Happy Life Psychological Services Islamabad

Happy Life Psychological Services Islamabad HLPS is proud to have a team of highly qualified, competent and experienced mental health professio Psychologist for Everyone
(1)

14/09/2025
14/09/2025

Listen to many, speak to a few.

William Shakespeare

14/09/2025

کسی بھی انسان کا حقیقی دنیا سے جب تعلق کم ہوتا ہے یا اس کے زہن میں ایسے خیالات آتے ہیں جن کو تعلق حقیقت سے نہیں ہوتا، کچھ ایسی آوازیں جو حقیقت میں نہ ہوں لیکن اس انسان کا لگتا ہو کہ آوازیں آ رہی ہیں، کچھ ایسا بے بنیاد یقین/شک جو کہ حقیقت میں نہ ہوتا ہو اسے ہم Psychotic Features کہتے ہیں ۔

یعنی کہ نفسیاتی بیماری کی وہ حالت جس میں انسان کا تعلق حقیقی دنیا سے دور ہوتا چلا جاتا ہے

اب یہ شیزوفرینیا کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں، Bipolar ڈس آرڈر میں بھی Psychotic Features آسکتے ہیں, شدید Stress یا بچہ پیدا ہونے کے بعد ماؤں کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

یا پھر کسی Stimulant جیسا کہ آئس (Amphetamine )کے استعمال سے بھی ہو سکتا ہے۔

جتنی بہترین اورجامع Assessment ہو گی اتنا ہی ہم علاج کو بہتر طور پر پلان کر سکتے ہیں۔

لہذا ہر Psychotic Feature کو نشے کے ساتھ جوڑ نا اور بہتر تشخیص نہ کرنا اس انسان کے ساتھ نا انصافی ہے۔

اگر کسی فیملی یا مریض کو لگتا ہو کہ اس کے معالجین نے اس کی علامات کو بڑھا کر بتایا ہے یا اس کے Diagnosis غلط بنائے ہیں۔ یا جس پروفیشنل کی زمہ داری تھی اس نے Diagnosis نہیں بنائے تو وہ کلائینٹ اور فیملی مینٹل ہیلتھ آرڈینینس 2001 کے تحت معالجین کے خلاف کیس دائر کر سکتا ہے۔

اور اگر اسے داخل کیا گیا ہے تو وہ اپنے اس دورانیہ کی Compensation بھی Claim کر سکتا ہے۔

آپ مینٹل ہیلتھ کے فیلڈ پروفیشنل ہیں تو HLPS کے ٹریننگ پروگرام CCP کو جوائن کریں اور روز مرہ کی پیچیدگیوں کو Manage کرنا سیکھیں۔

ورنہ میری پوسٹیں تو کلائینٹس اور فیملیز بھی پڑھتی ہیں 😁

تفصیلات کے لیئے واٹس ایپ کریں
03000945066
نویدسلطان

14/09/2025
Join HLPS for Ultimate Learning ❤️
14/09/2025

Join HLPS for Ultimate Learning ❤️

مینٹل ہیلتھ میں ایمرجنسیز کو کیسے Manage کیا جاتا ہے۔ سائیکالوجسٹس کو کن کن Skills کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ ایمرجنسی Situation میں کام کر سکیں۔

دنیا میں Mass Casualties Plan کیسے Manage کیئے جاتے ہیں اور پاکستان میں کیسے PFA یعنی کہ Psychological First Aid مہیا کی جا سکتی ہے۔

ایچ ایل پی ایس کن کن اداروں کے ساتھ MoU Sign کر چکا ہے جن کو Mental Health Emergency کی صورت میں خدمات فراہم کرے گا۔

پاکستان میں HLPS کے Trained سائیکالوجسٹس کہاں کہاں موجود ہیں اور ان کی Capacity & Availability کیا ہے۔

