Mental Healthcare Hospital

Only for ladies. managed by trained ladies staff, Feel free to contact for further information.

Operating as usual

‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيم إنَّك حميدٌ مجيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيم إنَّك حميدٌ مجيدٌ

08-01-2021
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
Jumma Mubarak.

*دماغ ایک چکی ہے*

جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دے گی...
کانچ ڈالیں تو یہ کرچیاں بنا دے گی...
پتھر ڈالیں یہ انہیں پیس دے گی...
*بالکل اسی طرح دماغ بھی ایک چکی ہے...*
```اس میں مسلسل خوبصورت خیالات ڈالیں یہ آپ کو خوبصورت بنا دے گا...
اس میں مسلسل اچھی باتیں ڈالیں یہ آپ کو کامیاب انسان میں ڈھال دے گا...
اس میں محبت اور مثبت جذبوں کا بار بار اظہار ڈالیں یہ آپ کی زندگی کو سکون سے بھر دے گا...```
*اس میں لمحہ لمحہ شکر ڈالیں یہ آپ کی زندگی اطمینان سے بھر دے گا...*

لیکن.........
اگر آپ اس میں دن بھر *غصہ... منفیت... نا شکری... بے زاری... دکھوں کے ذکر کا کچرا* ڈالتے رہیں گے...
```تو یہ بے چارا آپ کو سکون محبت... اطمینان... کیسے لوٹائے گا؟؟```

*آپ کی چکی...!!*
*آپ کی سوچ....!!!*
*آپ کا فیصلہ...!!*

Smoking Addiction
Nicotine

Oh ALLAH!
Enter it upon us with safety and faith. With peace and Islam, and with the consent of the compassionate and the protection from the devil.

27,Dec,2020
Have a blessed weekend everyone.
جو کہتا ہے کہنے دیجیئے ، اپنی زندگی، اپنے گول، اپنی ذات پہ فوکس کیجیئے۔
جو پتھر مار رہے ہیں اُن پہ پاؤں رکھیں اور مست ہاتھی کی طرح چلتے رہیں۔
چرچل نے کہا تھا کہ
"اگر آپ ہر بھونکتے کتے پر پتھر پھینکیں گے تو آپ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکیں گے"۔

25-12-2020
#QuaideAzamDay

“I do not believe in taking the right decision, I take a decision and make it right.”

Muhammad Ali Jinnah

Yesterday Dr Muhammad Riaz Visited Mental healthcare hospital. He appreciated the excellence and professionalism of the staff.
Dr Muhammad Riaz and Iqra Malik discussed about the Drugs free society in general and shared their views for the well being of society in particular.

Mind Care Rehab center

ماہرِنفسیات آپ کے حالات کو نہیں بدلتا بلکہ آپ کو حالات کے مطابق چلنا سیکھا دیتا ہے.

Stress Management Tips

سٹریس مینجمیٹ کےکچھ زریں اصول:

1. آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر سب کچھ نہیں
2. اپنا دن کا پلان بنائیں
3. اپنا کام صبح جلد شروع کریں
4. اپنا مساج کریں
5. اپنا موازنہ کسی سے نہ کریں اللہ پاک نے آپ کو سب سے جدا پیدا کیا ہے۔
6. اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائیں
7. اپنی اہم اشیاء کی کاپی یا بیک اپ اپنے پاس محفوظ رکھیں
8. اپنے اہم امور کو لکھ لیں
9. اپنے پاس ایک ڈائیری رکھیں اور اس میں لکھتے رہیں
10. اپنی پسند کی خوشبو سونگھیں
11. اپنی ترجیحات کا تعین کریں
12. اپنے دوستوں کو سلام کریں اور گلے لگائیں
13. اپنے کام سے جلد واپس آجائیں
14. اپنی کامیابیوں اور خوبیوں کو شمار کریں
15. اپنی نیند پوری کریں
16. اپنے والدین سے گپ شپ لگائیں
17. اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں
18. اگلے دن کی تیاری رات کو کر کہ سوئیں
19. ایک درخت لگائیں
20. ایک وقت میں کسی ایک کام پر غور کریں
21. بارش میں چلیں
22. ببل گم چبائیں
23. بہتر کے لیے کوشش کریں نہ کہ کاملیت کے لیے
24. پر اعتماد رہیں
25. نیئ اشیاء کی خریداری پر پرانی اشیاء سے جان چھڑائیں
26. تمباکو نوشی چھوڑ دیں
27. ٹال مٹول سے بچیں
28. جو کام آپ نہیں کرسکتے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو اس کے لیے "نہ "کردیں
29. چابیوں کا ایک فالتو گچھا بنوا کے پاس رکھ لیں
30. خاموش رہیں
31. خود پہ یقین رکھیں
32. خود سے پیار کریں
33. دوست بنائیں
34. دوسروں سے مدد حاصل کریں
35. دوسروں کو معاف کر یں
36. دوسروں کی حوصلہ آفزائی کریں
37. رنگ کریں
38. سادگی اختیار کریں
39. سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں
40. سوشل میڈیا سے دور رہیں
41. سیرکو جائیں
42. شکر گزار رہیں
43. صبر سے کام لیں
44. عاجز رہیں
45. غسل اور کنگھی کریں
46. غور فکر کریں
47. دن کے کھانے کے بعدکچھ سستالیں
48. کچھ وقت روشنی میں گزاریں
49. کسی جاہل سے بحث نہ کریں اس سے آپ کو پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔
50. کسی کی کوئی مشکل دور کریں
51. کھلا اور ہوادار لباس پہنیں
52. کوئی کھیل کھیلیں
53. گنگنائیں
54. گہری سانس لیں
55. مثبت سوچیں
56. مطالعہ کریں
57. نماز پڑھیں
58. ہاکنک پہ جائیں
59. ہر چیز ترتیب سے رکھیں
60. ہر چیز کا روشن پہلو دیکھیں
61. ہر غم عارضی ہے۔حتی کہ ہر چیز۔
62. ہر کام اعتدال سے کریں
63. ہمیشہ مسکرائیں
64. ورزش کریں
65. وقت کا مؤثر استعمال کریں
66. یاد رکھیں پریشانیاں آپ کو مضبوظ بنانے کے لیے آتی ہیں ان کا مقابلہ کریں۔

خوش رہیں دوسروں میں بھی خوشیاں اور آسانیاں بانٹیں 😊

16 دسمبر 😢😢
آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کو سلام... اللہ تعالیٰ ان پھولوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرماے-
آمین۔۔۔۔۔

Respect yourself....
Others will respect you.

شیزوفرینیا کیا ہے؟

شیزوفرینیا ایک نفسیاتی بیماری ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ایک فیصد افراد کسی ایک وقت میں اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس بیماری کی شرح عورتوں اور مردوں میں برابر ہے۔

شہروں میں رہنے والوں کو اس بیماری کے ہونے کا امکان گاؤں میں رہنے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ پندرہ سال کی عمر سے پہلے یہ بیماری شاذ و نادر ہی ہوتی ہے
لیکن اس کے بعد کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے۔اس بیماری کے شروع ہونے کا امکان سب سے زیادہ پندرہ سے پینتیس سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے۔

شیزوفرینیا کی علامات کس طرح کی ہوتی ہیں؟

ہیلوسینیشنز (Hallucinations)

اگر آپ کو کسی شےیا انسان کی غیر موجودگی میں وہ شے یا انسان نظر آنے لگے یا تنہائی میں جب آس پاس کوئی بھی نہ ہو آوازیں سنائی دینے لگیں تواس عمل کو ہیلوسی نیشن کہتے ہیں۔شیزوفرینیا میں سب سے زیادہ مریض کو جس ہیلوسی نیشن کا تجربہ ہوتا ہے وہ اکیلے میں آوازیں سنائی دینا ہے۔ مریض کے لیے یہ آوازیں اتنی ہی حقیقی ہوتی ہیں جتنی ہمارے لیے ایک دوسرے کی آوازیں ہوتی ہیں۔ان کو لگتا ہے کہ یہ آوازیں باہر سے آ رہی ہیں اور کانوں میں سنائی دے رہی ہیں، چاہے کسی اور کو یہ آوازیں نہ سنائی دے رہی ہوں۔ ہو سکتا ہے یہ آوازیں آپ سے بات کرتی ہوں یا آپس میں باتیں کرتی ہوں۔
بعض مریضوں کو چیزیں نظر آنے، خوشبوئیں محسوس ہونے یا ایسا لگنے کہ جیسے کوئی انھیں چھو رہا ہے ، کے ہیلوسی نیشن بھی ہوتے ہیں لیکن یہ نسبتاً کم ہوتے ہیں۔

ڈیلیوزن (Delusions)

ڈیلیوزن ان خیالات کو کہتے ہیں جن پہ مریض کا مکمل یقین ہو لیکن ان کی کوئی حقیقت نہ ہو۔ بعض دفعہ یہ خیالات حالات و واقعات کو صحیح طور پر نہ سمجھ پانے یا غلط فہمی کا شکار ہو جانے کی وجہ سے بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ مریض کو اپنے خیال پہ سو فیصد یقین ہوتا ہے لیکن اورتمام لوگوں کو لگتا ہے کہ اس کا خیال غلط ہے یا عجیب و غریب ہے۔
ڈیلیوزن کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ لوگوں کو لگتا ہے کہ دوسرے لوگ ان کے دشمن ہو گئے ہیں، انھیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیِں۔ بعض مریضوں کو لگتا ہے کہ ٹی وی یا ریڈیو پہ ان کے لیے خاص پیغامات نشر ہو رہے ہیں۔ بعض مریضوں کو لگتا ہے کہ کوئی ان کے ذہن سے خیالات نکال لیتا ہے، یا ان کے ذہن میں جو خیالات ہیں وہ ان کے اپنے نہیں ہیں بلکہ کسی اور نے ان کے ذہن میں ڈالے ہیں۔بعض لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی اور انسان یا غیبی طاقت ان کو کنٹرول کر رہے ہیں، ان سے ان کی مرضی کے خلاف کام کرواتے ہیں۔

خیالات کا بے ربط ہونا (Muddled thinking or Thought Disorder)

مریضوں کے لیے کاموں یا باتوں پہ توجہ دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ مریض اخبار پڑھنے پہ یا ٹی وی دیکھنے پہ پوری توجہ نہیں دے پاتے، اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ پاتے یا اپنا کام پوری توجہ سے نہیں کر پاتے۔مریضوں کو ایسا لگتا ہے کہ ان کے خیالات بھٹکتے رہتے ہیں اور ان کے خیالات کے درمیان کوئی ربط نہیں ہوتا۔ ایک دو منٹ کے بعد ان کو یاد بھی نہیں رہتا کہ وہ چند لمحے پہلے کیا سوچ رہے تھے۔ بعض مریضوں کو ایسا لگتا ہے کہ ان کے دماغ پہ ایک دھند سی چھائی ہوئی ہے۔

ڈپریشن کا علا ج فیملی سپورٹ، counseling ,therapies
مصرو فیت، ورزش،واک، اور اگر میجر ڈپریشن ہے تو دوائی بھی دی جا تی ہے

07-12-2020
May Allah gift us a reality that is more beautiful than our dreams.
Amen

[12/04/20]   ‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيم إنَّك حميدٌ مجيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيم إنَّك حميدٌ مجيدٌ

اگر آپ یا آپکی فیملی میں کسی میں بھی مندر جہ ذیل علامات دیکھیں تو کسی اچھے psychaitrist سے ضرور مشورہ کریں
1. آوازوں کا آنا Hallucination
2. زیادہ سونا یا نیند نہ آنا
3.شک کرنا suspicious ہونا
4. ڈپریشن یا Anxiety
5. غلط beliefs یا سوچ develop ہونا Delusions
6. خود کشی کے خیالات کا آنا Suicidal Thoughts
7.تنہائی پسندی
8. غصّہ Aggression

👉#Method_of_Self_hypnosis
اپنے آپ کو ہپناٹائز کر کے اپنی عادتیں اور شخصیت تبدیل کرنے کا طریقہ۔

جب آپ سب کاموں سے فارغ ہو کر سونے کے لیٹیں تو سب سے پہلے اپنے زہن سے سب خیالات اور ٹینشن ختم کریں۔ پھر اپنے جسم اور زہن کو ریلیکس کریں۔ آپ کا جسم ڈھیلا اور پر سکون ہو جاے اور زہن میں ٹھہراو اور سکوت آ جاے تو پھر آپ یہ مشق کریں۔

مشق براے self hypnosis

جسمانی و زہنی طور پر ریلیکس ہونے کے بعد آنکھیں بند کریں، 10 سیکنڈ تک سکوت اختیار کریں، اور پھر اپنے اندر کو یا اپنے آپ کو، یعنی اپنے لا شعور کو مخاطب کر کے 21 دفعہ یہ کہیں کہ "۔
"

"میں بہت over thinking کرتا / کرتی ہوں، ضرورت سے زیادہ حساس ہوں، باتوں کو دل پر لے لیتا ہوں۔اب سے میں نے کسی بات کو ضرورت سے زیادہ نہیں سوچنا، دل پر نہیں لینا اور ہر بات کو مناسب وقت اور توجہ دینی ہے۔ میرا Sensitivity level ٹھیک کر دو (اوپر کر دو) تاکہ غیر ضروری باتوں پر sensitive نہ ہوں۔۔"

خیال رکھنے کی باتیں

♤یہ مشق ایک دن چھوڑ کر روزانہ کریں 3 ہفتے تک، یعنی کم از کم 11 دفعہ یہ مشق کرنی ہے۔

2۔ زہن اورجسم پرسکون ہونا ضروری ہے۔

♤ توجہ سے 21 دفعہ اپنے آپکو یا اپنے لا شعور کو مخاطب کر کے کہنا ہے۔ فوکس مخاطب کرنے پر رکھنی ہے۔

♤ ساری ہدایات ایک ہی دفعہ نہ دیں۔ پہلے ایک عادت ٹھیک کریں، جب وہ ٹھیک ہو جاے تو پھر دوسری پر جائیں۔

♤ ہدایات دیتے ہوے یہ خیال رکھیں کہ مناسب الفاظ کہنے ہیں۔ مثلا کوی اپنی بہت زیادہ نیند سے تنگ ہے تو یہ نہیں کہنا کہ "میری نیند ختم کر دو" بلکہ یہ کہنا ہے کہ میری ضرورت سے زیادہ نیند ختم کر دو" یا پھر یوں کہیں کہ "میری 5 گھنٹے سے زیادہ نیند ختم کر دو"۔۔۔

♤ جب اپنے آپ کو کوی ہدایات دے رہے ہوں تو ساتھ اس کا پکا ارادہ بھی کریں کہ اب سے میں نے ایسے کرنا یے، ورنہ صرف باتوں کا فائدہ نہیں ہو گا۔ دن میں بھی اس بات کا ارادہ کئی دفعہ اپنے زہن میں دہرائیں۔

ڈپریشن کی ایکـــــ بنیادی وجہ اپنی محرومیوں کے بارے میں زیادہ سوچنا ہے...!!!
میسر نعمتوں کو شـمار کریں تو ذہن متوازن اور دل ســکون میــں رہے گا...!!!

نشے کا مریض علاج کروانے کا فیصلہ خود نہیں کر سکتا
اس کے اردگرد صحت مند ذہن والے لوگ ہی کرتے ہیں
آگے بڑھیے اور فیصلہ کیجئے
اس سے پہلے کہ پچھتاوا آپ کو دبوچ لے

#9November
#IqbalDay

[11/03/20]   فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ❣️

change.org

We Can Make an Impact.

Kindly sign this petition to support mentally ill people.
http://chng.it/Ft9hGTBz6Z

change.org Request from PM Pakistan to include mental health treatment in Sehat Insaf Card

12 Rabi-ul-Awwal & Jumma. Two Mubarak days together. May ALLAH shower his countless blessings on us.
Amen.
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

[10/28/20]   اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

28-10-2020
During awareness session on breast cancer organised by Rwp Women Chamber of Commerce and Industries (WCCI)

25-10-2020
Awareness session on breast cancer held at Mental healthcare hospital

آئس ( Ice ) نامی نشہ ھے کیا ؟
آئس ہیروئین سے بھی ہزار گنا زیادہ خطرناک اور تباہ کن نشہ ھے-
اس کا اصل نام میتھافیٹامین ( میتھ ) ( Methafetamine ) ھے- اگر جمی ہوئ برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں کی شکل میں ہو تو اسے کرسٹل میتھ یا آئس کہتے ہیں اور اگر پوڈر کی شکل میں پسی ہوئ ہو تو اسے سپیڈ ( Speed ) کہتے ہیں -
اس بدبخت نشہ کو استعمال کرنے والا پہلے دن سے ہی اس کا عادی ہو جاتا ھے- ایک خوراک کا اثر بارہ گھنٹے تک رہتا ھےاور نشئ تین تین چار چار روز تک جاگ سکتا ھے - نشئ کی بقیہ عمر چھ مہینے سے ایک سال تک رہ جاتی ھے-

Invitation!!!
For female members only.
I cordially invite you to join Advocacy Awareness Session On Breast Cancer in context of new international voices.
The Session will start on Sunday 25th October, 2020 at 1:00 PM . Venue: Mental Health Care Hospital, mini Market, Phase 3, Ghuari Town, Express Road, Islamabad. Young motivational speaker and health advisor Dr. Zarrish Gull will join us as guest speaker and renowned Phycologist Dr. Iqra Malik, CEO Mental Health Care Hospital will be hosting the activity. Moreover, Lion Shabana Kalsoom, Lion Tasneem Sohail Raja, Lion Maria Saeed Qureshi representative MD 305, New Voices will be the Guests of Honor.
Your Kind response and participation is valuable for us.

youtube.com

اقراء ملک کلینکل ساٰیکلوجسٹ CEOمینٹل ہیلتھ کیر ہسپتال ذہنی صحت کے حوالے سے الفجر ٹی وی کو انٹرویو

https://youtu.be/2kpamaq8E90 subscribe Al Fajar TV and share

youtube.com اقراء ملک کلینکل ساٰیکلوجسٹ CEOمینٹل ہیلتھ کیر ہسپتال اسلام اباد ذہنی صحت کے حوالے سے الفجر ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوءے(رپورٹ الفجر ٹی وی)

Photos from Mental Healthcare Hospital's post

[10/14/20]   ماہرین نفسیات پیسے بہت مانگتے ہیں !!

ایک صاحب نے مجھ سے رابطہ کیا جو بہت مشکل میں تھے، جسمانی تکالیف کے ساتھ ذہنی تکلیف سے بھی دوچار تھے۔ مختلف ڈاکٹرز کو دکھا چکے تھے، کئی قسم کے خون کے ٹیسٹ کروا لیے تھے، MRI اور CT Scan بھی کرویا تھا، دوایاں بھی کافی تبدیل کر کے دیکھ لی تھی لیکن نہ ہی اصل مسئلہ سمجھ آیا تھا اور نہ ہی کسی ڈاکٹر یا دوا سے آرام آیا تھا۔ اس سب مرہلے میں تین ماہ کا وقت، بے شمار بھاگ دوڑ، علاج کی ناکامی کی پریشانی الگ اور تقریبا 40 ہزار روپے خرچ ہو چکے تھے۔

