16/11/2023
بیویوں کی ازدواجی زندگی میں عدم دلچسپی ؟
31 سالہ امینا میرے کلینک آئی۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں تھی ۔ امینا نے بتایا کہ اس کے میاں اسے جنسی طور پر مطمئن نہیں کر پاتے ۔ شروع میں تو اس نے اس مسئلے کی طرف زیادہ دھیان نہ دیا مگر اب وہ عدم اطمینان کی وجہ سے سخت پریشان تھی۔
ہمارے ہاں اکثر بیویاں ازدواجی زندگی میں بھر پور دلچسپی نہیں لیتیں۔ ایک تو مشرقی شرم و حیا جو اب ختم ہوتی جارہی ہے دوسرا جنسی عدم اطمینان۔ ہمارے ہاں خاوند بیوی کے جنسی تقاضوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہوتے جس کی وجہ سے وہ بیوی کو بھر پور جنسی لطف مہیا نہیں کر پاتے ۔ بلکہ اکثریت تو ان کو مطمئن نہیں کر پاتی ۔ جس کی وجہ سے کچھ خلع لے لیتی ہیں، کچھ گمراہ ہو جاتی ہیں اور بہت بڑی تعداد گھٹ کر رہ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے گھر جہنم بن جاتا ہے۔ ایک فرد کو الیکٹریشن بننے کے لیے 4 سال کی تربیت کی ضرورت ہے مگر خاوند بننے کے لیے وہ کوئی تربیت حاصل نہیں کرتا جس کی وجہ سے وہ شادی کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں 90 فیصد مرد شادی کے لوازمات سے بے خبر ہیں ۔ انہیں علم ہی نہیں کہ بیوی کو کس طرح جنسی سکون اور خوشی مہیا کرنی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ خود تو ہر بار جنسی سکون حاصل کر لیتا ہے مگر بیوی ہر بار محروم رہتی ہے۔ اس وجہ سے وہ آہستہ آہستہ سیکس (S*x) میں دلچسپی کھو دیتی ہے کیونکہ وہ جب جنسی ہیجان کے بعد آرگیزم ( جنسی سکون ) حاصل نہیں کر پاتی تو شدید فرسٹریشن کا شکار ہوتی ہے اور اسے نارمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔ چونکہ وہ ہر بار اس عذاب سے گزرتی ہے لہذا وہ نہ صرف S*x میں دلچسپی نہیں لیتی بلکہ Avoid کرتی ہے۔ اگر بیوی کو بھی جنسی سکون حاصل ہو تو وہ S*x میں بھر پور شرکت کرتی ہے یا کم از کم Avoid نہیں کرتی ۔ چنانچہ ہر مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس حوالے سے ضروری علم حاصل کرے۔ عورت کو مطمئن کرنا بہت ہی آسان ہے اگر آپ کو اس کا علم ہو تو۔