Al Nafay Natural Treatments

Al Nafay Natural Treatments medical and health

21/03/2023

جھنگ میں زلزلے کے جھٹکے اللہ ہر کسی کے جان و مال کی حفاظت فرمائے آمین

09/11/2022
23/02/2021

Hyperactivity of bladder (Overactivity of bladder)
یہ مردوں کی بجائے عورتوں میں عام ہے ۔یہ عام طور پر یورینری ٹریک کی اس انفیکشن کی طرف اشارہ کرتی ہے جس کا مناسب علاج نہ کیا گیا ہو ۔
ہائپر ایکٹیوٹی آف بلیڈر کیا ہے ۔اگرچہ یہ عام نہیں دیکھی جاتی مگر یہ ایک عام حالت ہے یعنی اوور ایکٹیوٹی آف بلیڈر (OAB )جس سے لاکھوں افراد اس دنیا میں متاثر ہیں۔دراصل جتنے لوگ اس مرض میں مبتلا معلوم ہیں ان سے کہیں زیادہ لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں .(OAB ) ایک حالت ہے جس میں مبتلا شخص بار بار پیشاب کی حاجت محسوس کرتا ہے ۔نازک حالات میں تو مثانہ کا کنٹرول ختم ہو جاتا ہے اور پیشاب نکل جاتا ہے ۔یہ ضروری نہیں کہ ہر مریض کا پیشاب نکل جائے تقریبا 35% لوگوں میں ایسا ہو جاتا ہے ۔ کبھی صرف پیشاب نکل جانے کا خوف ہوتا ہے ۔کبھی پیشاب کی حاجت بہت محسوس ہوتی ہے مگر تھوڑا آتا ہے ۔کبھی رات کو بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے ۔ (OAB ) بذات خود ایک مرض نہیں ہے لیکن یہ ایک نام ہے مثانے کے امراض کے اس شاخسانے کا جس میں اچانک پیشاب کرنے کی حاجت ہو جاتی ہے ۔
اس مرض کو ڈائیگنوز کرنے کے لئے مختلف ٹیسٹ کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔سب سے پہلے میڈیکل بیک گراؤنڈ چیک کرنا چاہیے پھر فزیکلی چیک کرنا چاہیے خاص طور پر جنسی اعضاء اور پیٹ کو اور اسی طرح پیشاب اور خون کا ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے تاکہ کوئی انفیکشن نہ ہو اس کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کا ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کوئی ابنارمل ریفلکس نہ ہو ۔اگر ہو سکے تو یوروڈائنامک ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے ۔اس ٹیسٹ میں بلیڈر کا ورک بلیڈر میں موجود یورین ۔یورین کا بہاؤ اور بلیڈر کا دباؤ ناپا جاتا ہے ۔
ابھی تک اس مرض کے اسباب کچھ زیادہ معلوم نہیں ہوئے تاہم کچھ رسک فیکٹر ہم یہاں درج کرتے ہیں ۔پریگنینسی،موٹاپا،کیفین کا زیادہ استعمال،پروسٹیٹ ایشو،کچھ صحت عامہ کے معاملے،قبض،شوگر جو صحیح طرح کنٹرول نہ کی گئی ہو،پلوک کی پرانی دردیں یا پھر کمزور جسمانی حرکت ۔اور کچھ نامعلوم فیکٹر ۔
مندرجہ بالا اسباب کی وجہ سے پیشاب آٹھ مرتبہ سے زیادہ یومیہ آتا ہے حالانکہ نہ آپ نے مائعات کا زیادہ استعمال کیا ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی پیشاب آور دوائ لی ہوتی ہے ۔
اگر (OAB ) کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو بار بار واش روم کے چکر کاٹنے کی وجہ سے انسان کی لائف متاثر ہو سکتی ہے یعنی کام پوری طرح نہ کر پائے گا اگر رات کو بار بار پیشاب آئےگا تو ٹھیک سے سو نہ پائے گا ۔عام معاشرتی زندگی بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔یہاں تک کہ بعض اوقات نفسیاتی مسائل بھی اس وجہ سے جنم لے سکتے ہیں ۔اس لئے اس کا مناسب علاج کرنا چاہیے ۔

Solareclipse in Jhang  Pakistan.  June21 , 2020     جھنگ میں سورج گرھن
21/06/2020

Solareclipse in Jhang Pakistan. June21 , 2020
جھنگ میں سورج گرھن

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 22:00
Wednesday 09:00 - 22:00
Thursday 09:00 - 22:00
Friday 09:00 - 22:00
Saturday 09:00 - 22:00
Sunday 09:00 - 22:00

Telephone

+923435176205

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Nafay Natural Treatments posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al Nafay Natural Treatments:

Share