27/02/2026
🧠 بچوں میں سر درد (Headache)والدین کے لیے اہم آگاہی
بچوں میں سر درد ایک عام مسئلہ ہے۔ اکثر اوقات یہ معمولی وجوہات جیسے نیند کی کمی، موبائل یا اسکرین کا زیادہ استعمال، پانی کی کمی یا ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن بعض صورتوں میں یہ کسی سنجیدہ بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے، اس لیے اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
نیلسن پیڈیاٹرکس کے مطابق بچوں میں سر درد کی دو بڑی اقسام ہوتی ہیں۔ پرائمری سر درد میں مائیگرین اور ٹینشن ٹائپ ہیڈیک شامل ہیں۔ مائیگرین میں سر کے ایک یا دونوں طرف دھڑکتا ہوا درد، متلی، قے اور روشنی یا آواز سے تکلیف ہو سکتی ہے، جبکہ ٹینشن ہیڈیک میں پورے سر میں دباؤ یا بھاری پن محسوس ہوتا ہے جو عموماً ذہنی دباؤ یا تھکن کی وجہ سے ہوتا ہے۔
سیکنڈری سر درد کسی دوسری بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے، جیسے بخار، انفیکشن، آنکھوں کی کمزوری، ہائی بلڈ پریشر، سر پر چوٹ یا دماغی دباؤ کا بڑھ جانا۔
⚠️ خطرے کی علامات
اگر بچے میں سر درد کے ساتھ صبح کے وقت قے، دورے، بینائی میں کمی، بخار کے ساتھ گردن کا اکڑاؤ، نیند سے جگانے والا سر درد یا جسم کے کسی حصے میں کمزوری ہو تو فوری طور پر ماہرِ اطفال سے رجوع کریں۔
🩺 علاج اور احتیاط
بچے کو پوری نیند، مناسب مقدار میں پانی، متوازن غذا اور اسکرین ٹائم میں کمی سر درد سے بچاؤ میں بہت مددگار ہے۔ عام درد میں پیرسٹامول یا آئبوپروفن ڈاکٹر کے مشورے سے دی جا سکتی ہے۔ بچوں کو اسپرین ہرگز نہ دیں۔
🏥 کلینک انفارمیشن
ڈاکٹر عمران میا ں ، چائلڈ سپیشلسٹ
⏰ اوقاتِ کار: روزانہ شام 3 بجے سے رات 6 بجے تک
📍 پتہ: پر مٹ روڈ جلال پور پیر والا ملتان
📞 واٹس ایپ / موبائل:03001339676
🧠👶
Paediatrician . Hospital