16/05/2026
ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد
وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال کمالیہ میں فری اسکریننگ صحت کیمپ کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ کیمپ کے تیسرے روز کا باقاعدہ افتتاح سابق ممبر پنجاب اسمبلی و وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزد کردہ نمائندہ برائے صحت محترمہ نازیہ راحیل نے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نازیہ راحیل نے صوبائی حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دہلیز پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے یہ کیمپ نہایت مفید اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
افتتاح کے بعد معزز مہمان نے ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ انہوں نے وہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال کے انتظامات اور علاج معالجے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔کیمپ کے دوران مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور تشخیصی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف شعبہ جات کے ماہر (اسپیشلسٹ) ڈاکٹرز موقع پر موجود ہیں، جو مریضوں کو مفت طبی مشورے، ادویات اور علاج فراہم کر رہے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کیمپ کا مقصد ہر شہری تک معیاری صحت کی سہولیات بالکل مفت پہنچانا ہے۔