طب صابر

طب صابر we give you best suggestion about health

24/01/2020
10/01/2020

WhatsApp Messenger: More than 1 billion people in over 180 countries use WhatsApp to stay in touch with friends and family, anytime and anywhere. WhatsApp is free and offers simple, secure, reliable messaging and calling, available on phones all over the world.

07/01/2020

سردیاں اور امراض اطفال (بچوں کے امراض)
سردیاں جہاں خوشی اور مسرتوں کا سبب بنتی ہیں وہیں اس کے کچه عوامل انتہائی پریشان کن خصوصا ان مستورات کیلئے ہوتے جو ابهی شیرخوار بچے کیساته جڑی ہوں انہیں اس موسم میں بچے کو ٹهنڈ سے بچائے رکهنے کیلئے ہر طرح کی تدبیریں کرنی پڑتیں ہیں ورنہ ذرا سی بے احتیاطی بچے کو نزلہ کهانسی بلغم سینہ جام اور انتہائی درجے میں نمونیہ اور ڈبل نمونیہ کی طرف دهکیل دیتا ہے
اسباب مرض
میری کوشش ہوگی کہ تمام عوامل جن کے سبب یہ مرض حملہ آور ہوتا زیر بحث لائوں. اسباب کے لحاظ سے اسکی بیشمار شکلیں ہیں عموما تجربات کی روشنی میں جو دیکها گیا اس مرض کا شکار وہ بچے ہوتے ہیں (1)جو ماں کے دوده سے ذیادہ پائوڈر والا دوده استعمال کرتے ہیں (2) وہ بچے جن کو اس موسم میں چاول اور دلیہ اور نشاستہ دار چیزوں کا استعمال کرایا جاتا ہے (3) وہ بچے جن کی مائیں بچوں کا تو خیال رکهتی ہوں مگر خود بے احتیاطی کرتیں ہوں.
ادراک مرض
یہ تیں وہ بنیادی عوامل ہیں کہ اگر ان پر قابو پالیا جائے تو نہ ہی بچے کو کوئی اینٹی بایوٹک کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی نیبولائزر وغیرہ کی. اسباب مرض کے ساته اسکا ادراک بهی بہت ضروری ہے (1) جو بچے ماں کا دودہ کسی وجہ سے نہی استعمال کرسکتے انہیں اکثر مائیں ڈاکٹر حضرات کے کہنے پر پائوڈر والا دوده پلاتی ہیں پائوڈر والا دودہ چونکہ فیٹ(چکنائی) فری ہوتا ہے تو لہذا بوجہ فیٹ فری اسکا ہضم کرنا آنتوں کیلئے ایک مشکل کام ہوتا ہے آنتوں کو غذا ہضم کرنے کیلئے ایک مخصوص مقدار میں چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس دوده میں اسکا تصور بهی نہی نتیجہ وہ دوده انتہائی خشکی پیدا کرتا چلا جاتا ہے اور جب بیرونی موسم بهی سرد خشک مل جائے تو لنگز پر پڑی رطوبات ایک جماد کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور پهر کهانسی ریشہ سانس میں تنگی اور مزید اس طرح کی دوسری علامات شروع ہوجاتی ہیں (2) جو بچے فیڈر کے ساته کچه کهانا پینا شروع کردیتے ہیں انہیں مائیں اکثر بنیادی طور پر جو کا دلیہ چاول کهچڑی اور آلو اسی طرح فروٹ میں کیلا وغیرہ استعمال کراتی ہیں کہ یہ غذائیں جلد ہاضم ہیں اور انہیں بچے کا جسم آسانی سے ہضم کرلیتا ہے. یہ بات بالکل درست ہے مگر ایک چیز جو اسمیں غور طلب ہے وہ یہ کہ یہ تمام اجزاء مزاج کے لحاظ سے انتہائی سرد مزاج کی حامل ہیں انکے استعمال سے جہاں جسم کی حرارت کم ہوتی ہیں وہیں بیرونی موسم اسکو مزید بڑهاوا دیتا ہے نتیجہ وہی نکلتا ہے جو پہلے بیان کیا (3)وہ مائیں جو بچوں کو اپنا دوده پلاتی ہیں مگر خد کو ان عوامل سے نہی بچاتیں مثلا اس موسم میں ٹهنڈے مشروبات کا استعمال ٹهنڈے پانی کا اور اسی قبیل کی دیگر اشیاء رات میں چاول دہئ کا استعمال وغیرہ وغیرہ دیکهیں جو مائیں بچوں کو اپنا دوده پلاتی ہیں ان کا مزاج بچوں میں منتقل ہوتا ہے جب ماں مسلسل سرد اشیاء کا استعمال جاری رکهیں گی تو نتیجتا بچے پر اسکے گہرے اثرات مرتب ہونگے ماں کا جسم تو قوی ہونے کے سبب بیرونی موسم کو اپنے اوپر جهیل لیتا ہے مگر بچہ اسکی تاب نہی لا پاتا نتیجہ اس بار بهی وہی ہوتا ہے
احتیاطی تدابیر
چهوٹے بچوں کو گائیں کے دوده کی عادت ڈالیں اس میں ہموزن پانی ملاکر پلائیں پائوڈر والے دوده سے احتیاط برتیں بچوں کو ان موسموں میں گوشت کی یخنی والا دلیہ کهلائیں اور وہ مائیں جو ابهی بچوں کو دوده پلارہی ہوں وہ اپنی خوراک میں گرم اشیاء کا استعمال رکهیں جس میں انڈے سوپ لونگ دارچینی کا قہوہ اور خوراک میں چاول اور میٹهی اشیاء سے پرہیز برتیں ان تمام احتیاط کے بعد آپکا بچہ اینٹی بایوٹک جیسی تیز ترین دوا سے محفوظ رہیگا یاد رہے کہ اینٹی ڈوٹ کا استعمال بچوں کی بڑہوتری کو متاثر کرتا ہے اور پهر ہر دو ماہ بعد اسکا استعمال ضروری ہوجاتا ہے بلکہ آجکل تو ڈاکٹر حضرات اسکو الرجی کا نام دیکر پانچ سال تک بچے کو اس مرض کے اندر مبتلا رکهتے ہیں دیکهیں الرجی وغیرہ وغیرہ سب اسکی بے احتیاطی کی بگڑی ہوی صورتیں ہیں لہذا احتیاط علاج سے بہتر ہے
(نوٹ)
اتنا مفصل لکهنے کی ضرورت اسلئے پڑتی ہے کہ قارئین مرض کی ماہیت کو بخوبی طور پر سمجه جائیں اور لکیر کے فقیر نہ بنیں بعض احباب پوسٹ کی طویل ہونے پر شکوہ گر نظر آتیے ہیں لیکن کیا کیا جائے مجبوری ہے اگر پوسٹ کو مختصر کیا جائے تو بات ادهوری رہ جاتی ہے میری کوشش ہے کہ ہر دوست احباب امراض کی فلاسفی سے اتنا واقف ہوجائے کہ روز مرہ کے امراض کے اسباب و علاج سے خود بخوبی واقف ہوجائے اور کسی حد تک میڈیکل سے چهٹکارا پالے اسکی علاوہ کوئی بات اگر ادهوری سمجه آئی ہو تو انباکس میں اسکی تفصیل معلوم کرلیں بوجہ مصروفیت اگر فورا جواب نہ مل سکے تو اس پر میں آپ سی پیشگی معذرت خواہ ہوں لیکن پوری کوشش رہیگی کہ فی الفور جواب دیا جائے

07/01/2020

سردی میں دارچینی اور اجوائن کے قہوہ کا استعمال کریں اس سے آپ سردی کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں

04/01/2020

مزید ویڈیوز کیلئے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when طب صابر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram