Psychologist Sonia

Psychologist Sonia Counsellor and Clinical Psychologist,
Spiritual Psychologist.

01/08/2025

آپ کا نام : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آپ کے والد کانام : عبداللہ
آپ کے دادا کانام : عبدالمطلب
آپ کے پردادا کانام : ہاشم
آپ کا قبیلہ : قریش
آپکا خاندان : بنو ہاشم
آپ کی پیدائش : 12 ربیع الاول
پیدائش کی جگہ : مکہ
نبوت سے پہلے آپ کیا کرتے تھے= تجارت
آپ نے مکہ میں کتنے سال گزارے = 50 سال
نبوت سے پہلے آپ کا کونسا مزہب تھا= آپ کسی مخصوص مزہب کے پیروکار نہیں تھے بلکہ آپ دین ابراہیمی پر تھے۔

آپ کو نبوت کس عمر میں ملی= 40 سال کی عمر میں
آپ کو نبوت کس جگہ مقام پر ملی؟ = غار حرا میں
غار حرا کہاں واقع ہے= جبل نور پہاڑ پر
یہ واقع کب پیش آیا= 27 رمضان المبارک کو
پہلی وحی کیا تھی ؟ = سورت العلق اقرا باسم ربک الذی خلق

آپ مکہ سے مدینہ کب روانہ ہوئے= 13 نبوی 622 عیسوی
آپ نے مدینہ میں کتنا عرصہ گزارا= 13 سال
آپ کی کتنی بیویاں تھیں ؟ گیارہ
آپ کے کتنے بیٹے تھے= 3 قاسم ۔عبداللہ۔ابراہیم
آپ کی کتنی بیٹیاں تھیں؟ 4 زینب۔رقیہ۔ام کلثوم۔فاطمہ
آپ کے داماد کا نام = زینب شوہر ابوالعاص۔رقیہ شوہر حضرت عثمان غنی ۔ام کلثوم شوہر حضرت عثمان غنی حضرت رقیہ کے وصال کے بعد آپکا نکاح حضرت ام کلثوم سے ہوا۔حضرت فاطمہ شوہر حضرت علی شیر خدا
آپ کی زندگی میں کتنے غزوات ہوئے؟ 27
آپ کی زندگی میں کتنے سریا ہوئے؟ 60 سے زائد
غزوات اسے کہتے ہیں جن میں آپ نے شرکت کی ہو اور سریا اسے کہتے ہیں جو چھوٹے لشکر ہوں جن میں آپ نے شرکت نہ کی ہو ۔
آخری خطبہ کب ہوا= زوالحج 10 ہجری 623 عیسوی
آپ کا وصال 12 ربیع الاول لیکن کنفرم نہیں ہے

اس معلومات میں اگر مجھ سے کوئی بھول ہو گئ ہو تو معاف کیجئیے گا ۔

  عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں نفسیاتی مسائل کو خاص اہمیت نہیں دی جاتی، بلکہ اگر کسی کو نفسیاتی م...
06/07/2025


عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں نفسیاتی مسائل کو خاص اہمیت نہیں دی جاتی، بلکہ اگر کسی کو نفسیاتی مسائل پر مدد کی ضرورت ہو تو وہ اپنے قریبی دوستوں یا رشتہ داروں سے بھی اپنے مسائل چھپانے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ ہمارا عمومی رویہ تضحیک آمیز ہوتا ہے۔ ہم نفسیاتی مسائل کو یا تو سنجیدہ نہیں لیتے یا پھر ایسے اوٹ پٹانگ مشورے دیتے ہیں کہ مسائل مزید پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

04/07/2025

ڈپریشن کی شاخیں

1. بنیادی ڈپریشن (Major Depression)

یہ ڈپریشن کی سب سے عام اور شدید قسم ہے۔ اس میں انسان مسلسل اداسی، مایوسی، اور زندگی میں دلچسپی نہ ہونے کا شکار رہتا ہے۔ اس قسم کی علامات کم از کم دو ہفتے تک رہتی ہیں۔

2. دائمی ڈپریشن (Persistent Depressive Disorder)

اسے ڈسٹھائیمیا (Dysthymia) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طویل مدتی قسم ہے جس میں اداسی اور نا امیدی کا احساس کم از کم دو سال تک رہتا ہے۔ اس میں علامات شدید نہیں ہوتیں لیکن طویل عرصے تک رہتی ہیں، جس سے زندگی کے معیار پر اثر پڑتا ہے۔

