07/07/2024
کل میرا پڑوس میں جانا ہوا ،مجھے ڈرائنگ روم میں بٹھا دیا گیا وہاں سے باہر کا منظر نظر آرہا تھا ایک بوڑھی آنٹی بیٹھی تھیں اور ان کے شاید پوتے بار بار ان سے پیسے مانگ رہے تھے کہ باہر آئسکریم والا آیا ہے اور وہ کہ رہی تھیں کہ میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ۔۔۔۔
وہ تیس سیکنڈ مجھے زندگی کا بہت بڑا سبق سکھا گئے ،
ہمارے ہاں اکثر یہ تصور کیا جاتا ہے، کہ بزرگوں کو کیا ضرورت ہوتی ہے پیسوں کی، بہت کم گھروں میں ایسا ہوتا ہے کہ بزرگوں کو الگ سے کچھ رقم دی جاتی ہو، ان آنٹی کی طرف دیکھ کر پتا نہیں کیوں مجھے عجیب سا دکھ ہوا، دل چاہا کہ نہیں یار ان کے پاس ہونے چاہیے تھے، تا کہ وہ بہت خوشی سے اس بچے کو دیتیں
خدارا کوشش کیا کریں ، اپنے بزرگوں کو الگ سے کچھ رقم دے دیا کریں ، بلکہ ان کے پاس بہت پیار سے بیٹھیں اور انہیں کہیں کہ آپ اس کو جیسے مرضی جہاں مرضی استعمال کریں ، یقیناً بزرگوں کو بہت اچھا لگتا ہے، جب وہ اپنے پوتے پوتیوں ، چھوٹے بچوں کو پاس سے پیسے دیتے ہیں ،
ساری زندگی جنہوں نے ہمارا خیال رکھا ہو ، ہم پر اپنا سب لٹایا ہو، ہمیں ان کے لیے یہ سب ضرور کرنا چاہیے ، تا کہ انہیں یہ محسوس نا ہو کہ وہ کسی کے محتاج ہیں ،
اس طرح آپ کے بچوں کو بھی لگے گا وہ گھر کے بڑے ہیں ، ہمیں وہ بھی دیتے ہیں ، بچوں کی تربیت میں یہ چیز بہت مثبت اثر کرتی ہے، کل کو وہ آپ کو بھی اسی طرح اہمیت دیں گے،
ویسے بھی یہ رشتے محبتوں کے رشتے ہیں ، ہماری چھوٹی چھوٹی کوششیں انہیں خوبصورت بناتی ہیں ، بزرگوں سے گھر میں رونق اور برکت ہوتی ہے، انہیں ہر پل اہم ہونے کا احساس دلائیں ، ان کے پاس بیٹھیں ، محبت سے بات کریں ، ہر فیصلے میں انکی رائے ضرور لیں ، انہیں محسوس کروائیں کہ عمر کا کوئی بھی حصہ ہو وہ آپ کو بہت عزیز ہیں ، اور وہ ہی ہائی کمانڈ ہیں
جیسا بو گے ویسا کاٹو گے.
"روشن معاشرہ" ایک ایسا معلوماتی اور اصلاحی گروپ ہے جس میں دین، دنیا، پاکستان اور باہر کی دنیا کے بارے میں روزانہ ایک یا دو تحریریں بھیجی جائیں گی۔
تمام تحاریر مذہبی فرقہ واریت اور سیاسی منافقت سے بالا تر ہوں گی۔
تحاریر کے مقاصد، معاشرے کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا، احیائے انبیاء و صحابہ اور احوال دنیا کی عکاسی کرنا ہے
نوٹ:- کمیونٹی میں آپ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکتے ، یہ اصطلاحات آپ کی حفاظت کیلئے کی گئی ہیں، شکریہ-
آپ کے نیک تمناؤں کا منتظر
*ڈاکٹرتاج محمدخان کامرہ کینٹ*
گروپ کا چیٹ لنک یہ ہے
Follow this link to join my WhatsApp group