PsychCare Pakistan

PsychCare Pakistan To help people to cope with mental health issues like depression,anxiety, negative life events,domes

To help people to cope with mental health issues like depression,anxiety, negative life events,domestic violence,traumas and relationship issues.

19/04/2025
https://www.youtube.com/watch?v=f7GMkX7q02s
12/03/2025

https://www.youtube.com/watch?v=f7GMkX7q02s

Schizophrenia is a mental disorder which affects young people more than old one.sometimes it starts in early teen age.It's etiology may be genetic,environmen...

11/03/2025

Specialized listener and guidance counselor is now available at Psychcare Pakistan

Limited time offer! specially for RamadanFirst session in just 950 rsFeel free to contact at +92-332-9466662 for informa...
09/03/2025

Limited time offer! specially for Ramadan
First session in just 950 rs
Feel free to contact at +92-332-9466662 for information and to book your appointment

انگزاٸٹی کا تعارف۔ ایک ایسی بیماری جو ہر تیسرے بندے کو ہے۔یہ واحد دنیا کی بڑی بیماری ھے جو میڈیکل ٹیسٹوں سے ڈائیگنوز نھی...
27/02/2025

انگزاٸٹی کا تعارف۔ ایک ایسی بیماری جو ہر تیسرے بندے کو ہے۔
یہ واحد دنیا کی بڑی بیماری ھے جو میڈیکل ٹیسٹوں سے ڈائیگنوز نھیں ھوتی بلکہ سب میڈیکل ٹیسٹ نارمل ھوتے ھیں۔انزاٸٹی ایسی بد بخت بیماری ھے کہ فی الحال پاکستان میں اس بیماری کے نام پر بھی قوم متفق نھیں ھو سکی۔ اسے پاکستان میں انزاٸٹی۔ ایگزاٸٹی۔ انشاٸٹی۔ انسٹی۔ انیکسی۔اینیکسٹی ۔انزٹی اور اینگزاٸٹی وغیرہ سے جانا جاتا ھے انزاٸٹی کا معنی ھے خوف۔ ڈر۔ گھبراھٹ۔ بے چینی۔ بزدلی.اضطرابی کیفیت۔ خواہ مخواہ پریشان ھونا۔ بے وجہ ھلکان ھونا۔سوچ سوچ کے تھک جانا۔وزن کم ھونا ۔ جسم پر خوراک نہ لگنا ۔مستقبل کے بارے میں سوچنا ۔مستقبل سے مایوس ھو جانا مستقبل میں اندھیرا نظر انا۔جیتے جاگتے خواب دیکھنا ۔ خود ھی مقدمہ درج کرنا۔ خود ھی وکیل بن کر مقدمہ لڑنا۔خود ھی جج بن کر فیصلہ سنا دینا۔ خود ھی جلاد بن کر سزاے موت دے دینا۔ یعنی سوچوں اور خدشات کا نہ ختم ھونے والا سلسلہ انزائٹی کہلاتا ھے
انزاٸٹی ایسی پیچیدہ بیماری ھے کہ ھر مریض میں اس کی الگ الگ علامات پاٸی جاتی ھیں ۔سر دست اس کی تقریبا 316 علامات ھیں ھر دو مریضوں کی علامات الگ الگ ھوتی ھیں۔اسان الفاظ میں مریض خود کسی جھوٹی سوچ کو سچ سمجھ کر پریشان ھو جاتا ھے پھر خود ھی اس چیز سے ڈرنا شروع کر دیتا ھے۔ پھر اس جھوٹی سوچ کو سچ سمجھ کر یونیورسل ٹرتھ بنا لیتا ھے اور خواہ مخواہ پریشان یا بے چین رھتا ھے۔حالانکہ اس جھوٹی سوچ کا حقیقت سے کوٸی تعلق نھیں ھوتا۔اگر انزاٸٹی کا گہراٸی سے مطالعہ کیا جاے تو یہ عورتوں کا ڈس ارڈر ھے جو انھیں موروثی وجوھات ۔حادثات زندگی۔ ماھواری کے مساٸل۔ اور حمل کی پیچیدگیوں سے جنم لیتا ھے ۔جب کہ اج کل انزاٸٹی مردوں میں بھی عام پاٸی جاتی ھے
