Gulistan-e-Sakina Academy

Gulistan-e-Sakina Academy Education is free for Orphans and Poor.

Gulistan-e-Sakina is the only Special school in Baldia Town rendering services of Special Education to Hairing Impaired, Physically Handicapped and Mentally challenged children.

06/09/2025

جشنِ عیدالمیلاد النبیﷺبہت بہت مبارک ہو۔۔۔

06/09/2025

طلع البدرعلینا۔۔۔طلع البدرعلینا
Meelad 2025

05/09/2025

گلستانِ سکینہ اکیڈمی و مرکزِ بحالیِ معذوران کےذہنی وجسمانی معذور،قوّتِ سماعت وگویائ سے محروم بچے سرورِکونین،شافع محشر،وجہ تخلیقِ کائنات ،رحمت اللعالمین حضرت محمدِ مصطفےٰﷺکےحضورہدیہِ نعت پیش کررہے ہیں۔۔۔
اللہ پاک انکے ٹوٹے پھوٹے الفاظوں کوقبول فرمائے۔آمین

ہرطرف نورکی روشنی چھاگئ۔ مصطفےٰکیاملےزندگی مل گئاےحلیمہ تیری گودمیں آگئے ۔۔۔۔۔دونوں عالم کے رسولﷺ
05/09/2025

ہرطرف نورکی روشنی چھاگئ۔ مصطفےٰکیاملےزندگی مل گئ
اےحلیمہ تیری گودمیں آگئے ۔۔۔۔۔دونوں عالم کے رسولﷺ

مقاتِ اول کا نتیجہ،پیرنٹس میٹنگ،خصوصی بچوں سے  متعلق آگاہی کل گلستانِ سکینہ اکیڈمی ومرکزِ بحالیِ معذوران میں مقاتِ اول ک...
31/08/2025

مقاتِ اول کا نتیجہ،پیرنٹس میٹنگ،خصوصی بچوں سے متعلق آگاہی

کل گلستانِ سکینہ اکیڈمی ومرکزِ بحالیِ معذوران میں مقاتِ اول کا نتیجہ،پیرنٹس میٹنگ اور خصوصی بچوں سے متعلق آگاہی کا پروگرام منعقد کیاگیا۔
جس میں اکیڈمی کے خصوصی بچوں کےوالدین نے شرکت کی۔۔۔تمام والدین اکیڈمی میں بچوں کودی جانے والی تعلیم وتربیت اور تھراپیز سے انتہائ مطمئن تھےاور بارہا خصوصی بچوں کی ماؤں نےبہت شکریہ اداکیا۔
کوئ بھی ایسا فرد نہ تھا جس نےمجھے دنیاوآخرت کی بھلائ کی دعائیں نہ دی ہوں۔
یہ سب رب کی عطاہے جس نے ان معصوم فرشتوں کےلئے مجھے چنا۔

17/08/2025

گلستانِ سکینہ اکیڈمی و مرکزِ بحالیِ معذوران کےذہنی وجسمانی معذور،قوّتِ سماعت وگویائ سے محروم بچے قومی نغمے سے محظوظ ہوتے ہوئے۔۔🥰

کیا کبھی سوچاہے کہ آپ نے پاکستان کوکیادیا؟یہ بات بڑے فخرسے کہ سکتی ہوں کہ میں نےان نوسالوں میں سینکڑوں خصوصی بچوں کوپیار...
16/08/2025

کیا کبھی سوچاہے کہ آپ نے پاکستان کوکیادیا؟
یہ بات بڑے فخرسے کہ سکتی ہوں کہ میں نےان نوسالوں میں سینکڑوں خصوصی بچوں کوپیارومحبت کرنے والااس معاشرےکا قابل شہری بنانے کی ہرممکن کوشش کی۔۔
شکریہ پاکستان جس نے مجھے اس قابل بنایا!

