07/11/2025
میرے کچھ مریضوں نے میرے منع کرنے کے باوجود لو کارب ڈائیٹ کی
انہوں نے گوشت انڈے اور چکنائی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے HBA1C کو 7•5 سے نیچے کیا
اس دوران انہوں نے روٹی چاول بریڈ دودھ آلو شکر قندی اروی کو کھانا تو درکنار دیکھا تک نہیں،
انہوں نے بہت فخر سے مجھے اپنی رپورٹس دکھائیں کہ وہ اپنے HBA1C کو 7•5 پر لا چکے ہیں
میں نے ان کو مبارکباد دی اس وقت ان کو کچھ سمجھانا مناسب نہیں تھا نہ ہی وہ اس وقت میری بات سمجھ سکتے تھے
پھر وہ چند ماہ دوبارہ میرے کلینک پر آئے
ان کی فاسٹنگ رینڈم بہت زیادہ رہ رہی تھی
کمزوری آسمانوں پر تھی
وزن پھر بڑھ چکا تھا
وہ گوشت انڈے چکنائی کھا کھا کر تنگ آ چکے تھے۔ دوبارہ گھر کا کھانا کھانا شروع کیا تو شوگر راکٹ کی طرح اوپر گئی
اس کو نیچے لانے کے لیے ادویات بڑھانی پڑیں
جس سے شوگر کبھی لو اور کبھی ہائی رہنے لگی
نظر دھندلانے لگی
جسم میں غذائی قلت ہو گئی جس سے شدید کمزوری نے آن گھیرا
دوبارہ HBA1C کروایا تو وہ انتہائی زیادہ ہو چکا تھا
اب روٹی چاول کھاتے ہیں تو مصیبت
چھوڑتے ہیں تو مصیبت
ایک طرف کمزوری ہے
ایک طرف ہائی شوگر ہے
اب مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب مدد کریں کچھ بتائیں
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا🥲
جب آپ کو سمجھایا جا رہا تھا کہ روٹی چاول دودھ بریڈ آلو شکرقندی اروی اور دیگر اللہ کی نعمتیں سب کھاتے ہوئے شوگر کنٹرول کر سکتے ہیں تو آپ پر شارٹ کٹ کا بھوت سوار تھا
اب وہی ہوا جس کا ڈر تھا
دوستو زندگی اللہ کی نعمت ہے اس نعمت کو شارٹ کٹس کے چکر میں خراب نہ کریں
اپنی شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے وہ طریقے اپنائیں جن کو آپ ساری زندگی جاری رکھ سکیں
شوگر چند مہینوں والی بیماری نہیں کہ شارٹ کٹ سے قابو پا کر آپ ساری زندگی کے لیے اس سے بچ گئے ہیں
شوگر نے وہیں رہنا ہے چاہے آپ روٹیاں کھا لیں چاہیں بوٹیاں
اس لیے شوگر کو منظم طریقے سے کنٹرول کریں
اپنی فاسٹنگ کو 100 کے پاس رینڈم 150 کے پاس لائیں
ہمارے شوگر کنٹرول پروگرام میں ایسے ہی شوگر کنٹرول کروائی جاتی ہے
رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں لکھیں SmartCure Clinics
ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی