
31/07/2025
𝗙𝗿𝗲𝗲 𝗠𝗲𝗱𝗶𝗰𝗮𝗹 𝗖𝗮𝗺𝗽 𝗶𝗻 𝗦𝘂𝗸𝗸𝘂𝗿
صالح پٹ، ضلع سکھر میں مفت میڈیکل کیمپ | مرف اور محکمہ صحت سندھ کا اسکیٹیک (Scatec) کے تعاون سےمشترکہ اقدام
MERF-Medical Emergency Resilience Foundation
مرف (میڈیکل ایمرجنسی ریزیلینس فاؤنڈیشن) نے محکمہ صحت حکومت سندھ کے تعاون اور اسکیٹیک (Scatec) اور اس کے انرجی پارٹنرز کے اشتراک سے تحصیل صالح پٹ، ضلع سکھر میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔
👨⚕️جنرل او پی ڈی محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیک سٹاف نے بھرپور طریقے سے سرانجام دی ، جہاں سینکڑوں مریضوں خصوصاً خواتین اور بچوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
💬 اس کے ساتھ ساتھ، ماہر ڈاکٹروں نے عوامی صحت، غذائیت اور حفاظتی ٹیکوں کے موضوعات پر آگاہی سیشنز بھی کیے، جن میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔
🌟 کیمپ کو مقامی آبادی کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی، اور لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے مزید کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے۔
مرف پاکستان بھر میں صوبائی حکومتوں اور اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں عوام کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے