18/08/2025
پروفیسر ڈاکٹر رضوان عزیز ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں بطور سربراہ شعبہ سرجیکل آنکالوجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ان کو برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف گلاسگو کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ عظیم اعزاز اُن کی بے مثال خدمات اور صحت کے شعبے میں اعلیٰ معیار کا مظہر ہے۔
ڈاکٹر رضوان عزیز نے اے این ٹی ایچ میں جدید ون اسٹاپ کلینکس قائم کیے، جن میں بریسٹ، تھائیرائیڈ اور ریکٹل بلیڈ کلینکس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اینہانسڈ ریکوری پروگرامز کا آغاز کیا، جو مریضوں کے لیے جدید علاج اور تیز بحالی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اب یہ عالمی سطح کا اعتراف پاکستان کے ڈاکٹروں کے لیے نئے ٹریننگ اور لرننگ کے مواقع فراہم کرے گا، تاکہ وہ سرجری اور آنکولوجی کے شعبے میں عالمی معیار کے مطابق مہارت حاصل کر سکیں۔
پروفیسر ڈاکٹر رضوان عزیز کو دلی مبارکباد! یہ لمحہ ہم سب کے لیے فخر کا باعث ہے۔