
07/09/2025
🌷السَّلامُ عَلَيْكُم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُہ🌷
🌹7 ستمبر 13 ربیع الاول صبح شام بخیرزندگی🌹
📕سورة الکہف آیت 18📕
وَ تَحۡسَبُہُمۡ اَیۡقَاظًا وَّ ہُمۡ رُقُوۡدٌ ٭ۖ وَّ نُقَلِّبُہُمۡ ذَاتَ الۡیَمِیۡنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ ٭ۖ وَ کَلۡبُہُمۡ بَاسِطٌ ذِرَاعَیۡہِ بِالۡوَصِیۡدِ ؕ لَوِ اطَّلَعۡتَ عَلَیۡہِمۡ لَوَلَّیۡتَ مِنۡہُمۡ فِرَارًا وَّ لَمُلِئۡتَ مِنۡہُمۡ رُعۡبًا ﴿۱۸﴾
تم انہیں دیکھ کر یہ سمجھتے کہ وہ جاگ رہے ہیں ، حالانکہ وہ سو رہے تھے ۔ ہم انہیں دائیں بائیں کروٹ دلواتے رہتے تھے ۔ 14 اور ان کا کتا غار کے دہانے پر ہاتھ پھیلائے بیٹھا تھا ۔ اگر تم کہیں جھانک کر انہیں دیکھتے تو الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوتے اور تم پر ان کے نظارے سے دہشت بیٹھ جاتی ۔ 15
*On seeing them you would fancy them to be awake though they were asleep; and We caused them to turn their sides to their right and to their left and their dog sat stretching out its forelegs on the threshold of the Cave. Had you looked upon them you would have certainly fled away from them their sight filling you with terror.*
*🌹🤲🏼دعاء🤲🏼🌹*
🤲🏿یارب العالمین، اور ہم (ان کو دیکھتے تو) خیال کرتے کہ وہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سو رہے تھے اور آپ اُنہیں دائیں اور بائیں طرف (کروٹ) بدلتے رہتے تھے اور ان کا کتا دہلیز پر اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے (بیٹھا) تھا اگر ہم ان کو جھانک کر دیکھتے تو ان سے پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور ہمارے اندر ان کا رعب چھا جاتا۔یا رب اصحاب کہف نے بادشاہ وقت کے سامنے تمام معبودان غیر اللہ سے بیزاری اختیار کی تو آپ نے انہیں اپنی رحمت سے ڈھانپ لیا۔ آج بھی امت دگرگوں حالات کا شکار ہے عالم اقوام میں اپنی اصل حیثیت کھو چکی ہے۔ یارب ہمیں بھی توفیق عطا فرمائیں کہ غیر اللہ کہ سامنے ڈٹ جائیں اور تیری مدد اور رحمت کہ امیدوار و حق دار بن جائیں۔ اس گناہ گار امت کے گناہوں کو معاف کرتے ہوئے وہ عروج عطا فرما جس کا تو نے وعدہ کر رکھا ہے اور اس امت کا رعب عالم دنیا پہ قائم کر دے آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ
*🌹Prayer🌹*
*O Almighty ALLAH, and we thought they were awake, while they were asleep, and You would turn them to their right and left sides, and their dog was sitting at the entrance with its paws outstretched. If we had seen them, we would have surely turned our backs and fled, and would have been filled with awe of them. O ALLAH, the companions of the cave declared their disbelief in false gods before the king of their time, and You enveloped them with Your mercy. Today, the Ummah is also suffering from dire circumstances and has lost its true status among nations. O ALLAH, grant us the courage to stand firm against false deities and make us deserving of Your help and mercy. Forgive the sins of this sinful Ummah and grant them the greatness You have promised, and establish their dignity among the nations of the world.”Ameen🤲🏿*
🌹نماز نیند سے بہتر ہے🌹
📕قرآن سیکھئے اور سکھائیے📕
🤲🏻طالب دعاء 🤲🏻