Voice OfJhang

Voice OfJhang Trusted Voice Online.
(1)

03/05/2026

سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم، کراچی میں 44 ڈگری جیسی گرمی کی شدت،4 افراد جاں بحق ہو گئے ،کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم ہے۔کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 44 ڈگری جیسی محسوس کی جا رہی ہے۔حیدر آباد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 47 اور سکھر میں 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی کے شدید گرم موسم کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کردیے گئے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ادھر لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں موسم معتدل ہے، کچھ دیر پہلے لاہور میں 34، اسلام آباد میں 33 اور پشاور میں 29 ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

03/05/2026

آج 3 مئی ہے۔ وہی دن جسے دنیا نے بڑے اہتمام سے آزادیٔ صحافت کا نام دے رکھا ہے۔

سوچتا ہوں، آزادی... یہ لفظ کتنا خوبصورت ہے، اور ہمارے ہاں کتنا محتاط ہو کر بولا جاتا ہے۔ پھر بھی، اس دن کو منانے میں کوئی حرج نہیں , کیونکہ یہی وہ بہانہ ہے جب ہم سچ بولنے والوں کو یاد کر لیتے ہیں، اور کبھی کبھار ان کی تعریف بھی کر دیتے ہیں۔

دنیا بھر کے صحافیوں، میڈیا ورکرز اور خاص طور پر ان کیمرہ مینوں کو سلام، جو اکثر خبر سے زیادہ خطرے کے قریب ہوتے ہیں، مگر فریم سیدھا رکھتے ہیں۔

یہ وہ لوگ ہیں جو کبھی مائیک کے پیچھے، کبھی کیمرے کے آگے، اور اکثر حالات کے بیچ کھڑے ہو کر سچ کی کوئی نہ کوئی شکل ہم تک پہنچا ہی دیتے ہیں۔ چاہے وہ سچ مکمل ہو، ادھورا ہو یا حالات کے مطابق ایڈٹ کیا گیا ہو۔ مگر پھر بھی کچھ نہ کچھ سچ رہ ہی جاتا ہے۔

صحافت اب صرف خبر نہیں رہی، یہ ایک مسلسل توازن کا کھیل ہے سچ، مفاد، دباؤ اور ضمیر کے درمیان۔ اور جو اس کھیل میں خود کو بچا لے، وہی اصل میں صحافی کہلانے کا حق دار ہے۔

تو آج کے دن، ان سب کے نام جو اب بھی سوال پوچھنے کی ہمت رکھتے ہیں، اور جواب نہ ملنے پر خاموشی کو بھی خبر بنا دیتے ہیں۔

اللہ کرے آپ کی یہ ہمت سلامت رہے، اور سچ بولنے کی یہ عادت بھی۔ کیونکہ باقی سب تو ویسے ہی چل رہا ہے۔

03/05/2026

سیکرٹری فوڈ سیفٹی کا ضلع قصور کے مختلف گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ -

​سیکرٹری فوڈ نے پی آر سینٹرز پر ایگریگیٹرز کے ذریعے گندم کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا-

​خریداری کے عمل میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سیکرٹری فوڈ سیفٹی

​کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جا رہی ہے-

ایگریگیٹر گندم کی خریداری میں مزید تیزی لائیں سیکرٹری فوڈ کی ہدایت-

​گندم کی خریداری 3500 روپے فی من مقررہ نرخ پر جاری ہے، ڈاکٹر کرن خورشید

​کاشتکاروں کو ادائیگیوں کی 72 گھنٹوں میں آن لائن منتقلی یقینی بنائی جارہی ہے سیکرٹری فوڈ

گندم کی کوالٹی اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا-ڈاکٹر کر ن خورشید

​شکایات کے ازالے کے لیے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم_

03/05/2026

شہید ڈی ایس پی عاشق مارتھ چیف اسٹیٹ بینک جاوید اقبال مارتھ کے بھائی مہر ظفر اقبال مارتھ سب انسپکڑ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں
ان کا جنازہ آج شام 5:30 بجے ان کے گاؤں، گوجرہ روڈ ان کے آبائی علاقہ میں ادا کیا جائے گا

02/05/2026

جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی جھنگ میں قرآن کانفرنس

02/05/2026

سمعیہ راحیل قاضی جھنگ میں جماعت اسلامی کی خواتین کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو

02/05/2026

پریس ریلیز
جھنگ ( )جماعت اسلامی ویمن ونگ جھنگ کے زیرِ اہتمام “ہر دل تک قرآن” کے عنوان سے ایک اہم فکری نشست منعقد ہوئی، جس سے سابق رکنِ قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین ونگ پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور دینِ اسلام پر عمل پیرا ہو کر تمام مسائل سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ قرآن انسانیت کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ عدل و احسان کا نظام ہی ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی ایک خاندان کی نہیں بلکہ عام عوام کی جماعت ہے اور اس کا کوئی بھی مخلص رکن اپنی صلاحیت اور کردار کی بنیاد پر قیادت تک پہنچ سکتا ہے۔جماعت اسلامی اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے جماعت اسلامی ملک بھر میں اسلامی اقدار کے فروغ، خدمتِ خلق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور عوامی فلاح کے لیے منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، ملک سے غربت کے خاتمہ اور معاشی ترقی کے لیے سود جیسی لعنت کا خاتمہ ضروری ہے جماعت اسلامی ہمیشہ مظلوم اور محروم طبقات کی آواز بنی ہے اور آئندہ بھی عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے مزید کہا کہ تعلیمی، سماجی اور فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی اور خواتین و نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام، کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرتی بہتری اور ملکی ترقی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔تقریب میں شہر بھر سے لیڈی ڈاکٹرز،پروفیسرز، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی افسران،یونیورسٹی اساتذہ، بینکرز، لائرز، بزنس لیڈیز ، آئ ٹی سے وابستہ پروفیشنلز اور سماجی کارکنان نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی جھنگ کی ناظمہ محترمہ معراج فاطمہ , پیما کی صدرڈاکٹر عائزہ , نے تقریب میں شرکت کرنے والی خواتین کا شکریہ ادا کیا

02/05/2026

گوجرہ جھنگ روڈ چک 303 ج ب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم

گوجرہ حادثے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق۔ ریسکیو زرائع.جاں بحق والی خواتین کی شناخت ساٹھ سالہ ستا بی بی، بیس سالہ شاہین بی بی، ایک ماہ کے بشارت کے نام سے ہوئی
مرنے والوں کا تعلق نواحی چک 355 ج ب سے ہے
پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

02/05/2026

پریس ریلیز
محکمہ خوراک پنجاب

محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے یہ وضاحت ضروری سمجھی جاتی ہے کہ حالیہ دنوں میں گندم اور آٹے کی دستیابی سے متعلق بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی اطلاعات حقائق کے منافی ہیں۔ زمینی حقائق ایک بالکل مختلف اور مثبت تصویر پیش کر رہے ہیں:

ماضی کی طرح رواں سال بھی گندم کی کٹائی کے دوران محکمہ خوراک نے مارکیٹ میں غیر ضروری مداخلت سے گریز کیا ہے، تاکہ قدرتی طلب و رسد کا توازن برقرار رہے۔

اس وقت مارکیٹ میں گندم تقریباً 3500 روپے فی من کے حساب سے باآسانی دستیاب ہے، جو کہ ایک مستحکم اور متوازن مارکیٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

حکومت پنجاب کی Wheat Policy 2026 نے کسانوں کا اعتماد بحال کیا ہے، جس کے نتیجے میں نجی شعبے نے بھرپور انداز میں مارکیٹ میں شرکت کی۔

صوبے بھر کی فلور ملز پرائیویٹ گندم کی گرائنڈنگ کر کے مسلسل آٹے کی پیداوار اور سپلائی کو یقینی بنا رہی ہیں۔

مارکیٹ میں آٹے کی کسی قسم کی کمی نہیں، اور سپلائی چین مکمل طور پر فعال ہے۔

آٹا نہ صرف وافر مقدار میں دستیاب ہے بلکہ نوٹیفائیڈ ریٹ سے کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جو صارفین کے لیے ایک واضح ریلیف ہے۔

موثر مانیٹرنگ اور پالیسی اقدامات کے باعث اوور پرائسنگ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

محکمہ خوراک مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری اقدامات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور عوامی ریلیف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور ذمہ دارانہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

02/05/2026

سی سی ڈی جھنگ کا ملزمان سے آمنا سامنا
جھنگ کے موضع مکھیانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک، ایک فرار ، پولیس ذرائع

سی سی ڈی اہلکاروں نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور ملزموں نے فائرنگ کر دی ، پولیس ذرائع
ملزمان امرود کے باغ میں گھس گئے اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، پولیس ذرائع

فائرنگ رکنے پر اپنے ایک ملزم مردہ حالت میں پایا گیا ، پولیس ذرائع

ملزم کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے جو چنیوٹ کا رہائشی ہے ، پولیس ذرائع

ہلاک ملزم ڈکیتی اور راہزنی سمیت سنگین نوعیت کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا ، پولیس ذرائع

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنکاظم علی خان اے ایس آئی  خانیوال بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔جس کی نماز جنازہ ...
01/05/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
کاظم علی خان اے ایس آئی خانیوال بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔جس کی نماز جنازہ صاحبزادہ پیر زین العابدین نے پڑھایا انکے آبائی گھر اڈا مدھانی جٹ چک نمبر 215 بہادر دی جھوک اللہ پاک مغفرت فرمائے لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے آمین

01/05/2026

*ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے اک بچہ جان کی بازی ہار گیا جس پر والدین کا احتجاج کہ ہمیں انصاف دیا جائے*

Address

Jhang
Jhang Sadar
35200

Telephone

+923336735267

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice OfJhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Voice OfJhang:

Share