3. دو قطبی ڈپریشن (Bipolar Depression)

یہ ڈپریشن دو قطبی ڈس آرڈر کا حصہ ہوتا ہے۔ اس میں انسان کبھی انتہائی خوش اور پرجوش ہوتا ہے (مینیا)، اور کبھی شدید اداسی اور مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ ایک خاص نفسیاتی حالت ہے جس میں موڈ بہت زیادہ اوپر نیچے ہوتا ہے۔

4 بعد از زچگی ڈپریشن (Postpartum Depression)

یہ ڈپریشن اکثر خواتین میں بچے کی پیدائش کے بعد ہوتا ہے۔ اس میں خواتین کو اداسی، چڑچڑاپن، اور بچے کے ساتھ تعلق میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس قسم کی ڈپریشن کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے، کیونکہ یہ ماں اور بچے دونوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

5. سائیکوٹک ڈپریشن (Psychotic Depression)

یہ ڈپریشن کی شدید قسم ہے جس میں انسان کو حقیقت سے ہٹ کر خیالات آ سکتے ہیں، جیسے کہ وہ غیر حقیقی باتوں پر یقین کرنے لگتا ہے (ڈیلوزنز) یا ایسی چیزیں دیکھنے یا سننے لگتا ہے جو اصل میں موجود نہیں ہوتیں (ہیلوسینیشنز)۔

6. صورت حالاتی ڈپریشن (Situational Depression)

یہ ڈپریشن کسی خاص واقعے یا صورت حال سے جڑا ہوتا ہے، جیسے کہ کسی قریبی شخص کا انتقال، طلاق، نوکری کا ختم ہونا وغیرہ۔ اسے ایڈجسٹمنٹ ڈس آرڈر بھی کہا جا تا ہ

04/07/2025

پرانے کلاس فیلوز کی ایک ملاقات تھی۔ ایک خاتون باربی کیو کے دوران ٹھوکر کھا کر گر گئیں۔ دوستوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر کو دکھایا جائے، لیکن وہ پُراعتماد تھیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نئی جوتی کیوجہ سے اینٹ سے ٹکرا گئیں۔ دوستوں نے انکی مدد کی، صفائی کروائی اور کھانے کی پلیٹ دی۔ پھر وہ باقی وقت سب کے ساتھ خوشی سے گزارتی رہیں۔*
*مگر ملاقات کے بعد، انکے شوہر نے سب کو اطلاع دی کہ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور شام 6 بجے انکا انتقال ہو گیا.. باربی کیو کے دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔*
*اگر وہاں موجود لوگ فالج کی علامات پہچان لیتے، تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتیں۔*
*درحقیقت، فالج کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ ایک نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ اگر وہ فالج کے مریض تک تین گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں، تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔*
*راز یہ ہے کہ فالج کی علامات کو جلد پہچانا جائے اور مریض کو 3گھنٹوں کے اندر علاج فراہم کیا جائے— یہ مشکل نہیں۔*
*فالج کی شناخت کیلئے یاد رکھیں 3 آسان حروف:* *S، T، R*
*براہِ کرم پڑھیں اور سیکھیں!*
*اگر آپکے اردگرد لوگ فالج کی علامات نہ پہچان سکیں، تو مریض کو شدید دماغی نقصان ہو سکتا ہے۔*
*3 آسان سوالات پوچھیں:*
*S: (Smile) مسکرائیں*
*مریض سے کہیں کہ وہ مسکرائے۔*
*اگر منہ کا ایک کونہ نیچے جھک جائے، تو یہ علامت ہے۔*
*T: (Talk) بات کریں*
*مریض سے کہیں کہ ایک سادہ جملہ بولے، جیسے:*
*"آج دھوپ والا دن ہے"*
*اگر جملہ بے ربط یا الجھا ہوا ہو، تو یہ بھی علامت ہے۔*
*R: (Raise) ہاتھ اٹھائیں*
*مریض سے کہیں کہ دونوں ہاتھ اٹھائے۔*
*اگر ایک ہاتھ نیچے گر جائے، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔*

📌 *نوٹ:*
*ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض سے کہیں کہ زبان باہر نکالے۔*
*اگر زبان ایک طرف کو مڑی ہوئی ہو یا ٹیڑھی ہو، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔*
*اگر مریض ان چاروں میں سے کوئی بھی عمل نہ کر سکے، تو فوراً ایمبولینس یا اسپتال کو کال کریں اور علامات بتائیں۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ان مریضوں کے علاج کی سہولت دی گئی ہے۔

21/01/2025

*:کچھ جملے کس قدر اطمینان بخش ہوتےہیں جیسے 😍
اللّٰہ ہے نا...!!🌻
اللّٰہ دیکھ رہا ہے...!!✨
اللّٰہ مالک ہے...!!🌸
اللّٰہ سنبھال لے گا...!!
اللّٰہ تنہا نہیں چھوڑے گا...🥀
اللّٰہ عزتیں رکھے گا...🦋
اللّٰہ کرم کرے گا...!!🌘
اللّٰہ برکتیں اور رحمتیں دے گا...!!💐
اللّٰہ خوشیاں دے گا...🌾
اللّٰہ سب سے زیادہ محبت کرتاہے...🌙
اللّٰہ راضی ہے...🌈
اللّٰہ سب کا ہے...
الحمد اللّٰہ رب العالمین...

چارلی چپلن 88 سال زندہ رہے۔ اس نے ہمارے لیے 4 بیانات چھوڑے: (1) اس دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے، یہاں تک کہ ہما...
10/10/2024

چارلی چپلن 88 سال زندہ رہے۔
اس نے ہمارے لیے 4 بیانات چھوڑے:
(1) اس دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے، یہاں تک کہ ہمارے مسائل بھی نہیں۔
(2) مجھے بارش میں چلنا پسند ہے کیونکہ کوئی میرے آنسو نہیں دیکھ سکتا۔
(3) زندگی کا سب سے کھویا ہوا دن وہ ہے جس دن ہم ہنستے نہیں ہیں۔
(4) دنیا کے چھ بہترین ڈاکٹر...:
1. سورج
2. آرام
3. ورزش
4. خوراک
5. عزت نفس
6. دوست
اپنی زندگی کے ہر مرحلے پر ان سے جڑے رہیں اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہوں...
چاند دیکھو گے تو خدا کا حسن دیکھو گے۔
سورج کو دیکھو گے تو خدا کی قدرت دیکھو گے...
آئینہ دیکھیں تو اللہ کی بہترین تخلیق نظر آئے گی۔ تو یقین کرو۔
ہم سب سیاح ہیں، خدا ہمارا ٹریول ایجنٹ ہے جس نے پہلے ہی ہمارے راستوں، بکنگ اور منزلوں کی نشاندہی کر رکھی ہے... اس پر بھروسہ کریں اور زندگی سے لطف اندوز ہوں۔
زندگی بس ایک سفر ہے! لہذا، آج زندہ رہو!
کل نہیں ہو سکتا

منقول۔

🔸کسی کو بھی اپنے ساتھ زبردستی تعلق رکھنے پر مجبور نہ کریں۔🔸کبھی کبھی آگے بڑھنا بہتر ہوتا ہے، بجائے اس کے کہ کسی ایسے شخص...
21/09/2024

🔸کسی کو بھی اپنے ساتھ زبردستی تعلق رکھنے پر مجبور نہ کریں۔🔸

کبھی کبھی آگے بڑھنا بہتر ہوتا ہے، بجائے اس کے کہ کسی ایسے شخص کو پکڑ لیا جائے جو یہ نہیں سمجھتا کہ آپ واقعی کون ہیں۔ بدقسمتی کہیں یاں خوش قسمتی، لیکن ایسا وقت بھی آۓ گا جب آپ کی غیر موجودگی آپ کو سکھائے گی کہ آپ کی موجودگی کیا نہیں کر سکتی۔

▪️آپ کو کسی ایسے رشتے کو قائم رکھنے کی کوشش میں اپنے دل کو توڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے جو واضح طور پر آپ کو احساس دلا رہا ہے کہ آپ کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔

▪️آپ کسی کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ حقیقی طور پر آپ کی پرواہ کرے۔

▪️آپ کسی کو آپ کے ساتھ وفادار رہنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

▪️آپ کسی کو وہ شخص بننے پر مجبور نہیں کر سکتے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

▪️سچ تو یہ ہے کہ بعض اوقات جس شخص کو آپ سب سے زیادہ چاہتے ہیں وہی شخص ہے جس کے بغیر آپ سب سے بہتر ہوں گے۔

▪️آپ کو سمجھنا ہوگا کہ کچھ چیزیں آپ کی زندگی میں صرف آنے کے لیے ہوتی ہیں، ہمیشہ رہنے کے لیے نہیں۔

▪️ہر وہ چیز جس کے لئے آپ محبت ظاہر کرتے ہیں، اس کے لئے آپ کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں اس کو پاس رکھتے رکھتے آپ خود کو نہ کھو دیں۔

▪️آپ کسی ایسے شخص سے تعلق نہیں رکھ سکتے، جو آپ سے محبت تو لے رہا ہے لیکن وہ آپ کو عزت دینے کو بھی تیار نہیں۔

▪️میں جانتی ہوں کہ یہ مشکل ہوتا ہے جب آپ کسی سے ملتے ہیں اور آپ کا دل محسوس کرتا ہے، یہی وہ شخص ہے جس کے ساتھ آپ ہمیشہ کے لیے زندگی گزار سکتے ہیں، اور آپ یہ قبول کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہی آپ کا رائیٹ مین ہے لیکن وقت بتاتا ہے کہ وہ شخص درحقیقت ویسا ہے ہی نہیں۔

▪️اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ رات کو سونے سے پہلے کتنی بار خود کے نقصان پر روتے ہیں، کیونکہ بلآخر آپ جان لیں گے کہ آپ ایسے تعلق کو کبھی نہیں نبھا سکتے جو آپ کو تحفے کو طور پر رونا اور ذہنی اذیت دے رہا۔

▪️اسی طرح آپ اپنے ٹوٹے تعلق سے یہ سیکھیں گے کہ تعلق میں کس چیز کو ترجیح دینی ہے اور کونسی باتیں ایسی ہیں جو تعلق کو خراب کرتی ہیں۔

▪️ایک چیز جو میں نے کئ سالوں کے دوران سیکھی ہے، وہ یہ ہے کہ "زبردستی نبھاۓ جانے والے رشتے قائم کرنے سے اکیلا رہنا بہتر ہے۔"

▪️اگر وہ آپ کو ایک آپشن کے طور پر دیکھتے ہیں، تو وہ آپ کی زندگی میں ترجیح بننے کے مستحق نہیں ہیں۔

میری نصیحت پر عمل کریں اور کبھی کسی ایسے شخص کا پیچھا نہ کریں جو آپ کا پیچھا نہیں کر رہا ہے۔





15/09/2024

۔

میاں بیوی میں پیار ایسا ہونا چاہیئـــے
کہ اگر ایک کہے میرے پاس کار نہیں تو دوسرا کہے میں تمھارے ساتھ پیدل چل لونگی
اگر تحفے میں 50 والا کیچر لاکر دے
اور بالوں میں سجاتے ہوئے بولے میں یہی لا سکتا تھا تو دوسرا بولے میرے لئے یہ کروڑوں سے مہنگا اور ہیرے سے انمول تحفہ ہــــے

ایک بولے میرا رنگ کالا ہے دوسرا کہــــے
(کوچو کھڑوس )شکر کر افریقہ ایتھوپیا جیسی نہیں ہو
جب ایک کہے کہ میں اتنا اچھا یا اچھی نہیں ہوں تو دوسرا بولے ہائے مجھے تو بہت محبت ہے تم سے مجھ سے پوچھو لاکھوں سے اچھی ہو
جب ایک کہے میرے پاس ہـــــے
کیا دینے کو تو دوسرا کہے میں نے پوچھا ہے تم سے کہ کیا ہے یا کیا نہیں بس عزت اور محبت دو سب خود بخود مل جائے گا
ایک بولتا ہــــے جان تنگ نا کرو موڈ نہیں اور دوسرا کہے میں بچوں کو پارک کا چکر لگوا کے لایا تم ریلیکس ہو اور آرام کرو
جب ایک بولے بہت پریشانیاں ہیں اور دوسرا بلکل ریلیکس انداز میں اس کا ہاتھ پکڑ کر بولے ایسی کی تیسی پریشانیوں کی مل کر دیکھ لیں گے دونوں
جب ایک کہے دفع کرو چھوڑو لمبی سٹوری ہے کس کے پاس وقت ہے دکھڑے سنے اور دوسرا بولے ٹھہرو پاپ کارن لانے دو
ہاں تو اب سناو کون تھا
یہ ہے محبت یہ ہے ریلیشنز یہ ہـــــے
سکون اور اسی کو کہتے ہیں
عزت اور یہی کہلاتی ہے زندگی
اونچ نیچ بہار خزاں اندھی بارش کا مقابلہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنا ہر مرد اور عورت کا خواب ہوتا ہـــــے.