پاکستان میں فور جی انے اور پورن واچنگ و ماسٹربیشن کی ایڈیکشن کی وجہ سے جوانوں کی کثیر تعداد انزائٹی ڈس ارڈر کا شکار ھے۔دوسرے الفاظ میں ماسٹربیشن اور پورن واچنگ ایڈیکشن سے جو سب زیادہ ڈس ارڈر جوانوں میں جنم لیتا ھے وہ جنرل انزاٸٹی ھے۔ ڈر۔ خوف۔بےچینی یا صیحت گرنا وغیرہ اس کی وجہ دماغ میں ڈوپامین ۔سیروٹونن۔نار ایڈرنالیں کمیکلز کا انبیلنس ھونا ھوتا ھے
جب کسی انسان کی دن بدن صیحت گر رھی ھو اور وہ انسان روز مرہ کے کاموں میں بلاوجہ ڈر خوف کا شکار ھو یا کوٸی انسان بڑی بیماریوں کے بارے میں سوچے یا کوٸی انسان ھر وقت گھبرایا سا رھے۔ زندگی بے ذاٸقہ سی لگےیا کسی انسان کو لگے کہ اسے اندر اندر کوٸی بڑی بیماری جیسے کینسر ۔شوگر۔ھیپاٹاٸٹیس۔یا ایڈز وغیرہ کھاے جا رھی ھیں اور میڈیکل ٹیسٹ کرانے پرسب ٹیسٹ کلیٸر اٸیں جیسے CBC۔ BP ۔ HB۔ ECG۔ شوگر۔T3.T4.TSH.کولیسٹرول۔ ٹاٸیفاٸیڈ وغیرہ اور مریض اپنی صیحت کے بارے میں پریشان ھو یا اسے اپنی بیماری نہ مل رھی ھو تو ایسے لوگوں میں انزاٸٹی ڈاٸیگنوز کی جاتی ھے. مطلب مریض بے چینی و بے سکونی کا شکار ھے یا انزاٸٹی کا مریض ھے
چند علامات
خوف ۔ڈر۔گھبراھٹ۔معدے کے مساٸل۔وزن گرنا۔سانس کی تنگی۔منفی سوچیں بھوک نہ لگنا ۔قبض ھونا ۔کثرت اح**ام بار بار پیشاب انا۔خشکی کے مساٸل ھاتھ کانپنا۔تھکا تھکا رھنا۔نیند کم انا۔کمزوری ھونا۔ھروقت جلدی میں رھنا۔تیز دھڑکن ۔نیند کے مساٸل ۔فوکس نہ کرپانا ۔خیالی دنیا میں رھنا۔اجننی سے کترانا ۔بےصبری کا شکار ھونا ۔لوکانفی ڈینس۔چکر انا۔سورج کی روشنی چبھنا۔جسم میں سوٸیاں چبھنا۔بیٹھے ھوے بھی ھاتھ پاوں کو حرکت دینا ۔سردی زیادہ لگنا۔منہ خشک رھنا۔ھاتھوں یا چہرے پر زیادہ پسینہ انا ۔معدے میں ھیٹ محسوس ھونا ۔احساس کمتری۔دماغ کا کسی ایک سوچ پر اٹک جانا ۔چھاتی یا سینے میں درد چھبن۔گیس پرابلم۔موت کا خوف۔جسم گرم رھنا۔باٸیں بازو یا کلاٸی میں درد ۔مسلسل مستقبل کا سوچنا وغیرہ
اس وقت دنیا کی تقریبا 60%فی صد ابادی اس عارضے کا شکار ھے انزاٸٹی کی سب سے بری خصوصیت یہ ھے کہ یہ مردوں میں زنانہ خصوصیات کی حامل بیماری ھے جیسے شرمیلاپن۔گیدرنگ سے گھبرانا۔ اپنا حق نہ مانگ سکنا۔ ھر بات پر جی جی کی رٹ لگانا۔اعتماد کی کمی وغیرہ۔ یہ بیماری شیروں کو گیدڑ بنا دیتی ھے اور انزاٸٹی کو صفر کرنا بھی مشکل ھے یہ وقت کے ساتھ ساتھ علامات بدلتی رھتی ھے اور اگرسکائٹری علاج نہ کرایا جاے تو یہ بیماری ھر سپشلسٹ سے چیک اپ کروانے پر مجبور کرتی ھے لیکن گھبراٸیے نھیں نہ یہ جان لیوا بیماری ھے اور نہ ھی موت کا سبب ھے اور جینے کیلیے لازمی سائیکاٹرسٹ سے ملنا چاھیے لیکن اس کے سامنے گھٹنے باکل نھیں ٹیکنے چاھیے۔ بلکہ بار بار علامات کو اگنور کر کے مصروف رھنے کی کوشش کرنی چاھیے۔انزاٸٹی کی اچھی خصوصیت یہ ھے کہ اس کے مریض موت سے ڈرتے ھیں گھٹ گھٹ کر زندگی گزار دیتے ھیں لیکن خودکشی جیسا ارتکاب یا اقدام نھیں اٹھاتے
علاج
اپنا طرز زندگی بدلیں ۔واک ورزش۔ گیدرنگ میں رھنا سیکھیں تنہاٸی سے بچیں ۔ پرسکون نیند لیں۔ کم سوچیں
وٹامن ڈی۔ائرن۔میگنیشیم اور بی بارہ کے ٹیسٹ کروا کر سپلیمنٹ لیں مزھب اور عبادات میں پناہ لیں۔زیادہ میٹھا کھانے سے گریز کریں۔ماسٹربیشن اور پورن واچنگ سے بچیں ۔قریبی سائیکاٹریسٹ۔سائیکالوجسٹ سے پروفیشنل ھیلپ لیں

ذہنی تناؤ (سٹریس) معدے کی بیماریوں کو کیوں جنم دیتا ہے۔Stress Induced Gastritis کیا ہے؟آج کے تیز رفتار اور دباؤ سے بھرے ...
17/02/2025

ذہنی تناؤ (سٹریس) معدے کی بیماریوں کو کیوں جنم دیتا ہے۔

Stress Induced Gastritis کیا ہے؟

آج کے تیز رفتار اور دباؤ سے بھرے دور میں ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی قسم کے ذہنی دباؤ یا انزائٹی کا شکار ہے۔ کچھ دنوں تک اس کا سامنا کرنا عام بات ہے، لیکن جب سٹریس دائمی (Chronic) ہو جائے تو یہ جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔ دائمی ذہنی دباؤ مختلف بیماریوں کا سبب یا خطرے کا عنصر بن سکتا ہے جیسے:
• موٹاپا
• شوگر کی سطح میں اضافہ
• ہائی بلڈ پریشر
• بے خوابی
• ڈپریشن
• قوت مدافعت کی کمزوری
• اعصابی کمزوری
• ہڈیوں اور یادداشت کی خرابی
• مردانہ کمزوری یا نامردی
معدے کے مسائل بھی ان میں سے ایک عام مسئلہ ہیں، اور اکثر لوگ بدہضمی اور معدے کی خرابی کا سامنا کرتے ہیں۔ بعض اوقات ان کے ٹیسٹ جیسے H. Pylori اور Gastroscopy بھی نارمل آتے ہیں، لیکن پھر بھی وہ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے مریض عام طور پر ایک ڈاکٹر سے دوسرے ڈاکٹر تک جاتے رہتے ہیں کیونکہ ان کا مسئلہ واضح طور پر سمجھ نہیں آتا۔
یہی مسئلہ Stress Induced Gastritis یا Non-Ulcer Dyspepsia کہلاتا ہے۔
________________________________________
Stress Induced Gastritis کی علامات
یہ بیماری ہر مریض میں مختلف طریقے سے ظاہر ہو سکتی ہے۔ کچھ لوگوں کو صرف دباؤ یا پریشانی کے دوران علامات محسوس ہوتی ہیں، جبکہ کچھ کو یہ کسی بھی وقت ہو سکتی ہیں۔
عام علامات درج ذیل ہیں:
1. سینے، معدے یا پیٹ میں جلن اور درد
2. گیس اور اپھارہ
3. بدہضمی اور بھوک میں کمی
4. کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا
5. زیادہ بھوک کے باوجود کم کھانا کھا پانا
6. سر درد اور دماغ میں گیس چڑھنے کا احساس
7. قے اور کھٹے ڈکار
8. بے چینی اور جسمانی کمزوری
9. موڈ میں چڑچڑاپن اور خراب مزاج
10. نیند کی کمی، مایوسی، وہم، خوف، اور ہیلتھ انزائٹی
دائمی سٹریس سے آئی بی ایس (Irritable Bowel Syndrome) بھی ہو سکتا ہے، جس میں درج ذیل علامات شامل ہو سکتی ہیں:
• کھانے کے بعد فوری پاخانہ آنا
• کبھی قبض اور کبھی ڈائریا
• پیٹ میں گیس اور اپھارہ
• پیٹ میں درد اور مروڑ
• تیزابیت اور جلن
• منہ میں چھالے اور جنسی خواہش میں کمی
________________________________________
Stress Induced Gastritis کی وجوہات
ہر شخص میں سٹریس کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن چند عام عوامل درج ذیل ہیں:
1. ماحولیاتی عوامل:
