Ali Ahmad Khan Hospital

  • Home
  • Ali Ahmad Khan Hospital

Ali Ahmad Khan Hospital Ali Ahmad Khan hospital is based in Jhang. There are many healthcare facilities and departments in th

24/01/2025
علی احمد خاں ہسپتال اور نیشنل بنک آف پاکستان کے درمیان (M.O.U) طے پا گیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے لاہور، کراچی، فیصل آب...
02/11/2024

علی احمد خاں ہسپتال اور نیشنل بنک آف پاکستان کے درمیان (M.O.U) طے پا گیا۔
نیشنل بینک آف پاکستان نے لاہور، کراچی، فیصل آباد جیسے بڑے شہروں کیطرح ریجنل آفس جھنگ کے دائرہ کار میں آنے والے جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر علاقوں کے اپنے حاضر سروس سٹاف اور ریٹائرڈ ملازمین اور افسران کو اپنے علاقے میں ہی معیاری اور سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سہولیات بشمول ہر قسم کے آپریشن، لیبارٹری ٹیسٹ وغیرہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جھنگ کے سب سے بڑے اور معیاری پرائیویٹ ہسپتال علی احمد خاں ہاسپٹل ٹوبہ روڈ جھنگ کے ساتھ ایگریمنٹ کر لیا ہے اور علی احمد خاں ہاسپٹل جھنگ، نیشنل بینک آف پاکستان کے منظور شدہ پینل میں شامل ہوگیا ہے جس کے بعد نہ صرف جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بلکہ ملک بھر سے نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے علی احمد خاں ہاسپٹل جھنگ سے بینک کے خرچے پہ طبی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں مورخہ 31 اکتوبر 2024 کو نیشنل بینک آف پاکستان ریجنل آفس جھنگ میں MOU پر دستخط کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نیشنل بینک اور علی احمد خاں ہاسپٹل کے سینئیر عہدیداران نے شرکت کی۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے سینٹرل پنجاب (جھنگ، فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی ریجن) کے جنرل منیجر اور ایگریکٹو وائس پریزیڈنٹ رانا آصف وکیل، ریجنل ہیڈ جھنگ راؤ شاہد محمود، سینئیر ہیومن ریسورس بزنس پارٹنر حسن جمیل، ریجنل آفس جھنگ کی تمام ریجنل مینیجمینٹ کمیٹی اور ریجنل آفس سٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔ علی احمد خاں ہاسپٹل کی طرف سے CEO ڈاکٹر سہیل فاروق ملک، MS ڈاکٹر امجاد حسین، ایڈمن آفیسر فاروق احمد ملک نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور علی احمد خان ہاسپٹل کو نیشنل بینک آف پاکستان کے پینل میں شامل ہونے کو سٹاف کے لئے بہت بڑی سہولت اور تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ موقعے کی مناسبت سے مبارکباد کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Ahmad Khan Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share