23/01/2022
آپ کا لکی نمبر کیا ہے؟؟؟؟؟
آپ نے اکثر ’لکی نمبر‘ کے بارے میں سنا ہو گا۔ علم الاعداد کے ماہرین کہتے ہیں کہ ہر شخص کا ایک لکی نمبر ہوتا ہے جو اس کی خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔ یہ نمبر کیسے معلوم کیا جاتا ہے آج آپ کو اس کے بارے میں علم اعداد کا فارمولہ شیر کرتا ہوں ،
طریقہ یہ ہے کہ ایک کاغذ پر 1سے 9 تک اعداد بائیں سے دائیں ایک سطر میں لکھ لیجئے۔ اب ان اعداد کے نیچے دوسری سطر میں A,B,Cکے حروف لکھنا شروع کردیں۔ حرف A ہندسے1 کے نیچے آئے گا، حرف B ہندسے 2 کے نیچے اور اس طرح حرف I ہندسے 9 کے نیچے آئے گا۔ اس کے بعد تیسری سطر میں اس سے اگلے حروف لکھنا جاری رکھیں، یعنی تیسری سطر میں ہندسے 1 کے نیچے J اور آخری ہندسے 9 کے نیچے R آئے گا۔ اس سے آگے کے حروف چوتھی سطر میں آئیں گے۔ ہندسے 1 کے نیچے S اور ہندسے 8 کے نیچے Zآئے گا۔
ساری اے، بی، سی نو ہندسوں کے نیچے لکھنے کے بعد دیکھئے کہ آپ کے نام کے حروف کے اوپر کون کون سے ہندسے آ رہے ہیں۔ ان تمام ہندسوں کو جمع کرلیجئے۔ اس طرح دو ہندسوں پر مشتمل ایک عدد حاصل ہو گا۔اس عدد کے دو ہندسوں کو آپس میں جمع کیجئے اور یہی آپ کا لکی نمبر ہے۔
ہندسوں اور اعداد کی ترتیب یوں ہو گی:
1 2 3 4 5 6 7 8 9
A B C D E F G H I
J K L M N O P Q R
S T U V W X Y Z
مثال کے طور پر اگر آپ کا نام Amer Shah ہے تو ان دو لفظوں کے حروف کے اعداد اور ان کا حاصل جمع یہ ہیں:
Amer = 1+4+5+9= 19
Shah = 1+8+1+8 = 18
اب ان دونوں اعداد کو جمع کریں یعنی:
19+18 = 37
اب اس عدد کے دو ہندسوں کو جمع کر لیجئے، یعنی:
3+7 = 10= 1+0=1
تو اس طرح آپ کا لکی نمبر 1 ہے۔
علم الاعداد کے ماہرین لکی نمبر کے کچھ عمومی اوصاف بھی بیان کرتے ہیں، جو کچھ یوں ہیں:
اگر آپ کا لکی نمبر 1 ہے تو آپ آزاد خیال، تخلیقی ذہن کے مالک، پرعزم اور دوستانہ رویہ رکھنے والے شخص ہیں۔
اگر آپ کا لکی نمبر 2 ہے تو آپ دوسروں کی رہنمائی کرنے والے اور اچھا مشورہ دینے والے ہیں، دوسروں کے ساتھ ملنا جلنا پسند کرتے ہیں اور توانائی سے بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔
اگر آپ کا لکی نمبر 3ہے تو آپ سماجی میل جول میں دلچسپی رکھتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ بات چیت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپ ایک پرامید شخص ہیں۔
لکی نمبر 4 والے لوگ زیادہ منظم اور ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ان کے دوست بہت کم ہوتے ہیں اور یہ مضبوط ارادے کے مالک ہوتے ہیں۔
اگر آپ کا لکی نمبر 5 ہے تو آپ متعدد اقسام کے ٹیلنٹ رکھنے والے باہمت شخص ہیں، آپ سماجی میل جول کو پسند کرتے ہیںاور سیلز، قانون اور سیاست کے شعبوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
لکی نمبر 6 والے لوگ وفادار، خیال رکھنے والے، ذمہ دار اور سخی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ گھر کے کام کاج میں بھی بہت خوش رہتے ہیں۔
اگر آپ کا لکی نمبر 7 ہے تو آپ گہری سوچ بچار کرنے والے، حاضر دماغ، دلکش، ادبی ذوق رکھنے والے اور روحانی معاملات میں گہری دلچسپی رکھنے والے شخص ہیں۔
لکی نمبر 8 والے لوگ صاف گو اور اپنے مقصد سے گہری لگن رکھنے والے ہوتے ہیں، یہ بہت محنتی لوگ ہوتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
اگر آپ کا لکی نمبر 9 ہے تو آپ درد دل رکھنے والے فیاض طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ ایک جذباتی انسان بھی ہیں جو دوسروں کو دکھی دیکھ کر بے تاب ہوجاتے ہیں اور جب تک ان کی مدد نہ کرلیں چین سے نہیں بیٹھتے۔
تحریر عامر شاہ