26/02/2025
ہمارے ہارون اباد ضلع بہاول نگرمیں کئی دہائیوں سے تجاوزات ہی تجاوزات ہے جو کوئی مائی کا لال نہیں ہٹا سکا یہاں کا مافیا اتنا پاور فل ہے کہ وزیراعلی مریم نواز تو کیا نواز شریف خود گروا نہ سکا یہاں کئی بازاروں میں چھپر بھی ویسے ہی لگے ہوئے ہیں صرف غریب ریڑھی بان جو ہیں یا جو اگے ٹھیلے لگا کے کھڑے تھے ان کو ڈسٹرب کیا گیا ہے وہ بھی بازار کے اندر دوبارہ لگ گئے ہیں پختہ دکانیں بنی ہوئی تقریبا ہر روڈ پر ہیں کوئی ایک بھی روڈ پختہ دکانوں کی تجاوزات سے خالی نہیں ہے ان کو کوئی بھی گرانے والا نہیں یہ مافیا کہتا ہے کہ ہمیں کوئی نہیں ہٹا سکتا سیانے کہتے ہیں کہ پیسہ پھینک اور تماشہ دیکھ پیسہ ہر بنجر زمین کو گلستان بنا دیتا ہے