24/12/2025
!
1. ؟
آج سے کچھ عرصہ قبل میں نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ جب ہمیں کسی انسان کی دواء مل جائے تو....
اس دواء کو لوپوٹینسی سے ہائی پوٹینسی تک کس طرح، کس مقدار میں، کتنے دن کتنا دینا ہے، اور پوٹینسی کو کیسے بڑھانا ہے؟
میں نے یہ سوال بہت سے ڈاکٹروں سے پوچھا مگر ہومیوپیتھک ڈاکٹر کو یہ تک معلوم نہیں تھا کہ 10M بڑی پوٹینسی ہے یا، CM بڑی ہے.
پھر میں نے پاکستان کے ایک بہت ہی معروف ترین ڈاکٹر سے یہ سوال کیا تو اس نے کہا کہ۔۔۔
پہلے 200
پھر دوسرے دن 1M
پھر 5 دن بعد 10M
پھر ایک ہفتہ بعد CM دینی ہے. مگر یہ درست طریقہ کار نہیں.
ہومیوپیتھک اصولوں کے بالکل خلاف ہے. پوٹینسی کے بارے اتنی لاعلمی دیکھنے کے بعد محسوس کیا کہ اس معمہ کو خود ہی حل کر نا پڑے گا۔
اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے بہت سے ہومیو ڈاکٹر سے ملاقات کی اور ان سب نے مجھ سے پوٹینسی کے بارے یہ سوال کیا کہ ہم نے کس جگہ لو اور کس جگہ ہائی پوٹینسی استعمال کرنی ہے؟
میں نے پھر ان کو جواب دیا.
کہ کیس ٹیکنگ اور مجموعی علامات کے مطابق دواء کے انتخاب کے بعد دواء کی پوٹینسی اور اس کو درجہ بدرجہ ہائی کرنے کا مسئلہ اکثر ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹ کو پیش آتا ہے.
اس لئے میں اپنے ذاتی تجربات کی روشنی یہ مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں.
ان شاء اللہ یہ مضمون پوٹینسی کے انتخاب اور اس کو درجہ بدرجہ ہائی کرنے میں انتہائی مفید اور کار آد ہوگا.
2.۔۔ قوت کے اعتبار سے ہومیوپیتھک پوٹینسیز کتنی قسم کی ہیں؟
پوٹینسی دو قسم کی ہیں.
(لو پوٹینسی) + (ہائی). 30 اور 200 لو پوٹینسی ہیں.
اور
1M،10M, 50M اور CM،DM, MM
ہائی پوٹینسی ہیں.
بالترتیب یہ بنتی ہیں:-
30
200
1000 (1M)
10000 (10M)
50000 (50M)
100000 (CM)
500000 (DM)
1000000 (MM)
3.۔۔۔ کون سی پوٹینسی کتنا عرصہ تک اثر کرتی ہے؟
ہر پوٹینسی کے اثر کی ایک مدت معین ہے. ہر طاقت اپنی مدت تک اثر کرتی ہے. اس سے آگے نہیں جاتی اور نہ ہی اس سے پیچھے رہتی ہے.
وہ مدت کچھ اس طرح ہے.
30 کا ایک قطرہ 3 گھنٹہ میں اپنا عمل اور رد عمل کر کے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے.
200 پوٹینسی کا ایک قطرہ 24 گھنٹوں میں اپنا عمل اور در عمل کر کے ختم ہوجاتا ہے.
اور 1M کا ایک قطرہ 5 دن میں اپنا اثر مکمل کر کے ختم ہو جاتا ہے.
اور 10M کے ایک قطرہ کا اثر 28 دن رہتا ہے.
اور 50M کے ایک قطرے کا اثر 3 ماہ سے زیادہ عرصہ تک رہتا ہے.
اور CM کے ایک قطرہ جب مریض کی زبان پر رکھا جاتا ہے تو اس کا اثر 6 ماہ سے زیادہ عرصہ تک رہتا ہے.
اور DM اور MM کے بارے میں میرا کو تجربہ نہیں. نہ ہی کبھی یہ پوٹینسی استعمال کی ہے.
4.۔۔۔ دواء کتنی مقدار میں دینی چاہئے؟
اگر آپ نے مریض کی مزاجی دواء تلاش کر لی ہے اور آپ کا انتخاب بالکل ٹھیک ہے تو سب سے بہترین اور عمدہ طریقہ یہ ہے کہ اس دواء کی ہر پوٹینسی کو صرف ایک دو یا حد تین قطرے کی مقدار میں دینا چاہئے. میں ہر پوٹینسی کا ایک وقت میں صرف ایک ہی قطرہ دیا کرتا ہوں۔
یہ بات یاد رکھنا کہ اگر مریض کا رد عمل کمزور ہوا اور آپ نے دواء کو زیادہ مقدار میں دے دیا جیسا کہ 1M کے 10 ،12 قطرے دے دئے تو عموما پرؤونگ شروع ہو جائے گی. مریض شفاء کی بجائے مزید بیمار ہونا شروع ہو جائے گا. ہاں اگر مریض کا رد عمل مضبوط ہوا تو وہ 1M کے 5.6 قطرے برداشت کر لے گا اور پرؤونگ نہیں ہوگی. ہاں اگر مضبوط رد عمل والے کو بھی آپ نے 1M کی ایک دفع میں بہت زیادہ مقدار دی تو پرؤونگ شروع ہو جائے گی، اور بیماری پہلے سے 20 گنا زیادہ ہو جائے گی.
5.۔۔۔ دواء کتنی عرصہ بعد ریپیٹ کرنی چاہئے۔
جب تک پہلے قطرے کا عمل پورا نہ ہوجائے اور وہ جسم سے ختم نہ ہو جائے اس وقت تک دوسرا ڈوز نہیں دینی چاہئے. بلکہ مزید بھی کچھ وقت کا ساتھ اضافہ کر دینا چاہئے. بہتر یہ ہے کہ جتنا وقت دواء کے اثر میں گزرا ہے اتنا یا اس سے ڈبل وقت ساتھ اور ملا لیں.
30 پوٹینسی کا اثر 3 گھنٹہ میں مکمل ہو جاتا ہے. آپ تین گھنٹہ ساتھ اور ملا لیں. جب پہلے قطرے کو دئے 6 گھنٹے ہو جائیں تو دوسرا قطرہ دے سکتے ہیں.
اس طرح صبح دوپہر شام ایک ایک قطرہ. اس کا مطلب یہ ہے کہ 30 گھنٹوں کے حساب سے چلتی۔
200 پوٹینسی کا اثر 24 گھنٹوں میں مکمل ہو جاتا ہے. آپ ساتھ 24 یا 48 گھنٹے مزید ملا لیں.
اس طرح ایک یا دو دن کے وقفہ سے 200 پوٹینسی کا ایک ایک قطرہ دیں. یعنی اگر آج ایک قطرہ دیا ہے تو کل اور پرسوں کا ناغہ کر کے ترسوں دوسرا قطرہ دیں.
اس کا مطلب یہ ہے کہ 200 دنوں کے حساب سے چلتی ہے.
اور 1M پوٹینسی کا اثر 5 دن میں مکمل ہو جاتا ہے. آپ 5 یا 10 دنوں کا وقفہ کر لیں. اس طرح دوسری خوراک 10 یا 15 دن بعد دیں. یعنی 1M پوٹینسی ویکلی چلتی ہے.
اور 10M کے ایک قطرے کا اثر 28 دن رہتا ہے. پہلا ماہ مکمل ہونے کے بعد مزید 2 ماہ انتظار کریں. اگر ضرورت ہو تو دوسری خوراک دیں. یعنی 10M پوٹینسی منتھلی چلتی ہے.
اور 50M کے ایک قطرے کا 3 ماہ اور CM پوٹینسی کا 6 ماہ تک رہتا ہے. یہ دونوں بہت بڑی پوٹینسی ہیں. ان کو ریپیٹ کرنے کی بالکل ضرورت نہیں پڑتی. اگر دواء بالمثل ہوئی تو تمام تر تکلیفات کو ختم کرنے کے لئے دونوں میں سے کسی ایک پوٹینسی کا ایک قطرہ ہی کافی ہوگا.
نوٹ:-۔۔
پہلی تین پوٹینسی(30،200،1M) کو پانی میں ملا کر دینا زیادہ اچھا ہے. دوسری تین پوٹینسیز (10M, 50M،CM) کو پانی میں ملا کر نہیں دے سکتے وہ اثر نہیں کرتیں بلکہ ڈالیکٹ زبان پر ڈالیں یا پلاسبو پر ڈال کر دیں. میں نے دو تین مریضوں کو 10M پوٹینسی کا جب ایک قطرہ پانی میں ڈال کر دیا تو بالکل اثر نہ ہو پھر جب زبان پرڈالا تو اثر ہوا. ان میں ایک سلفر 10M،دوسری مرک سال 10Mاور تیسری سٹافی10M تھی.
6.۔۔۔ حاد امراض میں سب سے عمدہ ترین پوٹینسی 30 اور 200 ہے۔
سب سے اہم اور ضروری یہ بات ہے کہ کلینک پر ہمیشہ 2 قسم کے کیسز آیا کرتے ہیں. حاد اور مزمن.
