08/09/2025
پریس ریلیز
یومِ فزیوتھراپی، ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب
ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب میں یومِ فزیوتھراپی کی تقریب کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب قلبِ عباس تھے جو فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی تعمیر کے ڈونر ہیں۔
تقریب میں ڈاکٹر جواد حیدر نے عطیہ اور تعمیر کے عمل پر بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر مصداق نے شرکاء کو فراہم کی جانے والی فزیوتھراپی خدمات اور اس کے بنیادی اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملازمین بشمول کنسلٹنٹس، نرسز اور این ایم ایس افسران نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر شرکاء نے فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی شاندار سہولیات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ یونٹ مریضوں کی بہترین نگہداشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب