24/02/2023
ہم میں سے بہت سے لوگ بروز جمعہ بڑے اہتمام سے سورہ کہف پڑھتے ہیں۔ سورہ کہف میں ایک لفظ تھوڑا سا بڑے سائز میں یا نمایاں کرکے لکھا ہوا ہوتا ہے
"ولیتلطف"
اس لفظ پر قرآن کا درمیان (mid) آجاتا ہے
اور تھوڑا سوچیں تو اس میں بڑی ہی حکمت ہے۔۔۔۔ ہمارے لئے ہدایت اور تعلیم کا خلاصہ ہے
"ولیتلطف" کا مطلب ہے "اور نرمی سے بات کرو"
اللہ تعالٰی نے جب حضرت موسی کو فرعون کے پاس بھیجا تو کہا اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جائے
فرعون جو بے حد متکبر اور نافرمان تھا۔ اس سے بھی نرمی سے بات کرنے کا کہا گیا
ہمارے لئے سوچنے کامقام۔۔۔۔ نرمی سے بات کرنے کا مطلب کمزور ہونا نہیں اعلی ظرف ہونا ہے
دوستو! آئیں۔۔۔ اپنا اپنا ریویو کریں
کام میں، رشتوں میں، اولاد کی تربیت میں، نیکی کی دعوت میں۔۔۔ ہر حال میں یہ ہی کلیہ اپلائی ہوتا ہے
اللہ تعالٰی ہمیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
زیمل