21/09/2025
ٹیکسلا واہ کینٹ کے معروف سینئر صحافی امجد حسین کی رسمِ قل ان کے آبائی گاؤں چکری سہال میں ادا کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں السید ہسپتال ٹیکسلا کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندیِ درجات کی دعا کی۔ تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں عطاءالرحمٰن چوہدری، اجمل خان تنولی، کرنل کاظم رضا، ملک شکیل اور حاجی ملک جاوید، اجمل مختاربھٹی، کامران اشرف اور شفقت زمان سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ شرکاء نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