
05/10/2022
Irritable Bowel Syndrome (IBS)
آئی بی ایس ، ایک ایسی طبی کیفیت جو کہ بہت عام ھے۔ اس میں پیٹ میں بے آرامی پائی جاتی ھے اس بے آرامی کی وجہ انتڑیوں میں خوراک کی حرکت میں خرابی پیدا ھو جاتی ھے۔ موجودہ جدید تحقیق یہ بتاتی ھے کہ آئی بی ایس کی بہت سی علامات کا تعلق نظام انہظام میں پائی جانے والی اعصاب (نروز) کی ذکی الحسی یعنی ھائپر سینسی ٹیویٹی ھے۔ یہ اعصاب دماغ اور حرام مغز میں موجود اعصاب سے کچھ مختلف نوعیت کی ھوتی ہیں۔
آئی بی ایس مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ شکائیت ھوتی ھے، عورتیں، مردوں کی نسبت تقریبا دو گنا زیادہ آئی بی ایس کا شکار ھوتی ہیں ۔ زیادہ تر لوگوں میں آئی بی ایس چالیس سال کی عمر سے پہلے پہل دیکھا گیا ھے۔ اور ھر خاندان میں کم از کم ایک سے دو افراد اس سے ضرور متاثر ھوتے ہیں ۔
بہت کم ایسا دیکھنے میں آیا ھے کہ آئی بی ایس، انتڑیوں کی کسی بیماری ( انفیکشن ) کے نتیجہ مین پیدا ھو، لیکن اگر ایسا ھو جائے تو اس کیفیت کو پوسٹ انفیکشن آئی بی ایس کہا جاتا ھے۔
یاد رکھئے کہ آئی بی ایس اور آئی بی ڈی مین بہت فرق ھوتا ھے۔
: آئی بی ایس چار مختلف اقسام یا اشکال میں ھوتا ھے
• (IBS-D).پیٹ کی خرابی کے ساتھ اسہال والی آئی بی ایس۔
• (IBS-C).پیٹ کی خرابی کے ساتھ قبض والی آئی بی ایس۔
• (IBS-mixed) پیٹ کی خرابی کے ساتھ اسہال اور قبض ادل بدل کر آنے والی آئی بی ایس۔
• (IBS-U(.نامعلوم آئی بی ایس جس مین علامات بدلتی رہتی ہیں۔
آئی بی ایس کی علامات: سب سے بنیادی علامات میں پیٹ کا درد بہت نمایاں ھےجس کے ساتھ ساتھ رفع حاجت کے معمول میں واضح تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ آئی بی ایس کا مریض مختلف قسم کی علامات کے ساتھ آتا ھے مثلا پیٹ میں شدید اور تیز درد، مروڑ، پیٹ کا پھولنا، پیٹ کا تناؤ، پیٹ بھرا بھرا محسوس ھونا، حتی کہ جلن کی شکائیت بھی کئی مریض کرتے ہیں۔ آئی بی ایس کے مریضوں میں پیٹ درد کچھ مخصوص چیزیں کھانے سے بڑھ جاتا ھے، کبھی کبھی عام روز مرہ کے کھانے کے بعد بھی پیٹ درد میں اضافہ ھوتا دیکھا گیا ھے، کبھی جذباتی اور نفسیاتی دباؤ بھی اس پیٹ درد کی وجہ بنتی ھے اور کبھی قبض یا اسہال بھی درد کا سبب بنتے ہیں۔
آئی بی ایس کی دوسری علامات میں(۱) لگاتار، کھانے کے فورا بعد، اچانک اور شدید حاجت ،(۲) ایسا احساس کہ جیسے پیٹ پوری طرح صاف نہیں ھوا،(۳) اور پاخانہ کے ساتھ لیس دار مواد کا نکلنا بھی رپورٹ ھوتا ھے۔
آئی بی ایس کے مریضوں مین کچھ علامات ایسی بھی ھوتی ہین جن کا معدہ یا انتڑیوں سے کوئی تعلق نہیں ھوتا جیسا کہ آدھے سر کا درد ( درد شقیقہ، مگرین)، نیند کی خرابی ،بے سکون یا بے چینی والی نیند، انگزائیٹی ، ڈیپریشن، پٹھوں میں کھچاؤ اور درد ۔