14/08/2025

خصوصی بچوں کی طرف سےجشنِ آزادی مبارک
ہر سال کی طرح اس سال بھی گلستانِ سکینہ اکیڈمی ومرکزِ بحالیِ معذوران میں خصوصی بچوں جن میں قوّتِ سماعت وگویائ سے محروم ،سماعت کی خرابی،ذہنی وجسمانی معذوربچوں نے پاکستان کی آزادی کا جشن نہایت عقیدت واحترام سے منایا۔
جس میں تقریباً تمام بچوں نے ملی نغمے،تقاریراور ٹیبلوز پیش کئے۔
اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی بلدیہ ٹاؤن کے مایہ ناز ہومیوپیتھک ڈاکٹر ارشدناز(گولڈ میڈیلسٹ) تھے۔
ڈاکٹر صاحب کو ایک ڈاؤن سنڈروم بچی نے اکیڈمی کی جانب سے گلدستہ پیش کیا۔ میڈم عذرانذیر سواتی (اکیڈمی کی ایڈمن وپرنسپل) اور انکی بہن ایڈووکیٹ صباء نذیر سواتی نے ڈاکٹر صاحب کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر صاحب اپنی تمام تر مصروف روٹین سے ہرسال خصوصی بچوں کے ساتھ جشنِ آزادی کے پروگرام میں لازمی شرکت
کرتے ہیں۔ ہرسال پروگرام۔میں یقینی شرکت انکی خصوصی بچوں سے محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے خصوصی بچوں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
ڈاکٹر صاحب نے اکیڈمی کے خصوصی بچوں اور اسٹاف کے لئے مفت چیک پ اور ادویات کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔
گلستانِ سکینہ اکیڈمی ومرکزِ بحالیِ معذوران ڈاکٹر صاحب
کی اس محبت اور عنایت پر انتہائ مشکور ہے۔

دردِ دل کےواسطے پیداکیا انسان کو
ورنہ اطاعت کےلئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

نوٹ: گلستانِ سکینہ اکیڈمی ومرکزِ بحالیِ معذوران بغیر کسی این جی اویافنڈز کےکرائےکی جگہ پراپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ایک نجی ادارہ ہے۔

9 سال کی محنتوں کا ثمرمیں اپنے ربِّ مہربان کی بہت شکرگزارہوں جس نےمجھے خصوصی بچوں سےمتعلق آگاہی کاذریعہ بنایا۔لوگ اپنے ب...
25/05/2025

9 سال کی محنتوں کا ثمر
میں اپنے ربِّ مہربان کی بہت شکرگزارہوں جس نےمجھے خصوصی بچوں سےمتعلق آگاہی کاذریعہ بنایا۔لوگ اپنے بچوں کوہماری گلستانِ سکینہ اکیڈمی میں دور دور سے بھیجنےپرآمادہ ہیں۔
اللہ پاک کاخاص کرم ہے کہ خصوصی بچے ہماری اکیڈمی میں صحت یاب ہوتے ہیں۔پھر یہی بچے دوسرے خصوصی بچوں کے سامنے ہماری کامیابی کامنہ بولتاثبوت ہوتے ہیں اس لئے لوگ ان بچوں کو دیکھتے ہوئے ہماری اکیڈمی کارخ کرتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰه
اس پورے مہینے میں مجھے صدر،سائیٹ ایریا،جمشیدروڈ، ناظم آباد،ملیر، لانڈھی، اورنگی ٹاوٴن اور دیگر علاقوں سے خصوصی بچوں کے داخلے کےلئے کالز آئیں۔
میں نے ان سب لوگوں کوسمجھایا کہ ہمارے پاس اتنے دور دراز علاقوں کےلئے اسکول وین دستیاب نہیں۔۔مگر کچھ والدین نے خود لانے اورلے جانے کی ذمہ داری اٹھانے کی بات بھی کی۔
اس وقت بھی خصوصی بچے بلدیہ ٹاؤن کےکونےکونےاور شیرشاہ،مشرف کالونی،حب اور اورنگی ٹاؤن سے ہماری اکیڈمی میں تعلیم وتربیت اور تھراپیز کروانے آتے ہیں۔
Azra Nazeer Swati*
Unparalleled services for people with disabilities.
*Stabilished first special school and Rehab. Center in whole Baldia Town where deaf, hearing impaired, physically and intellectually impaired children are getting education and therapies.Mostly students are free or on very low charges.
* There is no support from any NGO or Government.

*⭐ M.Phil (Spe. Edu)*
*⭐Researcher*
*⭐Audiologist*
*⭐First Speech Language Pathologist in Baldia Town*
*⭐Founder, ⭐Admin & ⭐Principal*
*Gulistan-e-Sakina Academy & Rehabilitation Center*
*⭐ Awareness campaigner for special education*
*⭐Founder of Special Education of Baldia Town*
*⭐Founder of Rehabilitation center in Baldia Town*
*⭐Founder of Inclusive Education in Baldia Town*
*⭐Counselor of Parents of Special needs*

Special Kids Art work on Mother's Day
13/05/2025

Special Kids Art work on Mother's Day

فخرِپاکستان گولڈ میڈل Proud of Pakistan Gold Medal*شہرِکراچی رشین سائنس اینڈ کلچر سینٹر میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں گ...
29/04/2025

فخرِپاکستان گولڈ میڈل Proud of Pakistan Gold Medal

*شہرِکراچی رشین سائنس اینڈ کلچر سینٹر میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں گلستانِ سکینہ اکیڈمی وریہیب سینٹر کی تین شخصیات کو "پراؤڈ آف پاکستان گولڈمیڈلز"دیئےگئے جس میں میڈم عذرانذیر سواتی بانیِ گلستانِ سکینہ اکیڈمی وریہیب سینٹر،شریک بانی ایڈووکیٹ صباء نذیر سواتی اورگلستانِ سکینہ اکیڈمی وریہیب سینٹرکی سب سے ہونہار بچی کوپورے اسکول میں بہترین کارکردگی پر دیاگیاجوکہ قوتِ سماعت وگویائ سےمحروم ہے۔*

*یہ سونےکے تمغے دونوں بہنوں کو بلدیہ ٹاؤن جیسے پسماندہ علاقے میں پہلا خصوصی اسکول وریہیب سینٹر قائم کرنے،معاشرے میں خاص طورپر بلدیہ ٹاؤن میں خصوصی بچوں سے متعلق آگاہی پھیلانے اورخصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت وبحالی جیسے مشکل ترین کام کرنےکی بنیاد پر دیاگیا۔*

*اَلْحَمْدُلِلّٰه یہ ادارہ پچھلے نوسالوں سے خصوصی بچوں پرکام کررہاہے جن میں کئ بچے نارمل اسکول جانےکے قابل بنائے جاچکے ہیں۔ یہ ادرہ بغیر کسی این جی او اور حکومتی فنڈ کے اپنی مدد آپ کے تحت کام۔کررہاہے۔*

*اس پروگرام میں شہرکے کئی نامور شخصیات نےشرکت کی۔*
*قوتِ سماعت وگویائ سے محروم بچی نادیہ عالم خان سے لوگ بہت متاثر ہوئے۔*

*إنشاءاللّٰه ہمارا ادارہ اور اس میں آنے والے بچے اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتے رہیں گے ،اپنا اور بلدیہ ٹاؤن کانام روشن کرتے رہیں گے ۔*

*Al humdolillah received* *Proud of Pakistan**Gold Medal*
28/04/2025

*Al humdolillah received*
*Proud of Pakistan*
*Gold Medal*

Address

House #38_39 Street#2 Sector 5J Saeedabad Baldia Town Karachi Near Police Trainng Center
Karachi
75760

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

+923432843003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulistan-e-Sakina Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Gulistan-e-Sakina Academy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram