Khidmat Medical Emergency Unit - Kala Dub

Khidmat Medical Emergency Unit - Kala Dub اب آپ کے اپنے علاقےکالاڈب میں میڈیکل ایمرجنسی یونٹ ،جس میں ماہر عملہ 24/7 آپ کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

OPD Timing 9am to 5 pm
30/08/2023

OPD Timing 9am to 5 pm

اب آپ کے اپنے علاقہ کالا ڈب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ میں ختنے (circumcision) کرنے کی سہولت میسر ہے__او-پی-ڈی ٹائم صبح 9...
23/08/2023

اب آپ کے اپنے علاقہ کالا ڈب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ میں ختنے (circumcision) کرنے کی سہولت میسر ہے__

او-پی-ڈی ٹائم صبح 9 سے شام 5 بجے

میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں 24/7 تشریف لائیں

Khidmat Medical Emergency Unit Kaladabخدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈبمورخہ 29 جون 2023 بروز جمعرات عید کے اس پر مسرت دن...
28/06/2023

Khidmat Medical Emergency Unit Kaladab
خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب
مورخہ 29 جون 2023 بروز جمعرات عید کے اس پر مسرت دن بھی خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا سٹاف ایمرجنسی کی سہولت مہیا کرنے کے لیے میسر ہو گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں تشریف لائیں۔ شکریہ
رابطہ نمبر:

03169361667
03408007408
رابطہ برائے ہوم سروس فار Treatment:واٹس ایپ
03115893824

جناب محترم محمد مقصود صاحب(چئیرمین) پلاہل کلاں ٹلے پار والوں نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے ایک عدد(1)  آکسی...
27/06/2023

جناب محترم محمد مقصود صاحب(چئیرمین) پلاہل کلاں ٹلے پار والوں نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے ایک عدد(1) آکسیجن سلنڈر عطیہ کیا۔ جناب محترم چئیرمین محمد مقصود صاحب کی چھوٹی بچی عائزہ مقصود طویل علالت کے بعد چند ماہ قبل وفات پاگئ تھیں ۔ جن کے ایصال ثواب کے لیے ایک عدد سلنڈر عطیہ کیا گیا ہے۔ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین صبر عظیم دے۔ امین۔

14/06/2023

محلے کے میڈیکل سٹور سے علاج کروانا –

پچھلے دنوں ایک دوست کے چچا کا انتقال ہوا- مرحوم کی عمر تقریبا پچپن برس تھی – مرحوم بطاہر ایک تندرست انسان تھے- ان کو ڈاکٹروں کے پاس جانے سے چڑ تھی-
وہ ہر چھوٹی موٹی بیماری کے لیے اپنے محلے کے میڈیکل سٹور والے سے دوا لیتے تھے – اور کہتے تھے یہ میڈیکل سٹور والا بہت ماہر ہے – ڈاکٹر سارے فراڈ ہیں – بھاری فیس لیکر وہی دوا لکھتے ہیں جو میڈیکل سٹور والا بغیر فیس کے دیتا ہے – تو میں خوامخوہ ڈاکٹر کو فیس کیوں دوں –
پچھلے دنون ان کو سینے میں معدے کے اوپر تکلیف محسوس ہوئ – حسب معمول اپنے میڈیکل سٹور والے کے پاس چلے گئے ـ سٹور والے نے انہیں تسلی دی اور کہا ہاضمے کی شکایت لگ رہی ہے- اومیپرازول کھا لیں ٹھیک ہو جائے گا –
موصوف نے دوا لی اور سو گئے – تین چار گھنٹے بعد افاقہ نہیں ہوا تو دوبارا میڈیکل سٹور والے کے پاس چلے گئے – انہون نے فرمایا یہ دوا اثر کرنے مین تھوڑا وقت لیتا ہے – اپ میو کین کی شربت لے لیں اس سے بہتر ہوگا – موصوف نے میوکین کی شربت لی اور آرام آنے کا انتظار کرتے رہے- یوں اٹھ گھنٹے گزر گئے –
تکلیف مین اضاٖفہ ہوا اور مریض کو ہسپتال لے جایا گیا- ای سی جی کرنے پر پتہ چلا کہ بہت شدید قسم کا ہارٹ اٹیک آچکا ہے – اور دیر ہونے کی وجہ سے دل کی خون کی نالیوں کو ٖفوری کھلنے والی انجکشن بھی شاید اثر نہ کرے- مریض ایک دن آئی سی یو میں رہے اور انتقال کر گئے –

اس طرح کی کئ مثالیں ہمیں روز روز ملتی ہیں – جہاں مریض تشخیص دیری یا غلط دوا دینے کی وجہ سے مرض بگڑ جاتی ہے –

بے شک موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر مذہب نے خودکشی کو بھی حرام قرار دیا ہے –

میڈیکل سٹور والے سے علاج کروانا ایسا ہے جیسے ایئر لائن کا ٹکٹ بیچنے والا کیشیر جہاز چلائے – کیا اپ ایسے جہاز میں سفر کرنا پسند کرینگے جس کو ٹکٹ بیچنے والا کلرک چلا رہا ہے – اگر نہیں تو پھر اپنٰی صحت کے ساتھ کیوں کھیل رہے ہیں – نویں فی صد میڈیکل سٹور میں تو فارمیسسٹ بھی نہیں ہوتا – زیادہ تر سیلز مین ہوتے ہیں – مستند ڈاکٹر تو دور کی بات –
پچھلے سال ایک ایسے صاحب سے ملاقات ہوی جو جوڑوں کے لیے این ایس ایڈ بغیر ڈاکڑر کے نسخے کے لینے کی وجہ سے گردے فیل کر بیٹھے – ہر نزلہ زکام اور موشن کے لیے طاقتور اینٹی بائیوٹک بچوں کو ایسے دیے جاتے ہیں جیسے چاکلیٹ ہوں –
ہاں یہ ماننے والی بات ہے کہ بہت سارے نام نہاد ڈاکٹرز بھی ایسا کرتے ھیں لیکن پھر بھی میڈیکل سٹور والے ڈاکٹر سے بچ کے رھیں۔

ھمیشہ مستند ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو ہی چیک اپ کرواہیں۔
محفوظ رہیں
صحت مند رہیں۔

مورخہ 27 مئی 2023 کو محترم جناب چوہدری محفوظ صاحب، ان کے صاحبزادے جناب محترم چوہدری رمیض محفوظ اور ان کے ساتھیوں نے محتر...
30/05/2023

مورخہ 27 مئی 2023 کو محترم جناب چوہدری محفوظ صاحب، ان کے صاحبزادے جناب محترم چوہدری رمیض محفوظ اور ان کے ساتھیوں نے محترم جناب چوہدری محمد رمضان صاحب کے ہمراہ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا۔اورخدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کے ہونہار ڈاکٹر جناب محترم ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب سے ملاقات کی
جناب محترم چوہدری محمد رمضان صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کرایا اور مختلف سہولیات پر بریفنگ دی۔ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں نو تعمیر کردہ عمارت کا معائنہ کیا گیا اور سہولیات پر تسلی کا اظہار کیا۔
محترم جناب چوہدری محمد رمیض صاحب اور ان کی سالی محترمہ ناہید اختر صاحبہ نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے ایک لاکھ بیاسی ہزار چار سو روپے(182400) کا عطیہ کیا ہے۔۔

مورخہ یکم مئی 2023 کو محترم جناب چوہدری پاپا لیاقت علی صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا۔ محترم جناب ...
02/05/2023

مورخہ یکم مئی 2023 کو محترم جناب چوہدری پاپا لیاقت علی صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا۔ محترم جناب لیاقت صاحب نے خدمت انتظامیہ کے چئیرمین جناب امجد محمود صاحب، سپر وائز خدمت انتظامیہ جناب چوہدری محمد سفیر صاحب ، خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے ڈاکٹر جناب محترم ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب اور سٹاف سے ملاقات کی۔ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں دی جانے والی سہولیات پر تسلی کا اظہار کیا ۔ جناب محترم چوہدری لیاقت علی صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے 25000 کی ڈونیشن دی اور آئندہ بھی خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مورخہ یکم مئی 2023 سے محترم جناب ڈاکٹر محمد ندیم اکرم صاحب ( M. B. B. S, R. M. P)اور محترمہ ڈاکٹر رخما وحید صاحبہ( M B.B...
01/05/2023

مورخہ یکم مئی 2023 سے محترم جناب ڈاکٹر محمد ندیم اکرم صاحب ( M. B. B. S, R. M. P)اور محترمہ ڈاکٹر رخما وحید صاحبہ( M B.B.S,R.M.P)مریضوں کا باقاعدہ چیک اپ کریں گے۔
OPD TIMING:
مریضوں کے چیک اپ کے لیے او۔ پی۔ ڈی اوقات کار صبح 09 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔ مریض چیک اپ کے لیے یا مشورے کے لیے اوقات کار کی پابندی کریں۔
Emergency:
ایمرجنسی کی صورت میں خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے ڈاکٹر صاحبان اور سٹاف ۲۴/۷ موجود ہوں گے۔ شکریہ

