Fatima Gul chiropractor

Fatima Gul chiropractor im a chiropractor , adjust spine without surgery. if anyone has" back pain , sciatic pain Lumber L4L

27/01/2023

‏قوم کی امید کا نام۔ عمران خان، جس نے ہر میدان میں نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ قوم کو حقیقی آزادی کی راہ دکھائی اور کرپٹ مافیا کو شکست دی۔

27/01/2023

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سویڈن سے کہا کہ اس کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد وہ نیٹو میں شمولیت کی اپنی کوشش میں ترکی سے...

17/12/2022

امریکی شہری جوناتھن لی رچز یہ دنیا کا عجیب و غریب انسان ہے یہ دنیا میں سب سے زیادہ مقدمات لڑنے والا شخص کہلاتا ہے.

اس نے سب سے پہلا مقدمہ اپنی ماں کے خلاف درج کروایا کہ ماں نے ان کی تربیت اچھی نہیں کی ہے یہ کیس جیت گیا اور 20 ہزار ڈالر معاوضہ اسے ملے.

اس نے اپنے دوستوں،اپنے اساتذہ،اپنے ہمسایہ،اپنے رشتہ دار،اپنی منگیتر،پولیس آفیسران،ججز،مشہور کمپنیوں حتی کہ جارج بش پر بھی مقدمات کئے.

مختلف عدالتوں میں ان کی طرف سے داخل کئے گئے مقدمات کی تعداد 2600 ہوگئی،ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا اس نے گنیز بک آف ورلڈ مالکان کے خلاف مقدمہ کیا کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق مواد کیوں شائع کر دیا ہے.

مختلف مقدمات میں یہ ہرجانوں اور معاوضوں کی صورت میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالر جیت گیا.

انہیں ایک ٹی وی ٹاک شو میں بلایا گیا اس نے انتہائی دکھ اور رنج کے عالم میں میزبان سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے اتنی شہرت کے باوجود میں تنہا زندگی گزار رہا ہوں کوئی مجھ سے پیار کرنے والا نہیں ہے.

ٹی وی میزبان اس سوال پر ہنس پڑے اور کافی دیر تک ہنستے رہے یہ ٹاک شو چھوڑ کر اٹھا اور ٹی وی چینل کے خلاف کیس کر دیا 50 ہزار ڈالر ادھر سے بھی جیت لیا .!.

17/12/2022

خرم دستگیر کی لندن میں گفتگو

17/12/2022

یہ 5 جون 1992 کا دن تھا، ٹنڈو بہاول سندھ کے گاؤں میں ...
ایک حاضر سروس میجر ارشد جمیل نے پاک فوج کے دستے کے ساتھ چھاپہ مار کر 9 کسانوں کو گاڑیوں میں بٹھایا اور جامشورو کے نزدیک دریائے سندھ کے کنارے لے جا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

فوج کے ان افسران نے الزام لگایا کہ یہ افراد دہشت گرد تھے اور ان کا تعلق بھارت کے ادارے ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ سے تھا۔

لاشیں گاؤں آئیں تو نہ صرف گاؤں بلکہ پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہر ماں اپنے بیٹے کی لاش پر ماتم کر رہی تھی ان کے بین دل دہلا رہے تھے، ان ماؤں میں ایک 72 سال کی بوڑھی عورت مائی جندو بھی تھی۔

اس کے سامنے اس کے دو بیٹوں بہادر اور منٹھار کے علاوہ داماد حاجی اکرم کی لاش پڑی تھی مگر وہ خاموش تھی، عورتیں اسے بین کرنے پر اکسا رہی تھیں ، مائی جندو سکتے کے عالم میں بیٹوں اور داماد کے سفید ہوگئے چہرے دیکھے جا رہی تھی۔

ہر شخص کہہ رہا تھا کہ خاموشی سے میتیں دفنا دی جائیں قاتل بہت طاقتور تھے ان غریب ہاریوں کا ایسی طاقت والوں سے کیا مقابلہ، مائی جندو کو بار بار رونے کے لیے کہا گیا تو اس نے وحشت ناک نگاہوں سے میتیوں کی طرف دیکھا اور بولی بس ! مائی جندو ایک ہی بار روئے گی ,جب بیٹوں کے قاتل کو پھانسی کے پھندے میں لٹکتا دیکھے گی۔

سب جانتے تھے ایسا ممکن نہیں تھا مگر آخر لوگ خاموش ہوگئے، مائی جندو کی بیٹیاں کُرلا رہی تھیں مگر مائی جندو ساکت بیٹھی قتل ہونے والوں کو تکے جا رہی تھی۔

جنازے اٹھے تو مائی جندو نے سر کی چادر کمر سے باندھی سیدھی کھڑی ہوئی اور لہو ہوتے جگر کے ساتھ بیٹوں کو الوداع کیا۔

مسئلہ یہ تھا کہ یہ ٹنڈو بہاول اندرون سندھ کا ایک دور دراز گاؤں تھا اور تب دریائے سندھ کے اس کنارے پر قتل ہونے والوں کی ویڈیو بنانے کے لیے موبائل کیمرہ بھی نہیں آیا تھا، ملک اور سندھ بھر میں خبر چلی کہ دشمن کے ایجنٹ مار کر ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ جس نے پڑھا سُنا اس نے شکر کیا۔

جب سارا ملک شکرانہ ادا کر رہا تھا تب مائی جندو نے احتجاجی چیخ ماری۔ اس چیخ نے پرنٹ میڈیا کی سماعتیں چیر کے رکھ دیں، مائی جندو بوڑھی تھی جسمانی لحاظ سے کمزور مگر وہ تین مقتولوں کی ماں تھی اس نے طاقت کے مراکز سے جنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لے کر قاتلوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں یہ جنگ آسان نہ تھی مگر نقارے بج چکے تھے کشتیاں جل چکی تھیں اور واپسی محال تھی، اخباروں اور صحافیوں کے ہمراہ مائی جندو نے اس چیخ کو طاقتی مراکز کے سینوں میں گھونپ دیا۔

پہلی جھڑپ ختم ہوئی اور گرد چھٹی تو معلوم ہوا کہ قتل ہونے والے دہشت گرد نہ تھے بلکہ میجر ارشد جمیل کا ان کے ساتھ زرعی زمین کا جھگڑا تھا، جس کی سزا میں انہیں قتل ہونا پڑا تھا۔

24 جولائی 1992 کو جنرل آصف نواز اور نواز شریف نے ملاقات کی اور جنرل آصف نواز نے میجر ارشد جمیل کا کورٹ مارشل کرنے کا حکم دے دیا، 29 اکتوبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے میجر ارشد جمیل کو سزائے موت اور 13 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

میجر نے پاک فوج کے سپہ سالار کو رحم کی اپیل کی جو 14 ستمبر 1993 کو مسترد ہوئی، اس کے بعد رحم کی اپیل صدر فاروق لغاری سے کی گئی جو 31 جولائی 1995 کو مسترد تو کر دی گئی لیکن سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا، اس کے بعد میجر ارشد جمیل کے بھائی کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج سعید الزمان صدیقی نے حکم امتناع جاری کیا اور سزا روک دی۔

سزائے موت پر عمل نہ ہونے پر 11 ستمبر 1996 کو مائی جندوپھر میدان میں نکلی۔ اس کی دو بیٹیوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جسموں پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، ان کو نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بچ نہ سکیں۔

پورے ملک میں ایک بار پھر کہرام مچ گیا، بالآخر 28 اکتوبر 1996 کو طاقت کی دیواریں مائی جندو کے مسلسل دھکوں کے سامنے ڈھیر ہوگئیں۔

یہ حیدر آباد سنٹرل جیل تھی جب مائی جندو کو پھانسی گھاٹ پر لایا گیا، سامنے تختہ دار پر اس کے گاؤں کے 9 بیٹوں کا قاتل میجر ارشد جمیل کھڑا تھا۔

دار کا تختہ کھینچا گیا تو قاتل میجر ارشد جمیل کا جسم دار پر جھول گیا عین اسی وقت سامنے کھڑی مائی جندو کی بوڑھی مگر زورآور آنکھ سے ایک اشک نکلا اور اس کے رخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا۔

۔مائی جندو تمہیں دنیا کے تمام کمزور اور مظلوم سلام کرتے ہیں۔۔۔۔
مائی جندو نے اپنے خاندان کے نو افراد کے قتل کا کیس ادارے کے بعض افراد کے خلاف لڑا تھا اور کیس جیت گئی تھی، آج ارشد شریف کی ماں نے بھی ارشد شریف کے قتل میں جنرل ریٹائرڈ باجوہ سمیت اہم فوجی عہدیداروں کو نامزد کردیا ہے، قوم کو اس ماں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنے شہید بیٹے کے لئے انصاف حاصل کرسکے

17/12/2022

5 دسمبر سے 15 دسمبر 🤣🤣

17/12/2022

𝐃𝐫. 𝐍𝐞𝐬𝐥𝐲 𝐂𝐥𝐞𝐫𝐠𝐞, DC shared a post on Instagram: "Check out our Pakistan connection, chiropractor Meh Fatima. She's currently serving several cities in Pakistan. Contact her at 033 2347 5875.". Follow their account to see 2140 posts.

Check out our Pakistan connection, chiropractor Meh Fatima. She's currently serving several cities in Pakistan.
17/12/2022

Check out our Pakistan connection, chiropractor Meh Fatima. She's currently serving several cities in Pakistan.

𝐃𝐫. 𝐍𝐞𝐬𝐥𝐲 𝐂𝐥𝐞𝐫𝐠𝐞, DC shared a post on Instagram: "Check out our Pakistan connection, chiropractor Meh Fatima. She's currently serving several cities in Pakistan. Contact her at 033 2347 5875.". Follow their account to see 2140 posts.

16/12/2022
15/12/2022
15/12/2022

خیمے چور ملا 😂😂

Address

Karachi
00974

Opening Hours

Monday 13:00 - 19:00
Tuesday 13:00 - 19:00
Wednesday 13:00 - 19:00
Thursday 13:00 - 19:00
Friday 14:00 - 19:00
Saturday 13:00 - 17:00

Telephone

+923323475875

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima Gul chiropractor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Fatima Gul chiropractor:

Share