یہ سب سیکھیےاور بننئے ایک Skilled , Informed & Updated سائیکالوجسٹ۔

ہم سے رابطہ کرنے لئیے 03000945066

#نویدسلطان

14/09/2025

Addiction Treatment Plan

13/09/2025

ایک فیملی نے اپنے ایک کلائینٹ کو داخل کیا۔ تین دن بعد اسے ڈسچارج کرنے آگئے ہم نے ڈسچارج فارم بنا دیا۔

فیملی کہنے لگی آپ نے رُکنے کا کیوں نہیں کہا؟ فلاں Rehab میں تو جب ہم نے نکالنے کا کہا تھا انھوں نے کافی Force کیا کہ کلائینٹ کو ڈسچارج نہ کیا جائے۔

میں نے کہا دیکھیں ہم داخلے سے قبل تمام معلومات دے چکے ہیں۔ اور ڈسچارج کرنا فیملی کی مرضی ہوتی ہے اس میں ہم مداخلت نہیں کرتے البتہ آپ کو Withdrawal ٹائم کے وقت ڈسچارج کرنے کے نقصانات بھی بتا دیئے تھے۔

لیکن اگر سچ سننا چاہیں تو میں آپ کو ایک کہانی سنا دوں 💁

کہنے لگے ہاں بتاؤ:

میں:
کسی شہر میں ایک مکینک نے AC Repairing & Installation کی دکان بنائی۔ ایک فیملی نے کال کی کہ ہم نے AC خریدا ہے اسے انسٹال کر دیں

مکینک نے اپنا شاگرد بھیجا ۔
شاگرد نے فیملی کو کہا آپ تو سارے پڑھے لکھے لگتے ہیں AC بھی نیا ہے تو آپ اس کے Manual کو پڑھ کر خود کیوں نہیں انسٹال کر لیتے؟
اگر میں انسٹال کروں گا تو 2000 روپے لوں گا۔

فیملی: ارے کیسے انسان ہو اپنے نقصان کا مشورہ دے رہے ہو رُکو زرا صبر کرو تیرے استاد کو کال کر کے بتاتے ہیں کہ یہ لوگوں کو ایسے نقصانی مشورے دیتا ہے

شاگرد: مجھے استاد نے ہی کہا تھا کہ یہ مشورہ دینا
فیملی : وہ کیوں؟
شاگرد: کیوں کہ آپ خود لگانے کے چکروں میں اسے خراب بھی کر دو گے اور ہمارے پاس Repairing &Installation دونوں سروسسز ہیں اور پھر آپ نے تین ہزار Repairing اور دو ہزار انسٹالیشن کے دینے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ابھی آپ خود سے چار دن بعد لے کے جا رہے ہو بعد میں آپ نے بندہ پکڑنے کے بھی پیسے دینے ہوتے ہیں لہذا آج ہی کالا کولا لگایا تھا بالوں کو کیوں سفید کروں مزید مغزکھپائی کر کے 😁

People still carrying many misconceptions in their minds about handwriting and signature . A visually beautiful or good ...
13/09/2025

People still carrying many misconceptions in their minds about handwriting and signature .

A visually beautiful or good handwriting or signature does not necessarily reflect a good personality.

Signature or Handwriting should have healthy and right formations rather than visually beautiful formations !!!

13/09/2025

بعض اوقات نشہ کے کلائینٹ جب ادارے میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی علامات بلکل ختم ہو جاتی ہیں یا چند علامات رہتی ہیں لیکن مریض کافی بہترلگ رہا ہوتا ہے۔

ایسے میں مریض ادویات بھی چھوڑ دیتے ہیں اور عموماً فالو اپ کو بھی Avoid کرتے ہیں۔

ایک بات یاد رکھیں یہ مریض کی حالت میں بہتری اصل میں Partial Remission کہلاتی ہیں

جس میں علامات غائب ہوتی ہیں تاہم بیماری رہتی ہے۔ اس لیئے Full Remission تک فالو اپ جاری رکھیں یہ نہ صرف Addiction بلکہ باقی تمام نفسیاتی بیماریوں میں بھی ہوتا ہے۔

