
18/05/2025
گرمیوں کے موسم میں حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا ھیٹ ویو الرٹ جاری کیا جاتاھے اس آگاھی مہم کے سلسلے میں عزیز ھسپتال جتوئی میں ریسکیو 1122کیطرف سے ایک لیکچر کا اھتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبالعزیز خان لسکانی CEO عزیز ھسپتال اور عمران یوسف صاحب انچارج ریسکیو ۱۱۲۲جتوئی نے اس پر حاضرین کو آگاھی دی
ھیٹ ویو Heat Wave سے مراد گرمیوں کے موسم میں دن کادرجہ حرارت میکسیمم نارمل درجہ حرارت سے تین سے پانچ درجہ سنٹی گریڈزیادہ اور تین سے پانچ دن تک رھنے کی حالت کو ھیٹ ویو یا گرمی کی لہر کہا جاتا ھے
اور اس سے زیادہ متاثرہ حالت کو ھیٹ سٹروک یالو لگنا کہتے ہیں
بچاؤ کے طریقے
گرمی کے اوقات میں سفر اور گھر سے کم سے کم نکلنا
گرمی میں کام کاج کیلئے دن کے اول حصہ میں گیارہ بجے تک اور شام کو چار بجے کے بعد سرانجام دینا
بہت زیادہ پانی مشروبات لیمون ملا ملا پانی اور او آر ایس (نمکول )کااستعمال کریں
باھر نکلتے ھوئے سر کو ڈھانپنا یا سر پر گیلا کپڑا رکھنا
ڈھیلے ڈھالے اور ھلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال
ھیٹ سٹروک یالو لگنے کی علامات
تیز بخارھونا زیادہ پسینہ آنا یا شدیدحالت میں پسینہ آنا بند ھو جانا سر چکرانا گھبراھٹ پٹھوں کاکھچاؤ اور پٹھوں کا درد دل کی دھرکن اور سانس کا تیز چلنا بلڈ پریشر کاکم ھونا اور نبض کاکمزور ھونا شدید حالت میں غشی اور بیہوشی کے دورے اور مناسب علاج نہ ھونے کیصورت میں موت بھی واقع ھوسکتی ھے
ہیٹ سٹروک کیصورت میں مریض کو قریبی ھسپتال میں شفٹ یا ایمبولینس کیلئے ریسکیو سنٹر 1122پر کال کریں اور اس دوران
مریض کو سایہ داراورٹھنڈی جگہ شفٹ کریں
دستی پنکھا فین یااے سی کااسعمال کرین
بخار اتارنے کیلئے ٹھنڈی پٹیاں یا برف کا استعمال کریں
اگر مریض ھوش میں ھو تو زیادہ سے زیادہ پانی نمکول اور مشروبات کا اسعمال کرائیں بیہوشی کیحالت میں سروالا حصہ نیچا اور پاؤں والا حصہ اونچارکھیں
محکمہ موسمیات کیطرف سے پیشگی ھیٹ ویو الڑٹ جاری کر نے کیصورت میں پیشگی انتظامات اور احتیاط اختیار کر لیں