o کسی حادثے یا صدمے کا سامنا کرنا
o کسی عزیز کی وفات
2. خراب نیند کی عادات:
o سونے کا غیر متوازن شیڈول
o موبائل، لیپ ٹاپ یا دیگر سکرینز کا زیادہ استعمال
3. جسمانی تکالیف:
o جوڑوں، کمر یا پٹھوں میں مستقل درد
o خواتین میں حمل یا ماہواری کے مسائل
4. گھریلو، کاروباری یا مالی مسائل
5. جینیاتی رجحان:
o کچھ لوگ وراثتی طور پر زیادہ حساس ہوتے ہیں اور چھوٹے مسائل کو بھی بڑا بنا کر پریشان رہتے ہیں۔
o نوجوانوں میں اح**ام، جریان یا دیگر طبی مسائل پر زیادہ سوچنا بھی سٹریس بڑھا سکتا ہے۔
________________________________________
تشخیص اور علاج
اس بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر مختلف ٹیسٹ کرواتے ہیں تاکہ دیگر بیماریوں جیسے H. Pylori انفیکشن، معدے کا السر، یرقان، ایسڈ ریفلکس، اور گندم سے الرجی کو مسترد کیا جا سکے۔
ابتدائی علاج میں عام طور پر Antacid اور PPI (Proton Pump Inhibitors) دیے جاتے ہیں۔ اگر ان سے افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر مریض کو اینٹی ڈپریشن یا اینٹی سائیکوٹک دوائیں تجویز کر سکتے ہیں، خاص طور پر اگر مریض کو وہم یا شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہو۔
اس کے علاوہ، سائیکالوجسٹ کے ساتھ سیشن لینا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے تاکہ مریض اپنے سٹریس کو بہتر طور پر سنبھال سکے۔
________________________________________
پرہیز اور احتیاطی تدابیر
معدے کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنائی جا سکتی ہیں:
✔ ذہنی دباؤ کو کم کریں – سٹریس کا علاج کریں اور ریلیکسیشن تکنیکس اپنائیں۔ ✔ غذائی پرہیز: معدے کے لیے نقصان دہ کھانوں سے پرہیز کریں جیسے:
• گوبی، آلو، چاول، بینز
• فاسٹ فوڈ، چائے، کولڈ ڈرنکس
• چکنائی اور مرچ مصالحے والے کھانے ✔ کھانے کا صحیح انداز:
• دن میں 3-4 مرتبہ تھوڑا تھوڑا کھائیں۔
• ہر نوالے کو کم از کم 50-60 بار چبائیں۔
• رات کے کھانے کے بعد کم از کم 2 گھنٹے بعد سوئیں۔ ✔ ورزش اور جسمانی سرگرمی:
• روزانہ 30 منٹ کی واک یا ورزش کریں۔ ✔ وزن کو کنٹرول میں رکھیں۔
________________________________________
نتیجہ
Stress Induced Gastritis ایک عام مگر پیچیدہ بیماری ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کا بروقت علاج اور احتیاطی تدابیر اپنا کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے بہتر نیند، متوازن خوراک، اور مثبت طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہے۔ اگر آپ کو سٹریس اور معدے کے مسائل مسلسل درپیش ہیں تو جلد از جلد کسی ماہر ڈاکٹر یا سائیکالوجسٹ سے رجوع کریں۔

او سی ڈی صرف صفائی کا شوق نہیں، بلکہ ایک ذہنی مسئلہ ہے۔بار بار ہاتھ دھونا، چیزوں کو مخصوص ترتیب میں رکھنا اورفیصلے کرنے ...
09/02/2025

او سی ڈی صرف صفائی کا شوق نہیں، بلکہ ایک ذہنی مسئلہ ہے۔
بار بار ہاتھ دھونا، چیزوں کو مخصوص ترتیب میں رکھنا اور
فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرنا اس کی عام علامات ہیں۔
اگر یہ عادات آپ کی زندگی متاثر کر رہی ہیں، تو مدد حاصل کریں!

او سی ڈی صرف صفائی کا شوق نہیں، بلکہ ایک ذہنی مسئلہ ہے۔

بار بار ہاتھ دھونا، چیزوں کو مخصوص ترتیب میں رکھنا اور
فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرنا اس کی عام علامات ہیں۔

اگر یہ عادات آپ کی زندگی متاثر کر رہی ہیں، تو مدد حاصل کریں!


08/02/2025

ماہرین کے مطابق اگر ہم قدرتی روشنی (دھوپ) میں روزانہ دو سے ڈھائی گھنٹے گزارتے ہیں تو یہ ساری زندگی ڈپریشن کے خاتمے کے لیے بہت اہم ہے ، سُورج کی دھوپ ہمارے دماغ کے پائنیل گلائینڈ کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور یہ گلائینڈ ہمارے جسم میں ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ میلاٹونن کی پروڈکشن کرتا ہے یہ میلاٹونن ہماری نیند کو بہتر بناتا ہے اور ہمیں ڈپریشن سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دُھوپ کی روشنی ہمارے دماغ میں ایک نیچرل اینٹی ڈپریسنٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور دماغ ایک کیمیا سیروٹونن کی مقدار سُورج کی روشنی میں بڑھا دیتا ہے اور یہ مقدار ہماری ڈپریشن کو کم کرنے میں معاؤن ثابت ہوتی ہےاور اندھیری جگہ پر رہنے سے یہ مقدار کم ہوجاتی ہے،

Be kind to yourself.Your physical health depends on it. Stress and anxiety can cause heart palpitations, headaches, acid...
05/02/2025

Be kind to yourself.
Your physical health depends on it.
Stress and anxiety can cause heart palpitations, headaches, acid reflux, insomnia, breakouts, and more.
It's okay to slow down. Take a step back, and do something that relaxes you.

03/02/2025

اپنی خوشی، سکون اور ذہنی صحت کو ترجیح دینا کوئی شرمندگی کی بات نہیں!

اگر آپ تھک جائیں تو آرام کریں، اپنی حدیں مقرر کریں، ضرورت ہو تو مدد مانگیں، اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں۔ خود کو اہمیت دینا اور کبھی کبھار اکیلے وقت گزارنا بھی بالکل درست ہے۔

آپ کس چیز پر خود کو غیر ضروری طور پر شرمندہ محسوس کرتے ہیں؟ کمنٹس میں شیئر کریں!

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PsychCare Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PsychCare Pakistan:

Share

Category