میں نے تفصیل سے بات سنی، سوال کیے اور علم نفسیات کے مخصوص طریقے سے unconditional positive regard دیتے ہوے history لی اور ان کی تکلیف کی جو وجہ نظر آی وہ صرف "پریشانی اور Over thinking" تھی، اور اپنی ذاتی اور معاش ذندگی کو ہینڈل نہ کر پانا تھی۔ جب ہم اپنے ذہن کو ضرورت سے زیادہ active کر لیتے ہیں اور ہر وقت بہت کچھ بار بار سوچنے پر لگاے رکھتے ہیں تو over load ہونے کی وجہ سے ہمارے ذہن کا software گڑبڑ کرنے لگتا ہے جس سے اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور وہ ٹھیک طریقے سے ہمارے جسم کا نظام چلا نہیں پاتا۔ False pain signals لگتا ہے اور ایسی بیماریوں کے آثار دکھانے لگتا ہے جو ہوتی ہی نہیں ہیں۔

انسان بیماریوں کی ان علامات سے پریشان ہو کر ڈاکٹرز کے پاس علاج کے لیے بھاگتا ہے، اچھے سے اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرتا ہے اور مہنگے سے مہنگے ٹیسٹ کروا لیتا ہے، imported vitamins اور مہنگی دوائیں خرید لیتا ہے۔ لیکن مسئلہ حل نہیں ہوتا کیوں کہ مسئلے کی وجہ کچھ اور ہوتی ہے۔

میں نے اپنے کلائنٹ کو یہ سب سمجھایا اور قائل کیا کہ آپ کا مسئلہ طبی نہیں نفسیاتی ہے۔ میں نے علم نفسیات کے مخصوص طریقے سے ان کی کونسلنگ اور تھراپی کی، پھر میں نے انہیں کچھ نفسیاتی حربے اور mind techniques بتای جن سے وہ اپنے ذہن کو فریش رکھ سکتے اور اپنی پریشانی پر خود قابو پا سکتے۔ یہ homework دے کر میں نے انہیں اگلے ہفتے آنے کو کہا جس میں ان کی مزید کچھ راہنمای کی۔

اسی طرح ہمارا ایک ماہ بعد چوتھا سیشن طے تھا لیکن انہوں نے کال کر کے خوشی سے بتایا کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں، میرے سب درد ختم ہو گیے ہیں اور میرا ذہن خوش رہنے لگا ہے، اس لیے اب مجھے سیشن کی ضرورت نہیں۔ ان کی خوشی اور اطمینان کی خاطر میں نے بھی اصرار نہ کیا۔ ان کو ایسے homework دے چکا تھا جس سے وہ خود بھی اپنا خیال رکھ سکتے تھے۔

ان کا علاج 40 ہزار کے مقابلے میں صرف 4 ہزار میں کامیابی سے ہو گیا۔ اور جو ذہن سکون، خوشی اور اطمینان ان کے چہرے سے نظر آنے لگا تھا اس کی تو کوی قیمت ہی نہیں۔

یہ صرف ایک مثال ہے، ایسے بے شمار کیس ہیں جہاں لوگ چھے آٹھ ہزار ماہرین نفسیات کو نہیں دیتے لیکن چالیس پچاس ہزار ڈاکٹروں کو دیتے رہتے ہیں آرام پھر بھی نہیں آتا۔

ایک ڈاکٹر آپ کو اپنے دو منٹ دے کر بہت سے ٹیسٹ لکھ کر دوبارہ آنے کے لیے آپ کو چلتا کر دیتا ہے اور آپ اس دو منٹ کے دو ہزار خوشی سے دے دیتے ہیں۔ ماہرین نفسیات آپ کو اپنے 30 سے 45 منٹ دیتے ہیں، اپنی توجہ اور اپنایت دیتے ہیں، تفصیل سے آپ کی بات سنتے ہیں، بھرپور ڈسکشن کرتے ہیں اور پھر آپ سے دو ہزار لیتے ہیں۔ اور مزے کی بات مہنگے ٹیسٹ اور قیمتی دوائیں بھی نہیں لکھ کر دیتے۔

بہت سے لوگ اس بات کو سمجھ نہیں پاتے اور دو ہزار بچانے کے چکر میں کئی ہزار خرچ کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیں ! ماہرین نفسیات کا علاج ایک سیشن میں نہیں ہوتا، انفرادی کیس کے مطابق کچھ سیشن چاہئیے ہوتے ہیں۔ ان سیشن کی فیس اگر دو ہزار فی سیشن بھی ہو تو آپ کی خوشی، راحت اور سکون کی قیمت کے آگے کچھ بھی نہیں۔ کم از کم ڈاکٹری علاج سے تو بہت ہی کم ہے۔