لہذا جو لوگ آپ کو Pre & Post کلائینٹس کی تصاویر اور ویڈیوز دکھاتے ہیں اصل میں ان بے چاروں کو یہ علم ہی نہیں کہ تین ماہ کے علاج میں تو Partial Remission ہوتی ہے۔

بلکہ کچھ Researchers تو ایک سال تک Sober رہنے کو بھی Partial Remission ہی کہتے ہیں اس لیئے After Care بہت ضروری ہوتی ہے۔

#نویدسلطان

13/09/2025

بطور سائیکالوجسٹس جب ہم ریسرچ کرنے لگتے ہیں تو ہمیں Topic Selection سے لے کر Data Collection, Scales Permissions پھر Plagiarism یہاں تک کہ اچھے Journal میں Publications تک مسائل ہی مسائل ہیں اس کے علاوہ PhD Scholars کے ساتھ یہ معاملات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں کہ بظاہر Journal جن کا Impact Factor یا HEC Category اچھی ہے , ان کی فیس تو کم ہے لیکن Off The Record ان ہی سکالرز سے لاکھوں روپے وصول کر کے ریسرچ پبلش کی جاتی ہے جس کے بعد وہ اپنی ڈگری حاصل کر پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ Journals کو خود بھی اپنے Survivor کی جنگ لڑنی پڑتی ہے اور اپنے اخراجات کو Manage کرنا پڑتا ہے لہذااس طرح کے مسائل اداروں کو کمزور کرتے ہیں جس کی وجہ سے Journal Survive نہیں کر پاتے۔ اس لئیے ہم اپنے Journal اور Affiliations کے لئیے Home Work کر رہے ہیں۔ ریسرچرز کی مشکلات کو آپ بھی جانئیے اور مستقبل قریب میں HLPS یونیورسٹیز کے ریسرچرز کا ایک Consortium بھی بنائے گا جس میں پہلے Hazara University, University of Buner اور University of Poonch AJK شامل ہوں گی تا کہ طلباء کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیئے ہم نے ایک ورکشاپ رکھی ہے جس میں SPSS اور پبلیکیشن کے بارے میں سیکھایا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلباء جو HLPS کے ممبرز ہیں وہ اس ورکشاپ کا حصہ ضرور بنیں کیوں کہ اس کے بعد Call for Papers کے لیئے HLPS کے طلباء کو Encourage کرنا ہے کیوں کہ ان کا پیپر مفت میں پبلش کرنا ہے 🥰یہ ویڈیو چار سال قبل ہم نے ریکارڈ کی تھی اور آج جاکر اس حوالے سے کچھ کام ہوا ہے۔ اگر آپ ورکشاپ کا حصہ بننا چاہیں تو کمینٹ میں موجود لنک پر کلک کریں یہ ورکشاپ آن لائن اور فزیکل دونوں طرح سے 27 ستمبر کو منعقد ہو گی انشاءاللہ پروفیسر ڈاکٹر شیردل سر کی HLPS پر اپنے ایم فل کے طلباء کے ساتھ Research Study Tour پر بات چیت 🤲🏻🥰 #نویدسلطان

Happy Life Psychological Services (HLPS) is not only providing clinical services for addiction, schizophrenia, bipolar d...
13/09/2025

Happy Life Psychological Services (HLPS) is not only providing clinical services for addiction, schizophrenia, bipolar disorder, and child mental health issues, but is also actively engaged in research, development, and capacity building for psychologists, psychiatrists, and other mental health professionals.

As you know, during the Buner floods, HLPS delivered frontline services and also launched the PFA training program. Continuing this mission, we are now offering mhGAP and MHPSS trainings.

Any university across Pakistan that wishes to host us can avail this opportunity HLPS will provide the training completely free of cost, both online and in-person. This will be our contribution to the mental health community on this World Mental Health Day.

Contact: info@hlps.pk

12/02/2024

Guess 💕❤️🤲🏻

Address

Happy Life Psychological Services, Street No 5, Phase 5B, Ghori Town
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Happy Life Psychological Services Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Happy Life Psychological Services Islamabad:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category