19/04/2023

مورخہ 10 اپریل 2023 کو محترم جناب شاہد شبیر مغل
صاحب پلاہل خورد( جندہ) حال مقیم امریکہ والوں نےخدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیےپچاس ہزار (50000) روپے ڈونیشن دی۔
جناب شاہد شبیر صاحب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے مستقل ڈونر ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے ساتھ منسلک ہیں۔ جناب شاہد شبیر صاحب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے اپنا مالی تعاون کرتے رہتے ہیں۔ اللہ پاک ان کا ہدیہ اپنی بارگاہ میں قبول فرماے ۔ امین۔

Kindly Share With Others Also... Thanks
22/03/2023

Kindly Share With Others Also... Thanks

مورخہ 16مارچ 2023 کو محترم جناب امجد سلطان صاحب پلاہل کلاں بلہ موڑہ(حال مقیم انگلینڈ) والوں نے  جناب محترم محمد ظفر صاحب...
17/03/2023

مورخہ 16مارچ 2023 کو محترم جناب امجد سلطان صاحب پلاہل کلاں بلہ موڑہ(حال مقیم انگلینڈ) والوں نے جناب محترم محمد ظفر صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا۔ جناب محترم امجد سلطان صاحب نے ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب اور سٹاف سے ملاقات کی اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کی میل اور فی میل وارڈز کا بغور معائنہ کیا۔ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں موجود
لیبر روم
کانفرنس روم
لیبارٹری اور
ایکسرے روم
کا وزٹ کیا جن کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ مشینری کا سیٹ کرنا ابھی باقی ہے۔
جناب محترم امجد سلطان صاحب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے ایک اہم ڈونر ہیں جو خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے تعاون کرتے رہے ہیں اور انہوں نے مزید تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مورخہ 14مارچ 2023 کو محترم جناب انجینئر عبدالروف صاحب کالاڈب (حال مقیم یو-کے) اور جناب محمد خالد صاحب نے خدمت میڈیکل ایم...
16/03/2023

مورخہ 14مارچ 2023 کو محترم جناب انجینئر عبدالروف صاحب کالاڈب (حال مقیم یو-کے) اور جناب محمد خالد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا۔
جناب محترم انجینئر عبدالروف صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کی مین بلڈنگ اپنی نگرانی میں تعمیر کروائی تھی۔
خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں حالیہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
جناب محترم عبدالروف صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے ڈاکٹر جناب ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب اور ان کے آل سٹاف سے سے ملاقات کی۔

مورخہ 07 مارچ 2023 کو محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب کے بہت ہی قریبی دوست جناب محترم عمران صاحب ڈڈیال (حال مقیم انگلی...
08/03/2023

مورخہ 07 مارچ 2023 کو محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب کے بہت ہی قریبی دوست جناب محترم عمران صاحب ڈڈیال (حال مقیم انگلینڈ) اور محترم جناب شہزاد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا ہے۔ مہمانوں نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے سٹاف سے ملاقات کی اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں دی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں دی جانے والی سہولیات پر مہمانوں نے تسلی کا اظہار کیا ہے۔
جناب محترم عمران صاحب اور جناب محترم شہزاد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کو عوام کالاڈب و گردونواح کے لیے ایک بہت بڑی سہولت قرار دیا اور خدمت انتظامیہ اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے سٹاف کی کوششوں کو سراہا ہے جو دن رات خدمت انسانیت میں کوشاں ہیں۔
جناب محترم چوہدری غفارت شاہد صاحب، جناب عمران صاحب اور جناب محترم شہزاد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے سٹاف کے ردِعمل اور ان کے اٹیٹیوڈ کے بارے میں رائے دریافت کی۔ مہمانوں نے فی میل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخما وحید سے ملاقات کی ۔
ہم جناب محترم چوہدری غفارت شاہد صاحب اور ان کے بہت ہی قریبی دوست جناب محترم چوہدری عمران صاحب کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کی ترقی کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔

مورخہ 17 فروری کو وزیر صحت آزاد حکومت کشمیر محترم جناب انصر   ابدالی صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کی...
19/02/2023

مورخہ 17 فروری کو وزیر صحت آزاد حکومت کشمیر محترم جناب انصر ابدالی صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا ۔
محترم جناب انصر ابدالی صاحب کے ہمراہ جناب محترم ڈاکٹر نصراللہ صاحب(ایم-ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کوٹلی)،ایم-ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چرہوئی، ڈرگ انسپکٹر صاحب، محترم جناب غفارت شاہد صاحب (ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل پرائی)،محترم جناب محمد معروف صاحب (ممبر لوکل کونسلر یونین کونسل پرائی) اور کافی سارے افسران تھے۔ محترم جناب انصر ابدالی صاحب کی ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب(ایم۔بی۔بی۔ایس،آر-ایم-پی) سے خصوصی ملاقات کی اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب پر بریفنگ لی۔محترم جناب انصر ابدالی صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کو عوام کالاڈب اور گردونواح کے لیے صحت کا ایک بہترین مرکز قرار دیا اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے بہت جلد ایک عدد ایمبولینس دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہم محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب اور محترم جناب چوہدری محمد معروف صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے محترم جناب انصر ابدالی صاحب،محترم جناب نصراللہ صاحب کو خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے دورے پر مدعو کیا۔
آپ کی محنت کو آپ کی لگن کو،آپ کی کوششوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ جیسے نوجوانوں اور بیرون ملک مقیم افراد کے تعاون سے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب دن بدن ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا آل سٹاف اپنی محنتوں اور صلاحیتوں سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور انشاللہ بہت جلد خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں لیب،ایکسرے،گائنی/ڈلیوری کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔انشااللہ

مورخہ 17جنوری 2022 کو محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب نے جناب ماسٹر محمود صاحب دڈجن والوں کے ہمراہ خدمت میڈیکل ایمرجنس...
17/01/2023

مورخہ 17جنوری 2022 کو محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب نے جناب ماسٹر محمود صاحب دڈجن والوں کے ہمراہ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا۔
جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کی مزید ترقی اور بہتری کے لیے ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب سے تفصیلی گفتگو کی اور مفید معلومات حاصل کی تا کہ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کی ترقی کے لیے محتلف اقدامات کیے جا سکیں۔

07/01/2023

Dr Farrukh Shoukat sb (MBBS,RMP Mohi Ud Din Teaching Hospital and Mayo Hospital Lahore)
اب آپ کے اپنے علاقے میں موجود صحت عامہ کا بہترین مرکز خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالا ڈب میں اب بروز ہفتہ شام سے بروز سوموار کی شام تک مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
OPD Time:09am to 05pm
after 5pm all emergencies will be attended till 5am
مذید معلومات کے لیے درج زیل نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔شکریہ
0340-8007408
0316-9361667

مورخہ 18 دسمبر 2022 کو محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا ۔ جناب محترم غف...
18/12/2022

مورخہ 18 دسمبر 2022 کو محترم جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا ۔
جناب محترم غفارت شاہد صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں موجود تعمیری کام وارڈز(رہائشی کمرہ، ایکسرے روم، لیبارٹری،کانفرنس روم،لیبرروم) مکمل ہو چکی ہیں ان کا بغور جائزہ لیا ۔

خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب عوام کالاڈب و گردونواح کے لیے صحت عامہ کا ایک بہترین مرکز ہے جہاں پر کافی سہولیات دی جا رہی ہیں ۔ خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں تجربہ کار ڈاکٹر صاحبان ( ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب اور ڈاکٹر رخما وحید صاحبہ ) اور سٹاف اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب انسانیت کی خدمت میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔
بہت جلد لیبارٹری،ایکسرے روم، لیبر روم(گائنی وارڈ) کو قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جناب چوہدری غفارت شاہد صاحب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے بنیادی ڈانیٹرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کے لیے پہلے بھی کافی ڈونیشن کی ہے اور آئندہ بھی مالی تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جناب محترم چوہدری غفارت شاہد صاحب انسانیت کا دکھ درد رکھتے ہیں اور انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

مورخہ 07 دسمبر 2022 کو محترم جناب خالد محمود صاحب ( Press Special Correspondent Jung group) اور جناب محمد تنویر صاحب نے ...
07/12/2022

مورخہ 07 دسمبر 2022 کو محترم جناب خالد محمود صاحب ( Press Special Correspondent Jung group) اور جناب محمد تنویر صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کا دورہ کیا
جناب محترم محمد سفیر صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ محترم جناب خالد محمود صاحب نے ڈاکٹر ندیم اکرم صاحب(M.B.B.S, R.M.P) اور سٹاف سے ملاقات کی۔

جناب محمد سفیر صاحب نے مہمانوں کو خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں جاری تعمیری کام کا دورہ کرایا جو کہ تقریباً مکمل ہو چکا ہےاب خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب میں لیبارٹری ،ایکسرے روم،لیبر روم(نارمل ڈلیوری) کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
خالد محمود صاحب نے خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کو کالاڈب و گردونواح کی عوام کے لیے ایک نعمت قرار دیا ہے جہاں پر 24 گھنٹے انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹر صاحبان اور سٹاف تگ و دو کر رہے ہیں۔
خدمت میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کالاڈب کی ترقی اور کامیابی کے لیے خدمت چیریٹی (انگلینڈ) اور خدمت انتظامیہ (کالاڈب) دن رات محنت کر رہے ہیں۔

Address

Kala Dab

Telephone

+923169361667

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khidmat Medical Emergency Unit - Kala Dub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Khidmat Medical Emergency Unit - Kala Dub:

Share

Category