Shamim Hospital and Surgical Complex

Shamim Hospital and Surgical Complex "At Shamim Hospital & Surgical Complex, we offer expert medical and surgical care.

Led by Dr. Atta Ullah (General Surgery) and Dr. Rabia Atta (Gynecology), we ensure top-quality treatments."

INSHALLAH انشاءاللہ بروز اتوار شمیم ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس میں ایک عظیم الشان فری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا
18/11/2025

INSHALLAH
انشاءاللہ بروز اتوار شمیم ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس میں ایک عظیم الشان فری کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

08/07/2025

شمیم ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس پر لیڈی ڈاکٹر
رابيه عطا صبح ١٠ بجے سے شام اٹھ بجے تک روزانہ مریضوں کا چیک اپ کریں گے

07/07/2025
07/07/2025
20/06/2025

21/05/2025

عطائی ڈاکٹر بننے کا آسان طریقہ ہے بس اپ کو چار سے پانچ چیزوں کو سیکھنا ہے ۔
۱۔ بخار کے لیے ایک دوا کا نام یاد کر لیں ۔
۲۔ ایک دوا دست یا پیٹ خرابی کے لیے بھی یاد کر لیں ۔
۳۔ زکام یا کھانسی کے لیے ایک سیرپ کا نام لکھ لیں ۔
۴۔ بس اوپر والی تینوں دواؤں کے ساتھ ایک یا دو اینٹی بائوٹک لکھ دیں ۔ ایک اینٹی بائوٹک نے کام نہ کیا دوسری تو ضرور کرے گی ۔
اور یہ ساری باتیں سیکھنے کے لیے آپ کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر( کیونکہ یہی باتیں سیکھنے کے لیے اس نے اپنی زندگی کے 15 سال ضائع کیے ) کے ساتھ چار مہینے یا کسی بھی میڈیکل سٹور پہ پانچ چھ مہینے کام کر لیں ۔ لو جی ماشاءاللہ آپ عطائی ڈاکٹر بن چکے ہیں ۔ بس کلینک کھولو اور مریضوں کا علاج کرو اگر ٹھیک ہو گئے تو بہت اچھا نہ ٹھیک ہوئے تو ہم ہیں نا ۔

20/05/2025
17/05/2025

15/05/2025

میڈیکل سٹور سے علاج – ایک خطرناک رجحان

حال ہی میں ایک جاننے والے کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوا۔ عمر تقریباً پچپن سال تھی اور وہ بظاہر تندرست نظر آتے تھے۔ بدقسمتی سے انہیں ڈاکٹروں کے پاس جانے سے گریز تھا۔ وہ معمولی بیماری کی صورت میں ہمیشہ محلے کے میڈیکل سٹور سے دوا لے لیا کرتے تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ ڈاکٹر صرف پیسے بٹورتے ہیں اور بالآخر وہی دوا تجویز کرتے ہیں جو میڈیکل سٹور سے مفت مشورے کے ساتھ مل جاتی ہے۔

چند روز قبل انہیں سینے میں معدے کے قریب درد محسوس ہوا۔ حسبِ عادت وہ قریبی میڈیکل سٹور چلے گئے۔ وہاں موجود سیلز مین نے بتایا کہ یہ ہاضمے کا مسئلہ ہو سکتا ہے اور اومیپرازول تجویز کر دی۔ دوا کھا کر وہ گھر آ کر سو گئے، مگر درد برقرار رہا۔ چند گھنٹے بعد دوبارہ سٹور گئے تو میوکین شربت کی صلاح دی گئی۔ وقت گزرتا گیا مگر تکلیف بڑھتی رہی، یہاں تک کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جانچ سے معلوم ہوا کہ انہیں شدید نوعیت کا ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے تاخیر کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایسے واقعات ہمارے اردگرد عام ہو چکے ہیں، جہاں بروقت اور درست تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دوا تجویز کرنا صرف ڈاکٹر کا کام ہے۔

میڈیکل سٹور سے علاج کروانا ایسے ہی ہے جیسے جہاز کا ٹکٹ بیچنے والا کیشئر خود طیارہ اڑا لے۔ کیا آپ اپنی جان اس کے حوالے کریں گے؟ اگر نہیں، تو اپنی صحت کے معاملے میں بھی ایسی غیر ذمہ داری کیوں؟

اکثر میڈیکل سٹورز پر نہ کوئی ماہر فارمیسیسٹ ہوتا ہے، نہ مستند تربیت یافتہ عملہ۔ بعض اوقات ایسی دوائیں تجویز کر دی جاتی ہیں جن سے وقتی فائدہ تو ہو سکتا ہے، مگر طویل المدتی نقصان بہت شدید ہو سکتا ہے۔

یقیناً، زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے، مگر ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ڈاکٹر چننے میں بھی ہوشیاری برتنا ضروری ہے۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے مستند، رجسٹرڈ ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہی بہتر ہے۔

اللہ ہم سب کو صحت، شعور اور حفاظت عطا فرمائے۔ آمین۔

11/05/2025

پاکستان کیسے ترقی کرے گا؟
جب لوگوں کا یہ ماننا ہو کہ شوگر صرف چینی کھانے سے ہوتی ہے، لیکن دیسی شکر اور گُڑ بے ضرر سمجھے جائیں۔
جب یہ تصور عام ہو کہ دودھ اور چاول بلغم پیدا کرتے ہیں اور زخم میں "ریشہ" ڈال دیتے ہیں۔
جب سانس کے مریض انہیلر لینے کے بجائے پڑوس کی خالہ کی "چالیس سالہ تجربہ کاری" کو ترجیح دیں۔
جب شہر کے بڑے ڈاکٹر کی نسخہ لکھی دوا کا اعتبار ایک میڈیکل اسٹور کے سیلز مین سے پوچھ کر کیا جائے۔
جب شوگر کے مریض ایک دوسرے کو دوا یہ کہہ کر دیں کہ "مجھے آرام آیا، تم بھی کھاؤ"۔
جب لوگ انجیکشن کے ملی گرام اور گرام کا فرق سمجھے بغیر صرف "دو گرام" سن کر خوش ہو جائیں۔
جب 104 بخار والے بچے کو یہ کہہ کر ٹیکہ نہ لگوایا جائے کہ "بخار میں ٹیکہ منع ہوتا ہے"۔
جب زخم پر ڈیزل یا پٹرول لگایا جائے، اور جلی ہوئی جلد پر ٹوتھ پیسٹ مل دی جائے۔
جب سانپ کے کاٹے پر ویکسین کے بجائے کسی "بابے" کے منکے پر یقین کیا جائے۔
جب خسرہ، یرقان، ہسٹیریا جیسے امراض کو جادو، اثر یا جنات سے جوڑ دیا جائے۔
جب سرکاری اسپتالوں میں مریضوں سے بدسلوکی کی جائے اور وہی ڈاکٹر نجی کلینک میں اخلاقیات کا نمونہ بنے ہوں۔
جب گلی محلوں کے ناتجربہ کار ڈسپنسرز، کم پیسوں میں، دکھاوے کی رنگ برنگی دوائیں دے کر مستند ڈاکٹرز کا نعم البدل سمجھے جائیں۔
جب لوگ فون پر علاج کروانا بہتر سمجھیں اور وقت یا پیسہ بچاتے بچاتے اپنی صحت داؤ پر لگا دیں۔

ایسے معاشرے میں ترقی صرف خواب بن جاتی ہے، جب تک صحت کے بارے میں سنجیدہ شعور نہ بیدار کیا جائے۔

یہی مقصد ہمارا ہے: صحت کی آگاہی عام کرنا۔
کیونکہ آگاہی ہی علاج سے بہتر ہے۔

07/05/2025

کہروڑ پکا اور گردو نوا ح میں کسی بھی علاقے سے فری نارمل ڈلیوری کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
03084755925
کوالیفائیڈ ایل ایچ وی ہسپتال میں 24 گھنٹے موجود ہوگی
پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فری ڈلیوری فری ادویات فری آاغوش پروگرام والے پیسے بھی ملیں گے ..

Eid Mubarak
30/03/2025

Eid Mubarak

Address

Ada Chowki Masti Khan
Kahror Pakka

Telephone

+923084755925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shamim Hospital and Surgical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shamim Hospital and Surgical Complex:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category