ سے ختم کر دیں۔۔ مگر نہیں یہ لوگ اسے ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ حقیقت ان کو بھی اچھی طرح معلوم ہے لہذا اپنی اجارہ داری شو اور قائم کرنے کے لئے یہ ہمیشہ سے کچھ عرصہ بعد عام عوام کو ہمارے پروفیشن سے متنفر کرنے کے لئے ایسے شگوفے چھوڑتے رہتے ہیں۔۔ ان کو معلوم ہے کہ جس دن یہ لوگ کورٹ میں ایسی کوئی بات لے کر گئے تو ان کو منہ کی کھانا پڑے گی اور جو بھرم ان کا ہے وہ بھی جاتا رہے گا اس لئے یہ ایسی حرکتیں کرتے رہیں گے۔۔

10/06/2024

جن کو آئنہ پسند نہیں آتا وہ آئنے پر غصہ کے بجائے اپنی اصلاح کریں۔۔۔

شعبہ فزیوتھراپی کے اساتذہ کرام دیکھ لیں کہ کتنے ایجوکیٹ پروفیشنلز آپ لوگ فیلڈ میں بھیج رہے ہیں؟
جن کو بنیادی باتوں کا علم نہیں ۔ جن کی ڈیفینیشنز ہی کرپٹ ہیں۔ جنھیں صرف وہ چیز سچ لگتی جو وہ کرتے ہیں یا جو انھیں فائدہ دیتی۔۔۔ وہ فائدہ چاہے جیسے بھی ممکن ہو، بس فائدہ چاہیئے۔ اخلاقیات، رولز، اچھائی برائی میں یہ لوگ فرق کرنا تو دور بلکہ ماننے کو تیار نہیں ہوتے کہ جو غلط ہے وہ غلط ہے۔۔۔
یہ لوگ غلط کو صحیح صرف اس لئے ثابت کرنے پر تُل جاتے کیونکہ یہ درستی چاہتے ہی نہیں ہیں۔۔ ان کو لگتا درست راستے پر ان کا رزق چھن جائے گا یا بند ہو جائے گا۔۔۔ کتنی بد قسمت کمیونٹی ہے جس کی اکثریت میں یہ سب خرافات چھپی ہوئی ہیں اور لبادے ان لوگوں نے معزز پروفشنل ہونے کے اوڑھ رکھے ہیں۔۔۔ اللّٰه رحم کرے اور ہدایت دے تمام فزیوکمیونٹی کو۔۔۔
میں تو لکھوں گا، بولوں گا اور آئنہ دکھاؤں گا۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

10/06/2024

اس پوسٹ میں شامل تمام مواد مکمل پڑھیں، دیکھیں اور سنیں۔۔ تاکہ حقیقت آپ پر عیاں ہو جائے۔۔

10/06/2024

جس جس کو یہ لگتا کہ لکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ پوسٹ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا؟ وہ خود کو ہی دیکھ لے، پوسٹ پر آ کر ایسا کیوں بول رہا؟ اگر آپ پوسٹ پر آ کر بات کر رہے ہیں تو فرق پڑتا ہے تو بات کرتے ہیں ناں؟ مطلب پوسٹ کرنے سے، بولنے سے اور سوال اٹھانے سے غلط کام یا غلطیوں کی نشاندہی کرنے سے فرق پڑتا ہے بہت فرق پڑتا ہے۔۔۔

کسی کی سمجھدانی ہی چھوٹی ہو تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں، ہم پر غصہ کرنے کے بجائے اپنی سمجھدانی بڑی کریں۔

10/06/2024

جس کسی کی بھی دُم پر ہمارا پاؤں آیا ہے وہ سب اپنی اپنی اصلاح کریں نہیں تو ہماری پوسٹوں کو اگنور کریں کیونکہ ہم تو سچ بولیں گے اور بولتے رہیں گے۔ 💪

10/06/2024

"ہم تمہیں زبردستی پکڑ پکڑ کر تو اپنی پوسٹ پر نہیں لاتے”

او ظالمو دین کو اللّٰه خود بیچ میں لاتا ہے کہ اپنے معاملات زندگی میں اچھائی برائی کی تمیز کرو۔۔۔

اللّٰه ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔۔۔ ہم تو فزیوکمیونٹی کے شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اب اس دوران فزیوز اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بھی عیاں کرتے جائیں تو یہ بھی ٹھیک ہے کہ کمیونٹی میں کیسے کیسے عجوبے پائے جاتے ہیں۔۔۔

دین سے متعلقہ ایک دو پہلو پر بات کی تو کیسی تپ چڑھ رہی کچھ فزیوز کو۔۔۔ اللّٰه ہدایت دے سب کو۔۔۔ کہتے کہ آپ دین کو کیوں بیچ میں لا رہے۔۔۔ پڑھی لکھی جہالت کی یہی نشانی ہے کہ کوئی دین سے متعلقہ بات کر دی جائے تو آگے سے کہتے دین کو کیوں بیچ میں لاتے ہیں۔۔۔ او ظالمو دین کو اللّٰه خود بیچ میں لے کر آتا ہے کہ اپنے معاملات میں اچھائی برائی کی تمیز کرو۔۔۔

جس جس کو کسی ہماری باتوں پہ پہ غصہ آتا وہ ہمارے پیج کو ان فالو کر دے یا بلاک کر سکتا ہے۔۔ ہماری کوئی بھی پوسٹ اس کے لئے نہیں جسے اپنی اصلاح کرنا زیادہ مشکل اور دینی بات پر بحث کرنا زیادہ آسان لگتا ہو، ہم تمہیں تمہارے گھروں سے پکڑ پکڑ کر اپنی پوسٹوں ہر نہیں لے کر آتے؟؟ اگر ہماری باتیں بری لگتی ہیں تو آپ ہماری پوسٹوں کو اگنور کریں نہیں تو اپنی اصلاح کریں تاکہ آپ کو غصہ نہ آئے۔۔۔

یاد رکھنا! مسلمان ہمیشہ اصلاح کے لئے تیار رہتا ہے۔ مسلمان کبھی اصلاحی بات کی مخالفت نہیں کرتا۔۔۔ لوگوں کو برائی سے روکنے کا بھی دین ہی کہتا، اس پر بھی کئی لوگوں کو غصہ آ جائے گا۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

09/06/2024

حرام کے بعد گناہ جاریہ پر بھی فزیوکمیونٹی کا شعور دیکھ لیں۔

ابھی تو DPT, MS, MPhil اور PhD کی ریسرچ میں جو ڈنڈی پاکستانی مارتے وہ بھی بہت وسیع ٹاپک ہے جس پر اللّٰه نے چاہا تو کبھی تفصیل سے لکھنے کی کوشش کریں گے۔۔۔
اب اس پہ بحث بھی کر لیں فیک ریسرچ یا ریسرچ کے کسی حصے میں ڈنڈی مارنا بھی گناہ جاریہ بن سکتا ہے۔۔ مگر کیسے یہ بحث خود کر لیں۔۔۔

نوٹ: یہ بات اس مفتی سے کنفرم کرنا جس کو ریسرچ آرٹیکلز پر سو فیصد عبور حاصل ہو کہ یہ کیا بلا ہے۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

09/06/2024

"پاکستان کا چھوٹی ٹیم سے ہارنا"
کرکٹ میں جیت اور فزیو فیلڈ میں مسائل کا حل دونوں ایک ہی جیسی بددیانتیوں اور مفاد پرستیوں کا شکار ہیں۔۔۔

آپ نے اس پر بڑے بڑے تجزیے پڑھے اور سنے ہوں گے مگر یقین کریں پاکستانیوں کو اس بات کا ادراک ہی نہیں ہے کہ ہمیشہ سے ایسا کیوں ہوتا آ رہا ہے کہ پاکستان چھوٹی ٹیموں سے میچ ہار کر بڑے مقابلوں سے باہر ہو جاتا ہے؟
یہ بالکل ایسے ہی ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں۔ اور ناانصافی، حق تلفی اور میرٹ کی دھجیاں اڑانا کیا ظلم میں نہیں آتا۔۔۔ یہ چھوٹی ٹیمیں اس لئے پاکستان کو ہراتی آ رہی ہیں کیونکہ اللّٰه کا نظام اچھی چیزوں کا بلا تفریق فائدہ دیتا ہے۔ اور باقی ٹیموں میں سو فیصد نہ سہی تو پاکستان کی نسبت میرٹ اور فٹنس کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے وہ لوگ کھیل میں اپنی خواہشات کی تسکین نہیں کرتے بلکہ میرٹ پر انصاف کے ساتھ ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں اور ہم پاکستانی فوراً سے کہہ دیتے ہیں کہ پاکستان چھوٹی ٹیم سے ہار گیا۔۔اور بھائی وہ چھوٹی ٹیمیں نہیں بلکہ آپ کی ٹیم ہمیشہ کرپشن اور ناانصافی کا شکار ہوتی ہے۔۔ جیت صرف نیتوں اور دعاؤں سے نہیں ملا کرتی بلکہ عمل بھی حق پر مبنی ہونا ضروری ہوتا ہے۔

فزیو فیلڈ میں بھی ایسی بہت سی ناانصافیاں ہو رہی ہیں، میرا مطلب ہے کہ خوشامدی اور منظورِ نظر فزیوز کو سیٹوں پر براجمان کیا جاتا ہے۔۔۔ گو کہ منظورِ نظر فزیوز میں بھی قابلیت ہوتی ہے مگر اللّٰه حقداروں اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کے ہاتھوں جیت کیسے دلوا سکتا ہے۔۔ کرکٹ میں جیت اور فزیو فیلڈ میں مسائل کا حل دونوں ایک ہی جیسی بدیانتیوں اور مفاد پرستیوں کا شکار ہیں۔۔۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

09/06/2024

حالات حاضرہ میں سے آپ کے سامنے ایک مثال بیان نہ کرنا ناانصافی ہو گی کہ قابل احترام فزیو کمیونٹی میں چند نمایاں شخصیات میں سے ایک محترم Dr. Dileep Kumar PT صاحب نے اخلاقیات کی بہترین مثال قائم کی ہے کہ انھوں نے ایک غیر مستند سرٹیفیکیشن پر خود کو کمیونٹی کے سامنے پیش کر کے ناصرف اپنی غلطی کو مانا جس بارے میں ان کو خود کنفرمیشن نہ تھی بلکہ اپنی آرگنائزیشن Center of Manual Therapy کے معاہدے کو UK based Fraudulent کمپنی سے ختم بھی کیا اور اپنے اس کورس سے متعلقہ گزشتہ پروفیشنلز اور سٹوڈنٹس کو بھی اعتماد میں لیا۔۔
یقین کریں ڈاکٹر دلیپ کمار صاحب کا اپنے اس عمل اور بڑے دل کا مظاہرہ کر کے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے ان کا ناصرف کمیونٹی میں قد بڑھا ہے بلکہ بادی النظر میں غلطی مان کر اپنا وقتی نقصان کرنا مستقبل میں جو فائدہ دے گا اس کا شائد ان کو آج گمان بھی نہ ہو۔۔ مگر یہ تو تہہ ہے کہ اس کا ان کو فائدہ ضرور ہو گا۔۔ میری ان اسے اپیل ہے کہ اپنے اس عمل کے بعد جو ان کو فائدہ ہو وہ مستقبل میں کمیونٹی کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ تمام فزیو کمیونٹی کی حوصلہ افزائی ہو کہ غلطی ماننے سے کبھی نقصان نہیں ہوا کرتا تاکہ کمیونٹی میں ایسی مثالیں آئندہ بھی قائم ہوتی رہیں۔۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

09/06/2024

"حوصلہ افزائی اور اخلاقی رویے"

ہم ان تمام فزیوتھراپسٹس اور سٹوڈنٹس کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو فزیوکمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کی نیت سے اپنا وقت لگا رہے ہیں۔ اگر کوئی کسی بات کی نشاندہی یا درستی کرتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی عادت اپنائیں۔۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ لوگ ویلے ہیں بلکہ حقیقتاً یہ لوگ اپنے پروفیشن کے لئے درد رکھتے ہیں اور اپنے پروفیشن کی درست سمت میں پراگریس چاہتے ہیں وگرنہ ان میں سے کسی کی بھی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے کہ یہ لوگ فزیو کمیونٹی میں سے ہی کچھ لوگوں کو اپنے خلاف کرتے پھریں۔۔ بات سمجھنے کی ہے۔۔۔

آپ کو بات کڑوی لگے یا پھر میٹھی مگر حقیقت یہ ہے کہ اکثریت فزیوز گریجوایٹ ہو کر فیلڈ میں آ رہے ہیں مگر ایجوکیٹ ہو کر نہیں۔ اور اس میں ہم ان فزیوز کو ذمہدار نہیں ٹھہرا رہے بلکہ سسٹم کو چلانے والوں کی سرزنش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایجوکیشن کو بہتر بنایا جائے البتہ گریجوایٹ ہونے کے بعد آپ کی ذمہداری ہے کہ خود کو ایجوکیٹ کریں، شعور بیدار کریں، اپنی غلطیوں کو مان کر درست کرنا سیکھیں۔۔۔

