
21/04/2025
تربوز کا شربت گرمی کا دشمن
دل جگر کو ٹھنڈک دیتا ہے۔ پیشاب آور ہے
اجزاء۔
تربوز ڈیڑھ کلو
پانی آدھا کپ یا عرق گلاب آدھا کپ
کالا نمک ایک کھانے کا چمچ
لیموں کارس ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چینی تین کھانے کے چمچ
ترکیب۔۔۔
تربوز کو چھیل لیں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور بیج الگ کر لیں۔۔
اب گرائیندر میں تربوز، پانی،کالا نمک ،لیموں کا رس اور چینی ڈال کر گرائینڈ کر لیں ۔
۔اب اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں ۔
آپکا مزیدار تربوز کا شربت تیار ہے ۔پودینے کے پتے لگا کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں ۔۔۔
گرمی میں دل و دماغ کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے طبیعت کو فرحت بخشتا ہے، گردے و مثانے کے لئے بہتر ہے، پیشاب آور ہے۔
ذیادہ سے ذیادہ شئیر کریں ۔۔۔۔۔۔