Psych_Mind

Psych_Mind Mental health awareness Coaching Classes for Psychology Students
Report writing

20/08/2025

معاملات اللّٰہ کے سپرد کر دینا ہی بہتر ہے،
کیونکہ ہم خود بھی اپنے ساتھ اتنے مخلص نہیں ہوتے
جتنا اللّٰہ ہمارے ساتھ مخلص ہے

18/08/2025

سوشل میڈیا پر موجود اپنی پسندیدہ شخصیت کو مینشن کیجیے
جن سے آپ انسپائر ہوۓ ہوں اور مثبت وائبز آتی ہوں ✨
آپ کے توسط سے ہم بھی مزید اچھے لوگوں سے جڑ جائیں گے۔۔۔

06/08/2025

جب آپ مالی طور پر مضبوط ہوں تو آپ کی فضول باتیں بھی لوگوں کو اقوال زریں لگتی ہیں

28/07/2025

آپ کی تمام تر محبتوں کا سب سے ذیادہ اگر کوئی حقدار ہے تو آپ کا اپنا آپ ہے۔ جو باقی محبتوں کے چکر میں سب سے ذیادہ نظرانداز ہوتا ہے۔ آپ کو آپ کی توجہ کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے ۔ خود کو خود کا حق دیں ورنہ آپ کوئی اور حق ادا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

08/07/2024

Dsm 5 short easy wording notes available for psychology students

 #"_Think_out_of_the_box_" #ھم نے اکثر ایک لائن پڑھتے ہیں دیکھتے ہیں "think out of the box " اس ایک لائن کا مطلب کیا ہے ...
27/04/2024

#"_Think_out_of_the_box_" #

ھم نے اکثر ایک لائن پڑھتے ہیں دیکھتے ہیں "think out of the box " اس ایک لائن کا مطلب کیا ہے اور اس کی اھمیت کیا ہے ۔۔ think out of the box,, مطلب اپنے "comfort zoon " سے باہر نکلے اور کچھ نیا کریں کرنے کی کوشش کریں "out of the box "جاکر سوچیں چیلنجز لیں "responsibility" لیں مشکلات کا سامنا کریں۔۔ معاشرے میں اور خود میں تبدیلی لانے کا پہلا مرحلہ سوچ ھے تو اپنی سوچ کو بدلیں کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں دنیا دن بہ دن اتنے تیزی سے ترقی کر رہا ہے یہ بھی صرف سوچ کا نتیجہ ہے اور سوچ کہاں سے آتے ہیں۔۔ سوچ آپ کو تب آتے ہیں جب آپ کے سامنے کوئی مشکل آتی ہے یا آپ کے کسی اپنے عزیز کو یا رشتے دار کو کسی مشکل کا سامنا ہوتا ہے پھر آپ اس مشکل کا حل تلاش کرتے ہیں اور اگر آپ اس مشکل کا ایک مثبت حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ معاشرے میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں اور آپ بھی معاشرے میں کوئی مثبت اثرات کاادا کر کے خوش اور پُرسکون محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی وجہ سے معاشرے میں کوئی مثبت تبدیلی آئی ہے یا اس کی مقابلے میں آپ اس مشکل کو نظر انداز کر لیں اور اس کے ساتھ ہی رہنے کو ترجیح دیں تو پھر تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی چاہے سالوں گزر جائیں جب کہ آپ کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے اس مسئلے کا حل تلاش نہیں کریں گے یہ مسئلہ ایسے ہی رہے گا بلکہ اور بڑھتا چلا جائے گا اور شدت اختیار کر لے گا۔۔ اور مشکل جتنی چھوٹ شروعاتی مرحلے میں ھوتی ہیں اس کا حل بھی اتنی جلدی تلاش کی جا سکتی ہے۔۔ یہ تو ہوئی کسی مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی۔۔ اب اگر آپ کو اپنے " career " بنانا ہے کچھ نیا کرنا ھے زندگی میں کچھ بڑا کرنا ھے تو اس میں یہ ایک چھوٹا سا لائن کہ " think out of the box" کیسے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔۔ ہمیں تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آپ روز ایسے" positive affirmative" لائنز بولتے ہیں.. تو یہ آپ کے دماغ پہ اثر انداز ہوتے ہیں اور آپ کا دماغ آپ کو کچھ کرنے کے لیے فورس کرتا ہے اور آپ کے دماغ میں مختلف " ideas generate " ہوتے ہیں اور پھر آپ سوچتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے اس idea کو استعمال کر سکتے ھے اس پہ کام کر سکتے ہیں اور معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں معاشرے میں اپنا ایک مقام بنا سکتے ہیں۔۔ اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے اور اپنا ایک نام بنانے کے لیے آپ کو " out of the box " ہی جا کر سوچنا پڑے گا کیونکہ جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں دنیا میں کتنی تبدیلیاں آئے کتنے چیزیں عجاد ہو گئے اگر آپ غور کریں تو یہ بھی ایک سوچ کا نتیجہ ہے کسی نے سوچا کہ کاش میرے پاس ایسا کچھ ہو کی میں یہاں بیٹھے اپ کسی سے باتیں کر سکوں پھر اس سے سوچ پہ کام ھوا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے موبائل کی صورت میں موجود ہے پھر کسی نے سوچا کہ اگر بات کر سکتے ہیں تو دیکھ کیوں نہیں سکتا پھر اس پہ کام ھوا تو موبائل میں وڈیو کال کا فیچر آگیا تو یہ سب سوچنے کے نتائج ہیں اگر ھم حقیقت سوچا جائے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنے میلوں دور بیٹھے شخص کی آواز ھمارے پاس کیسے آسکتا ہے لیکن کیسی نے سوچا بھی اور کر کے بھی دیکھایا کہ ہاں یہ ممکن ہے اسی طرح کروڑوں چیزیں عجاد ہوئی اور کروڑوں عجاد ہونی ہیں تو جس میں آپ بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں کیونکہ سوچنے کی صلاحیت اللّٰہ پاک نے ہر انسان کو دی ھے نا تو آپ کیوں نہیں آپ بھی سوچ سکتے ہیں اور لوگوں کو کر کے دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے یہ بھی ممکن ہے اس دنیا کے اندر اور اب تو ممکن بھی ہے اپنے ideas کو successful بنانے کا کیونکہ اس technology کے دور میں آپ کے پاس تمام سہولیات موجود ہیں آپ کو guide کرنے کے لیے لوگ ہیں بےشمار websites موجود بھی موجود ہے جہاں سے آپ کسی بھی چیز بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اس پہ کام کر سکتے ہیں مختلف لوگوں سےبا آسانی رابطہ کر کے ان سے مشورہ لے سکتے ہیں دنیا کے کونے کونے سے لوگ بیٹھے ہیں آپ کو guide کرنے کے لیے اور کتنے ہی website بنے ہوئے ہیں آپ کے idea کو promote کرنے کے لیے اور اپنے اس idea کو شروع کرنے کے لیے بھی بےشمار راستے موجود ہیں ۔ بس آپ" out of the box" جاکے سوچیں نا اپنے کنفرٹ زون سے باہر نکلے نا۔۔۔

23/04/2024

Have you heard of high-functioning depression?  A term that describes individuals who may seem to have it all together o...
22/04/2024

Have you heard of high-functioning depression?
A term that describes individuals who may seem to have it all together on the outside but are struggling with depression on the inside.

✨ What does it look like?
High-functioning depression can be challenging to spot because those affected often excel in their work, relationships, and daily responsibilities. They may appear happy and successful, but internally, they are battling feelings of sadness, emptiness, and hopelessness.

✨ Why is awareness important?
Recognizing high-functioning depression is crucial because it can go unnoticed and untreated, leading to long-term emotional distress and potential burnout. It's essential to break the stigma surrounding mental health and encourage open conversations about how we're truly feeling.

✨ How can we support each other?
If you or someone you know is experiencing high-functioning depression, remember that it's okay to seek help. Reach out to a mental health professional, talk to a trusted friend or family member, and prioritize self-care. Let's create a supportive environment where everyone feels comfortable discussing their mental health.

Together, we can raise awareness, offer support, and break the silence surrounding high-functioning depression.
Remember, you are not alone, and help is available. 💙

20/04/2024

ماہر نفسیات آپ کو دوا پر نہیں لگاتے یہ آپ کو اپنے مسائل سے لڑنے اور معاملات کو حل کرنے کی اہلیت فراہم کرتے ہیں

19/04/2024

سی بی ٹی کیا ہے؟

← سی بی ٹی، یا علمی رویے کی تھیراپی، ایک مقصد پر مبنی علاج کا طریقہ ہے جو جذباتی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے سوچ اور طرز عمل کے بدلتے ہوئے نمونوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

← منفی خیالات اور طرز عمل کی شناخت اور چیلنج کرنے سے، CBT افراد کو صحت مندانہ مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے اور دیرپا مثبت تبدیلیاں حاصل کرنے کی طاقت دیتی ہے۔

← اینگزائیٹی اور ڈپریشن سے لے کر فوبیاز پر قابو پانے اور تعلقات کو بہتر بنانے تک، CBT دماغی صحت کے وسیع خدشات کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

← سی بی ٹی سیشنز میں، معالجین کلائنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، علاج کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ساختی تکنیک جیسے سوچ کی نگرانی، طرز عمل کے تجربات، اور ہنر کی تربیت کا استعمال کرتے ہیں۔

------------

حیرت انگیز ہے نا؟ اپنے دائرے میں شیئر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی محسوس کریں! ♻️

18/04/2024

زندگی ایک ایسا قید خانہ ہے جہاں کچھ لوگ اکتا کر یہاں سے بھاگ کر موت کو گلے لگا لیتے ہیں اور کچھ لوگ اس قید خانے میں زیادہ دیر تک رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کی وجہ / حل؟ ۔Post traumatic stress disorder کا تعلق بھی نیورسیز ڈس ارڈر سے ھے۔ یہ نفس...
17/04/2024

پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کی وجہ / حل؟
۔Post traumatic stress disorder کا تعلق بھی نیورسیز ڈس ارڈر سے ھے۔ یہ نفسیاتی مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے بعد کچھ لوگوں کو ہوتا ہے، جیسے دہشت گردی کا واقعہ ہونا، حملوں، لڑائی، جنسی بدسلوکی، اچانک نوکری یا جاب چھن جانا،کاروباری نقصان کا ہونا،اور عورتوں میں حمل کی پیچیدگیاں، کسی عزیز کی موت ہونا اور قدرتی آفات جیسے زلزلہ ، طوفان جیسے واقعات سے یہ نفسیاتی مسلئہ کچھ لوگوں کو ہوتا ہے.

پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کی علاماتِ
اس مسلئے میں مریض کو دونوں ڈیپریشن اور انزائٹی کی علامتیں ہوتی ہیں۔
یہ مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے 1 میہنے کے بعد شروع ہوتا ہے ، جو کئی مہینوں تک چل سکتا ہے۔
(اور جو نفسیاتی مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے 3 دن کے بعد شروع ہو اور 1 مہینے سے پہلے ختم ہو،
اسے Acute stress disorder کہتے ہیں, کیونکہ 3 دن تک کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے بعد پریشان ،غمین،اداسی، ڈر خوف میں مبتلا رہنا انسان کے لیے نارمل ہوتا ہے)

پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کی علاماتِ میں
اذیت ناک حادثے کا منظر بار بار ذہن میں آنا اور دہشت ناک تصورات کا ذہن میں آنا ، بے چینی محسوس کرنا ،زندگی سے ناامید اور مایوس ہو جانا ، یا ڈر خوف میں مبتلا رہنا ، ارد گرد نظر رکھنا اور ہر وقت چوکنا رہنا، تنہائی پسند ہونا ، نیند کا مسلئہ ہونا ، کسی کام میں دل نہ لگنا ، خود اعتمادی میں کمی کا ہونا ،لوگوں سے ملنے سے کترانا اور لوگوں پر اعتبار ختم ہو جانا ، وہ جگہ جہاں پر وہ کسی حادثے کا شکار ہوئے ہوں اس جگہ پر جانا سے ڈرنہ،

جسمانی علامات ظاہر بھی ظاہر ہو سکتی ہیں جیسے جسمانی کمزوری ، درد اور تکلیف کا ہونا ، اسہال ، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی یا گھبراہٹ کا ہونا، سردرد، خوف و خطرے کا احساس کا ہونا، ذہنی دباؤ وغیرہ ہو سکتے ہیں۔

پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر کا علاج
پہلے علاج کے لیے سائیکالوجسٹ سے سیشن لینے چاہیے، زیادہ تر سائیکالوجسٹ سوچ اور برتاؤ کی سائیکوتھراپی یا کوگنیٹیو بیہیوئر تھراپی سے نفسیاتی مریضوں کی مدد کرتے ہیں، اور جس کو ڈیپریشن ، سٹریس کا زیادہ مسلئہ ہو پھر ان کو میڈیکل علاج کروانا چاہئے،

مزید PTSD یا ڈیپریشن انزائٹی کے مریضوں کو درج ذیل ہدایات پر بھی ضرور عمل کرنا چاہیے

1:خود کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔
سب سے پہلے مریض کو چاہیئے کہ وہ خود کو اچھے کاموں میں مصروف رکھیں، یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ ڈیپریشن کو کنٹرول کرنے کا،اور تنہائی سے حتی الامکان پر ہیز کریں۔

2:جگہ کا بدلنا وغیرہ
مریض کو چاہیے کہ جس چیز یا انسان سے ڈر یا گھبراہٹ ہو رہی ہے اس چیز یا شخص سے کچھ دن کے لیے خود کو منقطع کر لیں ۔ماحول کو بدلیں۔ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کچھ دن کے لیے کم کر دیں۔

3:مزہبی رسومات میں شرکت کرنا اور ورزش کرنا
جیسے نماز کی پابندی اور دیگر مذہبی رسومات میں شرکت کریں، اور ایسے مریض کو چاہیے کہ صبح و شام میں ورزش کریں بھاگے دوڑیں ،جوگنگ کریں اس سے مریض کو بہت ری لیکس ملتا ہے ۔اور روزانہ کچھ منٹ گہری سانس کی مشقیں بھی کریں۔(Deep breathing) خصوصاً جس ٹائم مریض کو انزائٹی ، بے چینی محسوس ہو۔

4:ماضی کے نا خوشگوار واقعات کی بجائے خوشگوار اور کامیاب واقعات کو بار بار ذہن میں لائیں۔ تا کہ آپ کو اچھا محسوس ہو۔اور اپنی گفتگو میں ماضی کی بجائے زمانہ حال اور مستقبل کے جملے استعمال کریں۔

5:سونے اور جاگنے کے اوقات طے کریں اور اس پر عمل بھی کریں۔اور اگر رات کو نیند نہ آئے تو کچھ دیر مطالعہ کریں جب تک نیند نہیں آجاتی۔ اور سوتے وقت ماضی کے خوشگوار واقعات کو ذہن میں لائیں۔

Address

Jhelum

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psych_Mind posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Psych_Mind:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram