15/04/2026
کمر درد, چُک پڑ جانا...!
اچانک کسی ایسی حرکت سے جوکمر میں بل پیدا کر دے اور شدید درد شروع ہو جائے اس کو چک پڑنا کہتے ہیں۔چک پڑنے میں کمر کے پٹھے اپنی جگہ چھوڑ کر ایک دوسرے کے اوپر چڑھ جاتے ہیں۔
اکثر لوگ اس کمر درد کے لیے گلی محلے میں ایسے لوگوں سے علاج کراتے ہیں۔جو پٹھہ پکڑ کر اس کی پوزیشن کو ٹھیک کر دیتے ہیں۔اور درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسے لوگوں سے درد کے مقام پر لات مروائی جاتی ہے جن کو پیروی کہتے ہیں۔یعنی جو الٹے،پاؤں کے بل پیدا ہوئے ہوتے ہیں۔
ہومیوپیتھی میں ایسے درد کی بہترین ادویات ہیں۔
اس کی پہلی دوا تو اکونائٹ اور آرنیکا ہے، اور اگر ایسا اکثر ہوتا رہتا ہے تو پھر اس کی دوا بیلس پرنس ہو گی۔
اگر یہ درد پرانا ہو جائے تو پھر اس کی دوا رسٹاکس ہو گی۔
بعض لوگوں کی کمر میں کمزور ی محسوس کی جاتی ہے،ان کی دوا کالی کارب ہو گی۔
کمر درد کے ساتھ کمر میں کمزوری محسوس ہو، مریض حرکت نہ کر سکے تو ابراٹینم کو یارد رکھیں۔
کمر کمان کی طرح جھک جائے تو سکیوٹا وائی روسا، کاکولس دوا ہو سکتی ہیں۔
کمر کا درد اوپر سے نیچے کی طرف جائے تو کالمیا دوا ہے۔اور اگر درد نیچے سے اوپر جائے تو لیڈم دواہے۔
سیلف میڈیکیشن سے پرہیز کریں اپنے قریبی معالج کے مشورے سے دوا کا استعمال کریں.