Astana ajmeri

Astana ajmeri آن لائن روحانی استخارہ سینٹر

15/11/2022
صوفی حضرت خواجہ پیرزادہ سید نجم اللطیف  شاہ قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ عالمی شہرت یافتہ روحانی سکالر پیر زادہ سیدنجم  بل...
21/06/2021

صوفی حضرت خواجہ پیرزادہ سید نجم اللطیف شاہ قادری چشتی رحمتہ اللہ علیہ
عالمی شہرت یافتہ روحانی سکالر پیر زادہ سیدنجم بلال شاہ قادری چشتی کے پیارے ابو جان کی یاد گار تصویر

21/05/2021

06/05/2021

 ajmeri
27/04/2021

ajmeri

07/04/2021

جس کو بنا لے وہ اپنا محبوب
پھر كيا سالك اور كيا مجزوب
*تیرا نام رحمن اور رحیم ہے اور تو ہی رب کریم ہے ۔ تو میری اُمید ہی نہیں میرا یقین ہے ، سب کچھ تیرے اختیار میں ہے ...!*
بیشک 💯
اللہ پاک ہماری محبت کا سب سے زیادہ حقدار ہے اور جس سے محبت کی جاتی ہے ، اس کا ہر کہا مانا جاتا ہے ، اسکی ہر بات کا خیال رکھا جاتا ہے ، اور سب سے زیادہ ڈرا بھی اُسی سے جاتا ہے کے کہی وہ ہم سے ناراض نہ ہو جاۓ، ہمیں چھوڑ کر چلا نہ جاۓ ،
جہاں محبت ہو گی وہی پر ڈر بھی ہو گا ، کھو جانے کا ،
اور یہ سب احساس خالص اللہ پاک کے لئے ہی ہو سکتے ہیں ، اور وہی ان احساسات کا سب سے زیادہ حقدار ہے ، اور وہی ان کا بہترین قدر دان ،
اور وہی بہترین بدلہ بھی دینے والا ہے ۔

*نماز قائم کریں سنتِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَالِہِ وَسَلَّم کو اپنائیں اپنی زندگی اور آخرت دونوں کو خوبصورت بنائيں...!*

*اللہ رب العزت ! ہم سب کے ایمان جان مال عزت و آبرو کی حفاظت فرما- اور ہمارے رزق و روزی، عزت، صحت و عمر میں برکت عطا فرما۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عطا فرما...!*
*آمیـــــــــــــــــن یارب العالمیـــــــــــــــــن...!!! *

29/03/2021

مجرم ہو تو منہ اشکوں سے دھوتے ہوئے آؤ
آؤ "دَرّ توَّاب" پہ روتے ہوئے آؤ
قرآن میں مذکور ہے بخشش کا طریقہ
سرکار ﷺ کی دہلیز سے ہوتے ہوئے آؤ ♥

اے رحیم و کریم پروردگارِ آج شب برات کی مقدس و مبارک ساعتوں کے صدقے اُمتِ مصطفے ﷺ پر خصوصی رحم و کرم فرما وبائیں دور فرما اور ہم سب کی دعائیں قبول فرما ۔۔۔ آمین

قابلِ قدر عزیز دوستو !
آج شبِ توبہ کی رحمتیں و برکتیں آپ سب کو مبارک
مجھ گنہگار اور تمام امتِ مسلمہ کو بھی آپ سب آج برکتوں والی رات اپنی دعاؤں میں ضرور بلضرور یاد رکھیئے گا ...
الله پاک سب کی عبادتوں ، نیک تمناؤں اور دعاؤں کو اپنے پیارے حبیبِ کریم حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے صدقے اور وسیلے سے قبول و منظور فرمائے ... آمیــــــــن ثم آمین یا رب العالمین

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک شخص ایسا تھا جو اپنی توبہ پر کبھی ثابت قدم نہیں رہتا تھا۔جب بھی وہ توبہ کرتا،اسے توڑ دیتا یہاں تک کہ اسے اس حال میں بیس سال گزر گئے۔
اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی،میرے اس بندے سے کہہ دو میں تجھ سے سخت ناراض ہوں۔جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس آدمی کو اللّہ کا پیغام دیا تو وہ بہت غمگین ہُوا اور جنگلوں کی طرف نکل گیا۔وہاں جا کر بارگاہِ ربّ العزت میں عرض کی،
اے ربّ ذوالجلال!
" تیری رحمت کم ہو گئی یا میرے گناہوں نے تجھے دُکھ دیا؟
تیری بخشش کے خزانے ختم ہو گئے یا بندّوں پر تیری نگاہِ کرم نہیں رہی؟
تیرے عفو و درگزر سے کون سا گناہ بڑا ہے؟
تُو کریم ہے،میں بخیل ہوں،کیا میرا بخل تیرے کرم پر غالب آ گیا ہے؟
اگر تُو نے اپنے بندّوں کو اپنی رحمت سے محروم کر دیا تو وہ کس کے دروازے پر جائیں گے؟
اگر تُو نے دھتکار دیا تو وہ کہاں جائیں گے؟
اے ربِّ قادر و قہار! اگر تیری بخشش کم ہو گی اور میرے لیے عذاب ہی رہ گیا ہے تو تمام گناہ گاروں کا عذاب مجھے دے دے میں اُن پر اپنی جان قربان کرتا ہوں۔ "
اللّہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا،جاؤ اور میرے بندّے سے کہہ دو کہ تُو نے میرے کمالِ قدرت اور عفو و درگزر کی حقیقت کو سمجھ لیا ہے۔
اگر تیرے گناہوں سے زمین بھر جائے تب بھی میں بخش دوں گا۔
مُکاشِفۃُ القلُوب : صفحہ 170،171
مصنف :حضرت امام غزالی رح

شبِ معراج آج کا دن ➖  جمعرات26 رجب المرجب 1442 ھجریآج 26 رجب المرجب کا دن نیک ہے شبِ معراج_❤
11/03/2021

شبِ معراج
آج کا دن ➖ جمعرات
26 رجب المرجب 1442 ھجری
آج 26 رجب المرجب کا دن نیک ہے
شبِ معراج_❤

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Astana ajmeri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Astana ajmeri:

Videos

Share