
06/02/2023
" ماں
حزن و غم میں آغوشِ تعزیت ہے،
یاس کے اندھیروں میں امید کا دیا ہے ،
ضعف کے عالم میں قوت کا سامان ہے ،
ماں کی ممتا محبت و بردباری ، شفقت اور بخشش کا جاری سر چشمہ ہے ۔
جس نے اپنی ماں کو کھو دیا ہے وہ اس رحمت بھرے سینے سے محروم ہوگیا ہے جس پر وہ اپنا سر رکھ سکتا ،
وہ اس بابرکت ہاتھ سے محروم ہو گیا ہے جو اس کے لیے دعا کرتا
اور اس نے وہ آنکھیں کھو دیں جو اس کی بلائیں لیتی تھیں
میں نے اپنی ماں کو اس وقت کھویا جب
میں لفظ ماں لکھنا بھی نہیں جانتی تھی
مگر اب
ماں کی جدائی روح میں اس طرح اتر گئ
جیسے تار سوئی میں پرویا ہے
اور میرے کارحیات کا ہر ٹانکا
اسی رنگ سے لگا ہے