اور ایک عورت کی شدت سے خواہش ہوتی ہے
کہ جب وہ تکلیف میں ہو تب شوہر اس کے بنا کہے اس کی تکلیف کو سمجھ کر اسے سینے سے لگائے پیار سے پوچھے اور اگر وہ رو دے تو اپنی بازوؤں کے حصار میں اسے جی بھر کے رو لینے دے
جب اس کا دل ہلکا ہو جائے تب محبت سے اس کے آنسو صاف کرے اور خود کے ہونے کا احساس دلائے تسلی دے کہ میں ہوں تمھے سننے اور تمھارے بکھرے وجود کو سمیٹنے کے لیے۔۔۔۔۔۔
یقین مانیں ایسے مرد نایاب ہوتے ہیں
اور ایسے مردوں کی عورتوں کے چہروں پر الگ ہی اطمینان اور خوشی جھلکتی ہوئی دکھتی ہے کیونکہ ان کے اندر کوئی غم انھیں کھاتا نہیں ہے پھر چاہــــــے ہزار مشکلیں آئیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی عورت کو اور ایسی عورت بہت جلد بوڑھی بھی نہیں ہوتی ٹرائے کرکے دیکھیں.

15/09/2024

کسی کا دل خراب کر کے اپنا دن اچھا نہ کریں۔
کسی سے ایسا سوال نہ کریں جس سے وہ ڈسٹرب ہو جائے۔
طنز نہ کریں۔۔۔
پرسنل زندگی کی معلومات لینے کی کوشش نہ کریں۔ حال چال پوچھیں، ہنسیں مسکرائیں اور لوگوں کو بھی مسکراتا ہوا چھوڑیں۔*╭┄┅┅┅─══❁══─┅┅┅•┄╮*

14/08/2024



یہ بات کئی بار تحقیق سے ثابت کی جاچکی ہے کہ دماغ کو جتنا زیادہ فعال رکھا جائے اتنا ہی زیادہ اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر دماغ کو کم استعمال کیا جائے تو آہستہ آہستہ اس کی کارکردگی کم ہونے لگتی ہے اور ہماری ذہانت میں فرق آنے لگتا ہے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کئی دماغی بیماریوں جیسے ڈیمینشیا، الزائمر اور خرابی یادداشت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوائل عمری ہی سے دماغی مشقیں اپنا کر ان بیماریوں سے کسی حد تک حفاظت ممکن ہے۔

دراصل دماغ ایک ہی چیزوں اور ایک ہی معمول سے ’بور‘ ہوجاتا ہے لہٰذا اس کی ’کام میں دلچسپی‘ بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے نئی نئی چیزوں سے روشناس کروایا جائے۔

ماہرین دماغ کو فعال اور سرگرم رکھنے کے لیے کچھ ورزشیں بتاتے ہیں جو آپ بغیر کسی محنت کے دن کے کسی بھی حصہ میں کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ ورزشیں کیا ہیں۔

*دماغی حساب*
جب بھی پیسوں یا اعداد و شمار کا حساب کرنا ہو تو کاغذ قلم یا کیلکولیٹر کے بجائے زبانی حل کریں۔ اس سے آپ کا دماغ فعال ہوگا۔

*نئی زبان سیکھیں*
نئی زبان سیکھنا دماغ کے لیے بہترین ورزش ہے۔ نئے نئے الفاظ، ان کے مطلب اور تلفظ سننا، بولنا اور سمجھنا آپ کے دماغ کی سستی کو دور کردے گا اور آپ اپنی ذہانت میں اضافہ محسوس کریں گے۔

*غیر بالادست ہاتھ کا استعمال*
اگر آپ سیدھا ہاتھ استعمال کرنے کے عادی تو اپنے الٹے، اور الٹا ہاتھ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو دن میں کچھ کام سیدھے ہاتھ سے ضرور نمٹائیں۔ یہ جسمانی طور پر مشکل کام ہوسکتا ہے مگر دماغ کے لیے یہ ایک بہترین مشق ہے۔

