Healthy Manners - Health & Fitness Articles

Healthy Manners - Health & Fitness Articles Healthy Manners - Health and Fitness Articles. Very important and useful health and fitness articles to enjoy healthy life without any medication.

The patients suffering from fatal diseases like Cancer, Hepatitis, Blood Pressure, etc. can get well without any harm of medication.

“دماغ ٹھنڈا اور پاؤں گرم رکھیں”یعنی مثبت سوچ ، صبر، حوصلہ، درگزر کے ساتھ، روزانہ ہلکی ورزش کو شعار بنائیں
24/01/2026

“دماغ ٹھنڈا اور پاؤں گرم رکھیں”
یعنی مثبت سوچ ، صبر، حوصلہ، درگزر کے ساتھ، روزانہ ہلکی ورزش کو شعار بنائیں


https://youtu.be/zyTgP9KEgHY?si=lqcAxUT0GNQlXl_z
08/01/2026

https://youtu.be/zyTgP9KEgHY?si=lqcAxUT0GNQlXl_z

Dr. M.A. Zaidi Got Rid of HBV and Liver Cancer with Fagonia (Dhamasa) - First Cancer Workshop Rawalpindi - 28-12-18 - ڈاکٹر ایم۔اے زیدی کی ہیپاٹائٹس بی اور ج...

“You are what you eat” اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی غذا اس کے جسم، ذہن اور صحت کو تشکیل دیتی ہے۔🥗 صحت بخش غذا → صحت...
08/01/2026

“You are what you eat”
اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کی غذا اس کے جسم، ذہن اور صحت کو تشکیل دیتی ہے۔
🥗 صحت بخش غذا → صحت مند جسم
🍔 غیر صحت بخش غذا → کمزور جسم اور بیماریاں
جو غذائی اجزاء ہم کھاتے ہیں وہی:
خون بنتے ہیں
خلیات (Cells) بنتے ہیں
ہارمونز بنتے ہیں
جسم کی توانائی بنتے ہیں
اسی لیے ہماری خوراک اثر انداز ہوتی ہے:
مدافعتی نظام (Immunity) پر
نظامِ ہضم (Digestion) پر
وزن پر
ذہنی صفائی اور توجہ پر
بیماریوں کے خطرے پر
مثالیں:
تازہ پھل، سبزیاں، اور مکمل اناج کھانے سے
→ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، توانائی بڑھتی ہے
جنک فوڈ، زیادہ چینی، تلی ہوئی چیزیں کھانے سے
→ سوزش، موٹاپا، ذیابیطس جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں
قدرتی، یونانی نقطۂ نظر:
غذا صرف کیلوریز نہیں بلکہ دوا ہے۔
غلط غذا بیماری پیدا کرتی ہے،
جبکہ درست غذا شفا اور صحت کی بنیاد بنتی ہے۔

تحریکِ تجدیدِ طب (رجسٹرڈ) پاکستان، راولپنڈی ڈویژن کے زیرِ اہتمامماہانہ اجلاس بتاریخ 2 جنوری 2026ءریفریشمنٹ سینٹر، سٹلائٹ...
07/01/2026

تحریکِ تجدیدِ طب (رجسٹرڈ) پاکستان، راولپنڈی ڈویژن کے زیرِ اہتمام
ماہانہ اجلاس بتاریخ 2 جنوری 2026ء
ریفریشمنٹ سینٹر، سٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس علمی نشست میں
جناب حکیم محمد شکیل شاہ ہاشمی صاحب
نے خصوصی شرکت فرمائی اور
کینسر کے اسباب، مزاجی اصول، غذا، پرہیز، طرزِ زندگی کی اصلاح اور قدرتی طریقۂ علاج پر مدلل اور مؤثر گفتگو فرمائی۔
اجلاس کے دوران منعقد ہونے والی
خصوصی انٹرایکٹو نشست میں شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے
اور طبِ یونانی و نیچروپیتھی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی گئی۔
ہم تمام معزز مقررین، معالجین اور شرکاء کے شکر گزار ہیں
اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس علمی کاوش کو قبول فرمائے
اور اسے انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے
آمین

https://youtu.be/wd8vPVpx8F4?si=9Gbny1cxyJ--BxfP
06/01/2026

https://youtu.be/wd8vPVpx8F4?si=9Gbny1cxyJ--BxfP

Natural Recovery of 30 Year’s Woman from Uterus, Lungs Cancer in One Month, after Failure of 2 Year’s Allopathy Treatment - تیس سالہ خاتون کی پیٹ اور پھیپھڑو...

24/12/2025

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،

اطلاعِ عام کے لیے آگاہ کیا جاتا ہے کہ
پروفیسر شکیل احمد شاہ صاحب
25 دسمبر 2025 کو کسی وجہ سے کلینک پر موجود نہیں ہوں گے۔

تمام مریضوں اور متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ اس دن کلینک آنے سے گریز کریں۔
اگلی دستیابی / شیڈول کے بارے میں بروقت اطلاع دے دی جائے گی۔

شکریہ
انتظامیہ

23/12/2025

اس صفحے کا مقصد کینسر سے متاثرہ افراد کی مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے قدرتی، تکمیلی اور ہولسٹک طریقۂ علاج سے متعلق معلومات اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ صفحہ صرف تعلیمی اور معلوماتی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں غذائی عادات، طرزِ زندگی میں بہتری، روایتی جڑی بوٹیوں کے عمومی استعمال، جسمانی صفائی (ڈی ٹاکس) اور روحانی سکون جیسے موضوعات پر عمومی معلومات شامل ہیں، جو عموماً تکمیلی صحت کے نظاموں سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔

اس صفحے پر موجود مواد کسی بیماری کی تشخیص، علاج، شفا یا روک تھام کا دعویٰ نہیں کرتا اور نہ ہی یہ پیشہ ورانہ طبی مشورے کا متبادل ہے۔ قارئین کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی طبی فیصلے سے قبل مستند لائسنس یافتہ طبی ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔

اس صفحے کے مقاصد میں شامل ہیں:

صحت سے متعلق آگاہی اور احتیاطی طرزِ زندگی کو فروغ دینا

روایتی و ہولسٹک علم کو عمومی صحت کی معاونت کے طور پر پیش کرنا

ذہنی، جذباتی اور روحانی توازن کی حوصلہ افزائی کرنا

جدید طبی علاج کے ساتھ باخبر اور ذمہ دار فیصلوں کی ترغیب دینا

https://youtu.be/-vc-T_F8zJU?si=XzWaF00u4tCCeKYj
22/12/2025

https://youtu.be/-vc-T_F8zJU?si=XzWaF00u4tCCeKYj

Miraculous Recovery of 53 Years Old Rao Aziz from Last Stage Brain & Body Tumors In Chichawatni (Sahiwal) - چیچہ وطنی (ساہیوال) کے ترپن سالہ راؤ عزیز کی آخر...

جب میں نے کینسر کا علاج دریافت ہوتے دیکھا ۔۔(شبیر بنیری)میں نے کسی سے ایک کہانی سنی تھی کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی می...
14/12/2025

جب میں نے کینسر کا علاج دریافت ہوتے دیکھا ۔۔
(شبیر بنیری)
میں نے کسی سے ایک کہانی سنی تھی کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک آفیسر جوکہ اسی یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر بھی ہیں کی بیوی کوکئی سال قبل بلڈ کینسر کی بیماری لاحق ہوگئی تھی۔ مرض کی تشخیص کے ساتھ ہی ڈاکٹرز نے معذرت کرلی اور یہ کہہ کر مذکورہ آفیسر کو چلتا کیا کہ آپ کی بیوی کینسر کی آخری سٹیج پر ہے اور صرف پندرہ بیس دنوں کی مہمان ہے۔ اس کا علاج اب کسی کے بس کی بات نہیں اگر کیمو تھراپی لگائی گئی تو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے مرجائے گی اور اگر کیمو تھراپی نہ لگائی گئی تو وہ دس پندرہ دن ہی جی لے گی لہٰذا بہتر یہی ہے کہ مہمان سمجھ کر گھر میں ہی رکھ لیں۔ یہ بات مریض اور اس کے لواحقین پر قیامت ڈھاتی ہے اور جس کا مجھے خود بھی پتا ہے کیونکہ اس قیامت سے میں خود بھی گزرا ہوں جب میرا اپنا بیٹا کینسر کی وجہ سے زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا تھا بھلا اتنی آسانی سے کوئی کیسے مان لیں کہ مریض چند دنوں کا مہمان ہے اسلئے اس کو گھر میں رکھنا ہی بہتر ہے. آفیسرنے ڈاکٹرز سے گذارش کی کہ اگر کیمو لگانے سے مریضہ کے مر نے کا خطرہ ہے تو کیمو نہ لگائیں لیکن اس کے بلڈ سیل ختم ہو چکے ہیں وہ تو لگا دیں۔ زیادہ تر ہسپتالوں نے تو انکار کردیا کہ بلڈ لگانا تو بلڈ کینسر کا علاج ہی نہیں لیکن آخرمیں اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال نے مریض کو خون لگانے کیلئے داخل کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ آفیسر مریضہ کو ہسپتال میں چھوڑ کر خود لیگل پرمیشن کیلئے اسلامک یونیورسٹی پہنچ گیا۔
اب یہاں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔
آفیسر جیسے ہی پرمیشن لیٹر لیکر یونیورسٹی سے نکلا تو سفید لباس میں ملبوس ایک سفید ریش باباجی کو گاڑی کے قریب ایک درخت کے نیچے کھڑے پایا جو آفیسر کو مسلسل ٹکٹکی باندھے دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے اس باباجی سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کہیں جانا ہے؟ باباجی نے اثبات میں سر ہلایا تو آفیسر نے ان کو اپنے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر جلدی سے گاڑی کا رخ ہسپتال کی طرف کر لیا۔ آفیسر چونکہ جلدی میں تھا کیونکہ اس کی شریک حیات زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھی اسی لئے اس نے باباجی کو بتا دیا کہ اس نے قریبی ہسپتال تک جانا ہے تو راستے میں انہیں کہاں اتارنا مناسب ہوگا تب باباجی نے بتایا کہ اسے ہسپتال سے ایک اسٹاپ پہلے اتار دیں لیکن ساتھ ہی باباجی اصل مسئلے کی طرف آ گئے اور آفیسر سے پوچھا کہ وہ کیوں ہسپتال جا رہے ہیں؟ آفیسر نے انہیں بتایا کہ اس کی بیوی کو بلڈ کینسر ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کرانے جا رہا ہے یہ سن کر بابا جی اچانک ڈاکٹر بن گئے اور کہا کہ اگر ڈاکٹروں نے اس کی بیوی کو کیمو تھراپی لگائی تو وہ مر جائے گی لیکن اگر آپ اسے دھماسہ بوٹی (ازغکے) استعمال کراؤ گے اور سورۃ رحمٰن اسے سناؤ گے تو وہ شفایاب ہو جائے گی۔ اتنی دیر میں باباجی کا سٹاپ آ گیا اور وہ گاڑی سے نیچے اتر گئے۔ بابا جی جب گاڑی سے اتر رہے تھے تو یہ ان کے آخری الفاظ تھے "دھماسہ مسلسل دیتے رہنا اور سور الرحمن کی تلاوت بھی سناتے رہنا آپ کی بیوی ٹھیک ہو جائے گی "۔
آفیسر کو ڈاکٹرز پہلے ہی بتا چکے تھے کہ اس کی بیوی کو کیمو نہیں لگائی جا سکتی اس لئے اس نے اپنے دفتر کے ایک ساتھی سے کہہ کر حسن ابدال سے دھماسہ کے تازہ پودے منگوائے اور اس کی سبز شاخوں کو پانی میں خوب گھوٹا لگا کر اس کا پانی بیوی کو اللہ کا نام لے کر پلانا شروع کیا۔ میں نے جب کہانی یہاں تک سنی تو چونکہ مجھے بھی اپنے بیمار بیٹے کے علاج کیلئے ضرورت تھی اس لئے میں سیدھا اسلام آباد پہنچ گیا اور مذکورہ آفیسر جس کا نام شکیل احمد شاہ ہے اور جو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (آئی ٹی) ہے سے ان کی رہائش گاہ پر ملا ۔ جب میں ان کے پاس پہنچا تو یہ جون 2018ء کے رمضان المبارک کا شائد بائیسواں روزہ تھا۔
آگے کی کہانی میں نے ان سے خود سنی۔
وہ کہتے ہیں کہ میں نے بیوی کو نہیں بتایا تھا کہ انہیں آخری سٹیج کا بلڈ کینسر ہے بلکہ اسے یہی بتایا تھا کہ اس کے کان میں پرانا انفیکشن ہے جو کہ بگڑ گیا ہے بس اسی کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے بیوی کو سورۃ الرحمٰن سننے کے ساتھ ساتھ کچھ مسنون دعائیں ہر وقت پڑھنے کا کہہ رکھا تھا۔ ایک رات بیوی نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ایک بلند پہاڑی پر کھڑی ہے کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پہاڑی سے نیچے گرنے لگی۔ چاروں طرف مکمل اندھیرا چھا گیا اور وہ اندھیرے میں ہی نیچے گرتی چلی گئی۔ وہ خواب میں ہی انتہائی خوفزدہ ہوئی اور اچانک اس کی زبان پر لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم کے الفاظ جاری ہو گئے۔ یہ پڑھتے ہوئے اس کے پاؤں زمین سے جا لگے اور اسے کوئی خراش تک نہ آئی۔ آفیسر نے بتایا کہ صبح اُٹھ کر بیوی نے خواب مجھے سنایا تو میں نے اس کو صحیح حالات کا بتایا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں دھماسے کا استعمال اور روحانی علاج مسلسل کرتا رہا اور میری بیوی کی تکلیف میں کمی آتی رہی ۔ ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے پندرہ دن سے جب ہم بچ گئے تو پھر میرا حوصلہ اور بھی بڑھ گیا۔ دھماسے کے مسلسل استعمال اور سورہ الرحمن سنانے کے پورے ایک مہینے بعد جب ہم نے ٹیسٹ کروائے تو اللہ کے فضل سے بیماری کا نام و نشان تک نہ تھا۔
میں نے اس بابا جی کے حوالے سے جب پوچھا تو انہوں نے ایک حیران کن بات کہہ دی۔ انہوں نے کہا کہ وہی بابا جی اب کینسر کے کئی مریضوں کے خواب میں آکر دھماسے کے پودے دکھا کر انہیں بھی شفایابی کی خوشخبری دے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بزرگ جب کسی کو خواب میں دھماسے کے بارے میں بتاتے ہیں تو وہ گوگل پر دھماسہ ڈھونڈتے ہیں اور میری ویب سائٹ پر آجاتے ہیں۔
آپ کو پتا ہے تیرہ سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن اس آفیسر کی بیوی اب بھی اللہ کے فضل سے صحتمندی کے ساتھ حیات ہے۔ اس کے بعد آفیسر نے عوام کو کینسر سے بچاؤ اور اس کے قدرتی علاج سے آگاہی دینے کیلئے اپنی ویب سائٹ بنا کر اس پر دھماسے سے کینسر، تھیلاسیمیا، ہیپاٹائٹس، وغیرہ کے علاج کا طریقہ لکھا۔ ان کی ویبسائٹ www.healthymanners.com ہے۔
آفیسر اب باقاعدہ سیمینارز میں جاتے ہیں اور دھماسے کی افادیت اور کینسرسے بچاؤ پر لیکچردیتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل:۔ https://m.youtube.com/channel/UCVCUryilEWzbtmNwdcx_wmw، پر ان کے لیکچرز بھی موجود ہیں جو کہ کینسر سے بچاؤ اور علاج کے موضوع پر راولپنڈی میں منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں دیئے گئے تھے جس میں اسی آفیسر نے پاکستان بھر سے آئے ہوئے حکیموں اور ڈاکٹروں کو کینسر سے بچاؤ اور اس کے قدرتی علاج کے طریقہ کار پر ٹریننگ دی تھی۔ اس دوران کینسر اور ہیپاٹائٹس کے سینکڑوں لاعلاج مریض اللہ کے فضل سے اسی علاج سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
دھماسہ کو پشتو میں ازغکے کہتے ہیں اور وہ لوگ جو ستر کی دہائی میں جوان ہورہے تھے، وہ مذکورہ پودے کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔ علاج کے لئے کہیں جانے کی ضرورت ہی نہیں، بلکہ آپ شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ میسیج: 03125448922

ویبسائٹ:۔ www.healthymanners.com
یوٹیوب چینل:۔ www.youtube.com/c/HealthyMannersByShakeelShah




























10/12/2025

پروفیسر شکیل احمد شاہ صاحب کا ایڈریس آپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے
Watsapp 03125448922

Address

AIMS MATAAB, AIMS Foundation, Opposite NTS, Plot 94, Street 4, H-8/1
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Saturday 21:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Healthy Manners - Health & Fitness Articles posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Healthy Manners - Health & Fitness Articles:

Share