
30/07/2025
رینل فنکشن ٹیسٹ گردوں کی صحت جاننے کے لیئے کیا جاتا ہے
اس میں کونسے ٹیسٹ ہوتے ہیں :
🔹️ یوریا نائیٹروجن (Urea nitrogen) , یہ خون میں یوریا کی مقدار بتاتا ہے اور اس کی نارمل رینج 7 سے 20 mg/dL ہوتی ہے ۔
🔹️ کریٹینین (Creatinine) ، اس کی مقدار زیادہ ہونا گردوں کی کمزوری ظاہر کرتا ہے ، اس کی نارمل رینج مردوں میں 0.7 سے 1.3mg/dL اور خواتین میں 0.6 سے 1.1mg/dL ہوتی ہے
🔹️ جی ایف آر ( eGFR) ، اس ٹیسٹ میں یہ پتا چلتا ہے کہ گردے کتنی رفتار سے خون کو صاف کررہے ہیں ، اس کی نارمل رینج 90 سے 120ml/min ہوتی ہے ۔
صحت سے متعلق معلومات کے لیئے ہمیں فالو کریں ۔