Swabi Pansar Store and Dawakhana

Swabi Pansar Store and Dawakhana Health care center(Swabi dawakhana)

27/09/2025

چکوترا (گریپ فروٹ)شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت فائدہ مند پھل ہے۔ اس میں موجود فائبر ہاضمے کو بہتر کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو آہستہ بڑھنے دیتا ہے۔
وٹامن C اور اینٹی آکسیڈنٹس قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں اور جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

یہ پھل انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار سمجھا جاتا ہے، جس سے خون میں شکر کی سطح قابو میں رہتی ہے۔

اعتدال کے ساتھ کھایا جائے تو یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین موسمی پھل ہے

کیا آپ چکوترا شوق سے کھاتے ہیں؟

11/09/2025

ساگو دانہ کھائیں صحت مند رہیں
جسمانی تھکاوٹ کا علاج

اگر آپ بھی تھکاوٹ، جسم درد کمر درد جوڑوں کے درد کمزوری اور خون کی کمی سےپریشان ہیں،۔ ہر وقت لیٹے رہنے کو دل کرتا ہے، اور ادویات کھا کھا کر پریشان ہوچکے ہیں تو ایسے افراد صبح ناشتے میں ساگو دانہ کی کھیر ضرور کھائیں اور ساری پریشانیوں کو بھول جائیں ساگودانہ کھانے سے نہ صرف جسم کے درد اور نہ صرف کمزوری میں افاقہ ہو گا۔ بلکہ خون کی کمی بھی دور ہو گی۔

ساگودانہ کی کھیر بنانے کا طریقہ:-

ایک پین میں تین کپ دودھ ڈال کر پکائیں جب دودھ ابل جائے تو اس میں تین چمچ ساگو دانہ ایک سے دو گھنٹے بھیگا ہوا دودھ میں شامل کرلیں اور اس آمیزے کو پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں اور چمچ ہلاتے رہیں تا کہ اس کی کھیر گاڑھی ہوجائے اور برتن کے پیندے میں بھی نہ لگے پھر اس میں آدھا کپ چینی شامل کر کے اس میں تین سے چار سبز الائچیوں کا پاؤڈر بھی شامل کرلیں۔

اور اچھی طرح سے مکس کرلیں آخر میں بادام کشمش اور خشک میوہ جات بھی شامل کرلیں ، اچھی طرح مکس ہونے پر اور گاڑھا ہونے پر اسے اتار لیں ۔ ساگودانہ کی مزیدار کھیر تیار ہے خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں ۔۔قوت مدافعت میں اضافہ کرے گی ۔ ۔

اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

ثم آمین یارب العالمین 🌹💕❤️🌹

11/09/2025
آج کی بات
01/09/2025

آج کی بات

سفیدے کے بجائے پالونیا لگائیں، ماحول بچائیں، فائدہ کمائیںتمام دوستوں اور کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ سفیدہ (Eucalyptus) ...
01/09/2025

سفیدے کے بجائے پالونیا لگائیں، ماحول بچائیں، فائدہ کمائیں

تمام دوستوں اور کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ سفیدہ (Eucalyptus) نہ لگائیں۔
یہ درخت زمین کو بنجر اور زیر زمین پانی کو خشک** کر دیتا ہے۔

اس کا بہترین اور ماحول دوست متبادل ہے:
پالونیا یا شاہ بلوط۔

پالونیا – فائدے ہی فائدے!

1. تیزی سے بڑھنے والا درخت:
پالونیا ایک سال میں 10 سے 15 فٹ تک بڑھتا ہے،
اور صرف 5 سے 7 سال میں مکمل تیار ہو جاتا ہے۔

2. اعلیٰ معیار کی لکڑی:
لکڑی ہلکی، مضبوط اور مہنگی ہوتی ہے۔
استعمال: فرنیچر، دروازے، کھڑکیاں، موسیقی کے آلات، کشتی سازی وغیرہ۔

3. خوبصورت خوشبودار پھول:
بنفشی یا نیلے رنگ کے پھول آتے ہیں جو شہد کی مکھیوں کو کھینچتے ہیں۔
اعلیٰ معیار کا شہد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

4. ماحول کے لیے بہترین:

زیادہ آکسیجن پیدا کرتا ہے
زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے
زمین کی زرخیزی بہتر کرتا ہے
فصلوں کو دھوپ سے بچاتا ہے

پاکستان میں کاشت:

اب یہ درخت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں لگایا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ معاشی، ماحولیاتی اور زرعی طور پر نہایت فائدہ مند ہے۔
ہر اچھی نرسری میں دستیاب ہے

🙏❤️🙏

یقین کریں کہ جب کوا بیمار ہوتا ہے یا اس کے جسم میں کوئی چھوٹے کیڑے یا جراثیم کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے، تو وہ ایک خاص طریق...
14/08/2025

یقین کریں کہ جب کوا بیمار ہوتا ہے یا اس کے جسم میں کوئی چھوٹے کیڑے یا جراثیم کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے، تو وہ ایک خاص طریقہ استعمال کرتا ہے۔ وہ چیونٹیوں کے پاس جاتا ہے، وہاں اُترتا ہے، اپنے پر پھیلاتا ہے اور کچھ دیر کے لیے آرام سے کھڑا رہتا ہے تاکہ چیونٹیاں اس کے جسم پر چڑھ سکیں۔

چیونٹیاں ایک خاص تیز بو والی چیز نکالتی ہیں جو کہ کیڑوں اور جراثیم کو مارنے میں مدد دیتی ہے۔ جب چیونٹیاں کوا کے جسم پر چلتی ہیں تو یہ ایک قسم کا قدرتی علاج ہوتا ہے جو اس کے جسم کو صاف اور صحت مند رکھتا ہے۔

اس عمل کو سائنس میں "اینٹنگ" کہتے ہیں اور یہ صرف کوا ہی نہیں بلکہ بہت سے دوسرے پرندے بھی کرتے ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ جانور کیسے قدرت کی چیزوں کو استعمال کر کے اپنی بیماری اور تکلیف دور کرتے ہیں بغیر کسی انسان کی مدد کے۔

یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ قدرت میں بہت سے ایسے طریقے اور چیزیں ہیں جو ہمیں صحت مند رہنے میں مدد دیتی ہیں، بس ہمیں سمجھنا اور دیکھنا ہوتا ہے۔

محترم کسان بھائیوں سردیوں کی سبزیاں لگانے کا آغاز 15اگست سے ہوجائے گا سب سے پہلے ان سبزیوں کے بیج لگائے جائیں گے جنکی پ...
14/08/2025

محترم کسان بھائیوں سردیوں کی سبزیاں لگانے کا آغاز 15اگست سے ہوجائے گا سب سے پہلے ان سبزیوں کے بیج لگائے جائیں گے جنکی پنیریاں لگتی ہیں جیسے گوبھی، بند گوبھی، بروکلی برسلز سپرائوٹ اور سلاد وغیرہ ہیں اور جب یہ پنیریاں تیار ہوجائیں تو 15 ستمبر کے بعد زمین میں یا گملوں میں منتقل کردیں باقی سبزیاں جیسے پالک، میتھی، دھنیا، چقندر، شلجم، گاجر، سرسوں کا ساگ اور مٹر وغیرہ جو کہ براہ راست زمین میں لگائی جاتی ہیں وہ 15 ستمبر کے بعد زمین میں لگائیں لہسن لگانے کا بہتریں ٹائم 25 ستمبر سے 15 اکتوبر ہے پیاز کی دیسی اقسام کا بیج اب لگائیں پنیری تیار ہونے کے بعد اکتوبر کے آخر میں زمین میں شفٹ کریں ہائی بریڈ پیاز کا بیج ستمبر میں لگائیں اور دسمبر میں شفٹ کریں ۔ یہ شیڈول پشاور سے لیکر تقریبا ساہیوال اوکاڑہ تک کا ہے اس سے اگلے علاقے یعنی جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے اور کراچی وغیرہ 15 سے 20 دن مزید لیٹ

کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقے کاغذئی میں واقع حبیب تاثیر کا امرود باغ توجہ کا مرکز، ذائقہ اور خوبصورتی کا امتزاجکوہاٹ ہنگو روڈ...
06/08/2025

کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقے کاغذئی میں واقع حبیب تاثیر کا امرود باغ توجہ کا مرکز، ذائقہ اور خوبصورتی کا امتزاج
کوہاٹ ہنگو روڈ پر واقع گاؤں کاغذئی میں مقامی زمیندار حبیب تاثیر کے امرود باغ نے اس سیزن میں عوام اور تاجروں کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔ باغ میں پیدا ہونے والے امرود نہ صرف اپنے خوش ذائقہ اور میٹھے پھل کی وجہ سے مقبول ہیں بلکہ ان کی تازگی، خوشبو اور قدرتی خوبصورتی بھی ہر دیکھنے والے کو متوجہ کرتی ہے۔حبیب تاثیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جدید زرعی طریقوں اور قدرتی کھاد کے استعمال سے امرود کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ باغ میں لگے درخت ہریالی کا دلکش منظر پیش کرتے ہیں اور یہاں اگنے والے امرود مارکیٹ میں معیار کے لحاظ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔مقامی افراد، پھل فروش اور آس پاس کے اضلاع سے آنے والے خریدار اس باغ کے امرود کو ترجیح دیتے ہیں۔ علاقے کے دیگر زمیندار بھی حبیب تاثیر کے تجربے اور محنت کو سراہتے ہیں اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کے لیے مشورے لیتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ باغ نہ صرف مقامی معیشت میں بہتری لا رہا ہے بلکہ علاقے کے حسن میں بھی اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

‏شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..!میں نے یہ بات سن کر حسب عادتتحقیق شروع کی اور کوشش کی کہمزید مستند فوائد تلاش کئیے ...
02/08/2025

‏شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..!
میں نے یہ بات سن کر حسب عادت
تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ
مزید مستند فوائد تلاش کئیے جائیں
اور دیکھا جائے کہ
یہ عام سی ، سستی سبزی
اتنے مہنگے سیب سے
دس گنا زیادہ بہتر کیسے ہے.. ؟
تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم
خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد
ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے،
کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے
شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی.
چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے
سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.
آئیے
ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ
کے تعاون سے
سیب اور شلجم
میں موجود
مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.
سب سے اہم بات
شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200فیصد.
وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.
وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد
سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد
پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد
کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد
میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد
فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد
آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد
مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد
کاپر
سیب 10، شلجم 61.
زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.
سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد
فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.
پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد
اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں
اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو
شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے.
اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.
روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.

طالب دعا 🤲

🍑*آڑو کے 8 حیرت انگیز فائدے*🍑🔸 آڑو میں فائبر ہوتا ہے جو قبض دور کرتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔🔸 اس میں وٹام...
29/07/2025

🍑*آڑو کے 8 حیرت انگیز فائدے*🍑

🔸 آڑو میں فائبر ہوتا ہے جو قبض دور کرتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں مدد دیتا ہے۔

🔸 اس میں وٹامن C اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جلد کو نکھارتے ہیں اور جھریوں سے بچاتے ہیں۔

🔸 یہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مفید ہے۔

🔸 کم کیلوریز اور زیادہ پانی کی مقدار کی وجہ سے آڑو وزن کم کرنے والوں کے لیے بہترین پھل ہے۔

🔸 اس میں وٹامن A ہوتا ہے جو آنکھوں کی روشنی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

🔸 یہ جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہے۔

🔸 آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

🔸 یہ جسم سے فاضل مادے اور زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے، جس سے گردے صاف رہتے ہیں۔

میڈیکل مافیہ کے فراڈ؟میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیےمیں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔ (دل کا دورہ پڑا) ڈاکٹر کا کہنا ہ...
26/07/2025

میڈیکل مافیہ کے فراڈ؟
میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے
میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔

(دل کا دورہ پڑا)
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹریپٹوکنیز انجکشن دیں... 9,000 روپے کا ہے۔ انجکشن کی اصل قیمت700 روپےسے 900 روپے ہے، جبکہ آپ کو 9000روپے میں ملتا ہے۔ آپ کیا کریں گے.