یقین کریں! جو رزق اللّٰه نے آپ کو دینا ہے، تھوڑا یا بہت، وہ ملے گا ہی ملے گا۔یقین کریں میں نے اسی فیلڈ کے لوگوں میں رہ کر اپنی غلطیوں کو ماننا اور درستی کرنا سیکھا ہے اور لوگوں کی کڑوی باتوں کا آہستہ آہستہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر جواب دینا یا نظرانداز کرنا سیکھا ہے۔

آپ اس دنیا میں غلط کو غلط کہنا اور اپنی درستی کرنے کی نیت کریں پھر دیکھیے گا کہ اللّٰه تعالی آپ کے ذہنوں کو خیر کے لئے کیسے کھولنا شروع کر دے گا۔ آپ کا ہر دن آپ کے ذہن اور معاملہ فہمی کو بڑھاتا چلا جائے گا۔۔۔ البتہ اس کے لئے آپ کو گالی کے جواب میں بھی اخلاقیات کا زہر پینا پڑے گا۔۔

نوٹ: یہ جو سب اوپر لکھا ہے یہ پروفیشنل ہونے اور پروفیشنل پریکٹس کا بھی حصہ ہی سمجھیں۔۔۔ اگر وقت کم ہونا اور پوسٹ کا لمبا ہو جانا مسئلہ نہ ہو تو یہ پوسٹیں کتابوں کی شکل تک پہنچ سکتی ہیں۔۔ برائے مہربانی میری جو باتیں درست یا اچھی لگیں ان کو اپنانے کی اور جو باتیں آپ کے نزدیک غلط ہوں ان کو اگنور کر دیا کریں۔ باقی کچھ لوگوں کے لئے مجھے سخت الفاظ لکھنا پڑھتے ہیں وہ بھی صرف اور صرف پروفیشن کے لئے ہوتے ہیں۔ جزاک اللّه

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

09/06/2024

عوامی پوسٹ

پاکستانی عوام عام طور پر مساج بھی فزیوتھراپسٹ کا کام سمجھتی ہے۔ جبکہ مساج صرف اور صرف پٹھوں کی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے یعنی ریلیکسیشن جو کہ مساج تھراپسٹ کا کام ہے نا کہ فزیوتھراپسٹ کا۔ اور ایک بات سمجھنے کی ہے کہ مساج سے کسی بیماری کا علاج ممکن نہیں۔۔

انسانی جسم کا ایک نظام جو پٹھوں اور ہڈیوں پر مشتمل ہے اور اس نظام کی بیماریوں کا علاج کرنے، نقائص کو دور کرنے اور اس نظام کی کارکردگی کو بہتر کرنے والا ماہر پروفیشنل فزیوتھراپسٹ کہلاتا ہے۔ اور یہ کام تھیرپیوٹِک ورزشوں، مینویل تھراپی اور الیکٹروتھراپی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ البتہ فزیو فزیوتھراپسٹ کے پاس دو طرح کی ورزشیں ایسی ہیں جو کہ ریلکسیشن کا کام کرتی ہیں Stretching Exercises اور Isometric Exercises
اس کے علاوہ باقی سب ڈھکوسلے ہیں جو ایسے لوگوں نے فزیوتھراپی کے ساتھ منسلک کر دیے ہیں جن کے پاس اصل میں Skills نہیں ہوتے۔ اس لئے وہ مساج، حجامہ اور ڈرائی نیڈلنگ وغیرہ جیسے کاموں کو فزیوتھراپی سے منسلک کر دیتے ہیں تاکہ ان کا دھندا چلتا رہے۔۔ ان میں سے کچھ تو Skills نہ ہونے کی وجہ سے ایسے ڈھکوسلوں کو پیسہ بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں یا پھر وہ لوگ جو ورکشاپس کے نام پر پیسہ بنا رہے ہوتے۔۔۔ ایک پروفیشنل فزیو تھراپسٹ کا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنی پریکٹس کو ایسے کاموں سے پاک رکھے اور اپنے مریضوں کو کونسلنگ کے ذریعے فزیوتھراپی کے بارے میں شعور دیں اور جو فزیو تھراپسٹ ایسا کوئی کام کرتے ہیں جو کہ اصل میں فزیوتھراپسٹ کا کام نہیں ہے ان کی حوصلہ شکنی کریں۔

#ڈاکٹراسجدمحمود فزیوتھراپسٹ

08/06/2024

مسلمانو!

1۔ ڈی پی ٹی طلبا و طالبات کا ٹرانسکرپٹ ملنے سے پہلے پہلے خود کو فزیوتھراپسٹ بتا کر مریض گھیرنا اور ٹریٹ کر کے چارجز لینا۔۔۔
حرام کمائی ہے حرام کمائی ہے حرام کمائی ہے۔

2۔ فزیو طلباء اگر خود کو فزیوتھراپسٹ بتا کر فری ٹریٹمنٹ بھی کریں تو یہ بھی مریضوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

3۔ جب تک کم از کم فائنل ٹرانسکرپٹ نہ مل جائے تب تک آپ صرف اور صرف کسی فزیوتھراپسٹ کی سپر ویژن میں، وہ بھی سیکھنے کی نیت سے کام کر سکتے ہیں۔

4۔ اگر کوئی گریجوایٹ یا سینئر کسی سٹوڈنٹ کو سیشن کے لئے بھیج کر کمائی کرتا ہے تو اس کی کمائی بھی حرام ہے۔

نوٹ: اس پوسٹ پر بے روزگاری کا رونا رونے سے پہلے بے شک اپنے اعتماد کے کسی مفتی صاحب سے پوچھ لیں۔

ڈاکٹر اسجد محمود فزیوتھراپسٹ

08/06/2024

یہ لیں جی پیش خدمت ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں کون اور کب اپنے نام کے ساتھ Consultant مینشن کر سکتے۔۔۔

Definition of Consultant :
A person who provides expert advice professionally, or who has the capacity to give expert advice.

Generally, it takes approximately six to eight years after speciality training (which is masters for Physio’s in different specialities) and becomes eligible for Consultant positions.

باقی آپ ڈاکٹر ضرور لکھیں مگر ڈگری مکمل کر لینے کے بعد۔ اسی کے لئے تو آپ DPT میں ایڈمیشن لیتے ہیں۔ ہے ناں 🤗

07/06/2024

جن کے طریقہ علاج کو عام طور پر ہر دوسرا پاکستانی فزیوتھراپسٹ اپنے طریقہ علاج میں شامل کر رہا ہے ان کو WHO, ISCO, PSCO اور ILO کن ناموں سے متعارف کرواتا ہے، ملاحظہ کریں؛

Some of Physiotherapist related but not physiotherapists occupations classified elsewhere:

1. Chiropractor
2. Occupational Therapist
3. Osteopath
4. Podiatrist
5. Acupressure Therapist
6. Hydrotherapist
7. Massage Therapist
8. Physiotherapy Technician
9. Shiatsu Therapist

یہ سب تھراپسٹ تو ہیں مگر فزیوتھراپسٹ ہرگز نہیں ہیں کیونکہ فزیوتھراپی اور ان دیگر تھراپسٹ کی ڈومین میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
اگر کوئی فزیوتھراپسٹ ان تھراپسٹ کے کام کو اپنے مریضوں کے علاج کا ذریعہ بناتا ہے تو پھر اسے متعلقہ تعلیم حاصل کر کے اپنے نام کے ساتھ متعلقہ تھراپسٹ لکھنا چاہئیے ناکہ فزیوتھراپسٹ کا ٹیگ لگا کر دیگر تھراپسٹ کے طریقہ علاج کو پروموٹ کرے۔

اگر فزیوکمیونٹی اپنے پروفیشنل سکوپ کو بڑھانا چاہتی ہے تو اس پوسٹ کو اچھی طرح سمجھ کر اپنے پروفیشن کو Own کرنے کے ساتھ ساتھ صرف اور صرف فزیوتھراپی طریقہ علاج پر انحصار کرے گی تو ہی فزیوز کا مستقبل بہتر ہو گا بصورت دیگر دس سال بعد بھی آپ موجودہ مسائل میں ہی پھنسے ہوں گے۔

07/06/2024

غیر مستند، غیر تصدیق شدہ، غیر معیاری اور دھوکہ دہی پر مبنی طریقہ علاج اتائیت کہلاتا ہے۔ جب کوئی شخص یا ہیلتھ پروفیشنل با ضابطہ طبی تعلیم حاصل کیے بغیر کسی بھی قسم کا علاج کرتا ہے تو وہ اتائیت میں آتا ہے۔
اگر کوئی بھی معالج اپنے طے شدہ دائرہ کار سے ہٹ کر علاج کرے گا تو وہ بھی اتائیت کے زمرے میں آئے گا۔

فزیوتھراپسٹ کو WHO, ISCO, PSCO اور ILO کے مطابق کیسے متعارف کروایا گیا ہے ملاحظہ کریں۔ ↓↓↓↓↓↓↓

Physiotherapists assess, plan and implement rehabilitative programmes that improve or restore ability, relieve pain syndromes, and treat or prevent physical challenges associated with injuries, diseases and other impairments. They apply a broad range of physical therapies and techniques such as movement, ultrasound, heating, laser and other techniques.

Tasks include —

1. Administering muscle, nerve, joint functional ability and other tests to identify and assess physical problems of patients;

2. Establishing treatment goals with patients and designing treatment programmes to reduce physical pain, strengthen muscles, improve cardiothoracic, cardiovascular and respiratory functions, restore joint mobility and improve balance and coordination;

3. Developing, implementing and monitoring programmes and treatments using the therapeutic properties of exercise, heat, cold, manipulation, hydrotherapy, electrotherapy, ultraviolet and infra-red light and ultrasound in the treatment of patients;

4. Instructing patients and their families in procedures to be continued outside clinical settings;

5. Recording information on patients' health status and responses to treatment in medical record-keeping systems, and sharing information with other health professionals as required to ensure continuing and comprehensive care;

6. Developing and implementing programmes for screening and prevention of common physical ailments and disorders;

7. Supervising the work of physiotherapy assistants and others.

Examples of the Physical Therapists classified here:
→ Cardiopulmonary Physical Therapist
→ Geriatric Physical Therapist
→ Musculoskeletal Physical Therapist
→ Neuromuscular Physical Therapist
→ Orthopaedic Physical Therapist
→ Pediatric Physical Therapist
→ Sports Physical Therapist
→ Women Health Physical Therapist
→ Physical Therapist

نوٹ:- جو چیزیں پاکستان میں عام فزیوتھراپسٹس فزیوتھراپی ٹریٹمنٹ کے بجائے کر رہے ہیں ان کو WHO, ISCO, PSCO اور ILO کے مطابق پوری دنیا میں کیا کہا جاتا ہے؟ اس کے بعد والی پوسٹ میں ملاحظہ کریں۔

06/06/2024

آئیے چلتے ہیں نیشنل اور انٹرنیشنل سپیکرز کی طرف

جب کوئی پروفیشنل کسی سکِل میں سرٹیفائیڈ بنتا ہے تو اول تو وہ کسی لیگل آتھورائزڈ فورم کی سرٹیفیکیشن حاصل کر کے بنتا ہے۔ اب وہ سرٹیفیکیشن پریکٹس کرنے یا آگے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی حد تک ہے، یہ اس کے سرٹیفیکیٹ کی نوعیت پر منحصر ہے جو کہ عموماً پریکٹیکل سکلز میں کاونٹ ہوتا نہ کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی اتھارٹی۔
جب کوئی اداراہ یا کوئی آرگنائزیشن کسی بھی سپیکر کو دعوت دے کر یا ہائر کر کے کوئی سرٹیفکیشن جاری کرتی تو اس میں تین سنیریوز بنتے ہیں؛
1۔ آرگنائزیشن خود یا پھر پروفیشنل سپیکر دونوں میں سے کسی ایک کو سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا کسی پراپر فورم سے آتھورائزڈ ہونا چاہئیے۔
2۔ آرگنائزیشن اور پروفیشنل سپیکر دونوں کو پراپر فورم سے آتھورائزڈ ہونا چاہئیے۔
3۔ بصورت دیگر اس کو قانون کی نظر میں جعل سازی کے ذریعے پیسہ بنانا سمجھا جاتا ہے ۔۔

06/06/2024

جو لوگ کہتے کہ کبھی کسی نے PPTA کے لائسنس سرٹیفیکیٹ پر یا اہسے مسائل پر سوالات نہیں اٹھائے وہ پیج پر جائیں اور گزشتہ چار سالوں کی پوسٹوں میں دیکھیں۔۔۔ شائد ہی کوئی مسئلہ ہو جس پر سوال نہ اٹھایا ہو یا ایکسپوز نہ کیا گیا ہو۔۔۔ اگر آپ تحقیق کے بغیر لب کشائی کرنے والے ہیں تو اس کا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔۔۔ خیر

