The Family Clinic

The Family Clinic * Child Physician
* Orthopedic consultation
* Pharmacy
* 24 hours Emergency

27/06/2023

ڈاکٹر عمران ڈوگر صاحب کلینک پر موجود ھیں ،
03000512998

11/07/2022

ڈاکٹر عمران ڈوگر صاحب کلینک پر موجود ہیں
شکریہ

Alhamdulillah
28/02/2022

Alhamdulillah

12/11/2021

نمونیا دارصل نظام تنفس کے راستے یا پھیپھڑوں میں انفیکشن کو کہا جاتا ہے. اس کی ابتدائی علامات نزلہ اور زکام ہوتی ہیں. نمونیا ہونے کی صورت میں جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے اور نتیجتاً یا تو جسمانی اعضا ناکارہ ہوجاتے ہیں یا انسان موت کا شکار ہوجاتا ہے.

نمونیا کا شکار تمام عمر کے افراد ہوسکتے ہیں لیکن چھوٹے بچے اور بہت زیادہ بزرگ افراد اس کے باعث موت کے منہ میں جا سکتے ہیں

مندرجہ ذیل علامات کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو فوری طور پر #ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے.

- بلغمی کھانسی، تیز بخار،
- سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد
- بہت زیادہ پسینے آنا، معدہ یا پیٹ کا درد
- پھیپڑوں میں سے چٹخنے کی سی آوازیں آنا
- بھوک ختم ہونا، حد درجہ تھکاوٹ
- کھانسی یا بلغم کو نگلنے کی وجہ سے قے ہونا
- ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر پریشانی محسوس ہونا
#

09/06/2021

*دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟*

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

👉 ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

👉 پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

👉 اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

👉 جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

👉 جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

👉 پٹھے کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھے بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

👉 جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

👉 انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے.

👉 گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات خطے کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں.

الحمدللہ پہلا کامیاب فری  میڈیکل کیمپجس میں ڈاکٹر عمران ڈوگر صاحب اور ڈاکٹر کاشف اقبال جانگلا صاحب نے 300 سے زائد مریضوں...
21/03/2021

الحمدللہ پہلا کامیاب فری میڈیکل کیمپ
جس میں ڈاکٹر عمران ڈوگر صاحب اور ڈاکٹر کاشف اقبال جانگلا صاحب نے 300 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اور مریضوں کو مفت ادویات دیں.
تمام دوستوں کا بہت شکریہ اس کیمپ کو کامیاب کرنے میں خصوصاً حسنین احمد شاہ اینڈ فیملی، رائے اظہر حسین فراز، مہر توصیف احمد

الحمدللہ پہلا فری میڈکل کیمپجس میں ڈاکٹر عمران ڈوگر چائلڈ فزیشن اور ڈاکٹر کاشف اقبال جانگلا صاحب مریضوں کا مفت چیک اپ کر...
20/03/2021

الحمدللہ پہلا فری میڈکل کیمپ
جس میں ڈاکٹر عمران ڈوگر چائلڈ فزیشن اور ڈاکٹر کاشف اقبال جانگلا صاحب مریضوں کا مفت چیک اپ کریں گے۔
نیز فری ادویات بھی دی جائیں گی۔
بمقام: عیدگاہ جناح کالونی بروز اتور 2021-03-21
رابطہ: 0301-2454095

فری میڈیکل چیک اپہر اتوار دن ۱۰ بجے سے رات ۱۰ بجے تک
16/01/2021

فری میڈیکل چیک اپ
ہر اتوار دن ۱۰ بجے سے رات ۱۰ بجے تک

The Family Clinic ki traf say Ap Sab ko Wiladate Ba Saadat Hazoor Pak (SAW) mubarak ho. ❣️❣️
30/10/2020

The Family Clinic ki traf say Ap Sab ko Wiladate Ba Saadat Hazoor Pak (SAW) mubarak ho. ❣️❣️

Alhamdulillah !
23/10/2020

Alhamdulillah !

21/10/2020
Alhamdulillah ready to open.
21/10/2020

Alhamdulillah ready to open.

Address

Mirani Road Jhuggi Wala
Jatoi

Telephone

+923000512998

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Family Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to The Family Clinic:

Share

Category


Other Doctors in Jatoi

Show All