یہ ایک غلط فہمی ہے کہ ماہرین نفسیات پیسے بہت مانگتے ہیں۔ ایک طبی ڈاکٹر دو منٹ کے دو ہزار مانگتا ہے جبکہ ایک ماہر نفسیات 30 سے 45 منٹ کے دو ہزار لیتا ہے، اور اس کے علاوہ آپ کا دواوں اور ٹیسٹس کا بہت سا خرچہ بچا لیتا ہے۔

تحریر : پاکستان کا ایک ماہر نفسیات

Mental health day celebrated at @mental healthcare hospital with the collaboration of Civil society Network Pakistan.

Addiction & Psychiatric Hospital

All Ladies Staff for Ladies Patient only. Feel free to contact 051-2303298

Want your business to be the top-listed Clinic in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Location

Category

Telephone

Address


Main Market Road Ghouri Town Phase 3
Islamabad
44000
Other Hospitals in Islamabad (show all)
Laser Cosmetics Clinic Laser Cosmetics Clinic
38E Zahoor Plaza
Islamabad, 44000

Laser Hair Removal Laser Hair Removal A Final Destination of Laser Hair Removal

Five Clinic Five Clinic
36 Khayaban E Suharwardi Road, G6/1-1, Aabpara, Islamabad, Pakistan.
Islamabad, 44000

Our Aim Is To Provide You Health Services.We Deal In Permanent Hair Removal,PRP,Migraine & TMD,Hairfall Solution, Botox, IPL,Skin Whitening,Laser Treatment

Islamabad International Hospital & Research Center Islamabad International Hospital & Research Center
E-11/2, Main Double Road, D-12, Islamabad
Islamabad

We provide the highest quality patient-focused nursing care available, full monitoring capabilities and in-house hospitalizes.

Merriment Hospital Merriment Hospital
Merrimenthospital.com
Islamabad

We aim to serve the people on there door steps, helping a patient not getting up from his bed and getting treatment from the best doctors around.

Saif Dental Practice Saif Dental Practice
H.#1 A,st.#48 ,f-8/4
Islamabad, 4400

We at Saif Dental Practice want our patients to smile their best smiles everyday!

HBS Medical & Dental College HBS Medical & Dental College
Lehtarar Road, Tarlai
Islamabad, 44000

Hazrat Bari Imam Sarkar Medical & Dental College. Affiliated with SZABMU (PIMS) Islamabad. With fully equipped 500 beds teaching hospital.

Bee Well Hospital Bee Well Hospital
Pakistan
Islamabad, EAST WING FAZAL-UL-HAQ ROAD BLUE AREA ISLAMABAD

We have all Facilities in our Hospital.

Dr.Naila Saadat Dr.Naila Saadat
Islamabad
Islamabad

Counseling & Psychotherapy

FM Dental Clinic FM Dental Clinic
House 40, Street 32
Islamabad, 44000

Welcome to FM Dental Clinic. We help you obtain beautiful teeth and gums so that you can feel free to live and love your smile!

National Institute of Health Pakistan National Institute of Health Pakistan
National Institute Of Health (NIH) Park Road, Chak Shahzad,
Islamabad, 44000

National Institute of Health is one of the most prestigious institutions of the country involved in multi disciplinary public health related activities like diagnostic services, research and production of biological for the last more than 40 years.

Department of Neurosurgery - PIMS Department of Neurosurgery - PIMS
Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto Medical University,PIMS
Islamabad, 44000

Float like a butterfly , Sting like a bee , Your hands cannot hit , What your eyes cannot see......

Dr. Khawaja Sajid Aslam Dr. Khawaja Sajid Aslam
Pakistan International Hospital
Islamabad, 45710

To provide the very best care to all individuals who seek services at our facility based on their needs, to create positive outcomes, and to instill hope for their futures.

About   Contact   Privacy   FAQ   Login C