Heart Center

Heart Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Heart Center, Medical and health, Jalalpur Pirwala.

HEART CENTER
المدینہ ہسپتال جلالپورپیروالا
03077722338
ہمارا۔مشن ہے عوام۔الناس کو بہترین طرز زندگی کی
طرف رجوع کروائیں۔آپ کے دل کی صحت ہماری ذمہ داری-

25/01/2026
06/01/2026

HEART CENTER
المدینہ ہسپتال جلالپورپیروالا
رابطہ نمبر: 03077722338
اوقات کار:عصر تا عشاء

Lipid Profile
*لیپڈ پروفائل کیا ہے؟*
ایک مشہور ڈاکٹر نے لیپڈ پروفائل کو بہت اچھے طریقے سے سمجھایا اور اسے ایک منفرد کہانی کے ذریعے بیان کیا۔
تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا بد معاش ہے – *کولیسٹرول*۔
اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں۔ اس کا اہم ساتھی ہے – *ٹرائی گلیسرائیڈ*۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، شرارت کرنا اور سڑکوں کو بلاک کرنا ہے۔
*دل* اس شہر کا مرکزی چوک ہے۔ تمام سڑکیں دل تک جاتی ہیں۔
جب یہ بدمعاش تعداد میں بڑھنے لگتے ہیں، تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی تعینات ہے – *HDL*۔
اچھا پولیس والا ان بد معاشو ں کو پکڑتا ہے اور جیل یعنی *(جگر)* میں ڈال دیتا ہے۔
پھر جگر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے – ہمارے نکاسی کے نظام کے ذریعے۔
لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے – *LDL* جو طاقت کا بھوکا ہے۔
‏LDL ان غنڈوں کو جیل سے نکال کر دوبارہ گلیوں میں چھوڑ دیتا ہے۔
جب اچھا پولیس والا *HDL* کم ہو جاتا ہے، تو پورا شہر تہ و بالا ہو جاتا ہے۔
کیا آپ ایسے شہر میں رہنا چاہیں گے؟
کیا آپ ان غنڈوں کو کم کرنا اور اچھے پولیس والوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں؟
تو چہل قدمی شروع کردیں!*
ہر قدم کے ساتھ *HDL* بڑھے گا، اور بدمعاش جیسے *کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ* اور *LDL* کم ہوں گے۔
آپ کا جسم (شہر) دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔
آپ کا دل – شہر کا مرکز – لفنگوں کی بندش کی وجہ سے یعنی (ہارٹ بلاک)* سے محفوظ رہے گا۔
اور جب دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے۔
اس لیے جب بھی موقع ملے – چلنا شروع کریں!
*صحت مند رہیں...* اور *آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں*
*یہ مضمون آپ کو HDL (اچھا کولیسٹرول) بڑھانے اور LDL (برا کولیسٹرول) کم کرنے کا بہترین طریقہ بتاتا ہے، یعنی چلنا۔*
ہر قدم HDL کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے – *آگے بڑھیں اور چلتے رہیں۔*
ان چیزوں کو کم کریں:
1. نمک
2. چینی
3. بلیچڈ ریفائنڈ آٹا
4. ڈیری مصنوعات
5. پروسیسڈ غذائیں
*یہ چیزیں روزانہ کھائیں:*
1. سبزیاں
2. دالیں
3. پھلیاں
4. گری دار میوے
5. کولڈ پریسڈ تیل
6. پھل

*تین بنیادی چیزیں اپنائیں:*
1. ہمیشہ مسکرائیں
2. اپنی رفتار سے باقاعدہ جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنا وزن چیک اور کنٹرول کریں
*چھ ضروری زندگی کے عادات جو آپ کو اپنانی چاہئیں:*
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پئیں۔
2. تھک جانے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں۔
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، میڈیکل چیک اپ کروائیں۔
4. معجزوں کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ کریں۔
5. کبھی اپنے آپ پر سے بھروسہ نہ ٹوٹنے دیں۔

HEART CENTER               المدینہ ہسپتال جلالپورپیروالا               رابطہ نمبر:   03077722338                 اوقات ک...
02/01/2026

HEART CENTER
المدینہ ہسپتال جلالپورپیروالا
رابطہ نمبر: 03077722338
اوقات کار:عصر تا عشاء

ان علامات کی صورت میں فورآ ڈاکٹر سے رجوع کریں                   HEART CENTER               المدینہ ہسپتال جلالپورپیروالا...
24/12/2025

ان علامات کی صورت میں فورآ ڈاکٹر سے رجوع کریں
HEART CENTER
المدینہ ہسپتال جلالپورپیروالا
رابطہ نمبر: 03077722338
اوقات کار:عصر تا عشاء

25/11/2022

*آپ کے بچے کی جان قیمتی ہے !!*
Be Careful .
کلوز اپ میں دکھاے گئے خاص کیمیکل سے محفوظ کیے ہوئے یہ پھیپھڑے ایک ایسے چھوٹے بچے کے ہیں جس کی سانس کی نالی میں مونگ پھلی کا دانہ جاکر پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی دم گھٹنے سے یکدم موت واقع ہوگئی ۔۔۔

بچوں میں سانس کی نالی اور پھیپھڑے اس قدر چھوٹے ہوتے ہیں کہ اگر کوئی مونگ پھلی یا ڈرائی فروٹ کا دانہ جاکر سانس کی نالی میں پھنس جائے تو سانس کے آنے جانے کا رستہ بند ہوجاتا ہے اور موت واقع ہو سکتی ہے۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ آگے سردیوں کا موسم آرہا ہے اور بعض مائیں اپنے بچوں کو کھانے کے لئے سالم مونگ پھلی یا دیگر ڈرائی فروٹ دے دیتی ہیں جس سے سانس کی نالی میں پھنسنے کے واقعات زیادہ ہوجاتے ہیں ۔۔

سوال: ڈاکٹر صاحب ہمارا بچہ اکثر شام کے وقت ہاتھ پیر گھوٹ کر زور لگا کر بہت زیادہ روتا ہے. اکثر تو لال پیلا ہو جاتا ہے. ی...
17/11/2022

سوال: ڈاکٹر صاحب ہمارا بچہ اکثر شام کے وقت ہاتھ پیر گھوٹ کر زور لگا کر بہت زیادہ روتا ہے. اکثر تو لال پیلا ہو جاتا ہے.

یہ اکثر والدین کے لئیے بہت پریشانی کا باعث ہوتا ہے اور اکثر رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہو جاتے ہیں.

جواب: ایسے والدین کو بالکل بھی نہیں گھبرانا چاہیئے. اس حالت کو میڈیکل کی زبان میں Colic کا نام دیا جاتا ہے. آپکے لئیے چند معلومات شئیر کرتے چلیں.

کولک (colic) یا مروڑ روزانہ ایک ہی وقت پہ بچے کا تسلسل سے رونا ہے، جسے کوشش کے باوجود چپ کروانا مشکل ہو۔ یہ عموماً شام چھ سے آدھی رات تک ہوتا ہے اور ایک سے تین ماہ کی عمر کے بچوں میں زیادہ ہوتا ہے، کچھ بچوں میں چھ ماہ کی عمر تک ہوتا ہے۔
رونے کا دورانیہ تین گھنٹے تک ہو سکتا ہے، جو تین مہینے کی عمر میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کے بعد کم ہوتا جاتا ہے، اس میں عموماًبچہ اپنے مخصوص وقت اور دورانیے پہ رونے کے بعد باقی وقت ٹھیک رہتا ہے اورکچھ بچے زیادہ شدت سے اور زیادہ دورانیے کے لیے بھی روتے ہیں۔
دو سے پانچ ماہ کی عمر کے دوران قریباً ہر پانچواں بچہ اس کا شکار ہوتا ہے، ایسا رونا جس میں چپ کروانا مشکل ہو، اکثر چیخنا اور جس پہ بچے کا پیٹ گیس کے ساتھ پھول جانا کولک کی وجہ سے ہو سکتا ہے، یہ دن رات میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے لیکن عموماً شام کے وقت زیادہ دیکھا گیا ہے۔

میڈیکل سائنس میں کولک کی ختمی وجہ نہیں معلوم، لیکن کولک والے بچے کو چپ کروانے اور کھیلنے، خوراک کی تبدیلی، ماں کے دوددھ پینے والے بچوں کی ماں کی خوراک میں تبدیلی سے فائدہ ہوتا ہے۔
اگر آپ کا بچہ اسی طرح روتا ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ اسے کولک ہے تو سب سے پہلے بچوں کے اسپیشلٹ ڈاکٹر کو معائنہ کروا کر یہ تسلی کر لیں کہ یہ کولک ہی ہے اور کوئی ایسی خطرناک چیز تو نہیں جس کا فوری علاج ناگزیر ہے۔

ماں کا دودھ پینے والے بچوں کی ماؤں کو چاہیے کہ اپنی خوراک میں کافی، پیاز، بندگوبھی، مچھلی، دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء، لہسن، مونگ پھلی، کھٹی چیزیں، چاکلیٹ، دھنیا اور پودینہ کم کر دیں۔
اگر بچہ ڈبے کا دودھ پیتا ہے تو دودھ بناتے بناتے وقت کوشش کریں کہ دودھ میں بلبلے نہ بنیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں کہ رونے کی وجہ دودھ کی کوئی خاص قسم تو نہیں۔
بچے کو مناسب مقدار میں دودھ پلائیں، نہ کم نہ زیادہ، دودھ پلانے کے دوران کم از کم دوسے ڈھائی گھنٹے کا وقفہ ضرور دیں اور چار سے پانچ گھنٹے سے زیادہ بھوکا نہ رہنے دیں۔ بچے کے وزن اور عمر کے عین مطابق صحیح مقدار ڈاکٹر سے پوچھیں۔

روتے بچے کو لے کر ہلکی چہل قدمی کرنے سے، بہت ہی آہستگی سے جھولا دینے سے اکثر بچے چپ کر جاتے ہیں۔
پنگھوڑے یا بستر پہ لٹا کر بچے سے باتیں کریں، یا کوئی ایسی چیز جس کی آواز ہو، جیسے واشنگ مشین یا ریڈیو وہ ایک فاصلے پہ چلا دیں اس سے بھی بچے چپ کر جاتے ہیں۔
کچھ بچے چوسنی سے بھی چپ کرتے ہیں۔
بچے کو پیٹ کے بل لٹا کر بھی چُپ کروانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
کچھ علاقوں میں بچوں کو ایک خاص طریقے سے کمبل یا چادر میں لپیٹا (swaddle) جاتا ہے، اس سے بھی کچھ بچوں کو آفاقہ ہوتا ہے، اس کے بارےمیں مزید آپ ڈاکٹر سے پوچھ سکتے ہیں۔

یہ سب کرنے کے بعد بھی آپ کا بچہ چُپ نہیں کرتا تو ہمارا مشورہ ہے کہ مایوس ہونے یا تنگ آنےکے بجائے گھر کے دوسرے افراد کی مدد لیں، بچے کو کچھ دیر ان کے پاس چھوڑیں اور خود تھوڑی دیر آرام کریں، آرام کے بعد تازہ دم ہو کر بچہ سنبھالیں۔

Address

Jalalpur Pirwala

Telephone

+923047214146

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Heart Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share