bipolar disorder pakistan

bipolar disorder pakistan bipolar disorder awreness

24/02/2024
24/02/2024

باٸی پولر

باٸی پولر شدید قسم کی نفسیاتی بیماری ھے جس کا تعلق سیکوسیز بیماریوں سے ھے۔ اس کا مریض یا تو انتہاٸی خوش فہمی کا شکار ھو کر اپنے اپ کو دنیا کا سب سے اچھا ۔بہترین شخص سمجھ لیتا یا انتہاٸی مایوسیہ کا شکار ھو کر اپنے اپ کو دنیا کا غلیظ ترین۔ گھٹیا ترین شخص سمجھ کر خودکشی کی بھی کوشش کر لیتا ھے باٸی پولر ڈس ارڈر میں مریض کو خوشی یا مایوسی کے شدید دورے پڑتے ھیں باٸی پولر ڈس ارڈر دو رخی بیماری ھے جو کہ 16 سال عمر سے26 سال عمر کے درمیان ھوتی ھے اس عمر کے بعد شازوناذر ھی ھوتی ھے

مینک فیز
باٸی پولر کی اس فیز میں مریض بہت زیادہ خوش فہمی ۔بہت زیادہ ایکٹیو۔چست۔بہادر اور پرجوش ھو جاتا ھے اپنے اپ کو کوٸی بہت بڑی اتھارٹی۔ شخصیت سمجھ لیتا ھے کہ ساری دنیا اس کے ماتحت ھے وہ سب سے اعلی و ارفع ھے جیسے اپنے اپ کو وزیر ۔مشیر سمجھنا سیکٹری یا MNA سمجھنا ولی اللہ یا پیغمبر وغیرہ سمجھنا شامل ھے۔ یہ پاگل پن کا دورہ چند گھنٹے سے چند دن تک جاری رہ سکتا ھے اگر یہ پاگل پن کا دورہ مسلسل یا لمبا عرصہ رھے تو اسے ھاٸپومینا کہا جاتا ھے

ڈپریسیو فیز
اس فیز میں مریض انتہاٸی گہری مایوسی کا شکار ھو جاتا ھے مریض کو اپنے اپ سے۔ اپنی زندگی سے نفرت ھو جاتی ھے مریض اپنے اپ کو دنیا کا گندہ ترین گھٹیا ترین اور گناہ گار ترین شخص سمجھ کر خودکشی کی سوچ بچار کرتا ھے یا بعض اوقات خود کشی بھی کر لیتا ھے یہ دورہ بھی چند گھنٹے سے چند ھفتے تک جاری رھ سکتا ھے

اس بیماری کی سب سے اھم خرابی یہی ھے کہ مریض کا پل پل موڈ بدلتا رھتا ھے کبھی مریض انتہاٸی خوش ھوتا ھے کبھی انتہاٸی مایوسی کا شکار ھو جاتا ھے دنیا میں سب سے زیادہ خودکشیاں باٸی پولر ڈس ارڈر بیماری کی وجہ سے ھوتی ھیں

علامات
پاگل پن کی حد تک پر جوش۔خوش ھونا
پاگل پن کی حد تک اداس۔مایوس ھونا
نیند نہ انا یا دو تین گھنٹے سو کر فریش فیل کرنا
کام ۔بول چال اور رویے میں تیزی ا جانا
انتہاٸی غصہ انا ۔غصے میں کپکپی ھونا
غصے میں نقصان اور برتن وغیرہ توڑنا
گھر والوں سے ناراض رھنا
خو اذیتی یا سیلف ھارم کرنا
ھر بات کو منفی پہلو سے دیکھنا۔سوچنا
ایک جگہ پر سکون سے نہ بیٹھ پانا ۔متحرک رھنا
تنہاٸی یا بند کمرے میں رھنا
غصے کے وقت چہرہ اور انکھوں لال ھو جانا۔جنونی غصہ
گھر والوں کی جاٸز روک ٹوک کو نہ سمجھ پانا ۔دماغ ماوف ھو جانا

وجوھات
وراثتی و جنیاتی وجوھات ھونا
دماغ میں کیمیکلز تبدیلیاں واقع ھونا
کم عمری میں بھاری منشیات استعمال کرنا
کم عمری سے کثرت سے مشتزنی کرنا
نامعلوم وجوھات ھونا

علاج
سکاٸٹریسٹ ادویات سے اور سکالوجسٹ ساٸیکو تھراپی سے علاج کرتے ھیں دونوں علاج ادویات اور ساٸیکو تھراپی سے مریض جلدی ریکور ھو جاتا ھے جس کے ادویات کھانا لازم ھوتا ھے تاھم باٸی پولر کا علاج دو تین سال سے پوری زندگی چل سکتا ھے کیونکہ اس کا تعلق سیکوسیز ڈس ارڈر سے ھے

نوٹ۔ باٸی پولر کے مریض کی ادویات و علاج معالج کے مشورے کے بغیر باکل نھیں روکنا چاھیےکیونکہ اس کا دوبارہ حملہ انتہاٸی شدت سے ھوتا ھے جو سنبھالنا کافی مشکل ھو جاتاھے تاحیات ادویات کھانی پڑ سکتی ھیں

قلمکار

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when bipolar disorder pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share