(ٹائیفائیڈ ہو گیا)
> ڈاکٹر نے لکھا۔ کل 14 مونوسیف لیں! تھوک قیمت 110، ہسپتال کا کیمسٹ 400روپے میں دیتا ہے۔ آپ کیا کریں گے؟؟

(گردے کی خرابی)
> ڈائلیسز تین دن میں ایک بار کیا جاتا ہے ..، ڈائیلاسز کیا جاتا ہے اور انجکشن دیا جاتا ہے۔ MRP 1800 روپے۔
> آپ کو لگتا ہے کہ میں اسے ہول سیل مارکیٹ سے اٹھاؤں گا...! پورے پاکستان میں تلاش کر رہا ہوں لیکن کہیں نہیں مل رہا... کیوں؟
کمپنی کا سامان صرف ڈاکٹروں کو!!
انجکشن کی بنیادی قیمت 500 ہے، لیکن اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی قیمت MRP 1,800 ہے۔
آپ کیا کرتے ہیں؟؟

(انفیکشن ہو گیا ہے)
> ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک 540روپے
> کسی دوسری کمپنی سے 150روپے اور عام 100روپے ہے۔
> لیکن ہسپتال والے انکار کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم کوئی عام نہیں دیتے، صرف ڈاکٹر کا نسخہ...یعنی 540 روپے میں ہےآپ کیا کریں گے...؟؟
> مارکیٹ میں الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی قیمت 100 سے 200 روپے ہے۔ اب ڈاکٹر کا کمیشن لگایں تو 1500 روپے میں ہوتا ہے ۔700 روپےڈاکٹر کے کمیشن کے ہوتے ہیں.....!

ایم آر آئی پر ڈاکٹر کا کمیشن 3,000 سے 5,000 روپے ہے۔

لیبارٹری سے ڈاکٹر %50 کمیشن لیتا ہے۔

ایکسرے سے %50 کمیشن وصول کرتا ہے۔
> جس کمپنی کی ڈاکٹر دوائیں لکھے گا اس سے گاڑی لے گا۔%30 کمیشن لے گا۔
> پھر وہ کمپنیاں ہم سے 10 گناہ زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔ہماری مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

> ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی یہ ڈاکہ زنی بے۔ خوف بے خوف، ملک پاکستان میں جاری ہے...!
> ادویات کمپنیوں کی لابی اتنی مضبوط ہے کہ وہ براہ راست ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔...!
اس میں ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیاں ملوث ہیں! دونوں حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں...!!

بڑا سوال...
میڈیا دن رات کیا دکھاتا ہے۔
گڑھے میں گرنے والا شہزادہ،
بغیر ڈرائیور والی کار،
راکھی ساونت،
بگ باس،
ساس، بہو
کرائم رپورٹ،
کرکٹر کی گرل فرینڈ یہ سب کچھ دکھاتے ہیں..

لیکن ڈاکٹر کمپنیاں، ہسپتال اور دوا ساز کمپنیاں ان کی واضح ڈکیتی کیوں نہیں دکھاتی؟
میڈیا معاشرے کی مدد کو نہیں آئے گا تو کون آئے گا؟
میڈیکل لابی کے ظلم کو کیسے روکا جائے؟
کیا یہ لابی حکومت کو گرا رہی ہے؟
میڈیا کیوں خاموش ہے؟
20 روپے مزید مانگنےپر ہم آٹو رکشہ ڈرائیور کو مارتے ہیں ۔

آپ ڈاکٹر کے لیے کیا کرتے ہیں؟؟؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ سچ ہے تو اسے سب کو بھیجیں! بیداری لائیں اور بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنا تعاون دیں...

اگر آپ پانچ لوگوں کو بھیجیں گے تو وہ پانچ لوگ اگلے پانچ لوگوں کو ضرور بھیجیں گے!

> سب اس طرح بھیجیں گے تو قوم دیکھے گی اور متحد ہو جائے گی...

التماسِ دعا
اَلَّهُمَّ صَلِّ عَلَى ُمحَمَّدِ ُّوعَلَى اَلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ ابْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدُ مَجِيِداَلَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمّدِ ٌوعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ كَمَابَارَكْتَ عَلَى اِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى اَلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيُد مَّجِيد.

نوٹ۔۔ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے۔ کاپی شدہ

Address

St# 13, Sector G/6-2
Islamabad

Telephone

+923335372478

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swabi Pansar Store and Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram