17/11/2023
ایک طبی حالت ہے جسے Gynaecomastia کہتے ہیں جس کی وجہ سے مردوں میں چھاتی کے ٹشو بڑ جاتے ہے۔اور اس کے شکار مردوں کے لیے یہ ایک شرمناک مسئلہ ہے یہ ایک ہارمونل عدم توازن کے نتیجے میں ہوسکتا ہے، خاص طور پر ٹیسٹوسٹیرون کے مقابلے میں ایسٹروجن میں اضافہ ہو جانا۔ اس کی عام وجوہات میں بلوغت، بڑھاپا، بعض دوائیں، اور بنیادی طبی حالات شامل ہیں۔ Gynaecomastia ایک یا دونوں چھاتیوں میں درد کے بغیر سوجن کے طور پر ظاہر ہو سکتا ہے اور عام طور پر ایک سومی حالت ہے۔ جس کے لیے ایک جرحی طریقہ یا سرجری Subcutaneous mastectomy کی جاتی ہےجس میں چھاتی کے بافتوں کو ہٹانا شامل ہے۔ اس طریقہ کار میں، جلد کے لفافے کو محفوظ رکھتے ، داغ کو کم کرتےاور سینے کی قدرتی ظاہری شکل کو برقرار رکھتے ہوئے چھاتی کے بافتوں کو نکالا جاتا ہے۔جو نہایت پیچیدہ عمل ہے مگر ہم سرجن ڈاکٹر ساجد صاحب کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پیچیدہ سرجری کو نہایت احسن طریقے سے کیا اور مریضوں کو اس اذیت سے نجات دلائی ۔
DCO Office, Gujranwala