23/02/2026
پرندوں کی طرح اڑنا، فضا میں مسکرانا ہے
انہیں بوجھ نہ سمجھو، یہ روشن اک زمانہ ہے
گلستانِ سکینہ اکیڈمی اینڈ ریہیبی لیٹیشن سینٹر کی بانی، منتظم ،پرنسپل اوراسپیچ لینگوٸج پیتھالوجسٹ عذرا نذیر سواتی کی جانب سے خصوصی بچوں کے لیے بلدیہ ٹاؤن کے قائدِ اعظم پارک میں ایک پُرمسرت پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں آٹزم (Autism)، ڈاؤن سنڈروم (Down Syndrome)، سی پی (CP)، جسمانی معذوری، اور قوتِ سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے ساتھ ساتھ زبان دانی کے مسائل کے حامل بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ ان معصوم بچوں نے کھلے ماحول میں جھولے جھول کر اور کرکٹ کھیل کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا، جس سے ان کی سماجی اور زبانی مہارتوں کو تقویت ملی۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں میری چھوٹی بہن ایڈووکیٹ صبا نذیر سواتی نے بھی بچوں کے ساتھ بے حد محنت کی، ان کے ساتھ کھیل کر اور ان کا دل جیت کر اس دن کو مزید یادگار بنا دیا۔ میرا مشن ان خاص بچوں کے چہروں پر اسی طرح کی دائمی مسکراہٹیں بکھیرنا ہے، کیونکہ ان کی خوشی ہی میری اصل زندگی کا حاصل ہے۔
عذرا نذیر سواتی
(بانی، منتظم، پرنسپل و اسپیچ لینگویج پیتھالوجسٹ)