Super drug pharmacy G9 markaz Islamabad

Super drug pharmacy G9 markaz Islamabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Super drug pharmacy G9 markaz Islamabad, Medical and health, Alrehman Plaza G9 markaz islamabad, Islamabad.

**مچھروں کو بھگانے کا آسان گھریلو آزمودہ ٹوٹکہ**اگر آپ بھی مچھروں سے تنگ ہیں اور اسکا کوئی مناسب حل نکالنا چاہتے ہیں جس ...
16/04/2023

**مچھروں کو بھگانے کا آسان گھریلو آزمودہ ٹوٹکہ**
اگر آپ بھی مچھروں سے تنگ ہیں اور اسکا کوئی مناسب حل نکالنا چاہتے ہیں جس سے آپکا خرچہ بھی زیادہ نہ ہو اور انسانی صحت کیلئے بھی نقصان دہ نہ ہو تو میں آپ سے ایک ٹوٹکہ شئیر کرتا ہوں جو آزمودہ ہے، گزشتہ 4سال سے اس ٹوٹکہ کے زریعے خود بھی مچھروں سے بچ رہے اور دیگر رشتہ دار بھی فائیدہ لے رہے ہیں۔۔۔۔
طریقہ استعمال!!
ایک لیموں کو درمیان سے کاٹ کر اس میں 3سے چار لونگ لگا دیں اور کمرے کے کسی کونے میں رکھ دیں۔ ان شاءاللہ مچھر اس کمرے سے دور رہیں گے۔۔۔۔ جب لیموں سوکھ جائے تو بدل دیں
آزمائش شرط ہے.

15/04/2023

شہتوت کی تاثیر جو نظام انہظام کو بہتر بنائے
شہتوت کی تاثیر جو نظام انہظام کو بہتر بنائے
شہتوت صحت کی تمام خوبیوں اور غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں، ان کا ذائقہ انگور جیسا ہوتا ہے اور ان کی ساخت بلیک بیری سے ملتی جلتی ہے۔ یہ بہترین غذائی اجزاء اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔
۔ 1 شہتوت میں موجود غذائیت
تازہ شہتوت آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے کیونکہ تازہ شہتوت پانی سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک کپ شہتوت میں تقریباً 88 فیصد پانی اور 60 کیلوری ہوتی ہیں۔ بہت سے لوگ خشک شہتوت کھانا پسند کرتے ہیں۔ خشک شہتوت میں پروٹین اور کافی کابوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔

۔ 2 شہتوت کے صحت کے فوائد
شہتوت کو اگر موسم گرما کے دوران باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہت سارے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

۔ 3 نظام ہضم کو بہتر کرتا ہے
۔ 1 شہتوت میں کافی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

۔ 2 یہ پھل ہاضمہ کے نظام کو بہتر کرکے قبض کی علامات کو کم کرتا ہے، اس لیے اسے قبض کا مفید علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔

۔ 3 شہتوت کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف قبض ختم ہوتی ہے بلکہ پیٹ کے درد کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔

۔ 4 اگر پیٹ پھول جائے تو شہتوت کا استعمال ایک بہترین گھریلو علاج بھی ہے۔

۔ 5 اس پھل میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا، جس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

۔ 4 آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے
بڑھاپے سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آپ بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کی بیماریوں کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔ لیکن وٹامن سی کی زیادہ مقدار آپ کو آنکھوں کی کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ شہتوت وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ آپ کی مجموعی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

۔ 5 بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے
ایسے لوگ جو ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار ہیں، ان کو غذا کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر متوازن غذاؤں کے استعمال سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شہتوت میں ایسا کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو بڑی آنت میں کاربز کو توڑنے والے انزائمز کو روکتا ہے۔ اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اس کو کھانے کے فورا بعد بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں ہوتا۔

۔ 6 کولیسٹرول لیول میں کمی کرتا ہے
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق شہتوت اور اس کے رس کے استعمال سے نہ صرف بڑھے ہوئے فیٹ میں کمی آتی ہے بلکہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت کے استعمال سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور صحت مند کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

۔ 7 قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
۔ 1 شہتوت میں پائے جانے والے الکلائڈز کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس سے کئی موسمی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

۔ 2 اس پھل میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو طبی ماہرین کے مطابق قوت مدافعت کی مضبوطی میں اضافہ کرنے کے لیے کردار اہم ادا کرتا ہے۔

۔ 8 ہڈیوں کے لیے مددگار ہوتا ہے
۔ 1 وٹامن کے، کیلشیم، اور آئرن جیسے منرلز اور وٹامنز ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سب سے مفید ہوتے ہیں۔ شہتوت کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جن سے وٹامن کے، کیلشیم، اور آئرن حاصل کیا جاسکتا ہے۔

۔ 2 جسم کو ان منرلز اور وٹامنز کی فراہمی کی وجہ سے ہڈیوں کے مختلف مسائل جیسا کہ ہڈیوں کے بھربھرے پن سے بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔

۔ 9 جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے
۔ 1 عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جسم میں وٹامن اے اور وٹامن ای کی کمی واقع ہونے سے جلد کے مسائل پیدا ہونا شروع جاتے ہیں۔ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامن اے اور ای کی وجہ سے جلد پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔

۔ 2 اس کے علاوہ شہتوت میں پائے جانے والے کیرو ٹینائڈز جیسے اجزاء کی وجہ سے جِلد کے داغ دھبوں سے بھی چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

۔ 10 بالوں کی صحت میں بہتری
شہتوت کے استعمال سے میلانونن کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، میلانونن ایک ایسا پگمنٹ ہے جو بالوں کی رنگت کو بہتر بنانے میں کردار اہم ادا کرتا ہے۔ شہتوت کے استعمال سے بالوں کی رنگت برقرار رہتی ہے، یہی نہیں شہتوت کا رس ایسے لوگوں کے لیے مفید ہے جن کے بال وقت سے پہلے سفید ہو گئے ہیں۔

شہتوت تازہ اور خشک دونوں طرح سے کھایا جاتا ہے۔ یہ آئرن، وٹامن سی، اور پودوں کے بہت سے مرکبات کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہیں اور شہتوت بہت سی عام بیماریوں کے ساتھ کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔.

11/01/2023

جسم و چہرے کے فالتو بال ختم کرنے کے لیے
یہ ہوم ریمڈی چند دن استعمال کریں آپ کے چہرے کے فالتو بال ہمیشہ کیلئے غائب ہو جائیں گے۔
بہت سی خواتین چہرے پر فالتو بال نکل آنے کی وجہ سے پریشان ہو جاتی ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے چہرے کی خوبصورتی میں کافی کمی آ جاتی ہے ۔اکثر خواتین چہرے کے فالتو بالوں سے نجات پانے کیلئے ویکسنگ،تھریڈنگ اور بلیچنگ کا استعمال کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔جن سے چند دنوں کیلئے تو بال صاف ہو جاتے ہیں مگر چند دنوں بعد پھر سے پرشانی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے تو اس کیلئے آج میں آپ کو ایک زبر دست طریقہ بتارہاہوں جس سے چہرے کے غیر ضروری بال ہمیشہ کیلئے غائب ہو جائیں گے ۔
نمبر1
آپ جیسے جیسے یہ طریقہ استعمال کرتی جائیں گی بال قدرتی طور پر آنا بند ہو جائیں گے اور اس قدرتی طریقے کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔
اجزا
میدہ : 2 کھانےکے چمچ
پھٹکڑی : 1 چٹکی
عرق گلاب : حسب ضرورت
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک برتن لے لیں اور پھر اس میں 2 کھانے کے چمچ میدہ ڈالیں اور پھر اس میں 1 چٹکی پھٹکری اور حسب ضرورت عرق گلاب شامل کر لیں جس سے ایک ہلکا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
طریقہ استمعال
آپ اس پیسٹ کو اپنے پورے جسم پر لگائیں یا صرف غیر ضروری بالوں پر لگالیں جیسے ہی پیسٹ خشک ہو جائے تو ہاتھ کے ساتھ رگڑ کر اتار دیں ۔یہ طریقہ تین چار تک روزانہ باقاعدگی سے استعمال کریں اس سے چہرے کے فالتو بال ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گے اور فالتو بال آنا ہمشہ کیلئے بند ہو جائیں گے۔
نمبر2
اس سے فالتو بال آنا ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گے
اکثرخواتین کے چہرے پر غیر ضروری اور ناپسندیدہ بال ہارمونز پرابلم کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ماہانہ ایام میں بے قاعدگی ہو تو چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ ٹانگوں پر بھی غیر ضروری بالوں کی افزائش ہو نے لگتی ہے ۔چہرے کے بالوں کو دور یاختم کرنے کیلئے خواتین بلیچنگ ،ویکسنگ یا تھریڈنگ کا بڑی باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں ۔
ان نا پسندیدہ بالوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے خواتین ہر قسم کے طریقے استعمال کرتی ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہر بار مختلف طریقے استعمال کرنے کے بعد یہ بال اسی شدد کے کیساتھ اگنے لگتے ہیں چہرے کے ان ناپسندیدہ بالوں کی وجہ خواتین پریشان رہتی ہیں ۔
چہرے کے یہ غیر ضروری اور ناپسندیدہ بالوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن شرط مستقل مزاجی کی ہے۔
اجزاء
انڈے کی سفیدی : 1
مکئی کا آٹا : 1 کھانے کا چمچ
انڈے کا ماسک چہرے کے فالتوں بالوں کو ختم کرنے کیلئے ویکسنگ جیسا کام کرتا ہے یہ بہت آسانی سے گھر پر تیار کیا جاسکتا ہے ۔آپ نے یہ ماسک تیار کرنے کیلئے 1 عدد انڈے کی سفیدی لینی ہے اور اس میں 1 کھانے کا چمچ مکئی کاآٹا شامل کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں کہ یہ ایک ہموار پیسٹ بن جائے ۔
طریقہ استمعال
اب اس پیسٹ کو جہاں پر فالتو بال ہیں وہاں پر لگائیں جیسے ہی پیسٹ خشک ہو اس ہاتھ کے ساتھ رگڑ کر اتار لیں ۔یہ طریقہ 1 ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کریں آپ کو غیر ضروری بالوں سےنجات مل جائے گی ۔اور اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے۔ایک دن چھور کربھی استمعال کرسکتی ہیں

Medical & health

جسم کے کس عضو organ کو کیسے بچائیںآنکھوں کو بچانا ہے تو وٹامن A استعمال کریںاعصاب nerves کو بچانا ہے تو وٹامن B1 استعمال...
06/09/2022

جسم کے کس عضو organ کو کیسے بچائیں
آنکھوں کو بچانا ہے تو وٹامن A استعمال کریں
اعصاب nerves کو بچانا ہے تو وٹامن B1 استعمال کریں
اسکن کو بچانا ہے تو وٹامن C استعمال کریں
ہڈیوں کو بچانا ہے تو کیلشم اور وٹامن D استعمال کریں
سیکس آرگن کو بچانا ہے تو وٹامن۔ E استعمال کریں
خون بہنے سے بچانا ہے تو وٹامنK استعمال کریں
بالوں کو بچانا ہے تو وٹامن H بایوٹن استعمال کریں
جگر کو بچانا ہے تو کشمش اور آلوبخارا استعمال کریں
گڑدوں کو بچانا ہے تو کالی کشمش ا ور کرین بیری استعمال کریں
معدے کو بچانا ہے تو دودھ استعمال کریں
آنتوں کو بچانا ہے تو اسپغول کا چھلکا اور منقہ استعمال کریں
دل اور پٹھوں کو بچانا ہے تو سلفر ڈائی آکسائیڈ گیسوٹرانسمیٹر استعمال کریں
رگوں blood vessels کو بچانا ہے تو نائٹرک ایسڈ گیسوٹرانسمیٹر استعمال کریں
دماغ کو بچانا ہے تو ھائیڈروجن سلفائیڈ گیسوٹرانسمیٹر استعمال کریں
لبلبہ Pancreas کو بچانا ہے تو کرومک کلورائیڈ استعمال کریں

‏اطلاع عام و اہم معلومات   آپ سبکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال جسکا نامCancer care hospitalکینسر کئی...
28/07/2022

‏اطلاع عام و اہم معلومات

آپ سبکی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ایشیا کا بڑا کینسر ہسپتال جسکا نام
Cancer care hospital
کینسر کئیرھاسپیٹل ہے
لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے
یہ شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے
‏اس ہسپتال نےکام شروع کر دیاھے ہسپتال میں دور دراز سے آئےلوگوں
کیلئےقیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام وطعام بالکل مفت ھے
صرف صاحب حیثیت لوگوں سےعلاج کےمناسب پیسے لئےجاتےہیں
یہاں پر افغانستان، خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان وغیرہ سے مریض
آ رھےہیں
‏جنکا علاج مفت کیا جا رہاھے
شوکت خانم ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتاھے
جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتےہیں
لیکن یہاں پر الحمد للہ 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیاھے
جہاں پر لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتاہے اور انکی زندگی میں
‏تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتاھے اور خدمت کیجاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے

آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کےمتعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں
یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے
‏ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کیلئےایک عالیشان اور جدید سہولتوں سے آراستہ مسجد بھی تعمیر کی گئی ھے
پاکستان نیک و مخیر حضرات کی وجہ سےقائم ھے اور یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے

ڈاکٹر شہریار ۔ ماہر کینسر
(ہسپتال کےانچارج ہیں)
نےبتایا کہ کوئی صاحب جنکو وہ بھی نہیں جانتےہیں
‏روزانہ 250 مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے کھانا بھجوا رہے ہیں ۔ *سبحان اللہ ۔*

اس پوسٹ کو بطور صدقہ جاریہ مذید فارورڈ کرتے جائیں
شکریہ و جزاک اللہ

Hospital Site :
1.5 km off Pajian chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala) Raiwind Lahore, Pakistan.
‏PHONE No.
0092 423 52 18 956-60
0092 423 53 97 605

محمد منصور معیز صاحب۔
0300-3253403

اس میسج کو کسی Group میں ارسال کریں۔
کسی کی جان بچانے پر اللہ تعالی اپ کو بھی دنیا اور آخرت کی کامیابی عطاء فرمائے .
آمین

22/07/2022

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں، یاد کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، خود سے لطف اندوز ہوں

05/06/2022

ہونٹوں پر سیاہ دھبوں کے لیے شوگر اسکرب
ایک چائے کا چمچ چینی اورلیموں کے رس کے چند قطرے لیں۔ ۔

چینی میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر سے اپنے ہونٹوں کو رگڑیں۔

۔3-4 منٹ تک اسکرب کرتے رہیں اور پھر اسے دھولیں۔

اس سکرب کو ہفتے میں دو یا تین بار استعمال کریں۔

چینی ککا اسکرب ہونٹوں کے سیاہ اور مردہ خلیات کو ہٹادیتے ہیں اور وہ تازہ اور گلابی نظر آتے ہیں۔ یہ نئے سیل کی ترقی کو بھی فروغ دیتے ہیں،

30/05/2022

Address

Alrehman Plaza G9 Markaz Islamabad
Islamabad
051

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Super drug pharmacy G9 markaz Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share