بہت سے لوگ ایسے ھوتے ہیں جو ان علامات کے ساتھ بھی نارمل انداز میں زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ آئی بی ایس کی وجہ سے اپنے روز مرہ کاموں کو سر انجام دینے سے قاصر ھو جاتے ہیں ایسے لوگوں کا علاج بہت ضروری ھوتا ھے۔ اکثر لوگوں میں اس کی علامات شدید ذہنی دباؤ کے نتجہ میں طاھر ھوتی ہیں ، اور جونہی وہ اس ذہنی دباؤ یا پریشانی سے نکلتے ہیں تو وہ خود بخود ٹھیک ھو جاتے ہیں۔ بعض لوگوں میں آئی بی ایس کی علامات بغیر کسی خاص وجہ کے بھی ظاھر ھو جاتی ہیں۔اسی طرح کچھ لوگوں میں اس کی علامات بہت لمبا عرصہ تک چلتی ہیں اور پھر بہت عرصہ وہ بالکل ٹھیک بھی رہتے ہیں۔
تشخیص کیسے ھوتی ھے۔ حقیقت یہ ھے کہ ایک ماھر ڈاکٹر اس مرض کی تشخیص ،مریض کی بنیادی( ماضی اور حال کی) مخصوص علامات اور اس کی کلینیکل ھسٹری کی بنیاد پر ھی کرتا ھے۔ معدہ اور انتڑیوں کا ماھر امراض اپنے تجربہ کی بنیاد پر اس کی علامات کو جانچ لیتا ھے ۔
اگرچہ اس کی مخصوص علامات ھی اس مرض کی پہچان ھوتی ھیں لیکن کچھ علامات کو ھم ریڈلائین کہہ سکتے ھیں اور ان ریڈ لائین علامات کی وجہ سے تشخیص کا معیار تبدیل ھو جاتا ھے۔ ریڈ لائیں یا خطرناک علامات میں مندرجہ ذیل عوامل پر نظر رکھی جاتی ھے۔
اگر آئی بی ایس کی علامات پچاس سال کے بعد پیدا ھوں تو خطرناک ھیں، اگر بغیر کسی خاص وجہ سے وزن کم ھو رہا ھے تو خطرناک بات ھے، اگر جسم میں آئیرن کی کمی (انیمیا ) ھو تو یہ بھی خطرہ کی علامت ھے، اگر معدہ یا انتڑیون سے خون بہنے کے شواھد موجود ھوں تو یہ بھی ریڈ لائین علامت ھے، اسی طرح اگر درد رات کو جگا دے تو بھی خطرہ کی بات ھے۔ آئی بی ایس کی علامات کے ساتھ اگر یہ ریڈ لائین علامات بھی پائی جائین تو پھر اس کے مطابق کچھ لیب تیسٹ ضروری ھو جاتے ہیں تاکہ تشخیص مکمل ھو۔
آئی بی ایس کا علاج: آئی بی ایس کو جتنا بہتر طریقہ سےھومیو پیتھک ادویات ٹھیک کرتی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی، شرط بس یہ ھے کہ مریض اپنی مکمل علامات اورھسٹری بیان کرے اور ھومیوپیتھک ڈاکٹر اس کی علامات اور ھسٹری کے عین مطابق بالمثل دوا تجویز کرے۔ آئی بی ایس کے لئے چند بہترین اور بار بار کی آزمودہ ادویات میں نکس وامیکا، بیسی لینم، ایچ پائیلوری، ڈائی سینتریکو، مرک سال، مرک کار، لائیکوپوڈیئم، ایلوز، السٹونیا، جیلسیمیئم، آرجنٹم نائیٹ شامل ہیں۔
ھومیوپیتھک دوا،مستند ھومیوپیتھک ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کرنا زیادہ بہتر نتائیج دیتی ھے۔ کیونکہ وہ علامات کی شدت اور ھسٹری کو سامنے رکھتے ھو ئے دوا کی طاقت(پوٹینسی)، دوا کی مقدار، اور دوا کی خوراک کا دورانیہ تجویز کرے گا تاکہ آپ کو بہتر اور مکمل صحت یابی کی طرف لے جا سکے۔