حاد امراض سے مراد یہ ہے کہ جن کی شروع ہوے کچھ گھنٹے یا چند دن ہوے ہوں. جیسا کہ مریض آ کر کہتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب مجھے صبح سے پیٹ درد ہو یا کل شام سے بخار ہے یا دو دن سے قے لگی ہے یا 3 دن سے دانتوں میں درد ہے یا ایک ہفتہ سے شدید بخار ہے یا دوپہر سے بہت بے چینی محسوس ہو رہی ہے یا دو دن سے سری ہے یا صبح سے درد سر ہو رہا ہے. ان امراض کو حاد یا اکیوٹ امراض کہا جاتا ہے.
حاد اور روز مرہ کی چھوٹے کیسز جیسا کہ بخار، قے، موشن، دردسر، چوٹ اور درد دانت وغیرہ. میں عموما 30 اور 200 کافی ہے. اوپر والی پوٹینسیوں کی بالکل ضرورت نہیں. اگر دواء کا انتخاب درست ہوا تو ان سے ہی باذن اللہ شفاء ہو جائے گی.
اگر 30 دینی ہے تو چار قطرے کافی ہوں گے. چار پلاسبو لیں. ان پر 30 پوٹینسی کے چار قطرے ڈال کر دے دیں. صبح دوپہر شام ایک ایک گولی کھانے کی ہدایت کر دیں.
اگر 200 پوٹینسی دین ہے تو اس کا ایک قطرہ ہی کافی ہوگا.
نوٹ:-
میری یہ نصیحت یاد رکھنا کہ 10M اور ہائی پوٹینسی کو حاد امراض میں بالکل استعمال نہ کرنا. یہ بہت بڑی طاقتیں ہیں. بعض دفع دواء کا انتخاب غلط ہونے کی وجہ سے مریض کی تکلیف زیادہ بھی ہو سکتی ہے. دوسری بات یہ ہے کہ حاد امراض چند گھنٹھوں یا ایک دو دن میں مکمل ختم ہو جاتا کرتی ہیں. ان کے لئے وہ پوٹینسی دیں جس کا اثر چند گھنٹوں یا دنوں کے لئے ہو. 10M کے ایک قطرے کا اثر 28 دن رہتا ہے. اتنا لمبا اثر کرنے والی پوٹینسی کی حاد امراض میں بالکل ضرورت نہیں ہے. مریض کسی بڑی مصیبت میں بھی پڑ سکتا ہے.
باقی رہی 1M پوٹینسی تو اس کے بارے تین باتیں یا رکھیں.
اول یہ کہ حاد امراض میں یہ پوٹینسی بڑی ہونے کی وجہ سے ضروری نہیں ہوتی کیوں کہ جب چھوٹی پوٹینسی سے مرض بالکل ختم ہو تو بڑی پوٹینسی دینے کی ضرورت نہیں.
دوسری بات یہ کہ کچھ ادویہ ایسی ہیں جن کی 1Mپوٹینسی زیادہ اچھا ریزلٹ نہیں دیتی خاص کر بخار کی تمام ادویہ جیسا کہ کولوسنتھ، کیفر، وریٹرم، ایلم سیپا، برائی اونیا، رسٹاکس، بیلاڈونا، بپٹیشیا،نیٹرم میور، جیلیسمیم، ہیپر سلف. اور کیپسیکم وغیرہ. اگر شدید بخار میں یہ ادویہ بڑی طاقت میں دی جائیں تو اچھا نتیجہ نہ دیں گیں. ان کی 30 اور 200 پوٹینسی بہترین ریزلٹ دیتی ہیں.
تیسری بات یہ کہ حاد امراض میں 30 اور 200 مضر اثرات مرتب نہیں کرتی مگر بعض اور 1M کچھ مضر اثر کر جاتی ہے. نمونے کے طور پر میں اپنے ذاتی دو کیسز ذکر کرتا ہوں.
ایک سالہ بچی کو بخار ہوا. علامات کے مطابق چائنا دواء بنی. میں نے اسے چائنا 1M کا ایک قطرہ دیا. 12 گھنٹے میں مکمل بخار اترنے کے بعد اسے شدید کھانسی شروع ہو گئی. اس لئے کہ چائنا دواء نے جگر میں گرمی زیادہ کر دی. اس گرمی سے بچی کو کھانسی شروع ہو گئی. میں نے فورا اس کھانسے کو روکنے کے لئے سلفر 200 کا ایک قطرہ دیا. بچی 10 منٹ میں ٹھیک ہو گئی. اس کے بعد میں نے کسی قسم کے بخار میں کبھی بھی ہائی پوٹینسی نہیں دی.
ایک 2 سال بچے کو موشن لگے علامات کے مطابق کیمفر دواء بنی. میں نے کیمفر 1M کا صرف ایک قطرہ دیا. موشن تو ختم ہو گئے مگر بےچینی پیدا ہوگئی. پھر سلفر 200 سے بے چینی ختم کرنی پڑی.
7.۔۔۔ کیا مزمن کیسز میں ہائی پوٹینسی کا استعمال ضروری ہے؟
میں کافی ماہ سے یہ تحقیق کر رہا تھا کہ کیا ڈاکٹر جے ٹی کینٹ کی یہ بات ٹھیک ہے کہ جب تک آپ مزمن کیس میں دواء کو لو سے ہائی پوٹینسی تک استعمال نہیں کرتے اس وقت تک مریض مکمل شفاء یاب نہیں ہوتا.
تحقیق مکمل ہوئی. یہ بات بالکل درست ہے. مگر اس سے ٹائیفائیڈ کے مریض ممتاز ہیں. وہ صرف لو پوٹینسی سے ہی مکمل شفاء یاب ہوجاتے ہیں. جیسا کہ بپٹیشیا، میورٹیکم ایسڈم، سنگونیریا، اور چائنا ہے.
یہ تحقیق لیکسس، کونیم، سورینم، سٹافی، میڈورینم، آرسینک، میورٹیکم ایسڈ، سینگونیریا، بپٹیشیا کے مزمن مریضوں پر کی ہے.
مزمن کیسز میں لو پوٹینسی سے ہائی پوٹینسی تک دواء کو استعمال کرنا ضروری ہے ورنہ شفاء کلی حاصل نہ ہو گی. مزمن کیسز میں لو پوٹینسی سے ہائی پوٹینسی تک استعمال کرنے کا یہ طریقہ کار یہ ہے کہ تمام کیسز کو 200 سے شروع کریں اور CM تک جائیں. مگر
8.۔۔۔ مزمن کیسز میں لو سے ہائی پوٹینسی استعمال کرنے کا طریقہ!
پہلا قسم حاد یعنی اکیوٹ کیسز کا ذکر ہوچکا. اب دوسری قسم مزمن یعنی کرانک کیسز کا ذکر کرتا ہوں.
مزمن (کرانک) امراض سے مراد وہ امراض ہیں جو کئیں ہفتوں، مہینوں یا سالوں پرانے ہوں جیسا کہ مریض یہ کہتا ہے کہ مجھے 20 سال سے چکر آنے کا مسئلہ ہے یا 10 سال سے قبض ہے یا 15 سال سے بواسیر ہے یا 30 سال سے کندے میں درد ہے یا 2 سال سے ڈپریشن ہے یا 6 ماہ سے گردوں میں درد ہے وغیرہ.
آپ مزمن امراض کے علاج ہمیشہ 200 سے شروع کریں. 10M یا CM تک لے کر جائیں.
مزمن کیس کی شروعات کے لئے سب سے بہتریں پوٹینسی 200 ہے. اس کے بعد 1M پھر 10M پھر CM دینی چاہئے.
انسانی جسم کے مختلف قسم کے ریشے ہیں. مزمن کیسوں میں بیماری انسان کے تمام ریشوں تک پہنچ چکی ہوتی ہے. ہر پوٹینسی محدود ریشوں سے بیماریوں کو ختم کرتی ہے. جب ایک پوٹینسی اپنے ریشوں سے بیماریوں کو ختم کر دیتی ہے تو اثر کرنا بند کر دیتی ہے.پھر اس سے آگے والی پوٹینسی کی باری آتی ہے. جن بیماریوں کو اس پوٹینسی سے ختم کیا تھا وہ پھر سے ظاہر ہونا شروع کر دیتی ہے. اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب اس سے بڑی طاقت کی ضرورت ہے.
مثلا:-
آپ کے پاس ایک مریض آیا. آپ نے مکمل کیس ٹیکنگ کر کے اس کی مزاجی دواء ہاءیڈروفوبینم کا انتخاب کیا. آپ نے اسے 200 کا ہر روز ایک قطرہ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی. اس نے 7 دن استعمال کرنے کے بعد کہا کہ مجھے تھوک آنا بند ہوگی ہے اور ٹانگوں کا درد بھی ختم ہو گیا ہے. وہ دواء کو اسی طرح 16 دن استعمال کرتا رہا. جب 14 دن پورے ہوے تو اس نے آپ سے کہا کہ جو تکلیفات اس دواء سے ختم ہوئی تھیں وہ پھر سے شروع ہو گئیں ہیں. تھوک اور درد بھی شروع ہو گیا. اس کا مطلب یہ ہے کہ ہائیڈروفوبینم 200 نے اپنا اثر مکمل کر دیا ہے. اب جسم کی طاقت دواء کی طاقت سے زیادہ ہو چکی ہے. اب 1M کی ضرورت ہے. جب آپ نے 1M کا ایک قطرہ مریض کے زبان پر رکھا تو 24 گھنٹوں تک مریض کی تمام تر علامات ختم ہو کر جسم کی طاقت ہزار کی طاقت کی طرف جانا شروع کر دے گی. پھر جب ون ام پوٹینسی اپنے محدود ریشوں سے امراض اور تکلیفات ختم کر دے گی تو اثر کرنا بند کر دے گی. اس دواء کی وجہ سے مریض کی طاقت ہزار کی طاقت سے زیادہ ہوگئی. پھر سے دماغی اور جسمانی تکلیفات جو 1M کی پوٹینسی میں ختم ہوئی تھیں وہ شروع ہوگئی. اب مریض کو 10M کی ضرورت ہے. جسم یہ کہہ رہا ہے کہ اب میری طاقت دواء کی طاقت سے زیادہ ہو گئی ہے. اب بڑی طاقت لؤں. اس طرح پھر 10M دیں. جب اس کا اثر مکمل ہو جائے تو CM کا ایک قطرہ دے کر کیس کلوز کر دیں.
لو سے ہائی پوٹینسی کے بارے میں میں اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ 30 پوٹینسی مزمن کیسز میں صرف 4 دن تک کار آمد ہے. اس طرح کہ ہر روز صبح ایک ایک یا دو دو قطریں دیں. پھر 200 کی ضرورت پڑتی ہے.
اور 200 صرف 14 ڈوزز تک کار آمد ہے.14 ڈوزز سے یہ اپنے محدود ریشوں سے امراض کو ختم کر دیتی ہے. اس طرح کہ ایک یا دو دن کے ناغہ کے ساتھ کل 14 قطرے دیں. یہ 28 یا42 دنوں میں مکمل ہو جائیں گے. اگر مریض کا ردعمل کمزور ہو تو دو دن کا ناغہ کرنا ضروری ہوتا ہے.
اور 1M کی صرف چار ڈوزز کار آمد ہوا کرتی ہیں.اس طرح کہ اگر آج پہلا قطرہ دیا ہے تو 15 دن بعد دوسرا قطرہ دیں. پھر 15 دن کے بعد تیسرا قطرہ دیں. پھر 15 دن کے بعد چوتھا قطرہ دیں. اگر ان چار ڈوزز کے بعد بھی مریض کی کچھ تکلیفات یا علامات باقی ہے تو پھر 10M استعمال کروائیں.اگر علامات ختم ہو چکی ہیں تو کیس بند کر دیں. مریض کو اللہ حافظ کہیں. یہ بات یاد رکھنا کہ 1M کا کبھی بھی پانچواں قطرہ نہ دیں. اگر پانچواں قطرہ دیا تو پھر سے ختم شدہ علامات واپس آنے لگیں گیں. ان کو ختم کر نے کا واحد طریقہ صرف 10M ہے.
اور 10M کے صرف دو قطرے کافی ہوا کرتے ہیں. اس طرح کے دو یا تین ماہ کے وقفہ کے بعد ایک قطرہ دیں. کل 2 قطرے. یہ چار یا چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا. اکثر مزمن کیسز 10M پر مکمل ہو جایا کرتے ہیں. اوپر والی طاقتوں کی ضرورت نہیں پڑتی. میں اوپر والی طاقتیں بہت کم استعمال کرتا ہوں.
باقی رہی CM اور 50 M پوٹینسی تو اس کا کیس کے بالکل آخر میں ایک ہی قطرہ کافی ہے. اس کو دہرانے کی باکل ضرورت نہیں ہوا کرتی. میں کمزور رد عمل والے مریضوں کو کبھی بھی ہائی پوٹینسی نہیں دوں گا.
اہم نصیحت!
ہومیو پیتھک دواء کی ہائی پوٹینسی تلوار کی دھار ہے غلط وار سے ایسا آزار دیتی ہے جس کا چارا دشوار ہے. اس لئے کیس کی شروعات لوپوٹینسی سے کرنی چاہئے. اس لئے سب سے محتاط طریقہ کار یہ ہے کہ شروع میں ہی 10M وغیرہ ہائی پوٹینسی نہ دیں بلکہ مزمن کیس کو ہمیشہ 200 سے شروع کریں. اس لئے میں یہاں پر وائٹل فورس اور رد عمل کے اعتبار سے مریض تین قسم بنان کرتا ہوں.
مضبوط رد عمل والے. یہ لوگ پہلی دفع ہی ہائی پوٹینسی برداشت کر لیتے ہیں. ان کے سر فہرست نکس وامیکا، لیکسس، میڈورینم، آرسینک، پلاٹینم، فلورک ایسڈ اور ہائیڈروفوبینم آتے ہیں. اس طرح کے مزاج والے لوگوں کے کیس کو 1M سے شروع کیا جا سکتا ہے. مگر بہتر پھر بھی یہ ہے کہ کیس 200 سے شروع کیا جائے.
دوسری قسم معتدل اور نارمل رد عمل والے. عموما انسان معتدل رد عمل والے ہوتے ہیں. اکثر ہومیوپیتھک ادویہ اس قسم کی ہیں. یہ لوگ بھی پہلی دفع 1M برداشت کر سکتے ہیں.
تیسری قسم کمزوری رد عمل والے انسان. جیسا کہ سورائینم، زنکم، کاسٹیکم، فیرم میٹ، فیرم فاس، اور ایلومینا وغیرہ. ان سب کا رد عمل اس قدر کمزور ہوتا ہے کہ عموما 1M پوٹینسی کا ایک قطرہ بھی ان میں پرؤونگ شروع کر دیتا ہے. یہ پہلے سے زیادہ بیمار ہونا شروع ہو جاتے ہیں. یہ لوگ 1M کو بالکل برداشت نہیں کر سکتے. ان کے کیس کو 200 سے ہی شروع کیا جا سکتا ہے. 200 بھی دو دن کے وقفہ کے ساتھ شروع کریں. مثلا اگر آج 200 کا ایک قطرہ دیا ہے تو کل اور پرسوں کا ناغہ کریں پھر ترسوں دوسرا قطرہ دیں. کل 14 قطرے. اس طرح 42 دنوں میں 14 قطرے مکمل ہوں گے. اگر دواء کا انتخاب درست ہوا تو مریض 60% ٹھیک ہو جائے گا.
میں نے ایک مقام پر پڑھا تھا کہ شروع پریکٹس 30 اور 200 سے ہونی چاہئے. جب چند سال آپ کامیاب ڈاکٹر بن جائیں تو ہائی پوٹینسی کو ہاتھ لگائیں. میں نے پڑھا ہے کہ نیش لیڈر نے پریکٹس 30 اور نیچے والی طاقتوں سے شروع کی تھی. جب وہ کامیاب ڈاکٹر بن گیا تو 200 اور اوپر والی طاقتیں استعمال کرنے لگا. کالچیکم وہ پہلی دواء تھی جو اس نے پہلی بار 200 پوٹینسی میں استعمال کی تھی. بہت سے ڈاکٹروں کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ 200 سے اوپر والی طاقت بالکل استعمال ہی نہیں کرتے. 200 بھی وہ 7 دن کے بعد ریپیٹ کرتے ہیں. مثلا آج 200 کے تین یا چار قطرے دئے تو اگلے ہفتہ کو مریض چک کر کے دواء دیا کرتے ہیں. وہ بہت تو کامیاب ڈاکٹر ہیں.
9.۔۔ تمام پوٹینسی کے دو قسم کے اثر ہیں!
(("اثر اول"))
جو دواء کھانے کے فورنا بعد ہوتا ہے. یہ ایلوپیتھک ادویہ سے تیز ہوتا ہے. مگر یہ اثر ثانی سے دس گنا کم ہوتا ہے. یہ اثر بھی بیماری کو ختم کرتا ہے.
(("اثر ثانی"))
یہ اثر فورنا نہیں ہوتا بلکہ کچھ دیر بعد ہوتا ہے. یہ اثر اول سے دس گنا تیز ہوتا ہے.
یہ اثر بھی بیماری کو ختم کرتا ہے.
مثلا:-
جب آپ گریفائیٹس CM کا ایک قطرہ مریض کی زبان پر رکھتے ہو تو دواء دو اثر کرتی ہے.
پہلا اثر وہ دواءکم از کم 5 دن کے لئے مریض پر مسلسل اثر کرتی رہی ہے.اس اثر سے مریض کو کافی افاقہ ہوتا ہے. اس کی تکلیفات کم بھی ہوتی ہیں. اس کی علامات اگریویشن کے ساتھ کم بھی ہوتی ہیں. پھر 5 دن اثر کرنا بند کر دیتی ہے. اس عرصہ میں دواء اپنی پوری قوت کو جمع کرتی ہے. پھر جب دواء دئے ہوے 14 دن مکمل ہوجاتے ہیں تو پھر دواء اثر کرنا شروع کرتی ہے.اس اثر سے پھر مریض کی تکلیفات اور علامات اگریویشن کے ساتھ ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں. یہ دوسرا اثر 6 ماہ کے لئے مسلسل ہوتا رہتا ہے.
یہ پہلے اثر سے دس گنا تیز ہے. یہ اثر صادق ہے. یہ دن بدن زیادہ ہوتا جاتا ہے حتی کہ مریض کی تمام باقی علامات اور تکلیفات کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیتا ہے.
پہلے 14 دن کا اثر ""اثر کاذب"" تھا. ان نے بھی مریض کو شفاء دی. مگر کم ہوتی ہے.
پھر جب 14 دن پورے ہوجاتے ہیں تو دواء نے اپنا دوسرا اثر شروع کردیتی ہے . یہ اثر صادق ہے. یہ بھی پہلے اثر کی طرح شفاء دیتا ہے
آپ نے مریض کا علاج دوسرے اثر سے کرنا ہے پہلے اثر سے نہیں. اگرچہ علامات اور تکلیفات دونوں سے ختم ہوتی ہیں.
اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرا اثر پہلے اثر سے 10 گنا تیز ہوتا ہے.
مجھے یہ ہی لگتا ہے کہ تمام ہومیوپیتھک کے ماہریں اثر صادق سے علاج کرتے ہیں اثر کاذب سے نہیں. جیسا کہ ہنیمن، کینٹ، جارج، اور کاشی رام وغیرہ.
اس طرح تمام ہومیو ادویہ کے دو دو اثر ہیں.
تمام ہومیوپیتھک ادویہ کا اثر اول فی الفور شروع ہوجاتا ہے. اثر اول سے مریض کی شفاء شروع ہوجاتی ہے. مریض اپنے آپ کو بہتر اور چست محسوس کرنے لگتا ہے.اس کی علامات کا خاتمہ فی الفور شروع ہوجاتا ہے.
اثر ثانی شروع ہونے میں ٹائم لگاتا ہے اس طرح کہ تمام ہومیوپیتھک دواء کی پوٹینسی جتنی ہائی ہوتی ہے اثر صادق شروع کرنے میں اتنا ہی زیادہ ٹائم لگاتی ہے.
مثلا:- اگر آپ گریفائیٹس کے مریض کو گریفائیٹس CM کا ایک قطرہ اس کی زبان پر رکھتے ہیں تو اثر اول 10 یا 20 منٹ تک شروع ہوجاتا ہے. اثر اول سے مریض کی شفاء شروع ہوجاتی ہے. یہ 14 دن تک رہتا ہے. ان 14 دنوں میں مریض اپنے آپ کو بہتر محسوس کرتا ہے. پھر 14. دن کے بعد گریفائیٹسCM کے ایک قطرہ کا اثر ثانی شروع ہوتا ہے. یہ اثر پہلے اثر سے دس گنا تیز ہوتا ہے. یہ 6 ماہ سے زیادی عرصہ رہتا ہے.
اسی طرح باقی پوٹینسیوں کا اثر اول فی الفور شروع ہوجاتا ہے. اثر اول سے شفاء شروع ہوجاتی ہے اور اگریویشن کے ساتھ علامات ختم ہونے لگتی ہیں.
یہ باقی پوٹینسیوں کے اثر ثانی کے شروع ہونے کی ترتیب ہے:-
30 پوٹینسی کا چند منٹوں میں ہی اثر اول اور اثر ثانی شروع ہوجاتا ہے. درمیاں کا وقف بہت کم ہوتا ہے.
200 پوٹینسی کا پہلے 2 گھنٹے اثر اول پھر بعد میں 20 گھنٹے اثر ثانی ہوتا ہے.
1 ام پوٹینسی کا پہلے 12 گھنٹے اثر اول پھر 4 دن 12 گھنٹے اثر ثانی ہوتا ہے.
10 ام پوٹنینسی کا پہلے 8 دن اثر اول پھر 20 دن اثر ثانی ہوتا ہے.
اور CM پوٹنیسی کا پہلے 14 دن اثر اول پھر 6 ماہ سے زیادہ اثر ثانی ہوتا ہے.
جو دواء جتنا جلدی اثر صادق شروع کرتی ہے، اس کا اثر اتنی جلدی ختم ہوجاتا ہے. اس لئے حاد امراض میں 30 اور 200 چلتی ہے، تاکہ جلدی اثر شروع ہو اور جلدی ختم ہوجائے. مزمن امراض میں ہائی پوٹینسی دی جاتی ہے تاکہ دواء کا اثر ثانی طویل مدت تک رہے.
یہ ایک ایسے راز کی بات ہے جس کو اکثر لوگ جانتے، اور نہ ہی ان کو اس بات کی سمجھ آتی ہے. وہ اثر کاذب اور اثر صادق میں فرق نہیں کرسکتے. ان کو اس چیز کا بھی علم نہیں کہ اثر اول اور اثر ثانی دونوں میں شفاء ہے. دونوں سے مریض کی علامات اور تکلیفات ختم ہوتی ہیں. ان کو نہ ہی یہ علم ہے کہ اثر ثانی "اثر اول" سے دس گنا تیز ہے.
10.۔۔۔۔ لو اور ہائی پوٹینسی میں فرق؟
امراض کی اقسام:-
1. مادی امراض:-
مادی امراض سے مراد وہ امراض جن کا تعلق جسم کے ساتھ ہے، جیسے، بخار، قے، دست، اسہال، زکام، درد سر، چکر، پیٹ درد، زخم، جسم کے کسی حصہ سے خون نکلنا، کینسر، لقوہ، فالج، شوگر، چیچک، خسرہ، یرقان، وغیرہ.
2. روحانی امراض:-
روحانی امراض سے مراد وہ امراض جن کا خیالات اور جذبات کے ساتھ تعلق ہے، جیسا کہ:-
پریشانی، غم، وہم، ڈر، غصہ، مشت زنی، تنہائی پسند ہونا، چوری کرنا،زیادہ باتیں کرنا، لاپرواہی، ج**ع سے نفرت، ج**ع کی شدید خوائش، ظلم، لالچ، وغیرہ.
آپ کو معلوم ہوا کہ بیماریاں دو قسم کی ہیں.
لھذا ان بیماریوں کو ختم کرنے والی ہومیو ادویہ کی دو طاقتیں ہیں.
1. مادی طاقت.
یہ وہ طاقت ہے جس کو جسمانی امراض کو ختم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے. اس طاقت کا اثر مادی جسم پر زیادہ اور روحانی پر بہت ہی کم ہوتا ہے.
2. روحانی طاقت.
یہ طاقت روحانی ہے. اس کا زیادہ اثر روح پر ہوتا ہے. یہ گندے خیالات کو اچھا بناتی ہے. بری عادت کو اچھی عادت میں تبدیل کرتی ہے.
لوپوٹینسی(مادی طاقت) ہائی پوٹینسی (روحانی طاقت)؟
200 اور اس سے نیچے والی طاقتیں مادی ہیں. اور مادی امراض پر زیادہ اثر کرتیں ہیں.
ان کو مادی امراض کے خاتمہ کے لئے بنایا گیا ہے.
یہ لوپوٹینسی ہے.
اور 1M اوپر والی طاقتیں روحانی ہیں. یہ خیالاتی اور جذباتی امراض کے لئے بنائی گئیں ہیں.یہ ہائی پوٹینسی ہے.
مزمن مریض کی تمام جسمانی علامات کو پہلے لوپوٹینسی سے ختم کرنا ضروری ہے:-
آپ کے پاس ایک ایسا مریض آتا ہے جس کی امراض جسمانی اور روحانی دونوں قسم کی ہیں.
اس مریض نے آپ سے جسمانی امراض کا علاج کروانا ہے، تو آپ اس کی تمام جسمانی امراض کو لو پوٹینسی کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں. آپ اس کو صرف لو پوٹینسی دیں اور اس کی تمام جسمانی علامات کو ختم کر دیں. آپ ہائی پوٹینسی استعمال نہ کریں.
ہائی پوٹینسی سے جسمانی علامات جلد ختم نہیں ہوتیں.
اس کے بعد اگر مریض چاہتا ہے کہ میری روحانی امراض بھی ختم ہونی چاہیں تو آپ ہائی پوٹینسی سے اس کی روحانی امراض ختم کریں.
لھذا مزمن کیس میں لوپوٹینسی کا استعمال زیادہ مفید ہے.مزمن کیس کو ہمیشہ لوپوٹینسی سے شروع کریں، اور اس کے ساتھ ہی تمام جسمانی تکلیفات ختم کرنے کے بعد آپ ہائی پوٹینسی کی طرف جائیں.
جب تک مریض کی تمام جسمانی علامات ختم نہ ہوجائیں اس وقت تک ہائی پوٹینسی کی طرف نہ جائیں.
خلاصہ کلام:-
لطیف بیماری کے لئے لطیف طاقت اور کثیف بیماری کے لئے کثیف طاقت استعمال کریں.
جسمانی امراض کے لے لوپوٹینسی اور روحانی امراض کے لئے ہائی پوٹینسی استعمال کریں.
جب تک آپ لوپوٹینسی کے ذریعہ سے مریض کی جسمانی علامات ختم نہ کر دیں اس وقت تک ہائی پوٹینسی استعمال نہ کریں.
لوپوٹینسی کا زیادہ اثر مادی جسم پر ہوتا ہے اور ہائی پوٹینسی کا زیادہ اثر روح(خیالات اور جذبات کے مرکز) پر زیادہ ہوتا ہے.
اخری بات!
اگر آپ نے مریض کی دواء اس کی طاقت سے بڑی استعمال کی تو اس سے عموما پرؤونگ شروع ہوجاتی ہے. یعنی دواء کی علامات بھی مریض میں ظاہر ہونے لگتی ہیں.دن بدن مریض بد سے بد تر ہوتا جائے گا. اس وقت اس دواء کو انٹی ڈوٹ کرنا ضروری ہے. ڈاکٹر کاشی رام نے ہر دواء کا انٹی ڈوٹ ذکر کیا ہے. انٹی ڈوذ کو 200 پوٹینسی میں صرف ایک بار دینے سے ہی دواء کا اثر ختم ہوجاتا ہے. عموما کیمفر، سلفر، اور بیلاڈونا اور نکس وامیکا انٹی ڈوٹ کے لئے استعمال ہوتی ہیں.
تحریر و تجربہ
Dr.Majid Hussain Sabri Homoeopath.
#ہومیوپیتھی #پوٹینسی