ہم جو ہاتھ استعمال کرتے ہیں ہمارے دماغ کا وہی حصہ زیادہ فعال ہوتا ہے۔ دوسری طرف کے حصہ کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس طرف کے ہاتھ کو حرکت دی جائے۔ ماہرین اس کے لیے بہترین ورزش غیر بالا دست ہاتھ سے دانت برش کرنا بتاتے ہیں۔

*مختلف طریقہ سے مطالعہ*
جب بھی مطالعہ کریں مختلف طریقے اپنائیں۔ کبھی باآواز بلند، کبھی ہلکی آواز میں پڑھیں۔ کبھی صرف دل میں پڑھیں۔ کبھی کسی دوست سے کہیں کہ وہ آپ کو پڑھ کر سنائے۔

*خوشبویات سونگھیں*
خوشبو سونگھنا بھی دماغی خلیات کو فعال کرتا ہے۔ اپنے بستر کے قریب کوئی خوشبو رکھیں اور صبح اٹھنے کے بعد اسے سونگھیں۔ اسی طرح اپنے بیگ میں، آفس کی ڈیسک پر بھی خوشبویات رکھیں اور دن بھر مختلف کاموں کے دوران اسے سونگھتے رہیں۔

*صبح کی روٹین بدلیں*
صبح کی ایک ہی روٹین کو لمبے عرصہ تک چلانے کے بجائے تھوڑ ے تھوڑے دن بعد اس میں کچھ تبدیلی لائیں۔

مثلاً کسی دن ناشتہ کرنے کے بعد تیار ہوں، کسی دن چائے کی جگہ کافی کا استعمال کریں، کسی دن صبح خبریں دیکھنے کے بجائے کوئی ٹی وی شو (سرسری سا) دیکھ لیں۔ یہ سارے کام آپ کے دماغ کو سرگرم کرکے اسے فعال کریں گے۔

*کھانے کے لیے جگہ کی تبدیلی*
ہر روز ایک ہی جگہ بیٹھ کر کھانے کے بجائے جگہ تبدیل کریں۔ ڈائننگ ٹیبل پر کرسی بھی تبدیل کریں۔

کسی دن اگر آپ کھانے کے قریب بیٹھے ہیں اور ہر چیز آپ کی دسترس میں ہے تو کسی دن کھانے سے دور بیٹھیں۔ کھانے کی اشیا، نمک، چینی وغیرہ لینے میں دقت آپ کے دماغ کو چست کردے گی۔

*نئی چیزیں دیکھیں*
سفر کے دوران گاڑی کے شیشہ بند رکھنے کے بجائے کھلے رکھیں اور باہر ہونے والے کاموں، آوازوں اور خوشبوؤں کا تجربہ کریں۔

*سپر مارکیٹ میں جائیں*
سپر مارکیٹ میں بے شمار ورائٹی موجود ہوتی ہے۔ جب بھی سپر مارکیٹ جائیں کسی شیلف کے قریب رک کر اوپر سے نیچے تک دیکھیں۔ آپ ایک ہی شے کو مختلف ڈبوں اور پیکنگ میں بند دیکھیں گے۔ اس میں جو چیز آپ کے لیے اجنبی ہو اسے اٹھائیں اور اس کے اجزا پڑھیں۔

یہ کچھ نیا سیکھنے جیسا ہوگا اور آپ کی دماغی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

*کچھ نیا کھائیں*
اپنی ذائقہ کی حس کو فعال کریں اور نئی نئی چیزیں کھانے یا چکھنے کی عادت ڈالیں۔ ہمیشہ روٹین کے کھانے کھانا دماغ کو سست کردیتا ہے

HAPPY 77th INDEPENDENCE DAY to all nation.Freedom is not free, it comes with a price. Gaining independence cost you sacr...
14/08/2024

HAPPY 77th INDEPENDENCE DAY to all nation.
Freedom is not free, it comes with a price. Gaining independence cost you sacrificing lives of many, therefore it should be protected, love, respected, and appreciated.
Independence Day is an initiative to pay gratitude and homage to your motherland. Celebrate freedom and express love for your homeland. We are very thankful to almighty Allah he gives us separate country where we can spend our lives with freedom.
Pakistan Zindabad

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psychologist Sonia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Psychologist Sonia:

Share

Category