فزیوتھراپسٹس نے بیرون ممالک جانے کے لئے جب مسائل کا رونا رویا تو PPTA ایک فورم تھا جو فزیوز کی پاکستان میں نمائندگی کرتا تھا۔ جب PPTA کو فزیوز نے بیرون ممالک جانے کے مسائل سے اگاہ کیا تو PPTA نے لیگل راستہ اور گائیڈنس دینے کے بجائے خود کو لائیسنس دینے والی باڈی کا رول ادا کرنا شروع کر دیا جس کا مقصد صرف اور صرف پیسہ بنانے کا ایک ذریعہ تھا۔ جبکہ اس کا لیگل حل Ministry of NHR&C کو اپروچ کر کے لیٹر لینا تھا جو کہ کچھ فزیوز نے لے کر اپنا مسئلہ لیگلی حل بھی کیا۔ منسٹری اس لیٹر میں یہ مینشن کرتی تھی کہ پاکستان میں ابھی فزیوتھراپسٹس کی ریگولیٹری اتھارٹی یا بڈی نہیں ہے اس لئے ان کی ڈگری کی بنیاد پر یہ پریکٹس کرنے کے اہل ہیں۔ ایسا لیٹر ہماری گزشتہ سالوں کی پوسٹوں میں اٹیچ بھی ہو گا۔۔۔

لہذا جب آپ کو کچھ معلوم نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی نے آواز نہیں اٹھائی سوال نہیں کیا۔۔۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ فزیو کمیونٹی تحقیق اور معلومات کے بغیر لب کشائی کرنا شروع کر دیتی ہے۔ جواب ہر چیز کا ہوتا ہے مگر وقت کم ہوتا ہے لہذا کئی لوگوں کی باتوں کو جسٹ اگنور کیا جاتا ہے وگرنہ طبیعیت اچھی طرح صاف کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔۔

نوٹ: تمام فزیو کمیونٹی کو پتلی گلی کے چکر میں پہلے دن سے غلط راستوں پر ڈلنے والی ایسوسی ایشن کا نام PPTA ہے جو کہ کبھی بھی اپنی اسی غلطی کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ غیر ضروری بحث یا جواز پیش کریں گے۔

جلدی کمائی کے چکر میں ایسے Wrong Numbers کو پیسہ کھلانا کہاں کی عقلمندی ہے؟اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں کم از کم شعبہ ...
06/06/2024

جلدی کمائی کے چکر میں ایسے Wrong Numbers کو پیسہ کھلانا کہاں کی عقلمندی ہے؟

اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں کم از کم شعبہ فزیوتھراپی میں Evidence Based Practice کا فقدان ہونا ان سب خرافات کا موجب بنتا ہے۔
جب کوئی فزیوتھراپسٹ فزیوتھراپی کے علاوہ کسی چیز کو اپنی پریکٹس کا حصہ بناتا ہے تو اس کے پیچھے متعلقہ سرٹیفیکیشن ہونا لازمی ہوتا ہے۔ اور ایسی سرٹیفیکیشن کے بعد اگر کوئی اس سرٹیفیکیشن کا کاروبار شروع کر دے تو پھر سمجھیں کہ وہ فزیوتھراپسٹ خود نااہل اور نالائق ہے اس لئے وہ اپنی فیلڈ کو پروموٹ کرنے کے بجائے ان سب ڈھکوسلوں کو کوئی نہ کوئی جواز بنا کر لیگل قرار دے کر پیسہ بنانے نکل پڑتا ہے۔ حالانکہ ایسی کوئی بھی سرٹیفیکیشن کے پیچھے کوئی لیگل اتھارٹی ہونا ضروری ہے جیسا کہ HEC یا کوئی HEC Recognised ادارہ وغیرہ۔۔

اگر کسی فزیو نے DPT Syllabus میں فوٹو میں مینشن چار چیزوں کے بارے میں پڑھا ہے تو ہمیں بتائے۔۔۔؟ اگر کوئی فزیو ٹیچر آپ کو ڈگری کے دوران یہ سب پڑھاتا ہے تو پھر وہ خود یہ سب کرتا ہے جسے ٹیچنگ کے ساتھ ڈنڈی مارنا کہا جائے گا۔۔۔
رہی بات سرٹیفیکیشن کی تو پھر سرٹیفیکیشن کسی نہ کسی آتھورائزڈ فورم کے ذریعے ہونی چاہئیے۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی نے خود سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ہے تو وہ آگے خود کو سرٹیفائیڈ شو کر کے خود سے سرٹیفیکیشن جاری کرنا شروع کر دے۔۔۔ اور اگر کوئی آتھورائزڈ فورم ایسے عناصر کی پشت پنائی کرتا ہے تو وہ آتھورائزڈ فورم میں بیٹھے مفاد پرست ان کو بیک کر رہے ہوتے۔
اگر کوئی کسی چیز میں سرٹیفائیڈ ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ وہ اپنی پریکٹس میں اس چیز کو شامل کر سکتا ناکہ خود سرٹیفیکیشن کا کاروبار شروع کر دے۔۔۔

اگر کسی کو اتنا ہی شوق ہے سکلز حاصل کرنے کا تو پھر کچھ بھی کر کے سینئر فزیوز کی سپرویژن میں ہاؤس جاب یا انٹرنشپ کریں یقین کریں آپ کو ایسی سرٹیفیکیشن سے زیادہ نالج ملے گا اور کچھ نہیں تو آپ کو Patients Dealing ضرور آجائے گی۔۔۔ مگر نہیں جی جلدی کمائی کے چکر میں الٹا ایسے Wrong Numbers کو پیسہ دے کر خود کو لٹوانا فزیوز کا وتیرہ بن چکا۔
ہو سکے تو اپنے فیلڈ کو Own کریں۔۔۔

06/06/2024

بات گہری ہے اگر کوئی سمجھے تو۔۔۔!

اگر تم لوگ فلسطین کے حق میں آزادانہ نہیں بول سکتے تو کم از کم فزیو کمیونٹی میں موجود دجالوں کے خلاف ہی آواز اٹھاؤ ۔۔۔ کیا تمہیں لگتا ہے کہ تم سے تمہارے پروفیشن کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔۔۔ خدا کی قسم تمہیں اس بات کا ذرا برابر بھی احساس تک نہیں کہ جب اللّٰه نے تمہیں کسی جگہ، عہدے یا پھر پروفیشن میں بھیجا ہے تو وہ تم سے اس بارے میں بھی پوچھے گا۔۔۔
اپنے چھوٹے چھوٹے بُت توڑو گے تو ہی آئندہ آنے والے آج والوں کو اچھے الفاظ میں مخاطب کریں گے وگرنہ لعنتیں سب کا مقدر بنتی رہیں گی۔۔۔
جنگ جیتنا نہیں بلکہ لڑنا ضروری ہوتا۔۔۔

06/06/2024

فزیو تھراپی فیلڈ میں موجود ٹھیکداروں پر لعنت بے شمار۔۔ یہ شعبہ فزیوتھراپی کا ناسور ہیں۔ ان کے مفادات اتنے بڑے ہیں کہ ان کو ینگ جنریشن اور اپنی نسلیں یاد نہیں آتیں۔۔ ان کی سوچ اس بات کی عکاس ہے کہ ہمسائے کا گھر جل رہا ہے جلنے دو کونسا میرا گھر جل رہا۔۔۔ یہ کہنے کو ہائلی کوالیفائیڈ ہیں مگر ان کا قد بونوں سے بھی چھوٹا ہے۔۔
ہاں ہاں ان ٹھیکداروں میں سٹیک ہولڈرز، ایچ اوڈیز، اساتذہ اور وہ طلباء آتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے فائدوں کے لئے دیگر طلباء اور گریجوایٹس کو اپنے فائدے کے لئے گھیرتے ہیں۔۔ اور سب سے بڑھ کر قہ جو ہر پوسٹ پر آ کر کسی اور کی دو نمبریوں کو اچھے اچھے فوائد اور جواز کے ساتھ جوڑتے ہیں۔۔۔
بونو کب تک پڑھا لکھا مفاد پرست بونا بنے رہنا ہے! لعنتیو

06/06/2024

یہ جو پڑھے لکھے Donkeys ڈگریوں کے ساتھ ساتھ عوام کو الّو بنانے کے لئے MPPTA کو ڈگری کی طرح مینشن کرتے ان کا کیا کرنا ہے۔۔۔ کوئی شرم ہے تم لوگوں میں۔۔۔

Address

Islamabad

Telephone

+923069563463

Website

https://forms.gle/yY5Tbm8vBGhXKtsu6

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA:

Videos

Share


Other Physical Therapists in Islamabad

Show All