Pakistan Zindabad

Pakistan Zindabad History shall write us in Golden Words & Time will Tell, INSHALLAH

21/06/2022
25/03/2022

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرمانسہرہ پہنچیں گے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

24/09/2021

ڈی پی او آفس مانسہرہ میں قائم وکٹم سپورٹ سروس آفس کو قائم ہوۓ 6 ماہ مکمل۔۔
06 ماہ مکمل ہونے پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کاانعقاد وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ ، ٹیم ایبٹ آباد اور ٹیم ہری پور میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق وکٹم سپورٹ سروس کا آغاز مارچ 2021 میں ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں ہوا۔جس کا بنیادی مقصد معاشرتی جرائم کاشکارخواتین ، بچوں اور بچیوں کونفسیاتی طبی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ ایسے لوگوں کو فوری طورپر ٹرامہ سے نکالا جاسکے۔اور انکو دوبارہ نارمل زندگی کی طرف واپس لایا جاسکے۔

مانسہرہ پولیس کی طرف سے وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ کو گزشتہ 6 ماہ کے دوران کل 38 کیس بھیجواۓ گئے۔جن میں 9 ریپ کے کیس ، 10 ریپ کی کوشش کے کیس ، 15 گھریلو تشدد کےکیس اور 4 جسمانی زیادتی کے کیس شامل ہیں۔

وکٹم سپورٹ سروس ٹیم معاشرتی جرائم کا شکار عورتوں /بچوں اور بچیوں کی رپورٹ پر وکٹم سے ملاقات کرکے ان کو زہنی دباؤ سے نکلنےاور انکے ساتھ پیش آنے والے وقوعہ کو بھلا کر اپنے آنے والی زندگی میں دوبارہ بحالی کے لئیے کام کرتے ہیں۔ (ڈی پی او مانسہرہ)

وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ کے انتہائ مشکور ہیں کہ جو بغیر معاوضہ کے مانسہرہ پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں (ڈی پی او مانسہرہ)

وکٹم سپورٹ سروس ٹیم کااگلا قدم مختلف سکولوں اور کالجز میں زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کواپنے دفاع اور ان جرائم سے بچنے کے متعلق آگاہی دینا ہے تاکہ اس طرح کےجرائم میں کمی آسکے۔

اس سلسلے کا آغاز وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے IIUI سکول مانسہرہ سے کردیا ہے۔جس میں انھوں نے IIUI سکول کا دورہ کیا اور بچوں کو زہنی و جسمانی تشدد سے بچنے کےحوالے سے حفاظتی طریقے بتاۓ اور ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ٹریننگ دی گئ تاکہ وہ سکول کےبچوں اور اپنےبچوں کواس قسم کے حالات سے بچنے کےمتعلق سکھا سکیں۔

انچارج وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ کلینیکل سائیکالوجسٹ لبنہ سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔اگر یہ بچے اپنادفاع کرنا سیکھ جائیں گے تو اس طرح کے جرائم میں کمی آسکے گی۔

وکٹم سپورٹ سروس ٹیم کا مقصد نہ صرف ایسے جرائم کا شکار خواتین ، بچے اور بچیوں کونفسیاتی طبی امداد دیناہے بلکہ اس طرح کےجرائم میں کمی لانے میں مختلف سکول و کالجز کےبچوں /بچیوں کوایسی ٹریننگ بھی دینا ہےجس سے وہ اپنے آپکو اس طرح کےحالات کاشکارہونے سے بچا سکیں۔

30/06/2021
29/04/2021

Interactive disucssion on mental health and well being for persons with special needs is crucial.

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Zindabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share